نئی دہلی، 14نومبر (یو این آئی)سابق مرکزی وزیراورسینئر بی جے پی لیڈر مختار عباس نقوی کی نئی دہلی کے میکس اسپتال میں پتے کی پتھری کی سرجری ہوئی ہے یہ اطلاع مسٹر نقوی کے دفتر نے یہاں جاری ایک پریس ریلیز میں دی خیال رہے کہ مسٹر نقوی کو پیر کو اسپتال میں داخل کرایا گیا تھا روبوٹک سرجری کامیاب رہی۔ آپریشن کے بعد وہ آج صبح گھر واپس آگئے ہیں۔ اب وہ صحت مند ہیں۔یہ سرجری معروف سرجن ڈاکٹر پردیپ چوبے نے کی۔سوشل میڈیا پر مسٹر نقوی کے خیر خواہوں نے ان کی جلد صحت یابی کے لیے دعا کی ہے۔ انھوں نے اپنے تمام خیر خواہوں کا شکریہ ادا کیا ہے۔