ہفتہ, اگست 30, 2025
  • Login
Hindustan Express
  • ہوم
  • دیار وطن
  • آئینہ شہر
  • اخبارجہاں
  • بزم شمال
  • فن فنکار
  • کھیل ایکسپریس
  • خصوصی پیشکش
  • افکارِ جہاں
    • میرا کالم
    • قوس قزح
    • کھلاخط
  • Epaper
No Result
View All Result
  • ہوم
  • دیار وطن
  • آئینہ شہر
  • اخبارجہاں
  • بزم شمال
  • فن فنکار
  • کھیل ایکسپریس
  • خصوصی پیشکش
  • افکارِ جہاں
    • میرا کالم
    • قوس قزح
    • کھلاخط
  • Epaper
No Result
View All Result
Hindustan Express
Epaper
No Result
View All Result
Home أخبار خاص خبریں

دہلی میں منعقد ہونے والا منّور فاروقی کا شوکینسل

شاہدالاسلام by شاہدالاسلام
اگست 27, 2022
in خاص خبریں, فن فنکار
0
دہلی میں منعقد ہونے والا منّور فاروقی کا شوکینسل
0
SHARES
13
VIEWS
Share on FacebookShare on TwitterShare on Whatsapp

دہلی پولس نے’’ فرقہ وارانہ ہم آہنگی‘‘ متاثرہونے کا خدشہ ظاہرکرتے ہوئے پروگرام کرنے کی اجازت نہیں دی

نئی دہلی( ہندوستان ایکسپریس ویب ڈسک):اسٹینڈ اپ کامیڈین منور فاروقی کو دہلی میں پروگرام کی اجازت نہیں ملی۔ پولیس کا کہنا ہے کہ ان کے شو سے مذہبی ہم آہنگی متاثر ہو سکتی ہے۔ دہلی پولس کی یہ منطق بہت سے لوگوں کے سمجھ میں نہیں آرہی ہے کہ وہ ایک کامیڈین کو پروگرام کرنے کی اجازت تونہیں دیتی لیکن اسی دہلی میں مسلمانوں کے خلاف کھلے عام نفرت پھیلانے والے لوگ پروگرام کرتے ہیں، جن پر کوئی ایکشن نہیں لیاجاتا۔ ذہن نشیں رہے کہ نوجوان مسلم فنکار منور فاروقی کا شو 28 اگست اتوار کے روز دارالحکومت دہلی میں منعقد ہونے والا تھا، تاہم تازہ ترین اطلاعات کے مطابق پولیس نے اجازت دینے سے انکار کر دیا ہے۔ پولیس کا دعویٰ ہے کہ ان کے شو سے ’’ فرقہ وارانہ ہم آہنگی‘‘ متاثر ہو سکتی ہے۔ یہ شو ایک آڈیٹوریم میں دوپہر 2 بجے سے رات ساڑھے نو بجے تک ہونا تھا، جو ایک پرائیویٹ پروگرام تھا اور انتظامیہ کی جانب سے اس کی اجازت پہلے ہی دی جا چکی تھی۔
ملک کی دائیں بازو کی ہندو تنظیمیں منور فاروقی کے پروگرام کی مخالفت کرتی رہی ہیں اسی لیے مقامی انتظامیہ یا پھر پولیس انہیں اجازت نہیں دیتی ہے۔ اب تک ان کے درجنوں پروگرام منسوخ کیے جا چکے ہیں۔جرمن خبررساں ادارہ ڈائچ ویلے کی خبر کے مطابق گزشتہ ہفتے جنوبی شہر بنگلور میں بھی ان کا ایک شو منسوخ کر دیا گیا تھا۔ تاہم اس کے دوسرے ہی روز حیدرآباد شہر میں، سخت ترین سکیورٹی میں، وہ اپنا ایک پروگرام بڑی مشکل سے پیش کر سکے تھے۔ مقامی حکومت نے اس کے لیے سخت بند و بست کیے تھے۔
آپ کو بتادیں کہ شو ہندو پریشد نے جمعرات کے روز دہلی پولیس کے نام ایک مکتوب میں مطالبہ کیا تھا کہ 28 اگست کو دہلی میں ہونے والے منور فاروقی کے شو کو منسوخ کیا جائے۔ سنیچر کے روز حکام نے بتایا کہ دہلی پولیس نے کامیڈین منور فاروقی کو دارالحکومت دہلی میں شو کرنے کی اجازت دینے سے انکار کر دیا ہے۔ جوائنٹ کمشنر آف پولیس او پی مشرا نے میڈیا سے بات چیت میں کہا کہ شو کے منتظمین نے لائسنسنگ یونٹ سے رابطہ کیا تھا تاکہ آڈیٹوریم میں شو کے انعقاد کی اجازت دی جائے۔ تاہم پولیس کی اپنی انکوائری کے مطابق پروگرام ہونے سے علاقے میں مذہبی ہم آہنگی کو خطرہ لاحق ہو سکتا ہے، اس لیے اس پر روک لگا دی گئی ہے۔ وشو ہندو پریشد نے اپنے خط میں کہا تھا کہ ’’بھاگیہ نگر میں ہندو دیوتاؤں سے متعلق منور فاروقی کے مذاق کی وجہ سے فرقہ وارانہ کشیدگی پیدا ہوئی تھی۔‘‘ اگر اس شو کو منسوخ نہیں کیا گیا تو وی ایچ پی اور بجرنگ دل جیسی انتہا پسند تنظیمیں اس کے خلاف احتجاج کے لیے سڑکوں پر نکلیں گی۔
سخت گیر ہندو تنظیموں کی دھمکیوں کے سبب نوجوان فنکار منور فارقی کے بہت سے شو منسوخ کیے جا چکے ہیں، تاہم دارالحکومت دہلی میں غالباً یہ پہلا موقع ہے،جب انہیں شو کرنے کی اجازت نہیں۔ بہت سی آزاد خیال شخصیات نے دلی پولس کے فیصلے پر برہمی ظاہر کرتے ہوئے پولس کی نکتہ چینی کی ہے۔ ترنمول کانگریس کی رکن پارلیمان مہوا موئترا نے اپنی ایک ٹویٹ میں لکھاہے کہ "وی ایچ پی کے بدمعاشوں اور دہلی پولیس کی بزدلی نے منور کے شو کو منسوخ کر دیا”۔
انہوں نے آگے یہ بھی لکھا ہے کہ گاندھی جی کہتے تھے، ”میں نہیں چاہتا کہ میرے گھر کو چاروں طرف سے دیواروں سے جکڑ دیا جائے اور میرے گھر کی کھڑکیاں بند کر دی جائیں۔ کیا آزادی کے 75 برس بعد بھی بھارت کی فرقہ وارانہ ہم آہنگی اتنی کمزور ہے، جو ایک کامیڈی شو سے متاثر ہو رہی ہے‘‘؟
خیال رہے کہ رواں برس جنوری میں منّور فاروقی کو ریاست مدھیہ پردیش کے شہر اندور سے گرفتار کر لیا گیا تھا۔ انہیں اس خدشے کے تحت گرفتار کیا گیا تھا کہ وہ اپنے شو میں ‘قابل اعتراض لطیفے‘ سنائیں گے۔ اس کے لیے انہیں ایک ماہ تک جیل میں رہنا پڑا تھا۔ منّور فاروقی اپنے شوز میں بالخصوص حکومت اور سیاسی رہنماؤں پر طنز کرتے ہیں۔ ہندو تنظیمیں منّور فاروقی کے شو منسوخ کیے جانے پر خوشی کا اظہار کرتی ہیں۔ ان کا کہنا ہے کہ کامیڈی کے نام پر منّور فاروقی ہندو دیوی دیوتاؤں کا مذاق اڑاتے ہیں ۔ ان کا کہنا ہے کہ منّور کے شوز کا منسوخ ہونا ہندوؤں کے اتحاد کی طاقت کا مظہر ہے۔ خیال رہہے کہ منّور فاروقی نے مسلسل دھمکیوں کے سبب مایوسی کا اظہار کرتے ہوئے ایک بار اپنے پیشے سے دستبردار ہوجانے کا اعلان کر دیا تھا۔ انہوں نے اپنی ایک ٹویٹ میں لکھا تھا”نفرت جیت گئی، آرٹسٹ ہار گیا۔‘‘

ShareTweetSend
Previous Post

جسٹس یو یو للت ملک کے 49 ویں چیف جسٹس بن گئے

Next Post

عمران خان کی رہائش گاہ پر”سرچ” کی تیاری

شاہدالاسلام

شاہدالاسلام

Indian journalist . As a News Editor of Hindustan Express currently working in New Delhi

Next Post
عمران خان کیخلاف  انسداد دہشت گردی ایکٹ کے تحت مقدمہ درج

عمران خان کی رہائش گاہ پر"سرچ" کی تیاری

جواب دیں جواب منسوخ کریں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے

خبریں

تیجسوی یادو کی ضمانت منسوخی کیلئے سی بی آئی عدالت پہنچ گئی

تیجسوی یادو کیخلاف یوپی میں مقدمہ درج

اگست 23, 2025
تعلیمی اداروں کو ڈریس طے کرنے کا اختیارہے:عدالت عظمیٰ

ووٹ چوری کے دعویٰ کی جانچ کیلئے پی آئی ایل

اگست 21, 2025
بہار کیلئے 12 ہزار خصوصی ٹرینیں چلانے کا فیصلہ!

بہار کیلئے 12 ہزار خصوصی ٹرینیں چلانے کا فیصلہ!

اگست 23, 2025
مہیش بھٹ کا اصلی نام ’اسلم‘ ہے، کنگنا کا دعویٰ

منڈی سے کنگنا کی جیت پر اُٹھاسوال

اگست 12, 2025
وزیر اعظم کی ازبک صدر  سے فون پر بات چیت

وزیر اعظم کی ازبک صدر سے فون پر بات چیت

اگست 12, 2025
مرکز کشمیر میں انتخابات کے لیے تیار۔۔۔ حکومت نے سپریم کورٹ میں کہی یہ بات

آدھار کو شہریت کا ثبوت نہ ماننا درست: سپریم کورٹ

اگست 12, 2025
غزہ میں خوراک کا بحران شدید تر ہوگیا

غزہ میں خوراک کا بحران شدید تر ہوگیا

اگست 12, 2025
کولگام میں تصادم،دو دہشت گرد ہلاک

کولگام میں تصادم،دو دہشت گرد ہلاک

اگست 2, 2025
وزیر تعلیم  نے کیا چناربک فیسٹیول کا فتتاح

وزیر تعلیم نے کیا چناربک فیسٹیول کا فتتاح

اگست 2, 2025
برطانیہ کا فلسطینی ریاست کو تسلیم کرنے کا مشروط اعلان

برطانیہ کا فلسطینی ریاست کو تسلیم کرنے کا مشروط اعلان

جولائی 27, 2025

Categories

  • Featured
  • آئینہ شہر
  • آج کی خبریں
  • أخبار
  • اخبارجہاں
  • افکارِ جہاں
  • الیکشن
  • بزم شمال
  • بزنس
  • بہار نامہ
  • پارلیمانی خبریں
  • جرائم
  • جہانِ اردو
  • جہانِ طب
  • حادثہ
  • حقوق انسانی
  • خاص خبریں
  • خدمتِ خلق
  • خصوصی پیشکش
  • دلچسپ
  • دہلی نامہ
  • دیارِ ملت
  • دیار وطن
  • دیارِادب
  • سائنس و تحقیق
  • سیاست
  • عالم اسلام
  • عدلیہ
  • فلسطین- اسرائیل جنگ
  • فن فنکار
  • قدرت کاقہر
  • قوس قزح
  • کانفرنس
  • کشمیرنامہ
  • کھلاخط
  • کھیل ایکسپریس
  • متحرك
  • مذہبی خبریں
  • موسيقى
  • میرا کالم
  • ہمسایہ

Tags

احتجاج اسرائیل اقوام متحدہ الیکشن الیکشن کمیشن امریکہ انتخابات اپوزیشن ایران اے ایم یو بنگلہ دیش بھارتیہ جنتا پارٹی بہار بی جے پی تلنگانہ جامعہ ملیہ اسلامیہ جموں وکشمیر حماس حکومت خواتین دہلی راجستھان راہل راہل گاندھی سپریم کورٹ عام آدمی پارٹی غزہ فلسطین لوک سبھا لوک سبھا انتخابات مدھیہ پردیش مسلمان ممبئی مودی مہاراشٹر وزیر اعظم وزیر اعلیٰ پارلیمنٹ پاکستان کانگریس کرناٹک کشمیر کیجریوال ہماچل پردیش ہندوستان
  • Contact Us
  • Privacy Policy
  • Terms and Conditions

Web Editor: Shahidul Islam
.Copyright © Hindustan Express Urdu Daily, Published from, Delhi, India. All rights reserved

No Result
View All Result
  • ہوم
  • دیار وطن
  • آئینہ شہر
  • اخبارجہاں
  • بزم شمال
  • فن فنکار
  • کھیل ایکسپریس
  • خصوصی پیشکش
  • افکارِ جہاں
    • میرا کالم
    • قوس قزح
    • کھلاخط
  • Epaper

Web Editor: Shahidul Islam
.Copyright © Hindustan Express Urdu Daily, Published from, Delhi, India. All rights reserved

Welcome Back!

Login to your account below

Forgotten Password?

Retrieve your password

Please enter your username or email address to reset your password.

Log In