پیر, فروری 23, 2026
  • Login
Hindustan Express
  • ہوم
  • دیار وطن
  • آئینہ شہر
  • اخبارجہاں
  • بزم شمال
  • فن فنکار
  • کھیل ایکسپریس
  • خصوصی پیشکش
  • افکارِ جہاں
    • میرا کالم
    • قوس قزح
    • کھلاخط
  • Epaper
No Result
View All Result
  • ہوم
  • دیار وطن
  • آئینہ شہر
  • اخبارجہاں
  • بزم شمال
  • فن فنکار
  • کھیل ایکسپریس
  • خصوصی پیشکش
  • افکارِ جہاں
    • میرا کالم
    • قوس قزح
    • کھلاخط
  • Epaper
No Result
View All Result
Hindustan Express
Epaper
No Result
View All Result
Home آئینہ شہر

جامعہ ملیہ اسلامیہ میں مشیر الحسن یادگاری سمینار

Hindustan Express by Hindustan Express
فروری 27, 2023
in آئینہ شہر
0
جامعہ ملیہ اسلامیہ میں مشیر الحسن یادگاری سمینار
0
SHARES
7
VIEWS
Share on FacebookShare on TwitterShare on Whatsapp

نئی دہلی(ہندوستان ایکسپریس ویب ڈیسک): مشیر الحسن عطیہ فنڈ کے زیر اہتمام، شعبہ تاریخ وثقافت،جامعہ ملیہ اسلامیہ نے تئیس فروری دوہزار تئیس کو ایک روزہ مشیر الحسن یادگاری سمینار منعقد کیا۔ سمینار کا مرکزی خیال:’ہسٹری آف ہیلتھ کنشی اس نیس ان انڈین کلچر‘ تھا۔ یہ جانکاری جامعہ کی جانب سے جاری ریلیز میں دی گئی ہے۔ کیلی فورنیا اسٹیٹ یونیورسٹی کے پروفیسر دیویندر شرما نے سمینار کا کلیدی خطبہ پیش کیا۔
یادگاری سمینار کی صدارت پروفیسر نجمہ اختر(پدم شری)شیخ الجامعہ،جامعہ ملیہ اسلامیہ نے کی۔ اپنی صدارتی تقریرمیں پروفیسر نجمہ اختر نے یونیورسٹی کی علمی اور ساختیاتی ترقی و خوشحالی میں مرحوم پروفیسر مشیر الحسن کی خدمات کو یاد کیا۔انھوں نے سمینار کے موضوع کی معنویت پر بھی اپنے گراں قدر خیالات کا اظہار کیا۔ا س کے علاوہ انھو ں نے اس بات پر زور دیاکہ اداروں میں افضلیت کا کام ٹیم ورک کے طورپر ہونا چاہیے جس میں ترقی اور بہبود کے ہر پہلو کو اہمیت دینے کے ساتھ اس کو پروان چڑھایا جائے۔
مرحوم پروفیسر مشیر الحسن کی اہلیہ پروفیسر ضویا حسن نے عطیہ فنڈ کو بہترانداز میں منظم کرنے اور بہتر استعمال کو یقینی بنانے کے لیے شیخ الجامعہ پروفیسر نجمہ اخترکی ستائش کی۔ پروفیسر شرما نے اپنی تقریر میں کہاکہ قدیم زمانے سے جسمانی سرگرمیوں اور ذہنی پرہیزگاری ہندوستانی تہذیب کا حصہ رہے ہیں۔شرون کمار کی مشہور کہانی کے تناظر میں انھوں نے بتایاکہ والدین کے تئیں عزت و احترام اور احسان مندی سے ہمیشہ ہی دباؤ اور پریشانیاں میں کمی واقع ہوتی ہے۔ پروفیسر ہیرامن تیواری نے الفاظ کی اہمیت: تحریری و تقریری اور حافظے کے ساتھ ساتھ یہ کس طرح انسانی ذہن کو متاثر کرتے ہیں اس پرخصوصی خطبہ دیا۔ پروگرام میں پروفیسر ناظم حسین الجعفری،مسجل،جامعہ ملیہ اسلامیہ، دہلی یونیورسٹی،جواہر لعل نہرو یونیورسٹی اور علی گڑھ مسلم یونیورسٹی کے مختلف شعبہ جات کے صدورنے پروگرام میں شرکت کی۔سمینار میں ممتاز مورخین ارو اساتذہ نے شرکت کی اور مقالے پیش کیے۔
تکنیکی اجلاسوں میں دودرجن سے زیادہ مقالات پیش کیے گئے۔قدیم زمانے سے لے کر موجودہ زمانے تک تمام ادوار سے متعلق موضوعات پر مقالات پیش کیے گئے۔ مقالات اور تقاریر میں اختلافات کو رفع کرنے والی ہستیوں اور واقعات کے ساتھ اختلافات کو مٹانے والی پریکٹس کے ابعاد وجہات کا احاطہ کیا گیا۔سمینار میں لوگوں کی اچھی خاصی تعداد موجود تھی۔

Tags: جامعہ ملیہ اسلامیہمشیر الحسنیادگاری سمینار
ShareTweetSend
Previous Post

امارت شرعیہ کا وفد مدھے پورہ کے دورہ پر

Next Post

کوٹہ :ملت چیریٹیبل ٹرسٹ کے زیر انتظام ایم سی ٹی کلینک کا افتتاح

Hindustan Express

Hindustan Express

Next Post
کوٹہ :ملت چیریٹیبل ٹرسٹ کے زیر انتظام ایم سی ٹی کلینک کا افتتاح

کوٹہ :ملت چیریٹیبل ٹرسٹ کے زیر انتظام ایم سی ٹی کلینک کا افتتاح

جواب دیں جواب منسوخ کریں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے

خبریں

پوربندر کے ساحل سے ایرانی کشتی پکڑی گئی

پوربندر کے ساحل سے ایرانی کشتی پکڑی گئی

فروری 22, 2026
پوسکوایکٹ کے تحت شنکراچاریہ کیخلاف ایف آئی آر

پوسکوایکٹ کے تحت شنکراچاریہ کیخلاف ایف آئی آر

فروری 22, 2026
آسام کانگریس کے سابق صدر بی جے پی میں شامل

آسام کانگریس کے سابق صدر بی جے پی میں شامل

فروری 22, 2026
امریکہ میں خاندانی جھگڑا،ہند نژاد خاتون سمیت چار  ہلاک

امریکہ میں خاندانی جھگڑا،ہند نژاد خاتون سمیت چار ہلاک

فروری 23, 2026
تعلیمی اداروں کو ڈریس طے کرنے کا اختیارہے:عدالت عظمیٰ

اگستا ویسٹ لینڈ ہیلی کاپٹر معاملہ میں مرکز کی اپیل مسترد

فروری 23, 2026
ہندوستان اور یو اے ای کے مابین مفاہمتی یادداشت پر دستخط

ہندوستان اور یو اے ای کے مابین مفاہمتی یادداشت پر دستخط

جنوری 19, 2026
اپوزیشن اتحاد ’انڈیا‘ کا قومی سطح کا پروگرام 2 اکتوبر سے شروع ہوگا

بہار میں صنعت کاروں کو اقتصادی پیکیج فراہمی: نتیش کمار

جنوری 19, 2026
مرکزی الیکشن کمیشن کی ٹیم کا آئندہ ماہ دورہ تلنگانہ

ترنمول کانگریس کو الیکشن کمیشن کا سخت انتباہ

دسمبر 31, 2025
لالو یادو کے قریبی امیت کاتیال کو ای ڈی نے کیا گرفتار

رائے پورسمیت دس مقامات پر ای ڈی کا چھاپہ

دسمبر 31, 2025
سنجے راوت کی ضمانت منظور

سنجے راوت کو ملی بم سے اڑانے کی تحریری دھمکی

فروری 23, 2026

Categories

  • Featured
  • آئینہ شہر
  • آج کی خبریں
  • أخبار
  • اخبارجہاں
  • افکارِ جہاں
  • الیکشن
  • بزم شمال
  • بزنس
  • بہار نامہ
  • پارلیمانی خبریں
  • جرائم
  • جہانِ اردو
  • جہانِ طب
  • حادثہ
  • حقوق انسانی
  • خاص خبریں
  • خدمتِ خلق
  • خصوصی پیشکش
  • دلچسپ
  • دہلی نامہ
  • دیارِ ملت
  • دیار وطن
  • دیارِادب
  • سائنس و تحقیق
  • سیاست
  • عالم اسلام
  • عدلیہ
  • فلسطین- اسرائیل جنگ
  • فن فنکار
  • قدرت کاقہر
  • قوس قزح
  • کانفرنس
  • کشمیرنامہ
  • کھلاخط
  • کھیل ایکسپریس
  • متحرك
  • مذہبی خبریں
  • موسيقى
  • میرا کالم
  • ہمسایہ

Tags

احتجاج اسرائیل اقوام متحدہ الیکشن الیکشن کمیشن امریکہ انتخابات اپوزیشن ایران اے ایم یو بنگلہ دیش بھارتیہ جنتا پارٹی بہار بی جے پی تلنگانہ جامعہ ملیہ اسلامیہ جموں وکشمیر حماس حکومت خواتین دہلی راجستھان راہل راہل گاندھی سپریم کورٹ عام آدمی پارٹی غزہ فلسطین لوک سبھا لوک سبھا انتخابات مسلمان ممبئی مودی مہاراشٹر نیشنل کانفرنس وزیر اعظم وزیر اعلیٰ پارلیمنٹ پاکستان کانگریس کرناٹک کشمیر کیجریوال ہماچل پردیش ہندوستان
  • Contact Us
  • Privacy Policy
  • Terms and Conditions

Web Editor: Shahidul Islam
.Copyright © Hindustan Express Urdu Daily, Published from, Delhi, India. All rights reserved

No Result
View All Result
  • ہوم
  • دیار وطن
  • آئینہ شہر
  • اخبارجہاں
  • بزم شمال
  • فن فنکار
  • کھیل ایکسپریس
  • خصوصی پیشکش
  • افکارِ جہاں
    • میرا کالم
    • قوس قزح
    • کھلاخط
  • Epaper

Web Editor: Shahidul Islam
.Copyright © Hindustan Express Urdu Daily, Published from, Delhi, India. All rights reserved

Welcome Back!

Login to your account below

Forgotten Password?

Retrieve your password

Please enter your username or email address to reset your password.

Log In