اتوار, جولائی 13, 2025
  • Login
Hindustan Express
  • ہوم
  • دیار وطن
  • آئینہ شہر
  • اخبارجہاں
  • بزم شمال
  • فن فنکار
  • کھیل ایکسپریس
  • خصوصی پیشکش
  • افکارِ جہاں
    • میرا کالم
    • قوس قزح
    • کھلاخط
  • Epaper
No Result
View All Result
  • ہوم
  • دیار وطن
  • آئینہ شہر
  • اخبارجہاں
  • بزم شمال
  • فن فنکار
  • کھیل ایکسپریس
  • خصوصی پیشکش
  • افکارِ جہاں
    • میرا کالم
    • قوس قزح
    • کھلاخط
  • Epaper
No Result
View All Result
Hindustan Express
Epaper
No Result
View All Result
Home عالم اسلام

مسلمان پوری دنیا میں امن کا سفیر بنیں: مفتی اعظم مصر

شاہدالاسلام by شاہدالاسلام
مئی 2, 2023
in عالم اسلام
0
مسلمان پوری دنیا میں امن کا سفیر بنیں: مفتی اعظم مصر
0
SHARES
16
VIEWS
Share on FacebookShare on TwitterShare on Whatsapp

اے ایم یو میں تقریر کے دوران ڈاکٹر شوقی ابراہیم عبدالکریم علام کا اسلام کی اصل روح کو سمجھنے پر زور

علی گڑھ، : ’’اسلام کی اصل روح کو سمجھنے اور اپنانے کی ضرورت ہے جو دراصل مشترکہ باتوں پر زور دے کر اور تنوع و تکثیریت کو تسلیم کرکے تمام مذاہب، تہذیبوں اور فلسفوں کے لوگوں کے ساتھ گفت و شنید اور رابطے استوار کرنے کا نام ہے۔ تنوع اور تکثیریت خدا کا تحفہ اور ایک نعمت ہے‘‘۔ ان خیالات کا اظہار عرب جمہوریہ مصر کے مفتی اعظم ڈاکٹر شوقی ابراہیم عبدالکریم علام نے آج علی گڑھ مسلم یونیورسٹی (اے ایم یو) کے کینیڈی آڈیٹوریم میں طلباء، اساتذہ اور دیگر معززین کے مجمع سے خطاب کرتے ہوئے کیا۔


’تہذیبوں کے درمیان مکالمہ‘ کے موضوع پر خطاب کرتے ہوئے ڈاکٹر شوقی نے کہا ’’رابطے استوار کرنا اور مختلف مذاہب کے پیروکاروں کے ساتھ مکالمہ و معاملات کرنا پیغمبر اسلامؐ کا معمول رہا ہے ۔ پیغمبر اسلام ؐنے اپنے صحابیوں کو حبشہ بھیجا جہاں بنیادی طور پر عیسائی حکومت اور عیسائی آبادی تھی۔ اسی طرح مدینہ میں انھوں نے ایک معاہدہ کیا جسے ـ’میثاق مدینہ‘ کہا جاتا ہے جس میں انھوں نے یہودی قبیلوں اور دیگر باشندوں کے ساتھ تعلقات کے اصول و ضابطے طے کیے ‘‘۔قرآن کریم کی آیات کے حوالے دیتے ہوئے مصر کے مفتی اعظم نے کہا کہ حضرت محمد صلی اللہ علیہ وسلم رحمت و شفقت اور ہمدردی کا مظہر تھے اور آپ پڑوسیوں، دوستوں، رشتہ داروں اور وسیع پیمانے پر انسانیت کے ساتھ اپنے طرز عمل اور برتاؤ کے حوالے سے مسلمانوں کے لیے ایک نمونہ ہیں۔
مسلمانوں کو ’اسلام کی غلط تشریح ‘ کے خلاف خبردار کرتے ہوئے انہوں نے کہا کہ یہ ہماری مشترکہ ذمہ داری ہے کہ ہم ان لوگوں سے اسلام کو چھینیں جو اس کی غلط تشریح کرتے ہیں اور ہم پوری دنیا میں امن کے پیغامبر اور سفیر بنیں۔ڈاکٹر شوقی ابراہیم عبدالکریم علام نے اے ایم یو میں مدعو کیے جانے پر شکریہ ادا کیا اور کہا’’اس عظیم ادارے کو سرسید احمد خاں نے قائم کیا تھا جو بصیرت کے حامل تھے، یہ ادارہ تاریخی ہے اور اسے قیام امن کے اقدامات میں اپنا اہم کردار ادا کرنا ہے‘‘۔
اے ایم یو وائس چانسلر پروفیسر محمد گلریز نے اپنا صدارتی کلمات میں کہا کہ تہذیبوں اور مختلف مذاہب کے لوگوں کے ساتھ جڑنا ہی انسانیت کے پرامن وجود اور ترقی کے لیے واحد راستہ ہے۔ انھوں نے کہا’’تہذیبوں کے درمیان تصادم کا نظریہ عالمی جنگ کے بعد ہٹنگٹن نے پیش کیا تھا،جو ایک خطرناک فلسفہ تھا۔ اس کے بجائے، تہذیبوں، ثقافتوں اور مذاہب کے درمیان خلیج کو پُر کرنا اور بین المذاہب مکالمہ ہی لوگوں کے درمیان ہم آہنگی کو فروغ دینے کا واحد راستہ ہے‘‘۔انہوں نے مختلف عالمی فورمس پر امن کے پیغام کو پھیلانے کے لیے مفتی اعظم کی تعریف کی جس میں نئی دہلی میں عالمی صوفی کانفرنس (2016) اور ڈاووس میں ورلڈ اکنامک فورم (2016) وغیرہ شامل ہیں۔قبل ازیں اے ایم یو کے رجسٹرار جناب محمد عمران آئی پی ایس نے معزز مہمان کا تعارف کرایا اور اے ایم یو کی جانب سے ان کا استقبال کیا۔ انہوں نے اے ایم یو کے دارا شکوہ مرکز برائے بین المذاہب مفاہمت و ڈائیلاگ کاذکر کیا اور ہندوستان اور مصر کے درمیان مشترکہ تعلقات پر بھی مختصراً روشنی ڈالی۔ وائس چانسلر نے مفتی اعظم کو ایک یادگاری نشان، کافی ٹیبل بُک جہان سید اور ایک دیگر کتاب ’اے ہسٹری آف علی گڑھ مسلم یونیورسٹی 1920-2020‘ پیش کی۔ مفتی اعظم نے بھی وائس چانسلر کواپنی طرف سے ایک تحفہ پیش کیا۔
آخر میں پروفیسر عبدالعلیم، ڈین، اسٹوڈنٹس ویلفیئر، اے ایم یو نے شکریہ کے کلمات ادا کئے۔پروگرام میں انگریزی تقاریر کا عربی میں ترجمہ پروفیسر محمد ثناء اللہ، صدر شعبہ عربی، اے ایم یو نے کیا جبکہ مفتی اعظم کی عربی تقریر کا انگریزی میں ترجمہ ان کے مشیر ڈاکٹر ابراہیم نیگم نے کیا۔ پروگرام کی نظامت ڈاکٹر شارق عاقل نے کی۔ پروگرام کے بعد مفتی اعظم ڈاکٹر شوقی ابراہیم عبدالکریم علام نے یونیورسٹی کی جامع مسجد اور یونیورسٹی کے بانی سر سید احمد خان کے مزار پر حاضری دی۔ پروگرام کا اختتام یونیورسٹی ترانہ کے بعد قومی ترانہ کے ساتھ ہوا۔ مفتی اعظم مصر کا اے ایم یو کا یک روزہ دورہ ہندوستان کے ان کے سرکاری دورے کا ایک حصہ تھا جس کی میزبانی انڈین کونسل فار کلچرل ریلیشنز، وزارت خارجہ، حکومت ہند کررہی ہے۔

Tags: امن کا سفیراے ایم یومسلمانمفتی اعظم مصر
ShareTweetSend
Previous Post

اورنگ آباد میں بچہ مزدوری کے خلاف مہم کا آغاز

Next Post

احمد آباد میں’جشن عید ملن‘ پروگرام کا انعقاد

شاہدالاسلام

شاہدالاسلام

Indian journalist . As a News Editor of Hindustan Express currently working in New Delhi

Next Post
احمد آباد میں’جشن عید ملن‘ پروگرام کا انعقاد

احمد آباد میں’جشن عید ملن‘ پروگرام کا انعقاد

جواب دیں جواب منسوخ کریں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے

خبریں

الکٹورل بانڈ معاملے میں بی جے پی کے پاس جواب نہیں:اکھلیش

بی جے پی حکومت بجلی کے نظام کو خراب کررہی ہے: اکھلیش

جولائی 13, 2025
دہلی میں بجلی کی تاروں کو زیر زمین کرنے کا عمل شروع

دہلی میں بجلی کی تاروں کو زیر زمین کرنے کا عمل شروع

جولائی 13, 2025
غزہ  پٹی پراسرائیل کی جانب سے فضائی حملے

غزہ میں اسرائیلی درندگی، مزید 60 فلسطینی شہید

جولائی 13, 2025
صدر بازار میں آگ لگی، لاکھوں کا سامان جل کر راکھ

صدر بازار میں آگ لگی، لاکھوں کا سامان جل کر راکھ

جولائی 13, 2025
بہار میں ووٹر لسٹ کی نظرثانی مہم کیخلاف چکہ جام آج

بہار میں ووٹر لسٹ کی نظرثانی مہم کیخلاف چکہ جام آج

جولائی 13, 2025
دہلی کی سڑ کوں پر 100سے زیادہ نئی’دیوی‘بسوں کی آمد

دہلی کی سڑ کوں پر 100سے زیادہ نئی’دیوی‘بسوں کی آمد

جون 27, 2025
تیسری مدت میں ہر قسم کی بدعنوانی کو جڑ سے اکھاڑ پھینکیں گے: مودی

مودی۲ جولائی کو پانچ ممالک کے دورہ پر جائیں گے

جون 27, 2025
شرومنی اکالی دل لیڈرمجیٹھیا گرفتار

شرومنی اکالی دل لیڈرمجیٹھیا گرفتار

جون 25, 2025
ڈونلڈ ٹرمپ دھوکہ دہی میں ملوث قرار

ایران سے اسرائیل کو بڑی مار پڑی: صدرِ امریکہ

جون 27, 2025
کسانوں کے بقایہ جات کی پوری ادائیگی کرائے گی حکومت :یوگی

‘سیکولر’و’سوشلسٹ’ الفاظ سے یوگی کو دقـت

جون 25, 2025

Categories

  • Featured
  • آئینہ شہر
  • آج کی خبریں
  • أخبار
  • اخبارجہاں
  • افکارِ جہاں
  • الیکشن
  • بزم شمال
  • بزنس
  • بہار نامہ
  • پارلیمانی خبریں
  • جرائم
  • جہانِ اردو
  • جہانِ طب
  • حادثہ
  • حقوق انسانی
  • خاص خبریں
  • خدمتِ خلق
  • خصوصی پیشکش
  • دلچسپ
  • دہلی نامہ
  • دیارِ ملت
  • دیار وطن
  • دیارِادب
  • سائنس و تحقیق
  • سیاست
  • عالم اسلام
  • عدلیہ
  • فلسطین- اسرائیل جنگ
  • فن فنکار
  • قدرت کاقہر
  • قوس قزح
  • کانفرنس
  • کشمیرنامہ
  • کھلاخط
  • کھیل ایکسپریس
  • متحرك
  • مذہبی خبریں
  • موسيقى
  • میرا کالم
  • ہمسایہ

Tags

احتجاج اسرائیل اقوام متحدہ الیکشن الیکشن کمیشن امریکہ انتخابات اپوزیشن ایران اے ایم یو بنگلہ دیش بھارتیہ جنتا پارٹی بہار بی جے پی تلنگانہ جامعہ ملیہ اسلامیہ جموں وکشمیر حماس حکومت خواتین دہلی راجستھان راہل راہل گاندھی سپریم کورٹ عام آدمی پارٹی غزہ فلسطین لوک سبھا لوک سبھا انتخابات مدھیہ پردیش مسلمان ممبئی مودی مہاراشٹر وزیر اعظم وزیر اعلیٰ پارلیمنٹ پاکستان کانگریس کرناٹک کشمیر کیجریوال ہماچل پردیش ہندوستان
  • Contact Us
  • Privacy Policy
  • Terms and Conditions

Web Editor: Shahidul Islam
.Copyright © Hindustan Express Urdu Daily, Published from, Delhi, India. All rights reserved

No Result
View All Result
  • ہوم
  • دیار وطن
  • آئینہ شہر
  • اخبارجہاں
  • بزم شمال
  • فن فنکار
  • کھیل ایکسپریس
  • خصوصی پیشکش
  • افکارِ جہاں
    • میرا کالم
    • قوس قزح
    • کھلاخط
  • Epaper

Web Editor: Shahidul Islam
.Copyright © Hindustan Express Urdu Daily, Published from, Delhi, India. All rights reserved

Welcome Back!

Login to your account below

Forgotten Password?

Retrieve your password

Please enter your username or email address to reset your password.

Log In