جمعہ, اکتوبر 31, 2025
  • Login
Hindustan Express
  • ہوم
  • دیار وطن
  • آئینہ شہر
  • اخبارجہاں
  • بزم شمال
  • فن فنکار
  • کھیل ایکسپریس
  • خصوصی پیشکش
  • افکارِ جہاں
    • میرا کالم
    • قوس قزح
    • کھلاخط
  • Epaper
No Result
View All Result
  • ہوم
  • دیار وطن
  • آئینہ شہر
  • اخبارجہاں
  • بزم شمال
  • فن فنکار
  • کھیل ایکسپریس
  • خصوصی پیشکش
  • افکارِ جہاں
    • میرا کالم
    • قوس قزح
    • کھلاخط
  • Epaper
No Result
View All Result
Hindustan Express
Epaper
No Result
View All Result
Home أخبار خاص خبریں مذہبی خبریں

مسلمانوں کو دل و دماغوں کو جیتنے کی مہم چھیڑنی چاہیے:سعادت اللہ حسینی

شاہدالاسلام by شاہدالاسلام
فروری 26, 2023
in مذہبی خبریں
0
مسلمانوں کو دل و دماغوں کو جیتنے کی مہم چھیڑنی چاہیے:سعادت اللہ حسینی
0
SHARES
18
VIEWS
Share on FacebookShare on TwitterShare on Whatsapp

جماعت اسلامی ہند کے حلقہ دہلی کی جانب سے جلسہ عام کا انعقاد، ملک و ملت کی بہتری اور ترقی پر علماء و دانشوران کا خطاب

 نئی دہلی(پریس نوٹ): "ان حالات میں کرنے کا جو کام ہے وہ یہ کہ ہم ملک عزیز کے گلی -کوچوں میں دلوں اور دماغوں کو جیتنے کی مہم چھیڑدیں ۔تاریخ کے ابواب میں قلعے فتح کرنے والے ہمارے ہیروز قرار پاتے ہیں، لیکن اس وقت ہم سب کو جن حالات کا سامنا ہے ان میں ہمارے ہیرو وہ لوگ ہوں گے جو دل اور دماغ فتح کریں گے۔دلوں کو اور دماغوں کو ہمیں فتح کرنا ہے اسی سے یہاں حالات بہتر ہوں گے۔ دماغ فتح ہوتے ہیں ربط و تعلق بحال کرنے سے ،غلط فہمیوں کا ازالہ کرنے سے اور صحیح بات اور صحیح پیغام پہنچا  کر جبکہ دل فتح ہوتے خدمت خلق اور بے لوث انسانوں کی خدمت کرکے، ان کےمسائل حل کرکے، ان کے کام آکر۔اس کرنے کا اہم کام یہی ہے کہ ہم اپنے اصولوں اور نظریہ جمے رہیں اور ملک عزیز کی عام آبادی سے رشتہ قائم کریں ، اس کے ذہنوں کو بدلیں ، نفرتوں کو مٹائیں  اور ان کے دلوں اور دماغوں کو فتح کرنے کی مہم چلائیں۔” ان الٖاظ کے ذریعہ جماعت اسلامی ہند حلقہ دہلی کے جلسہ عام سے خطاب کرتے ہوئےامیر جماعت جناب سید سعادت اللہ حسینی نے مزید کہا کہ” نوجوانوں کو کوشش کرنی چاہیے کہ آئندہ پانچ برسوں میں اس ملک میں ایسی فضا بن جائے کہ یہاں عام برادران وطن کے لیے اسلام کو جاننے کا ذریعہ میڈیا نہ ہوبلکہ اس کا اپنا مسلمان دوست ہو۔اس کو میڈیا کے بجائے اپنے مسلمان دوست سے معلوم ہو کہ اسلام کیا ہے۔ "

ملک میں مضطرب حالات پر انہوں نے مسلمانوں کو نصیحت کرتے ہو کہا  کہ”آج کے آزمائیشی حالات ہم سے متقاضی ہیں کہ ہمیں اپنے ایمان کو مضبوط کرنا ہوگااور یہ یقین پیدا کرنا ہوگا کہ جوخدا ایک اندھے کنویں اور زندان کی شدید صعوبتوں کو حضرت یوسف کے لیے مصر کے تاج وتخت کے زینے کی سیڑھیاں بنا سکتا ہے وہی اللہ رب کائنات آج کی ان آزمائشوں کے ذریعہ ہمارے مستقبل کی بھی بہتر تدبیر ضرورکر رہا ہوگا۔ انہوں نے مزید کہا کہ "فرقہ پرست اور اسلام مخالف طاقتیں آپ کو ہمیشہ اپنے بنیادی نصب العین سے گمراہ کر نے کے تمام تر حیلے اور تدبیریں اختیار کر رہی ہیں لیکن ملک کے مسلمانوں کو چاہیے کہ وہ ایمان پر قائم رہتے ہوئے اس ملک میں حق و انصاف کے علمبردار بنیں اور اسلام کے پیغام کی اشاعت کا فریضہ مسلسل انجام دیتے رہیں۔”

واضح رہے کہ جماعت اسلامی ہند 1948 میں اپنے قیام کے 75 برس پورے کر رہی ہے۔اس موقع پر ملک کے مختلف گوشوں میں مختلف پروگراموں اور سرگرمیوں کا انعقاد کیا جا رہا ہے۔ اس  ضمن میں جماعت اسلامی ہند کے حلقہ دہلی نے ملّی ماڈل اسکول کے گراؤنڈ آج ایک جلسہ عام کا انعقاد کیا ۔ اس جلسہ امیر حلقہ جناب عبد الوحید صاحب نے جماعت کی تاریخ اور اس کے قیام کے مقاصد پر روشنی ڈالی اور حلقہ کی گرانقدر سرگرمیوں سے عوام کو روشناس کرایا۔ انہوں نے اپنے خطاب میں کہا کہ”جماعت نے اس ملک عزیز ہندوستان میں قرآن کے پیغام کی اشاعت کا گرانقدر و عظیم فریضہ اپنے قیام کے روز اول سے انجام دیا ہے۔ جماعت نے ملک کی تقریباً اہم ترین زبانوں میں قرآنی پیغام عام کے لیے قران کے ترجمہ کرائے تاکہ عوام اپنی زبان میں قرآن کو سمجھے اور اس پر عمل کر سکے۔”

اس موقع پر طلبہ تنظیم اسٹودنٹس اسلامک آرگنائزیشن آف انڈیاکے جنرل سیکریٹری جناب سلمان خان  نےبھی خطاب کیا اور کہا کہ”کسی بھی سماجی انقلاب کے روح رواں نوجوان ہی ہوتے ہیں۔ موجودہ حالات آپ کو مایوسی کے دہانے پر لے جائیں گے لیکن آپ کو کسی بھی حال میں مایوس نہیں ہونا ہے بلکہ نوجوانوں کو اللہ سے ویسی ہی امید رکھنی چاہیے جیسے حضرت محمد ﷺ نے آزمائیشوں ، مصویبتوں اور آلام کے وقت باندھی تھی لیکن شرط یہ ہے آپ اپنے اخلاق و کردار کو ہمیشہ بلند رکھیں اور طلبا برادری میں اسلام کے پیغام کی ترسیل مسلسل جاری رکھیں تو اللہ ویسی ہی مدد آپ کی بھی فرمائے گا کہ جس طرح وہ اپنے انبیاء، صدیقین و صالحین کی کرتا ہے۔”

ڈاکٹر قاسم رسول الیاس (رکن، مرکزی مجلس شوریٰ، جماعت اسلامی ہند) نے بھی اپنے خطاب میں مسلمانوں کو موجودہ حالات میں اسی اسوہ نبوی ﷺکو اختیار کرنا چاہیے کہ جس طرح صحابہ کرام  نے اختیار کیا تھا اور کامیابیاں اپنے نام کی تھیں۔

اس کے علاوہ حلقہ دہلی کی سکریٹری ڈاکٹر تنویر فاطمہ نے بھی خطاب کیا۔ اس موقع پر مشہور شاعر جناب انتظار نعیم صاحب نے جماعت اسلامی ہند کے 75 برس پورے ہونے کو موقعے پر اپنا ایک منظوم کلام بھی پیش کیا۔ اس جلسہ میں دہلی کے مختلف گوگوشوں ہزاروں مرد وخواتین کے ساتھ طلبہ و طالبات نے بھی شرکت کی۔ اس جلسہ کی نظامت کے فرائض جماعت اسلامی ہند کے حلقہ دہلی کے سکریٹری جناب آصف اقبال صاحب نے انجام دیے۔ جناب عبد المنان صاحب کے کلمات تشکر و دعا پر اس جلسہ کا اختتام ہوا۔

Tags: جماعت اسلامی ہندسعادت اللہ حسینیمسلمان
ShareTweetSend
Previous Post

جامعہ رحمانی خانقاہ مونگیر میں ختم بخاری کی تقریب

Next Post

ناگالینڈ میں اسمبلی الیکشن کیلئے ووٹنگ آج

شاہدالاسلام

شاہدالاسلام

Indian journalist . As a News Editor of Hindustan Express currently working in New Delhi

Next Post
مہاراشٹر: 608 گرام پنچایتوں کے انتخابات کا اعلان

ناگالینڈ میں اسمبلی الیکشن کیلئے ووٹنگ آج

جواب دیں جواب منسوخ کریں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے

خبریں

’آئڈیا کمیونیکیشنز‘ کی سلور جوبلی تقریب

’آئڈیا کمیونیکیشنز‘ کی سلور جوبلی تقریب

اکتوبر 18, 2025
یوپی میں جنگل راج قائم ہے:راہل گاندھی

یوپی میں جنگل راج قائم ہے:راہل گاندھی

اکتوبر 17, 2025
وزیر مالیات نرملا سیتارمن کی طبیعت ناساز

وزیر خزانہ نے کرناٹک گرامین بینک کی کارکردگی کا جائزہ لیا

اکتوبر 17, 2025
سری لنکا ئی وزیر اعظم کا نیتی آیوگ کا دورہ

سری لنکا ئی وزیر اعظم کا نیتی آیوگ کا دورہ

اکتوبر 17, 2025
دہلی میں 28 غیر قانونی بنگلہ دیشی شہری گرفتار

دہلی میں 28 غیر قانونی بنگلہ دیشی شہری گرفتار

اکتوبر 10, 2025
آر ایس ایس کے برعکس، کانگریس نظریات کی کثرت پر یقین رکھتی ہے: راہل

آئی پی ایس افسر کی خودکشی پر راہل کی برہمی

اکتوبر 10, 2025
مودی کی ٹرمپ اور نیتن یاہو سے  گفتگو

مودی کی ٹرمپ اور نیتن یاہو سے گفتگو

اکتوبر 10, 2025
معروف شاعر و ادیب قاسم خورشید کاانتقال

معروف شاعر و ادیب قاسم خورشید کاانتقال

ستمبر 30, 2025
ہندوستانی معیشت کی لچک واضح:سیتا رمن

ہندوستانی معیشت کی لچک واضح:سیتا رمن

ستمبر 25, 2025
اجودھیا میں مسجد کے نئے ڈیزائن کی تیاری

اجودھیا میں مسجد کے نئے ڈیزائن کی تیاری

ستمبر 25, 2025

Categories

  • Featured
  • آئینہ شہر
  • آج کی خبریں
  • أخبار
  • اخبارجہاں
  • افکارِ جہاں
  • الیکشن
  • بزم شمال
  • بزنس
  • بہار نامہ
  • پارلیمانی خبریں
  • جرائم
  • جہانِ اردو
  • جہانِ طب
  • حادثہ
  • حقوق انسانی
  • خاص خبریں
  • خدمتِ خلق
  • خصوصی پیشکش
  • دلچسپ
  • دہلی نامہ
  • دیارِ ملت
  • دیار وطن
  • دیارِادب
  • سائنس و تحقیق
  • سیاست
  • عالم اسلام
  • عدلیہ
  • فلسطین- اسرائیل جنگ
  • فن فنکار
  • قدرت کاقہر
  • قوس قزح
  • کانفرنس
  • کشمیرنامہ
  • کھلاخط
  • کھیل ایکسپریس
  • متحرك
  • مذہبی خبریں
  • موسيقى
  • میرا کالم
  • ہمسایہ

Tags

احتجاج اسرائیل اقوام متحدہ الیکشن الیکشن کمیشن امریکہ انتخابات اپوزیشن ایران اے ایم یو بنگلہ دیش بھارتیہ جنتا پارٹی بہار بی جے پی تلنگانہ جامعہ ملیہ اسلامیہ جموں وکشمیر حماس حکومت خواتین دہلی راجستھان راہل راہل گاندھی سپریم کورٹ عام آدمی پارٹی غزہ فلسطین لوک سبھا لوک سبھا انتخابات مسلمان ممبئی مودی مہاراشٹر نیشنل کانفرنس وزیر اعظم وزیر اعلیٰ پارلیمنٹ پاکستان کانگریس کرناٹک کشمیر کیجریوال ہماچل پردیش ہندوستان
  • Contact Us
  • Privacy Policy
  • Terms and Conditions

Web Editor: Shahidul Islam
.Copyright © Hindustan Express Urdu Daily, Published from, Delhi, India. All rights reserved

No Result
View All Result
  • ہوم
  • دیار وطن
  • آئینہ شہر
  • اخبارجہاں
  • بزم شمال
  • فن فنکار
  • کھیل ایکسپریس
  • خصوصی پیشکش
  • افکارِ جہاں
    • میرا کالم
    • قوس قزح
    • کھلاخط
  • Epaper

Web Editor: Shahidul Islam
.Copyright © Hindustan Express Urdu Daily, Published from, Delhi, India. All rights reserved

Welcome Back!

Login to your account below

Forgotten Password?

Retrieve your password

Please enter your username or email address to reset your password.

Log In