اتوار, جون 1, 2025
  • Login
Hindustan Express
  • ہوم
  • دیار وطن
  • آئینہ شہر
  • اخبارجہاں
  • بزم شمال
  • فن فنکار
  • کھیل ایکسپریس
  • خصوصی پیشکش
  • افکارِ جہاں
    • میرا کالم
    • قوس قزح
    • کھلاخط
  • Epaper
No Result
View All Result
  • ہوم
  • دیار وطن
  • آئینہ شہر
  • اخبارجہاں
  • بزم شمال
  • فن فنکار
  • کھیل ایکسپریس
  • خصوصی پیشکش
  • افکارِ جہاں
    • میرا کالم
    • قوس قزح
    • کھلاخط
  • Epaper
No Result
View All Result
Hindustan Express
Epaper
No Result
View All Result
Home بزم شمال

مظفرنگر فساد کے مجرم بھاجپائی ایم اے اے کو دوسال قید کی سزا

Hindustan Express by Hindustan Express
اکتوبر 11, 2022
in بزم شمال, دیار وطن
0
مظفرنگر فساد کے مجرم بھاجپائی ایم اے اے کو دوسال قید کی سزا
0
SHARES
7
VIEWS
Share on FacebookShare on TwitterShare on Whatsapp

وکرم سینی سمیت ۱۲ دیگرکو یہ سزا کوال میں ایک طبقہ کے خلاف لوگوں کو مشتعل کرنے اور سرکاری کام میں رخنہ پہنچانے کے لیے سنائی گئی

نئی دہلی( ہندوستان ایکسپریس ویب ڈیسک): 2013 میں مظفر نگر میں ہوئے زبردست فساد میں کوال گاؤں کے رہنے والے بی جے پی لیڈر اور موجودہ کھتولی رکن اسمبلی وکرم سینی کو مظفر نگر ایم پی-ایم ایل اے کورٹ نے دو سال قید کی سزا سنا دی ہے۔ وکرم سینی کو یہ سزا کوال میں ایک طبقہ کے خلاف لوگوں کو مشتعل کرنے اور سرکاری کام میں رخنہ پہنچانے کے لیے سنائی گئی ہے۔یہ جانکاری قومی ٓواز ڈاٹ کام کی خبر میں دی گئی ہے۔ رکن اسمبلی کے ساتھ 12 دیگر لوگوں کو بھی سزا سنائی گئی ہے۔ 2 سال کی اس سزا کے علاوہ ان سبھی کو 10 ہزار روپے جرمانہ بھی جمع کرنا ہوگا۔ وکرم سینی وہی لیڈر ہیں جو لگاتار متنازعہ بیانات دیتے رہے ہیں۔ وہ کھتولی اسمبلی سے دوسری بار رکن اسمبلی منتخب ہوئے ہیں۔ حالانکہ سزا سنائے جانے کے کچھ وقت بعد ہی جب وکرم سینی نے جرمانہ جمع کر دیا تو اس کے بعد عدالت نے انھیں ضمانت دے دی۔
ایم پی-ایم ایل اے کورٹ سے بی جے پی رکن اسمبلی کے لیے اس سزا کا اعلان دوپہر بعد کیا گیا ہے۔ یہ فیصلہ کافی اہم ہے اور یقینی طور پر 9 سال بعد آئے اس عدالتی فیصلے سے مظفر نگر میں سیاسی ہلچل بڑھے گی۔ خاص بات یہ بھی ہے کہ مظفر نگر فساد کے بہت سے مقدمے واپس بھی لیے جا چکے ہیں، لیکن اب بھی کچھ مقدمات کی سماعت جاری ہے۔ وکرم سینی اسی کوال گاؤں کے رہنے والے ہیں جس گاؤں کے شروعاتی قتل واقعہ کو مظفر نگر فساد کی بنیاد مانا جاتا ہے۔
مظفر نگر کے جانسٹھ تھانہ حلقہ میں پڑنے والے کوال گاؤں کے تین نوجوانوں (دونوں فریقین سے) کی 27 اگست 2013 کو ایک تنازعہ کے دوران موت ہو گئی تھی۔ اس کے بعد اس واقعہ نے زبردست فرقہ واریت کی شکل اختیار کر لی تھی۔ گاؤں کے لوگ بتاتے ہیں کہ اس واقعہ کے بعد وکرم سینی بہت زیادہ سرگرم ہو گئے اور ماحول کو الگ رنگ دینے لگے۔ 29 اگست کو گاؤں میں تشدد کا واقعہ پیش آیا جس میں اقلیتی طبقہ پر حملہ ہوا۔ اس کے بعد گاؤں میں بڑھتی رسہ کشی کے درمیان کوال سے دو کلومیٹر دور نگلا مندوڑ کے سرکاری اسکول کے میدان میں پنچایت ہوئی اور تشدد کی بنیاد پڑی۔ مظفر نگر فساد کے بعد وکرم سینی کو تشدد کے کئی معاملوں میں جیل بھیج دیا گیا تھا اور ان کے خلاف این ایس اے کے تحت کارروائی کی گئی۔ ایک سال سے زیادہ جیل میں گزارنے کے بعد وکرم سینی ضمانت پر باہر آئے اور ضلع پنچایت رکن کا انتخاب لڑا جس میں وہ جیت گئے۔
2017 میں بی جے پی نے وکرم سینی کو کھتولی اسمبلی سے امیدوار بنایا اورانھین رکن اسمبلی منتخب کر لیا گیا۔ 2022 میں پھر سے وہ بی جے پی سے رکن اسمبلی بنے۔ وکرم سینی لگاتار قابل اعتراض تبصروں کے لیے مشہور رہے۔ انھوں نے ملک کے پہلے وزیر اعظم جواہر لال نہرو پر بھی قابل اعتراض تبصرہ کرنے سے گریز نہیں کیا اور بری طرح سے لوگوں کی ناراضگی کے شکار بنے۔ مسلمانوں کے خلاف زیادہ بچے پیدا کرنے کو لے کر بھی نفرت انگیز بیان دیے گئے۔
وکرم سینی کو عدالت کے ذریعہ قصوروار ٹھہرائے جانے کے بعد گاؤں میں ایک خاص طبقہ دبی زبان میں خوشی کا اظہار کرتا دکھائی دے رہا ہے۔ گاؤں کے ہی باشندہ اسرار احمد کا کہنا ہے کہ عدالتوں میں لوگوں کا بھروسہ اس لیے ہی قائم ہے۔ آدمی کتنا بھی بڑا ہو جائے، لیکن وہ قانون سے بڑا نہیں ہو سکتا ہے۔
واضح رہے کہ 2013 میں ہوئے مظفر نگر فسادات نے ملک کی سیاست کی سمت و رفتار ہی بدل کر رکھ دی تھی۔ اس فساد نے مغربی اتر پردیش میں جاٹ-مسلم اتحاد کے فارمولے کو پوری طرح سے تباہ کر دیا تھا۔ 9 سال بعد سیاست کی چالبازی عوام کی سمجھ میں آئی تو جاٹوں اور مسلمانوں میں پھر سے اتحاد قائم ہوا اور ہر ہر مہادیو کے ساتھ ساتھ اللہ اکبر کا نعرہ پھر سے ایک ساتھ لگنے لگا۔ فساد کی زخمی یادوں کے درمیان بہت سے معاملوں میں سمجھوتے ہو گئے اور بے گھر ہوئے ہزاروں لوگوں میں سے بیشتر واپس لوٹ گئے۔ جان اور مال کے اس زبردست نقصان کو مظفر نگر کے لوگ کوال گاؤں سے جوڑ کر دیکھتے ہیں۔ 27 اگست کو کوال گاؤں میں ہوئے شہنواز، گورو اور سچن کے قتل سے متعلق مجرمانہ واقعہ فرقہ واریت کے اس فساد کی بنیاد مانی جاتی ہے۔
رکن اسمبلی وکرم سینی کے وکیل ویر سنگھ اہلاوت کا کہنا ہے کہ ان کے اور 12 دیگر افراد کے خلاف یہ مقدمہ پولیس کی طرف سے 29 اگست کو درج کیا گیا تھا۔ ان پر ایک سماج کے خلاف دوسرے سماج کو بھڑکانے اور حملہ کرنے کا الزام عائد کیا گیا تھا جس میں جن لوگوں کو موقع سے پکڑا گیا تھا، انھیں عدالت نے قصوروار مانا۔ ہم عدالت کے فیصلے کا احترام کرتے ہیں، لیکن اوپری عدالت میں اپیل کریں گے۔
قابل ذکر بات یہ ہے کہ دو سال کی سزا سنائے جانے کے بعد وکرم سینی کو فوراً ضمانت بھی مل گئی۔ وکرم سینی نے اس دوران مظفر نگر فساد کے لیے سماجوادی پارٹی کو قصوروار ٹھہرایا اور کہا کہ ان کے خلاف پولیس نے رسی کا سانپ بنا کر پیش کیا۔ اس فیصلے کے خلاف وہ اوپری عدالت میں جا کر اپیل کریں گے۔ سماجوادی پارٹی کے سابق ریاستی نائب صدر فرہاد گاڑا کا اس معاملے میں کہنا ہے کہ سماجوادی پارٹی کو قصوروار بتانے والے بی جے پی رکن اسمبلی کو عدالت نے قصوروار قرار دیا ہے، جس سے پتہ چلتا ہے کہ فساد کس نے اور کیوں کروایا تھا۔

Tags: بی جے پی ایم ایل اےمظفرنگر فساد
ShareTweetSend
Previous Post

عراق میں صدارتی الیکشن کے لیے پارلیمانی اجلاس طلب

Next Post

بحریہ کا مگ طیارہ گر کر تباہ ہوگیا

Hindustan Express

Hindustan Express

Next Post
بحریہ کا مگ طیارہ گر کر تباہ ہوگیا

بحریہ کا مگ طیارہ گر کر تباہ ہوگیا

جواب دیں جواب منسوخ کریں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے

خبریں

سید احمد بخاری کے انتقال کی افواہ  اُڑا دی گئی

سید احمد بخاری کے انتقال کی افواہ اُڑا دی گئی

مئی 30, 2025
حملوں میں اب تک  16 ہزار 503  بچوں کی موت

حملوں میں اب تک 16 ہزار 503 بچوں کی موت

مئی 25, 2025
کرنل صوفیہ قریشی  پر ہندوستان نازاں

صوفیہ قریشی کیخلاف "وزیر” کی بدزبانی سے سیاست گرم

مئی 25, 2025
‘آپریشن سندور’پر تنقید،خاتون کیخلاف مقدمہ

‘آپریشن سندور’پر تنقید،خاتون کیخلاف مقدمہ

مئی 11, 2025
ہند-پاک کے درمیان سیزفائر پر کشمیری قیادت مطمئن

ہند-پاک کے درمیان سیزفائر پر کشمیری قیادت مطمئن

مئی 11, 2025
جنگ بندی کی خلاف ورزی کا شکوہ

جنگ بندی کی خلاف ورزی کا شکوہ

مئی 13, 2025
دہلی میں حملوں کا الرٹ دینے والے سائرن کی تنصیب

دہلی میں حملوں کا الرٹ دینے والے سائرن کی تنصیب

مئی 11, 2025
پاکستان  کی جانب سے حملہ کی کوشش ناکام

پاکستان کی جانب سے حملہ کی کوشش ناکام

مئی 10, 2025
کرنل صوفیہ قریشی  پر ہندوستان نازاں

کرنل صوفیہ قریشی پر ہندوستان نازاں

مئی 8, 2025
ملک بھرمیں میں ماک ڈرل کا انعقاد

ملک بھرمیں میں ماک ڈرل کا انعقاد

مئی 7, 2025

Categories

  • Featured
  • آئینہ شہر
  • آج کی خبریں
  • أخبار
  • اخبارجہاں
  • افکارِ جہاں
  • الیکشن
  • بزم شمال
  • بزنس
  • بہار نامہ
  • پارلیمانی خبریں
  • جرائم
  • جہانِ اردو
  • جہانِ طب
  • حادثہ
  • حقوق انسانی
  • خاص خبریں
  • خدمتِ خلق
  • خصوصی پیشکش
  • دلچسپ
  • دہلی نامہ
  • دیارِ ملت
  • دیار وطن
  • دیارِادب
  • سائنس و تحقیق
  • سیاست
  • عالم اسلام
  • عدلیہ
  • فلسطین- اسرائیل جنگ
  • فن فنکار
  • قدرت کاقہر
  • قوس قزح
  • کانفرنس
  • کشمیرنامہ
  • کھلاخط
  • کھیل ایکسپریس
  • متحرك
  • مذہبی خبریں
  • موسيقى
  • میرا کالم
  • ہمسایہ

Tags

احتجاج اسرائیل اقوام متحدہ الیکشن الیکشن کمیشن امریکہ انتخابات اپوزیشن ایران اے ایم یو بنگلہ دیش بھارتیہ جنتا پارٹی بہار بی جے پی تلنگانہ جامعہ ملیہ اسلامیہ جموں وکشمیر حماس حکومت خواتین دہلی راجستھان راہل راہل گاندھی سپریم کورٹ عام آدمی پارٹی غزہ فلسطین لوک سبھا لوک سبھا انتخابات مدھیہ پردیش مسلمان ممبئی مودی مہاراشٹر وزیر اعظم وزیر اعلیٰ پارلیمنٹ پاکستان کانگریس کرناٹک کشمیر کیجریوال ہماچل پردیش ہندوستان
  • Contact Us
  • Privacy Policy
  • Terms and Conditions

Web Editor: Shahidul Islam
.Copyright © Hindustan Express Urdu Daily, Published from, Delhi, India. All rights reserved

No Result
View All Result
  • ہوم
  • دیار وطن
  • آئینہ شہر
  • اخبارجہاں
  • بزم شمال
  • فن فنکار
  • کھیل ایکسپریس
  • خصوصی پیشکش
  • افکارِ جہاں
    • میرا کالم
    • قوس قزح
    • کھلاخط
  • Epaper

Web Editor: Shahidul Islam
.Copyright © Hindustan Express Urdu Daily, Published from, Delhi, India. All rights reserved

Welcome Back!

Login to your account below

Forgotten Password?

Retrieve your password

Please enter your username or email address to reset your password.

Log In