ہفتہ, دسمبر 27, 2025
  • Login
Hindustan Express
  • ہوم
  • دیار وطن
  • آئینہ شہر
  • اخبارجہاں
  • بزم شمال
  • فن فنکار
  • کھیل ایکسپریس
  • خصوصی پیشکش
  • افکارِ جہاں
    • میرا کالم
    • قوس قزح
    • کھلاخط
  • Epaper
No Result
View All Result
  • ہوم
  • دیار وطن
  • آئینہ شہر
  • اخبارجہاں
  • بزم شمال
  • فن فنکار
  • کھیل ایکسپریس
  • خصوصی پیشکش
  • افکارِ جہاں
    • میرا کالم
    • قوس قزح
    • کھلاخط
  • Epaper
No Result
View All Result
Hindustan Express
Epaper
No Result
View All Result
Home أخبار خاص خبریں

پونچھ میں تین افراد کی پر اسرار طور پرہلاکتیں

Hindustan Express by Hindustan Express
دسمبر 23, 2023
in خاص خبریں
0
پونچھ میں تین افراد کی پر اسرار طور پرہلاکتیں
0
SHARES
9
VIEWS
Share on FacebookShare on TwitterShare on Whatsapp

اہل خانہ کیلئے معاوضہ اور نوکریاں کااعلان، نیشنل کانفرنس کی جانب سے واقعہ کیخلاف احتجاج

سری نگر (یو این آئی) جموں و کشمیر حکومت نے پونچھ میں تین افراد کی پر اسرار طور پر موت واقع ہونے کے متعلق قانونی کارروائیاں شروع کرتے ہوئے متوفیوں کے اہلخانہ کے حق میں معاوضہ اور نوکریاں دینے کا اعلان کیا ہے۔انہوں نے کہا کہ لاشوں کی طبی و قانونی لوازمات کی ادائیگی کے بعد قانونی کارروائیاں شروع کی گئیں ہیں۔ محکمہ اطلاعات و تعلقات عامہ جموں وکشمیر (ڈی پی آئی آر) نے سماجی رابطہ گاہ ‘ایکس’ پر ایک پوسٹ کے ذریعے جانکاری فراہم کرتے ہوئے کہا: ‘پونچھ کے ضلع بفلیاز میں تین شہریوں کی ہلاکت کی اطلاع موصول ہوئی اس سلسلے میں طبی و قانونی لوازمات ادا کی گئیں اور متعلقہ مجاز اتھارٹی کی طرف سے قانونی کارروائی شروع کر دی گئی’۔

پوسٹ میں مزید کہا گیا: ‘حکومت نے متاثرین کے لئے معاوضے کا اعلان کیا اور لواحقین کو نوکریاں فراہم کرنے کا بھی اعلان کیا’۔ادھرجموں وکشمیر کے بفلیاز پونچھ میں مبینہ شہری ہلاکتوں کے خلاف ہفتے کے روز نیشنل کانفرنس اور اپنی پارٹی کے لیڈروں اور کارکنوں نے احتجاج جلوس نکالا تاہم پولیس نے ریلی کے شرکاء کو آگے جانے کی اجازت نہیں دی۔اس موقع پر نیشنل کانفرنس اور اپنی پارٹی نے معصوم شہریوں کی مبینہ طورپر حراستی ہلاکتوں کی تحقیقات اور ملوثین کو قرارواقعی سزا دینے کا مطالبہ کیا ۔
اطلاعات کے مطابق بفلیاز پونچھ میں مبینہ شہری ہلاکتوں کے خلاف نیشنل کانفرنس نے ہفتے کے روز پارٹی ہیڈ کواٹر سے ایک احتجاجی جلوس نکالا تاہم پولیس نے دفتر کے مین گیٹ کو پہلے ہی بند کیا جس وجہ سے جلوس کے شرکاء باہر نہیں آسکے۔
احتجاج کررہے پارٹی لیڈران اور عہدیداران نے بفلیاز میں دھیرہ کی گلی علاقے میں معصوم شہریوں کی مبینہ طور پر حراستی ہلاکتوں کی تحقیقات کا مطالبہ کیا اور خاطیوں کو قرارواقعی سزا دینے کا مطالبہ کیا۔پارٹی کے جنرل سکریٹری علی محمد ساگر نے ہلاکتوں کی جوڈیشل تحقیقات کرانے کا مطالبہ کیا اور کہا کہ اصل حقائق کو عوام کے سامنے لایا جائے۔انہوں نے گورنر انتظامیہ کیساتھ ساتھ مرکزی سرکار پر زور دیا ہے کہ کشمیر میں ایسے خون ناحق اور انسانی حقوق کی بدترین پامالیوں کو روکنے کیلئے ٹھوس اور کارگر اقدامات اُٹھانے کے ساتھ ساتھ اس سانحہ میں ملوثین کو نشاندہی کرکے قانون کے مطابق سزا دی جائے۔انہوں نے کہا کہ بفلیاز واقعہ سے منسلک سوشل میڈیا پر وائرل مبینہ ویڈیو نے عوام کے دل مجروح کردیئے ہیں اور ایسے میں حکومت اور قانون نافذ کرنے والے اداروں کی ذمہ داری بنتی ہے کہ وہ اس واقعہ کی اعلیٰ سطحی تحقیقات کرا کے مہلوکین کے لواحقین کو انصاف فراہم کرے۔

انہوں نے کہاکہ نیشنل کانفرنس بفلیاز حملے میں 5فوجیوں کی ہلاکت کی بھی مذمت کرتی ہے اور ایسے واقعات کی کبھی بھی حامی نہیں رہی ہے۔ ہماری جماعت ہمیشہ عدم تشدد کی حامی رہی ہے، ہم چاہتے ہیں کہ حالات ٹھیک ہوجائیں لیکن حالات دن بہ دن بدتر ہوتے جارہے ہیں۔پارٹی کے صوبائی صدر ناصر اسلم وانی نے پولیس کی طرف سے نیشنل کانفرنس کی ریلی پر قدغن کی مذمت کی اور کہا کہ ہم پُرامن طریقے سے معصوم شہریوں کی ہلاکتوں کیخلاف احتجاج کرنا چاہتے تھے اور ہم پُرامن طریقے سے اس واقعے کی تحقیقات کا مطالبہ کررہے تھے لیکن ہمیں طاقت کے بلبوتے ہر پُرامن احتجاج کرنے سے بھی باز رکھا گیا۔ انہوں نے کہا کہ یہ ایک انتہائی تشویشناک صورتحال ہیں۔اس سے قبل پارٹی ہیڈکوارٹر پر ایک اجلاس میں بھی بفلیاز حملے کی مذمت کے ساتھ ساتھ ایک قرارداد کے ذریعے 3عام شہریوں کی ہلاکتوں کی جوڈیشل تحقیقات کرانے کا مطالبہ کیا گیا۔
دریں اثنا اپنی پارٹی کے سینئر لیڈر اشرف میر کی سربراہی میں سری نگر کے پارٹی دفتر سے ایک جلوس نکالنے کی کوشش کی تاہم پولیس نے جلوس کے شرکاءکو آگے جانے کی اجازت نہیں دی۔نامہ نگاروں سے بات چیت کے دوران اپنی پارٹی کے سینئر لیڈر اشرف میر نے کہا :”بفلیاز میں ہوئے ملی ٹینٹ حملے کی ہم سخت الفاظ میں مذمت کرتے ہیں لیکن جن عام شہریوں کا قتل کیا گیا ان کے گھر والوں کو بھی انصاف ملنا چاہئے۔“
انہوں نے کہاکہ بفلیاز کے لوگ خوفزدہ ہیں، وہاں سے ویڈیز وائرل ہو رہے ہیں، انٹرنیٹ بند ہے جس وجہ سے لوگوں کو مشکلات کا سامنا کرنا پڑرہا ہے۔اشرف میر نے کہاکہ ہفتے کے رو ز شہری ہلاکتوں کے خلاف اپنی پارٹی کے عہدیداروں اور کارکنوں نے پر امن طورپر احتجاج جلوس نکالنے کی کوشش کی تاہم پولیس نے مین گیٹ کو ہی بند کیا اور اس طرح سے ہمیں آگے جانے کی اجازت نہیں دی گئی ۔

Tags: احتجاجاہل خانہپر اسرارپونچھقانونی کارروائیاں
ShareTweetSend
Previous Post

نئے کشمیر میں فوجی جوان محفوظ ہیں نہ عام لوگ:محبوبہ مفتی

Next Post

کرناٹک کے تعلیمی اداروں میں حجاب پر پابندی ہٹانےوالے بیانیہ پر بی جے پی ناراض

Hindustan Express

Hindustan Express

Next Post
کرناٹک کے تعلیمی اداروں میں حجاب پر پابندی ہٹانےوالے بیانیہ پر بی جے پی ناراض

کرناٹک کے تعلیمی اداروں میں حجاب پر پابندی ہٹانےوالے بیانیہ پر بی جے پی ناراض

جواب دیں جواب منسوخ کریں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے

خبریں

سی پی آئی کا صد سالہ یومِ تاسیس

سی پی آئی کا صد سالہ یومِ تاسیس

دسمبر 26, 2025
500 کروڑ سے زائد کی جی ایس ٹی چوری کاانکشاف

500 کروڑ سے زائد کی جی ایس ٹی چوری کاانکشاف

دسمبر 26, 2025
انڈیگو بحران پرتحقیقاتی کمیٹی  کی رپورٹ حکومت کے سپرد

انڈیگو بحران پرتحقیقاتی کمیٹی کی رپورٹ حکومت کے سپرد

دسمبر 26, 2025
مودی عمان  کے اعلیٰ ترین اعزاز  سے سرفراز

مودی عمان کے اعلیٰ ترین اعزاز سے سرفراز

دسمبر 26, 2025
بنگلہ دیش میں واقع ہندوستانی ویزا سینٹر عارضی طور پر بند

بنگلہ دیش میں واقع ہندوستانی ویزا سینٹر عارضی طور پر بند

دسمبر 18, 2025
100 نئی الیکٹرک بسیں ڈی ٹی سی کے بیڑے میں شامل

100 نئی الیکٹرک بسیں ڈی ٹی سی کے بیڑے میں شامل

دسمبر 18, 2025
عمر خالد و دیگر کی ضمانت پر  فیصلہ محفوظ

عمر خالد و دیگر کی ضمانت پر فیصلہ محفوظ

دسمبر 10, 2025
امت  شاہ اور راہل کے درمیان لوک سبھا میں بحث

امت شاہ اور راہل کے درمیان لوک سبھا میں بحث

دسمبر 10, 2025
قومی دستکاری ایوارڈ تقسیم

قومی دستکاری ایوارڈ تقسیم

دسمبر 10, 2025
ایف بی آئی پاسپورٹ چور- ٹرمپ کا سنگین الزام

ٹرمپ نے ہندوستان کو دی نئی دھمکی

دسمبر 10, 2025

Categories

  • Featured
  • آئینہ شہر
  • آج کی خبریں
  • أخبار
  • اخبارجہاں
  • افکارِ جہاں
  • الیکشن
  • بزم شمال
  • بزنس
  • بہار نامہ
  • پارلیمانی خبریں
  • جرائم
  • جہانِ اردو
  • جہانِ طب
  • حادثہ
  • حقوق انسانی
  • خاص خبریں
  • خدمتِ خلق
  • خصوصی پیشکش
  • دلچسپ
  • دہلی نامہ
  • دیارِ ملت
  • دیار وطن
  • دیارِادب
  • سائنس و تحقیق
  • سیاست
  • عالم اسلام
  • عدلیہ
  • فلسطین- اسرائیل جنگ
  • فن فنکار
  • قدرت کاقہر
  • قوس قزح
  • کانفرنس
  • کشمیرنامہ
  • کھلاخط
  • کھیل ایکسپریس
  • متحرك
  • مذہبی خبریں
  • موسيقى
  • میرا کالم
  • ہمسایہ

Tags

احتجاج اسرائیل اقوام متحدہ الیکشن الیکشن کمیشن امریکہ انتخابات اپوزیشن ایران اے ایم یو بنگلہ دیش بھارتیہ جنتا پارٹی بہار بی جے پی تلنگانہ جامعہ ملیہ اسلامیہ جموں وکشمیر حماس حکومت خواتین دہلی راجستھان راہل راہل گاندھی سپریم کورٹ عام آدمی پارٹی غزہ فلسطین لوک سبھا لوک سبھا انتخابات مسلمان ممبئی مودی مہاراشٹر نیشنل کانفرنس وزیر اعظم وزیر اعلیٰ پارلیمنٹ پاکستان کانگریس کرناٹک کشمیر کیجریوال ہماچل پردیش ہندوستان
  • Contact Us
  • Privacy Policy
  • Terms and Conditions

Web Editor: Shahidul Islam
.Copyright © Hindustan Express Urdu Daily, Published from, Delhi, India. All rights reserved

No Result
View All Result
  • ہوم
  • دیار وطن
  • آئینہ شہر
  • اخبارجہاں
  • بزم شمال
  • فن فنکار
  • کھیل ایکسپریس
  • خصوصی پیشکش
  • افکارِ جہاں
    • میرا کالم
    • قوس قزح
    • کھلاخط
  • Epaper

Web Editor: Shahidul Islam
.Copyright © Hindustan Express Urdu Daily, Published from, Delhi, India. All rights reserved

Welcome Back!

Login to your account below

Forgotten Password?

Retrieve your password

Please enter your username or email address to reset your password.

Log In