پیر, جون 16, 2025
  • Login
Hindustan Express
  • ہوم
  • دیار وطن
  • آئینہ شہر
  • اخبارجہاں
  • بزم شمال
  • فن فنکار
  • کھیل ایکسپریس
  • خصوصی پیشکش
  • افکارِ جہاں
    • میرا کالم
    • قوس قزح
    • کھلاخط
  • Epaper
No Result
View All Result
  • ہوم
  • دیار وطن
  • آئینہ شہر
  • اخبارجہاں
  • بزم شمال
  • فن فنکار
  • کھیل ایکسپریس
  • خصوصی پیشکش
  • افکارِ جہاں
    • میرا کالم
    • قوس قزح
    • کھلاخط
  • Epaper
No Result
View All Result
Hindustan Express
Epaper
No Result
View All Result
Home بزم شمال

نقوی کا دعویٰ: اپوزیشن کو 2024 میں بھی شرمناک شکست ہوگی

Hindustan Express by Hindustan Express
دسمبر 7, 2023
in بزم شمال
0
مسلم ووٹوں کو چوئنگم کی طرح چوسنے کے رواج پر کاری ضرب لگاہے:نقوی
0
SHARES
20
VIEWS
Share on FacebookShare on TwitterShare on Whatsapp

رام پور (یو این آئی) بھارتیہ جنتا پارٹی (بی جے پی ) کے سینئر لیڈر اور سابق مرکزی وزیر مختار عباس نقوی نے آج یہاں کہا کہ "سوشلسٹ ٹیپو” اور "جاگیردار سلطان” کے درمیان "خوابوں کی سلطنت کی جنگ” 2024 کے انتخابات میں بھی شکست کا سامنا کرے گی۔
اپوزیشن اتحاد میں جاری کشمکش پر آج رام پور کے کویلا گاوں میں ’’ وکست بھارت سنکلپ یاترا‘‘ کے موقع پر لوگوں سے خطاب کرتے ہوئے مسٹر نقوی نے کہا کہ وزیر اعظم نریندر مودی کے ’’کام کی گنتی اور کرشمے کی گنتی ‘‘ نے اپوزیشن اتحاد کا "جگاڑ” عوامی مینڈیٹ سے بہت دور کردیا ہے اور ’’سلطانی سلطنت کے خوابوں کے سوداگر” کا صفایا ہو چکا ہے۔
سابق مرکزی وزیر نے کہا کہ "زمین کے بغیر زمینداری، عوامی حمایت کے بغیر جاگیرداری” کی سلطنت کا جاگیردارانہ جنون ختم ہو رہا ہے۔مسٹر نقوی نے کہا کہ مودی جی کی اہل قیادت میں پہلی غیر کانگریسی حکومت نے دو میعاد پوری کی ہے اور کانگریس کے رحم و کرم کے بغیر گڈ گورننس اور جامع ترقی کے وعدے کے ساتھ تیسری میعاد کی طرف بڑھ گئی ہے،جس سے کانگریس کی خاندان قیادت حیران و پریشان اور بوکھلاہٹ میں مبتلا ہے۔سابق مرکزی وزیرنے کہا کہ اپوزیشن اتحاد کی جماعتوں کے درمیان جاری ہنگامہ آرائی اور رسہ کشی اس بات کا ثبوت ہے کہ اتحاد کے اندر کتنے شدید اختلافات ہیں۔
مسٹر نقوی نے کہا کہ گرینڈ اولڈ پارٹی ’’فریب کا بازار‘‘ ہے، تاریخ گواہ ہے کہ ’’ ایسا کوئی سگا نہیں جسے اس نے ٹھگا نہیں ‘‘۔ جو لوگ دھوکہ کے سامان سے بھری محبت کی نام نہاد دکان پر پہنچ گئے ہیں، وہ کانگریس کی چالاکیوں میں پھنس گئے ہیں اور وہ خود کو ٹھگامحسوس کر رہے ہیں ۔
سابق مرکز وزیر نے کہا کہ مسٹر نریندر مودی کی گڈ گورننس، اجتماعی ترقی اور سماجی تحفظ کی ضمانت ملک کے لوگوں کے امتحان میں کھری اتری ہے اور مودی حکومت نے محروم اور کمزور طبقات کو ‘اجتماعی طور پر بااختیار بنانے کے جذبے کے ساتھ فرقہ وارانہ چاپلوسی کے عمل کو شکست دی ہے۔ آج لوگوں کی آنکھوں میں خوشی ہے، سماج میں خوشحالی ہے اور عوام کی زندگی میں خوشی کا ماحول ہے ۔ مودی جی نے اگر کسی سماج کی ترقی میں کمی نہیں کی ہے تو ووٹوں میں بخل نہیں ہونا چاہیے۔ اس لئے اقلیتوں کو بھی ووٹ کے ٹھیکیداروں کے چنگل سے نکل کر دہائیوں کے سیاسی استحصال سے آزاد ہوکر ترقی میں حصہ داری کے پلیٹ فارم پر آنا چاہئے اور خود کو بااختیار بنانے کے لئے ساتھ کھڑے ہونا چاہئے۔
مسٹر نقوی نے کہا کہ سال 2024 کے الیکشن میں مودی کا کرنٹ اپوزیشن کو 440 کا جھٹکا دے گا۔سابق مرکزی وزیر نے مختلف فلاحی اسکیموں آیوشمان، پردھان منتری آواس یوجنا، دین دیال انتیودیا یوجنا، پردھان منتری اجولا یوجنا، کسان سمان ندھی، پوشن ابھیان، ہر گھر جل جیون مشن، جن دھن یوجنا، اٹل پنشن یوجنا وغیرہ کے استفادہ کنندگان کو مبارکباد پیش کی ۔ مسٹر نقوی نے اس موقع پر کویلا گاوں میں مستحقین کے سرٹیفکیٹ اور کارڈ تقسیم کیے اور کھیتوں میں جا کر ڈرون کے ذریعے کھاد اور کیڑے مار ادویات کا اسپرے کیا۔انہوں نے ’’ وکست بھارت سنکلپ یاترا‘‘ رتھ کو جھنڈی دکھا کر روانہ کیا اور وہاں موجود لوگوں کو خود انحصار اور ترقی یافتہ ہندوستان بنانے کا حلف دلایا۔اس موقع پر ضلع پنچایت صدر مسٹر خیالی رام لودھی، بی جے پی کے ضلع صدر ہنس راج پپو، سابق ممبر اسمبلی جوالا پرساد گنگوار اور دیگر اہم لوگ موجود تھے۔

Tags: اپوزیشن اتحادجاگیردار سلطانسوشلسٹ ٹیپونقویوکست بھارت سنکلپ یاترا
ShareTweetSend
Previous Post

سپریم کورٹ نے مرکز سے غیر قانونی امیگریشن کے اعداد و شمار طلب کئے

Next Post

ہندستان نے امریکہ کے الزامات پر تحقیقاتی کمیٹی بنائی: جے شنکر

Hindustan Express

Hindustan Express

Next Post
وزیر خارجہ آج سعودی عرب جائیں گے

ہندستان نے امریکہ کے الزامات پر تحقیقاتی کمیٹی بنائی: جے شنکر

جواب دیں جواب منسوخ کریں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے

خبریں

ایران کے فوجی و جوہری اہداف پراسرائیل کاپھر حملہ

ایران کے فوجی و جوہری اہداف پراسرائیل کاپھر حملہ

جون 16, 2025
مودی کا قبرص میں شاندار استقبال

مودی کا قبرص میں شاندار استقبال

جون 15, 2025
وزیر داخلہ امیت شاہ کا دورہ جموں منسوخ

وزیر داخلہ نے مردم شماری کی تیاریوں کا جائزہ لیا

جون 15, 2025
نتیش نے مختلف صنعتی اکائیوں کا معائنہ  کیا

نتیش نے مختلف صنعتی اکائیوں کا معائنہ کیا

جون 15, 2025
سید احمد بخاری کے انتقال کی افواہ  اُڑا دی گئی

سید احمد بخاری کے انتقال کی افواہ اُڑا دی گئی

مئی 30, 2025
حملوں میں اب تک  16 ہزار 503  بچوں کی موت

حملوں میں اب تک 16 ہزار 503 بچوں کی موت

مئی 25, 2025
کرنل صوفیہ قریشی  پر ہندوستان نازاں

صوفیہ قریشی کیخلاف "وزیر” کی بدزبانی سے سیاست گرم

مئی 25, 2025
‘آپریشن سندور’پر تنقید،خاتون کیخلاف مقدمہ

‘آپریشن سندور’پر تنقید،خاتون کیخلاف مقدمہ

مئی 11, 2025
ہند-پاک کے درمیان سیزفائر پر کشمیری قیادت مطمئن

ہند-پاک کے درمیان سیزفائر پر کشمیری قیادت مطمئن

مئی 11, 2025
جنگ بندی کی خلاف ورزی کا شکوہ

جنگ بندی کی خلاف ورزی کا شکوہ

مئی 13, 2025

Categories

  • Featured
  • آئینہ شہر
  • آج کی خبریں
  • أخبار
  • اخبارجہاں
  • افکارِ جہاں
  • الیکشن
  • بزم شمال
  • بزنس
  • بہار نامہ
  • پارلیمانی خبریں
  • جرائم
  • جہانِ اردو
  • جہانِ طب
  • حادثہ
  • حقوق انسانی
  • خاص خبریں
  • خدمتِ خلق
  • خصوصی پیشکش
  • دلچسپ
  • دہلی نامہ
  • دیارِ ملت
  • دیار وطن
  • دیارِادب
  • سائنس و تحقیق
  • سیاست
  • عالم اسلام
  • عدلیہ
  • فلسطین- اسرائیل جنگ
  • فن فنکار
  • قدرت کاقہر
  • قوس قزح
  • کانفرنس
  • کشمیرنامہ
  • کھلاخط
  • کھیل ایکسپریس
  • متحرك
  • مذہبی خبریں
  • موسيقى
  • میرا کالم
  • ہمسایہ

Tags

احتجاج اسرائیل اقوام متحدہ الیکشن الیکشن کمیشن امریکہ انتخابات اپوزیشن ایران اے ایم یو بنگلہ دیش بھارتیہ جنتا پارٹی بہار بی جے پی تلنگانہ جامعہ ملیہ اسلامیہ جموں وکشمیر حماس حکومت خواتین دہلی راجستھان راہل راہل گاندھی سپریم کورٹ عام آدمی پارٹی غزہ فلسطین لوک سبھا لوک سبھا انتخابات مدھیہ پردیش مسلمان ممبئی مودی مہاراشٹر وزیر اعظم وزیر اعلیٰ پارلیمنٹ پاکستان کانگریس کرناٹک کشمیر کیجریوال ہماچل پردیش ہندوستان
  • Contact Us
  • Privacy Policy
  • Terms and Conditions

Web Editor: Shahidul Islam
.Copyright © Hindustan Express Urdu Daily, Published from, Delhi, India. All rights reserved

No Result
View All Result
  • ہوم
  • دیار وطن
  • آئینہ شہر
  • اخبارجہاں
  • بزم شمال
  • فن فنکار
  • کھیل ایکسپریس
  • خصوصی پیشکش
  • افکارِ جہاں
    • میرا کالم
    • قوس قزح
    • کھلاخط
  • Epaper

Web Editor: Shahidul Islam
.Copyright © Hindustan Express Urdu Daily, Published from, Delhi, India. All rights reserved

Welcome Back!

Login to your account below

Forgotten Password?

Retrieve your password

Please enter your username or email address to reset your password.

Log In