نئی دہلی (یو این آئی) راجیہ سبھا کے ضمنی انتخابات میں نیشنل ڈیموکریٹک الائنس (این ڈی اے) نے 11 سیٹوں پر کامیابی حاصل کی ہے جبکہ کانگریس کو محض ایک سیٹ ملی ہے۔ضمنی انتخابات میں تمام امیدوار بلا مقابلہ منتخب ہو ئے ہیں۔ جیتنے والے امیدواروں میں بھارتیہ جنتا پارٹی (بی جے پی) سے 9، نیشنلسٹ کانگریس پارٹی (اجیت پوار دھڑے) اور راشٹریہ لوک مورچہ سے ایک ایک امیدوار شامل ہے۔راجستھان سے رونیت سنگھ سدھو، ہریانہ سے کرن چودھری، مدھیہ پردیش سے جارج کورین، بہار سے منن کمار مشرا، آسام سے رامیشور تیلی اور مشن رنجن داس، مہاراشٹر سے دھیریشیل پاٹل، اڈیشہ سے ممتا موہنتا، تریپورہ سے راجیو بھٹاچاریہ (تمام بی جے پی) مہاراشٹر سے نتن پاٹل (این سی پی-اجیت پوار دھڑا)، بہار سے اپیندر کشواہا (راشٹریہ لوک مورچہ) اور تلنگانہ سے ابھیشیک منو سنگھوی (کانگریس) کو بلامقابلہ منتخب قرار دیا گیا ہے۔