بدھ, فروری 18, 2026
  • Login
Hindustan Express
  • ہوم
  • دیار وطن
  • آئینہ شہر
  • اخبارجہاں
  • بزم شمال
  • فن فنکار
  • کھیل ایکسپریس
  • خصوصی پیشکش
  • افکارِ جہاں
    • میرا کالم
    • قوس قزح
    • کھلاخط
  • Epaper
No Result
View All Result
  • ہوم
  • دیار وطن
  • آئینہ شہر
  • اخبارجہاں
  • بزم شمال
  • فن فنکار
  • کھیل ایکسپریس
  • خصوصی پیشکش
  • افکارِ جہاں
    • میرا کالم
    • قوس قزح
    • کھلاخط
  • Epaper
No Result
View All Result
Hindustan Express
Epaper
No Result
View All Result
Home اخبارجہاں

پاکستان کے دیوالیہ ہونے کا خطرہ بالکل نہیں: اسحاق ڈار

Hindustan Express by Hindustan Express
دسمبر 28, 2022
in اخبارجہاں
0
پاکستان کے دیوالیہ ہونے کا خطرہ بالکل نہیں: اسحاق ڈار
0
SHARES
9
VIEWS
Share on FacebookShare on TwitterShare on Whatsapp

اسلام آباد(ایجنسیاں):پاکستان کے وزیرِ خزانہ اسحاق ڈار نے کہا ہے کہ پاکستان کے دیوالیہ ہونے کا کوئی امکان نہیں ہے۔ ملک کے زرِ مبادلہ کے ذخائر کم ہیں لیکن دیوالیہ ہونے کا خطرہ بالکل نہیں ہے۔ کراچی میں بدھ کو سرمایہ کارواں سےورچوئل خطاب میں اسحاق ڈار کا مزید کہنا تھا کہ کرنسی مارکیٹ میں ڈالر کی اسمگلنگ سب سے بڑا مسئلہ ہے۔ فارن اکاؤنٹس میں سرمایہ کاری اور فارن ایکسچینج کا باہر جانا تشویش ناک عمل ہے۔ ڈالر اور کھاد کی اسمگلنگ کے لیے سیکیورٹی اداروں کے ساتھ منصوبہ بنا لیا ہے۔ پاکستان میں حالیہ ہفتوں میں حکومت ڈالر کی کمی کی شکار نظر آ رہی ہے اور حکومت کے زرِ مبادلہ کے ذخائر میں کمی آ رہی ہے۔ اس وقت حکومت کے پاس چھ ارب ڈالرز کے ذخائر موجود ہیں جس کو موجودہ صورتِ حال میں ناکافی قرار دیا جا رہا ہے۔فاریکس ایکسچینج سے منسلک افراد اور مبصرین کا کہنا ہے کہ پاکستان کے زرِ مبادلہ کے ذخائر پر دباؤ کی ایک بڑی وجہ افغانستان کی صورتِ حال ہے، جہاں پاکستان کے راستے اربوں ڈالر جا رہے ہیں اور پاکستان کی معیشت پر بوجھ بڑھتا جا رہا ہے۔اس صورتِ حال میں جب پاکستان کے زرِ مبادلہ کے ذخائر دباؤ کا شکار ہیں، حکومت نے ضروری اشیا کی درآمد کے لیے زرِ مبادلہ کی پیشگی اجازت کی شرط دو جنوری 2023 سے ختم کرنے کا اعلان کیا ہے۔اس اعلان کی مدد سے پاکستان کی ضرورت کی چیزیں جن کی شدید کمی کاعام افراد کو سامنا تھا، وہ ملک میں لائی جاسکیں گی۔وفاقی وزیرِ خزانہ اسحاق ڈار کےمطابق سیاسی گیم اسکورنگ کرکے پاکستان کی معیشت کو نقصان پہنچایا گیا۔ ان کے بقول وہ تین ماہ سے وزیرِ خزانہ کے منصب پر فائز ہیں اور ہر وقت ملک کے دیوالیہ ہونے کی باتیں سن رہے ہیں۔ان کا کہنا تھا کہ لوگوں کوخوف زدہ کیا ہوا ہے، کوئی سونا تو کوئی ڈالر خرید رہا ہے۔ لوگوں کو اس ڈر سے نکالنا ہے۔
انہوں نے دعویٰ کیا کہ پاکستان کی معاشی ترقی دنیا دیکھے گی۔ پاکستان کے لیے31ارب ڈالرز کا بندوبست کرنا ہے۔موجودہ صورتِ حال میں توانائی بحران کی وجہ سے برآمدات متاثر ہوئی ہیں۔
انہوں نے کہا کہ اسٹیٹ بینک نے درآمدات سے متعلق نیا سرکلر جاری کر دیا ہے، جس میں درآمدات پر عائد پابندیوں کو ہٹا دیا گیا ہے اور درآمد کنندگان کو ریلیف دے دیا ہے جب کہ توانائی، فارما اور اسپیئر پارٹس کی درآمدار پر عائد پابندیاں بھی ختم کر دی گئی ہیں۔
انہوں نے کہا کہ انٹر بینک میں ڈالر کی قدر اس وقت بلند ہے لیکن روپے کی بے قدری بہت بڑا مسئلہ ہے ۔ پیڑولیم مصنوعات کی قیمتوں میں کمی اور مستحکم رکھنا حکومت کی بہتر پالیسی کا نتیجہ ہے۔ پاکستان کو 3500 ارب روپے کی چھ سال میں ضرورت ہے۔ پانچ ماہ میں کرنٹ اکاؤنٹ خسارے کو کم کیا ہے جب کہ پاکستان کی معیشت کو 30 ارب ڈالر کا نقصان ہوا ہے۔
خیال رہے کہ اسٹیٹ بینک کے ایڈیشنل ڈائریکٹر اطہر غفور کی جانب سے تمام مجاز ڈیلرز کے نام سرکلر جاری کیا گیا ہے، جس میں کہا گیا ہے کہ اسٹیٹ بینک نے 20 مئی 2022 اور پانچ جولائی کو دو الگ الگ سرکلر جاری کیے تھے ۔ ان سرکلرز کے تحت کسٹمز ٹیرف کے چیپٹر 84،85 میں آنے والی تمام مصنوعات اور چیپٹر 87 کی کچھ مصنوعات کی درآمدت کے لیے زرِ مبادلہ کی فراہمی اسٹیٹ بینک کے فارن ایکسچینج ڈپارٹمنٹ کی اجازت سے مشروط کی گئی تھی ۔
اسٹیٹ بینک کی اس شرط کے بعد درآمد کنندگان کے لیے بیرونِ ملک سے مال منگوانا مشکل سے مشکل تر ہوتا جارہا تھا۔ مقامی میڈیا کے مطابق ملک میں خام مال نہ آنے سے صنعتیں بند ہو نا شروع ہو گئی ہیں۔ اس قلت سے مارکیٹ سے دوائیں غائب ہو رہی ہیں جب کہ ضروری میڈیکل آلات نہ آنے سے طب کے شعبے میں بحران ہے۔
صنعتوں کے لیے خام مال اور ضروری پرزے نہ آنے سے برآمدات بھی متاثر ہو رہی تھیں۔ کنسائمنٹ کی کلیئرنس میں مسلسل تاخیر سے ہزاروں کنٹینرز کراچی پورٹ پر موجود تھے اور ان پر جرمانے عائد کیے جا رہے تھے، جس سے درآمدی مال کی لاگت بھی بڑھ گئی تھی۔
اس پر کاروباری طبقے کے مسلسل دباؤ پر حکومت نے ایک بڑا فیصلہ کرتے ہوئے یہ پابندی ختم کرنے کا اعلان کیا ہے۔ 27 دسمبر کو جاری سرکلر میں کہا گیا ہے کہ ضروری اہمیت کی اشیا کی درآمد کے لیےسامان کی درآمد پر بھی زرِ مبادلہ کی پیشگی اجازت کی شرط دو جنوری 2023 سے ختم کی گئی ہے، ان اشیا میں خوراک، کھانے کا تیل ، فارما سوٹیکل کا خام مال، دوائیں، سرجیکل آلات، آئل اینڈ گیس، ایکسپورٹ انڈسٹری کے خام مال، اسپیئر پارٹس، کھاد، کیڑے مار ادویات اور دیگر زرعی اشیا شامل ہیں، البتہ درآمدات کے لیے درآمد کنندہ ایک سال کی ڈیفرڈ پیمنٹ کا سرٹیفکیٹ دے گا یا پھر ان منصوبوں کو رعایت ملے گی جو75 فی صد مکمل ہو چکے ہیں۔
فاریکس ایکسچینج ایسوسی ایشن کے ملک بوستان کہتے ہیں کہ اس شرط کی وجہ سے ڈالر پر کچھ دباؤ تو آئے گا البتہ ملک کے اندر اس وقت ادویات اور دیگر ضروری اشیا کے حوالے سے شدید مشکلات ہیں۔ لوگوں کو یہ ضروری چیزیں اسٹیٹ بینک کی پابندی کی وجہ سے نہیں مل رہی تھیں۔ اس سرکلر کے آنے کے بعد انہیں کچھ ریلیف مل سکے گا اور حالات بہتر ہوں گے۔وائس آف امریکہ سے گفتگو کرتے ہوئےملک بوستان نے کہا کہ ڈالر کی اسمگلنگ میں پاکستان کے درآمد کنندگان بھی شامل ہیں۔انہوں نے کہا کہ جب حکومت کی طرف سے پر تعیش اشیا کی درآمد پر پابندی لگائی گئی اور بعد میں ڈیوٹی میں اضافہ کیا گیا تو ان دنوں ڈالر کا ریٹ 245 سے 217 پر آ چکا تھا۔ حکومت نے بیرونی دباؤ پر درآمدات پر عائد پابندی اور ڈیوٹی ہٹائی، اس صورتِ حال میں افغان ٹرانزٹ ٹریڈ کے ذریعے کنٹینرز افغانستان جانے لگے اور وہاں کھل کر دوبارہ پاکستانی مارکیٹ میں آنے لگے۔ اس سے امپورٹرز کو ایک کنیٹنر میں 50 لاکھ روپے تک کی بچت ہوئی۔ ملک بوستان کا مزید کہنا تھا کہ یہ ایسا ناسور ہے جس کی وجہ سے ملکی معیشت تباہ ہورہی ہے۔ان کا دعویٰ تھا کہ اس وقت صورتِ حال یہ ہے کہ مالی سال کے ابتدا میں تین ہزار سے کنٹینرز بڑھ کر 15 ہزار ہوچکے ہیں۔ یہ غیرقانونی امپورٹ ہے جس کے لیے ڈالر کی ضرورت ہوتی ہے۔

Tags: اسحاق ڈارپاکستاندیوالیہ
ShareTweetSend
Previous Post

دہلی کے وَسنت وِہار بازارمیں راہل کی "چہل قدمی”

Next Post

180 روہنگیا افراد کے سمندر میں ڈوب جانے کا خدشہ

Hindustan Express

Hindustan Express

Next Post
180 روہنگیا افراد کے سمندر میں ڈوب جانے کا خدشہ

180 روہنگیا افراد کے سمندر میں ڈوب جانے کا خدشہ

جواب دیں جواب منسوخ کریں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے

خبریں

امریکہ میں خاندانی جھگڑا،ہند نژاد خاتون سمیت چار  ہلاک

امریکہ میں خاندانی جھگڑا،ہند نژاد خاتون سمیت چار ہلاک

جنوری 24, 2026
تعلیمی اداروں کو ڈریس طے کرنے کا اختیارہے:عدالت عظمیٰ

اگستا ویسٹ لینڈ ہیلی کاپٹر معاملہ میں مرکز کی اپیل مسترد

جنوری 19, 2026
ہندوستان اور یو اے ای کے مابین مفاہمتی یادداشت پر دستخط

ہندوستان اور یو اے ای کے مابین مفاہمتی یادداشت پر دستخط

جنوری 19, 2026
اپوزیشن اتحاد ’انڈیا‘ کا قومی سطح کا پروگرام 2 اکتوبر سے شروع ہوگا

بہار میں صنعت کاروں کو اقتصادی پیکیج فراہمی: نتیش کمار

جنوری 19, 2026
مرکزی الیکشن کمیشن کی ٹیم کا آئندہ ماہ دورہ تلنگانہ

ترنمول کانگریس کو الیکشن کمیشن کا سخت انتباہ

دسمبر 31, 2025
لالو یادو کے قریبی امیت کاتیال کو ای ڈی نے کیا گرفتار

رائے پورسمیت دس مقامات پر ای ڈی کا چھاپہ

دسمبر 31, 2025
سنجے راوت کی ضمانت منظور

سنجے راوت کو ملی بم سے اڑانے کی تحریری دھمکی

دسمبر 31, 2025
سی پی آئی کا صد سالہ یومِ تاسیس

سی پی آئی کا صد سالہ یومِ تاسیس

دسمبر 26, 2025
500 کروڑ سے زائد کی جی ایس ٹی چوری کاانکشاف

500 کروڑ سے زائد کی جی ایس ٹی چوری کاانکشاف

دسمبر 26, 2025
انڈیگو بحران پرتحقیقاتی کمیٹی  کی رپورٹ حکومت کے سپرد

انڈیگو بحران پرتحقیقاتی کمیٹی کی رپورٹ حکومت کے سپرد

دسمبر 26, 2025

Categories

  • Featured
  • آئینہ شہر
  • آج کی خبریں
  • أخبار
  • اخبارجہاں
  • افکارِ جہاں
  • الیکشن
  • بزم شمال
  • بزنس
  • بہار نامہ
  • پارلیمانی خبریں
  • جرائم
  • جہانِ اردو
  • جہانِ طب
  • حادثہ
  • حقوق انسانی
  • خاص خبریں
  • خدمتِ خلق
  • خصوصی پیشکش
  • دلچسپ
  • دہلی نامہ
  • دیارِ ملت
  • دیار وطن
  • دیارِادب
  • سائنس و تحقیق
  • سیاست
  • عالم اسلام
  • عدلیہ
  • فلسطین- اسرائیل جنگ
  • فن فنکار
  • قدرت کاقہر
  • قوس قزح
  • کانفرنس
  • کشمیرنامہ
  • کھلاخط
  • کھیل ایکسپریس
  • متحرك
  • مذہبی خبریں
  • موسيقى
  • میرا کالم
  • ہمسایہ

Tags

احتجاج اسرائیل اقوام متحدہ الیکشن الیکشن کمیشن امریکہ انتخابات اپوزیشن ایران اے ایم یو بنگلہ دیش بھارتیہ جنتا پارٹی بہار بی جے پی تلنگانہ جامعہ ملیہ اسلامیہ جموں وکشمیر حماس حکومت خواتین دہلی راجستھان راہل راہل گاندھی سپریم کورٹ عام آدمی پارٹی غزہ فلسطین لوک سبھا لوک سبھا انتخابات مسلمان ممبئی مودی مہاراشٹر نیشنل کانفرنس وزیر اعظم وزیر اعلیٰ پارلیمنٹ پاکستان کانگریس کرناٹک کشمیر کیجریوال ہماچل پردیش ہندوستان
  • Contact Us
  • Privacy Policy
  • Terms and Conditions

Web Editor: Shahidul Islam
.Copyright © Hindustan Express Urdu Daily, Published from, Delhi, India. All rights reserved

No Result
View All Result
  • ہوم
  • دیار وطن
  • آئینہ شہر
  • اخبارجہاں
  • بزم شمال
  • فن فنکار
  • کھیل ایکسپریس
  • خصوصی پیشکش
  • افکارِ جہاں
    • میرا کالم
    • قوس قزح
    • کھلاخط
  • Epaper

Web Editor: Shahidul Islam
.Copyright © Hindustan Express Urdu Daily, Published from, Delhi, India. All rights reserved

Welcome Back!

Login to your account below

Forgotten Password?

Retrieve your password

Please enter your username or email address to reset your password.

Log In