ممبئی، 2 دسمبر (یو این آئی) چین کے ملے جلے معاشی اعداد و شمار کی وجہ سے ایشیائی منڈیوں میں گراوٹ سے مایوس سرمایہ کاروں کی مقامی سطح پر ہوئی چوطرفہ فروخت سے آج اسٹاک مارکیٹ نے اپنی تیزی کھودی۔
بی ایس ای کا 30 حصص کا حساس انڈیکس سینسیکس 379.46 پوائنٹس کی کمی کے ساتھ چار دن کے بعد 72 ہزار پوائنٹس کی نفسیاتی سطح سے نیچے 71892.48 پوائنٹس پر آگیا۔ اسی طرح یہ 76.10 پوائنٹس کی کمی سے 21665.80 پوائنٹس پر آگیا۔ بڑی کمپنیوں کی طرح درمیانی اور چھوٹی کمپنیوں میں بھی فروخت ہوئی جس کی وجہ سے بی ایس ای کا مڈ کیپ 0.08 فیصد گر کر 37,007.65 پوائنٹس اور اسمال کیپ 0.03 فیصد گر کر 42974.48 پوائنٹس پر آگیا۔
اس دوران بی ایس ای میں کل 3929 کمپنیوں کے حصص میں کاروبار ہوا، جن میں سے 1992 میں تیزی، 1811 میں کمی، جب کہ 126 میں کوئی تبدیلی نہیں ہوئی۔ اسی طرح نفٹی کی 19 کمپنیوں میں خریداری جب کہ 31 میں فروخت ہوئی۔
بی ایس ای کے 14 گروپوں میں فروخت ہوئی۔ اس کی وجہ سے کموڈٹیز 0.06، سی ڈی 0.33، ایف ایم سی جی 0.04، فنانشل سروسز 0.60، انڈسٹریز 1.01، آئی ٹی 1.03، ٹیلی کام 0.62، یوٹیلیٹیز 0.18، آٹو 1.32، بینکنگ 1.16، کیپٹلز گڈز 1.42، پاور 0.11، ریئلٹی 1.04 اور ٹیک گروپ کے شیئر 0.75 فیصد ڑھک گئے۔
بین الاقوامی سطح پر ملا جلا رجحان رہا۔ اس دوران برطانیہ کا ایف ٹی ایس ای 0.03 فیصد، جاپان کا نکئی 0.22، ہانگ کانگ کا ہینگ سینگ 1.52 اور چین کا شنگھائی کمپوزٹ 0.43 فیصد گر گیا۔ جرمنی کے ڈیکس میں 0.43 فیصد کا اضافہ ہوا۔
یواین آئی۔الف الف