ہفتہ, نومبر 1, 2025
  • Login
Hindustan Express
  • ہوم
  • دیار وطن
  • آئینہ شہر
  • اخبارجہاں
  • بزم شمال
  • فن فنکار
  • کھیل ایکسپریس
  • خصوصی پیشکش
  • افکارِ جہاں
    • میرا کالم
    • قوس قزح
    • کھلاخط
  • Epaper
No Result
View All Result
  • ہوم
  • دیار وطن
  • آئینہ شہر
  • اخبارجہاں
  • بزم شمال
  • فن فنکار
  • کھیل ایکسپریس
  • خصوصی پیشکش
  • افکارِ جہاں
    • میرا کالم
    • قوس قزح
    • کھلاخط
  • Epaper
No Result
View All Result
Hindustan Express
Epaper
No Result
View All Result
Home أخبار خاص خبریں

مدرسہ ریاض الجنۃ بھاولمارا میں جلسۂ اصلاح معاشرہ کا انعقاد

Hindustan Express by Hindustan Express
مارچ 2, 2023
in خاص خبریں
0
مدرسہ ریاض الجنۃ بھاولمارا میں جلسۂ اصلاح معاشرہ کا انعقاد
0
SHARES
12
VIEWS
Share on FacebookShare on TwitterShare on Whatsapp

کشن گنج (نامہ نگار) مدرسہ ریاض الجنہ بھاولمارا میں اصلاح معاشرہ کے عنوان سے ایک عظیم الشان جلسہ منعقد ہوا جس کی صدارت مفتی اطہر جاویدقاسمی نے فرمائی؛ جبکہ مولانا زید حسن مظاہری استاذ مدرسہ تجوید القرآن کشن گنج نے نظامت کا فریضہ انجام دیا، مہمانان خصوصی میں مولانا عاصم انور قاسمی، مولانا آفتاب اظہرؔ صدیقی صوبائی جنرل سکریٹری مجلس احرار اسلام ہند، مولانا ارشاد عقابی سہارنپور، مفتی تنویر قاسمی استاذ حدیث ادارہ فیض القرآن ٹھکری باڑی اور مولانا مفتی صبیح اختر صاحب شیخ الحدیث جامعہ جلالیہ ہوجائی آسام نے شرکت فرمائی۔ مولانا عاصم انور نے اپنے بیان میں پردے کی اہمیت پر گفتگو کرتے ہوئے قرآن و حدیث کی روشنی میں خواتین کو پردہ کا اہتمام کرنے کی ترغیب دی۔ مولاناارشاد عقابی نے تعلیم کی ضرورت اور قرآن پاک کی فضیلت پر بیان کرتے ہوئے کہا کہ اس دنیا میں سب سے بڑا مقام حاملین قرآن کا ہے، خواہ وہ عالم کی شکل میں ہو، حافظ کی شکل میں ہو یا قاری کی شکل میں، قرآن پاک کی دولت جن لوگوں کے پاس ہے وہ سب سے بڑے مقام و مرتبے کے حامل ہیں۔
مفتی صبیح اختر صاحب نے اپنے پرمغز خطاب میں اصلاح معاشرہ پر سیر حاصل گفتگو فرمائی جس میں انہوں نے شادیوں میں فضول خرچی اور بے جا رسومات کی مذمت کرتے ہوئے کہا کہ چومانہ اور نیوتہ دے کر کھانا، بارات لے کر جانا اور جہیز لینا دینا حرام ہے، انہوں نے کہا کہ جو لوگ سنت کے مطابق سادگی سے شادی کرتے ہیں ان کی زندگی خوشگوار ہوتی ہے اور جو لوگ نکاح جیسے سنت عمل کو بہت سے ناجائز اور حرام رسومات کے ساتھ انجام دیتے ہیں وہ اللہ کی پکڑ کے مستحق بنتے ہیں۔ آخر میں مولانا آفتاب اظہرؔ صدیقی کا بیان ہوا جس میں انہوں نے مسلمانوں کو اسلام کی اہمیت بتاتے ہوئے کہا کہ دنیا میں اسلام ہی ایک واحد الٰہی دین ہے جس کے دامن میں نجات ہے اور اسلام ہی محفوظ دین ہے؛ لہذا مسلمانوں کو اپنے مسلمان ہونے پر فخر محسوس کرنا چاہیے، انہوں نے کہا کہ دنیا کا وجود مسلمانوں کے وجود سے ہے، جس دن دنیا سے مسلمان ختم ہوجائے گا، یہ دنیا اور دنیا کا سارا نظام ختم کردیا جائے گا۔
مولانا صدیقی کی دعا پر ہی جلسہ اختتام پذیر ہوا۔آخر میں مولانا احتشام الحق نے اظہار تشکر کے کلمات ادا کیے۔ جلسہ کو کامیاب بنانے میں مدرسہ کے ناظم مولانا ظفیر الحسن مظاہری، معاون مدرسہ مولانا احتشام الحق قاسمی، استاذ مدرسہ مولانا زبیر قاسمی، سکریٹری مدرسہ منظور الاسلام اور نگراں مدرسہ قاری شہباز صاحب وغیرہ نے اہم کردار ادا کیا۔ شرکاء میں ضلع پارشد فیضان احمد، ماسٹر ذاکر حسین، محمد نظام، مظہر اسلام، امیر الدین، سفیر الدین سرپنچ، ماسٹر شکیل، ماسٹر انظر، ڈاکٹر رضی احمد، ماسٹر ثاقب، قیصر دکاندار، مولانا محفوظ، انجینئر شہاب الدین، قاری ظہیر، ڈاکٹر ابو نصر وغیرہ کے نام قابل ذکر ہیں۔

Tags: جلسۂ اصلاح معاشرہریاض الجنۃمدرسہ
ShareTweetSend
Previous Post

جامعہ ملیہ اسلامیہ میں "ہم نصابی معیشت اور رسورس ایفی شی انسی”کے موضوع پر توسیعی خطبہ

Next Post

عالمی کتاب میلہ میں ترجمہ قرآن مجید سمیت متعدد اسلامی کتابوں کا اجراء

Hindustan Express

Hindustan Express

Next Post
عالمی کتاب میلہ میں ترجمہ قرآن مجید سمیت متعدد اسلامی کتابوں کا اجراء

عالمی کتاب میلہ میں ترجمہ قرآن مجید سمیت متعدد اسلامی کتابوں کا اجراء

جواب دیں جواب منسوخ کریں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے

خبریں

’آئڈیا کمیونیکیشنز‘ کی سلور جوبلی تقریب

’آئڈیا کمیونیکیشنز‘ کی سلور جوبلی تقریب

اکتوبر 18, 2025
یوپی میں جنگل راج قائم ہے:راہل گاندھی

یوپی میں جنگل راج قائم ہے:راہل گاندھی

اکتوبر 17, 2025
وزیر مالیات نرملا سیتارمن کی طبیعت ناساز

وزیر خزانہ نے کرناٹک گرامین بینک کی کارکردگی کا جائزہ لیا

اکتوبر 17, 2025
سری لنکا ئی وزیر اعظم کا نیتی آیوگ کا دورہ

سری لنکا ئی وزیر اعظم کا نیتی آیوگ کا دورہ

اکتوبر 17, 2025
دہلی میں 28 غیر قانونی بنگلہ دیشی شہری گرفتار

دہلی میں 28 غیر قانونی بنگلہ دیشی شہری گرفتار

اکتوبر 10, 2025
آر ایس ایس کے برعکس، کانگریس نظریات کی کثرت پر یقین رکھتی ہے: راہل

آئی پی ایس افسر کی خودکشی پر راہل کی برہمی

اکتوبر 10, 2025
مودی کی ٹرمپ اور نیتن یاہو سے  گفتگو

مودی کی ٹرمپ اور نیتن یاہو سے گفتگو

اکتوبر 10, 2025
معروف شاعر و ادیب قاسم خورشید کاانتقال

معروف شاعر و ادیب قاسم خورشید کاانتقال

ستمبر 30, 2025
ہندوستانی معیشت کی لچک واضح:سیتا رمن

ہندوستانی معیشت کی لچک واضح:سیتا رمن

ستمبر 25, 2025
اجودھیا میں مسجد کے نئے ڈیزائن کی تیاری

اجودھیا میں مسجد کے نئے ڈیزائن کی تیاری

ستمبر 25, 2025

Categories

  • Featured
  • آئینہ شہر
  • آج کی خبریں
  • أخبار
  • اخبارجہاں
  • افکارِ جہاں
  • الیکشن
  • بزم شمال
  • بزنس
  • بہار نامہ
  • پارلیمانی خبریں
  • جرائم
  • جہانِ اردو
  • جہانِ طب
  • حادثہ
  • حقوق انسانی
  • خاص خبریں
  • خدمتِ خلق
  • خصوصی پیشکش
  • دلچسپ
  • دہلی نامہ
  • دیارِ ملت
  • دیار وطن
  • دیارِادب
  • سائنس و تحقیق
  • سیاست
  • عالم اسلام
  • عدلیہ
  • فلسطین- اسرائیل جنگ
  • فن فنکار
  • قدرت کاقہر
  • قوس قزح
  • کانفرنس
  • کشمیرنامہ
  • کھلاخط
  • کھیل ایکسپریس
  • متحرك
  • مذہبی خبریں
  • موسيقى
  • میرا کالم
  • ہمسایہ

Tags

احتجاج اسرائیل اقوام متحدہ الیکشن الیکشن کمیشن امریکہ انتخابات اپوزیشن ایران اے ایم یو بنگلہ دیش بھارتیہ جنتا پارٹی بہار بی جے پی تلنگانہ جامعہ ملیہ اسلامیہ جموں وکشمیر حماس حکومت خواتین دہلی راجستھان راہل راہل گاندھی سپریم کورٹ عام آدمی پارٹی غزہ فلسطین لوک سبھا لوک سبھا انتخابات مسلمان ممبئی مودی مہاراشٹر نیشنل کانفرنس وزیر اعظم وزیر اعلیٰ پارلیمنٹ پاکستان کانگریس کرناٹک کشمیر کیجریوال ہماچل پردیش ہندوستان
  • Contact Us
  • Privacy Policy
  • Terms and Conditions

Web Editor: Shahidul Islam
.Copyright © Hindustan Express Urdu Daily, Published from, Delhi, India. All rights reserved

No Result
View All Result
  • ہوم
  • دیار وطن
  • آئینہ شہر
  • اخبارجہاں
  • بزم شمال
  • فن فنکار
  • کھیل ایکسپریس
  • خصوصی پیشکش
  • افکارِ جہاں
    • میرا کالم
    • قوس قزح
    • کھلاخط
  • Epaper

Web Editor: Shahidul Islam
.Copyright © Hindustan Express Urdu Daily, Published from, Delhi, India. All rights reserved

Welcome Back!

Login to your account below

Forgotten Password?

Retrieve your password

Please enter your username or email address to reset your password.

Log In