اتوار, جولائی 13, 2025
  • Login
Hindustan Express
  • ہوم
  • دیار وطن
  • آئینہ شہر
  • اخبارجہاں
  • بزم شمال
  • فن فنکار
  • کھیل ایکسپریس
  • خصوصی پیشکش
  • افکارِ جہاں
    • میرا کالم
    • قوس قزح
    • کھلاخط
  • Epaper
No Result
View All Result
  • ہوم
  • دیار وطن
  • آئینہ شہر
  • اخبارجہاں
  • بزم شمال
  • فن فنکار
  • کھیل ایکسپریس
  • خصوصی پیشکش
  • افکارِ جہاں
    • میرا کالم
    • قوس قزح
    • کھلاخط
  • Epaper
No Result
View All Result
Hindustan Express
Epaper
No Result
View All Result
Home بزم شمال

علی گڑھ مسلم یونیورسٹی کےشعبہ دینیات میں بین الاقوامی سیمینار کا اہتمام

Hindustan Express by Hindustan Express
مارچ 4, 2023
in بزم شمال
0
علی گڑھ مسلم یونیورسٹی کےشعبہ دینیات میں بین الاقوامی سیمینار کا اہتمام
0
SHARES
29
VIEWS
Share on FacebookShare on TwitterShare on Whatsapp

علی گڑھ،: علی گڑھ مسلم یونیورسٹی(اے ایم یو) کے شعبہ دینیات سنّی کی جانب سے ’’بیسویں صدی کے برصغیر میں قرآنی خدمات‘‘ موضوع پر دو روزہ بین الاقومی سیمینار منعقد کیا گیا ۔یونیورسٹی پالی ٹیکنک کے اسمبلی ہال میں افتتاحی اجلاس کی صدارت کرتے ہوئے شیخ الجامعہ پروفیسر طارق منصور نے کہاکہ کسی بھی چیز کو سمجھنے کیلئے اس کے پس منظر اور کہنے والے کی مراد سے واقف ہونا ضروری ہے، اس لیے قرآن کو سمجھنے کیلئے لازم ہے کہ اس کی تفاسیر اوراس سے متعلقہ علوم وفنون کو بھی سیکھا جائے اور تمام سائنسی ایجادات یا سائنس دانوں کے تمام اقوال کو قرآن پر منطبق کرنا ضروری نہیں ہے کیونکہ سائنس تغیر پذیر ہے جب کہ قرآن میں کسی قسم کی تبدیلی یا حذف واضافہ ناممکن ہے۔ وائس چانسلر نے کہا کہ علی گڑھ مسلم یونیورسٹی کو یہ امتیازی مقام حاصل ہے کہ یہاں سائنس وجدید ٹکنالوجی کے ساتھ مشرقی علوم کے بھی شعبے ہیں جن میں سب سے قدیم دینیات فیکلٹی ہے اور اس فیکلٹی میں مذاہب وادیان کی بھی تعلیم دی جاتی ہے اس لیے ہمیں اس طرح کے پروگرام منعقد کرتے رہنا چاہیے جس سے ملک میں اتحاد واتفاق اور بھائی چارہ بڑھے۔
دینیات فیکلٹی کے ڈین پروفیسر توقیر عالم فلاحی نے افتتاحی خطاب میں کہاکہ قرآن کتاب ہدایت کے ساتھ کتاب انقلاب بھی ہے۔ اس کتاب مبین کی خدمات میں مسلم علماء واسکالرز کے علاوہ مستشرقین نے بھی اپنے لحاظ سے خدمات انجام دی ہیں۔ انھیںقرآنی خدمات کو بیان کرنے کے لئے یہ سیمینار منعقد کیا گیاہے۔
کلیدی خطاب میں پروفیسر محمد سعود عالم قاسمی نے قرآن کریم کے ترجمہ وتفسیر کے تاریخی تسلسل کو بیان کرتے ہوئے ہندوستانی مفسرین ومترجمین کا اجمالی تعارف پیش کیا۔ انھوں نے کہا کہ اس تاریخی تسلسل میں اے ایم یو کے طلباء واساتذہ میں علامہ فراہی، احسان اللہ عباسی اور سید علی نقی نقوی کی خدمات قرآن غیر معمولی اہمیت کی حامل ہیں ۔
دارالعلوم دیوبند کے نائب مہتمم اور پروگرام کے مہمان خصوصی مفتی محمد راشد اعظمی نے اپنے خطاب میںبیسویں صدی کے مترجمین قرآ ن اور مفسرین کی خدمات جلیلہ کا تذکرہ کرتے ہوئے شیخ الہند مولانا محمود حسن اورمولا نا اشرف علی تھانوی کے تراجم و تفاسیر کے امتیازات وخصوصیات کو بیان کیا۔ اسی طرح انھوں نے نظم قرآن میں علامہ حمید الدین فراہی ، مولانا اشرف علی تھانوی کی تفاسیر کی اولیت اور اور مفتی سعید احمدپالن پوری کے کارہائے نمایاں بھی بیان کئے۔
پروگرام کے مہمان اعزازی پروفیسر اقتدار محمد خاں، صدرشعبہ اسلامیات، جامعہ ملیہ اسلامیہ نے خطاب کرتے ہوئے کہا کہ دین ودنیا کی کامیابی صرف اسی کتاب ہدایت سے مل سکتی ہے، آج کے دور میں ہم اتباع قرآن کا دعویٰ تو کرتے ہیں مگر اس کے احکام وہدایات کے مکمل پابند نہیں بنتے، اس لیے ضرورت اس بات کی ہے کہ قرآن کو ماننے کے ساتھ ساتھ ہم قرآن کی بھی مانیں تاکہ اسکا پیغام عملی شکل میں عام ہو۔ مہمان اعزازی مولاناسید کلب جواد، جنرل سکریٹری مجلس علماء ہند نے کہا کہ قرآن نے اہل عرب کی حمیت وغیرت کو للکارتے ہوئے زبان دانی اور فصاحت وبلاغت میں قرآن کا مثل پیش کرنے کا چیلنج دیا اور یہ چیلنج تاقیامت رہے گا ۔ انھوں نے مزید کہا کہ قرآن امن کی کتاب ہے اسی لیے صلح حدیبیہ کو فتح مبین کے الفاظ میں بیان کیا گیا،کسی جنگ میں فتح کو قرآن نے فتح مبین نہیں کہا۔دوروزہ بین الاقوامی سیمینار کے ڈائریکٹر پروفیسر محمد حبیب اللہ نے خطبہ استقبالیہ پیش کرتے ہوئے دارالعلوم دیوبند کے مہتمم مفتی ابوالقاسم نعمانی کے پیغام کا ذکر کیا، جس میں انھوں نے یونیورسٹی اور شعبہ کے ذمہ داران کو اس سیمینار کے انعقاد پر مبارکباد پیش کی اور اس کو ایک مستحسن اقدام قراردیا۔ کنوینر سیمینارپروفیسر محمد سلیم قاسمی نے حاضرین اورتمام مہمانوں کا شکریہ ادا کیا۔نائب کنوینر پروفیسر محمد راشد نے سیمینار کی نظامت کے فرائض انجام دیے۔ سیمینارمیں بنگلہ دیش، یمن اور لیبیا کے اسکالرز اورعلی گڑھ مسلم یونیورسٹی کے دیگر شعبوں کے صدور ، سینئر اساتذہ اور طلبہ وطالبات کافی تعداد میں شریک ہوئے۔ سیمینار کی کورآڈنیٹر ڈاکٹر شائستہ پروین ہیں۔

Tags: بین الاقوامی سیمینارشعبہ دینیاتعلی گڑھ مسلم یونیورسٹی
ShareTweetSend
Previous Post

ریختہ بک اسٹال پر ڈاکٹر محمد ہمایوں کے افسانوی مجموعہ ’پس دیوار‘ کا اجرا

Next Post

مولانا ولی رحمانی کی سیاسی بصیرت کے موضوع پر قومی سمینار آج

Hindustan Express

Hindustan Express

Next Post
مولانا ولی رحمانی کی سیاسی بصیرت کے موضوع پر قومی سمینار آج

مولانا ولی رحمانی کی سیاسی بصیرت کے موضوع پر قومی سمینار آج

جواب دیں جواب منسوخ کریں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے

خبریں

الکٹورل بانڈ معاملے میں بی جے پی کے پاس جواب نہیں:اکھلیش

بی جے پی حکومت بجلی کے نظام کو خراب کررہی ہے: اکھلیش

جولائی 13, 2025
دہلی میں بجلی کی تاروں کو زیر زمین کرنے کا عمل شروع

دہلی میں بجلی کی تاروں کو زیر زمین کرنے کا عمل شروع

جولائی 13, 2025
غزہ  پٹی پراسرائیل کی جانب سے فضائی حملے

غزہ میں اسرائیلی درندگی، مزید 60 فلسطینی شہید

جولائی 13, 2025
صدر بازار میں آگ لگی، لاکھوں کا سامان جل کر راکھ

صدر بازار میں آگ لگی، لاکھوں کا سامان جل کر راکھ

جولائی 13, 2025
بہار میں ووٹر لسٹ کی نظرثانی مہم کیخلاف چکہ جام آج

بہار میں ووٹر لسٹ کی نظرثانی مہم کیخلاف چکہ جام آج

جولائی 13, 2025
دہلی کی سڑ کوں پر 100سے زیادہ نئی’دیوی‘بسوں کی آمد

دہلی کی سڑ کوں پر 100سے زیادہ نئی’دیوی‘بسوں کی آمد

جون 27, 2025
تیسری مدت میں ہر قسم کی بدعنوانی کو جڑ سے اکھاڑ پھینکیں گے: مودی

مودی۲ جولائی کو پانچ ممالک کے دورہ پر جائیں گے

جون 27, 2025
شرومنی اکالی دل لیڈرمجیٹھیا گرفتار

شرومنی اکالی دل لیڈرمجیٹھیا گرفتار

جون 25, 2025
ڈونلڈ ٹرمپ دھوکہ دہی میں ملوث قرار

ایران سے اسرائیل کو بڑی مار پڑی: صدرِ امریکہ

جون 27, 2025
کسانوں کے بقایہ جات کی پوری ادائیگی کرائے گی حکومت :یوگی

‘سیکولر’و’سوشلسٹ’ الفاظ سے یوگی کو دقـت

جون 25, 2025

Categories

  • Featured
  • آئینہ شہر
  • آج کی خبریں
  • أخبار
  • اخبارجہاں
  • افکارِ جہاں
  • الیکشن
  • بزم شمال
  • بزنس
  • بہار نامہ
  • پارلیمانی خبریں
  • جرائم
  • جہانِ اردو
  • جہانِ طب
  • حادثہ
  • حقوق انسانی
  • خاص خبریں
  • خدمتِ خلق
  • خصوصی پیشکش
  • دلچسپ
  • دہلی نامہ
  • دیارِ ملت
  • دیار وطن
  • دیارِادب
  • سائنس و تحقیق
  • سیاست
  • عالم اسلام
  • عدلیہ
  • فلسطین- اسرائیل جنگ
  • فن فنکار
  • قدرت کاقہر
  • قوس قزح
  • کانفرنس
  • کشمیرنامہ
  • کھلاخط
  • کھیل ایکسپریس
  • متحرك
  • مذہبی خبریں
  • موسيقى
  • میرا کالم
  • ہمسایہ

Tags

احتجاج اسرائیل اقوام متحدہ الیکشن الیکشن کمیشن امریکہ انتخابات اپوزیشن ایران اے ایم یو بنگلہ دیش بھارتیہ جنتا پارٹی بہار بی جے پی تلنگانہ جامعہ ملیہ اسلامیہ جموں وکشمیر حماس حکومت خواتین دہلی راجستھان راہل راہل گاندھی سپریم کورٹ عام آدمی پارٹی غزہ فلسطین لوک سبھا لوک سبھا انتخابات مدھیہ پردیش مسلمان ممبئی مودی مہاراشٹر وزیر اعظم وزیر اعلیٰ پارلیمنٹ پاکستان کانگریس کرناٹک کشمیر کیجریوال ہماچل پردیش ہندوستان
  • Contact Us
  • Privacy Policy
  • Terms and Conditions

Web Editor: Shahidul Islam
.Copyright © Hindustan Express Urdu Daily, Published from, Delhi, India. All rights reserved

No Result
View All Result
  • ہوم
  • دیار وطن
  • آئینہ شہر
  • اخبارجہاں
  • بزم شمال
  • فن فنکار
  • کھیل ایکسپریس
  • خصوصی پیشکش
  • افکارِ جہاں
    • میرا کالم
    • قوس قزح
    • کھلاخط
  • Epaper

Web Editor: Shahidul Islam
.Copyright © Hindustan Express Urdu Daily, Published from, Delhi, India. All rights reserved

Welcome Back!

Login to your account below

Forgotten Password?

Retrieve your password

Please enter your username or email address to reset your password.

Log In