منگل, جولائی 8, 2025
  • Login
Hindustan Express
  • ہوم
  • دیار وطن
  • آئینہ شہر
  • اخبارجہاں
  • بزم شمال
  • فن فنکار
  • کھیل ایکسپریس
  • خصوصی پیشکش
  • افکارِ جہاں
    • میرا کالم
    • قوس قزح
    • کھلاخط
  • Epaper
No Result
View All Result
  • ہوم
  • دیار وطن
  • آئینہ شہر
  • اخبارجہاں
  • بزم شمال
  • فن فنکار
  • کھیل ایکسپریس
  • خصوصی پیشکش
  • افکارِ جہاں
    • میرا کالم
    • قوس قزح
    • کھلاخط
  • Epaper
No Result
View All Result
Hindustan Express
Epaper
No Result
View All Result
Home أخبار خاص خبریں

مولانا ولی رحمانی کی سیاسی بصیرت کے موضوع پر قومی سمینار آج

Hindustan Express by Hindustan Express
مارچ 4, 2023
in خاص خبریں, دیار وطن
0
مولانا ولی رحمانی کی سیاسی بصیرت کے موضوع پر قومی سمینار آج
0
SHARES
11
VIEWS
Share on FacebookShare on TwitterShare on Whatsapp

بتیا (پریس ریلیز) مولانا محمد ولی رحمانی کی سیاسی بصیرت کے زیرعنوان کل 5 مارچ کو بتیا میں قومی سمینار کا انعقاد ہونے جارہاہے جس میں ان کی سیاسی شخصیت کے تحت لکھے گئے مقالات پر مشتمل ضخیم مجموعہ کی رسم اجراءبھی عمل میں آئے گی، نیز شام چار بجے سے اجلاس عام منعقد ہوگا۔
اس کی تفصیل بتاتے ہوئے جناب ذاکر بلیغ ایڈووکیٹ رکن مجلس شوری نے کہا کہ مولانا رحمانی صرف ایک مذہبی قائد ہی نہیں تھے بلکہ ہندستانی سیاست کو سمت و رفتار دینے اور ملک و قوم کے لیے مشکل سیاسی گھڑیوں میں دانش ورانہ قیادت انجام دینے کے لیے بھی ان کی خاص پہچان رہی ہے۔ وہ صرف بہار قانون ساز کونسل کے ڈپٹی اسپیکر اور رکن ہی نہیں رہے بلکہ چار دہائیوں سے زیادہ مدت تک صوبہ بہار سے لے کر مرکز تک اصحابِ حکومت ان کی باتیں غور سے سنتے تھے اور ان کی سیاسی مداخلتوں کو نبض پیما کے طور پر دیکھتے تھے۔تنظیمِ امارتِ شرعیہ ضلع مغربی چمپارن کے سکریٹری جناب ذاکر بلیغ، ایڈووکیٹ نے مولانا ولی رحمانی کے تعلق سے منعقد کیے جانے والے یک روزہ قومی سمینار کے تعارف میں پریس کانفرنس سے خطاب کرتے ہوئے بتایا کہ سیمینار کا ایک خاص مقصد یہ بھی ہے کہ مولانا ولی رحمانی مرحوم کے سیاسی شعور اور ملی قیادت کے معاملات کو نئی نسل تک پہنچایا جائے اور دنیا یہ جان سکے کہ وہ ہمارے صرف مذہبی قائد نہیں تھے بلکہ پورے سماج اور اس کے ہر مسئلے کے تعلق سے رہنمائی کی ذمہ داری ادا کرتے تھے۔
سیمنارکی تفصیلات بتاتے ہوئے پروفیسر صفدر امام قادری نے بتایا کہ دلی، حیدرآباد، لکھنو، دیوبند، کولکاتہ، پٹنہ، دربھنگہ اور دیگر مقامات سے پچاس سے زیادہ مندوبین شرکت فرمارہے ہیں۔ ان میں دانش وران، ادیب اور نقاد، مذہبی مفکرین، قانون داں، صحافی اور دیگر شعبہ حیات کے افراد شامل ہیں۔ پروفیسر قادری نے واضح کیا کہ سماج کے ہر طبقے کو مولانا ولی رحمانی کی خدمات اور سیاسی بصیرت کے تعلق سے گفتگو کی دعوت دی گئی ہے جس سے یہ توقع کی جاتی ہے کہ ایک کھلا نقطہ نظر سامنے آسکے گا۔
جناب ذاکر بلیغ نے بتایا کہ اس جلسے کی صدارت موجودہ امیرِ شریعت مولانا احمد ولی فیصل رحمانی کریں گے۔ ان کے ساتھ امارتِ شرعیہ اور خانقاہِ رحمانی مونگیر سے علماے کرام اور دانش وروں کی ایک ٹیم بھی تشریف لارہی ہے۔ معروف قانون داں جناب ایم۔آئی۔شمشاد(دہلی)، پروفیسر ابوبکر عباد(دہلی یونی ورسٹی)، ڈاکٹر محمد طیب نعمانی(کولکاتہ یونی ورسٹی)، ڈاکٹر ریحان غنی(پٹنہ)، شاہ تقی الدین فردوسی(پٹنہ)، مولانا شجاع الدین قادری(حیدرآباد) کے علاوہ ایک بڑی تعداد ایسے صاحبانِ فکر کی شریکِ بزم ہوگی جن کی باتیں لوگ سننا چاہیں گے اور جن کے نتائج سے افراد مستفید ہوں گے۔ پروفیسر صفدر امام قادری نے بتایا کہ ان کی اور جناب ذاکر بلیغ کی ادارت میں پانچ سو ساٹھ صفحات پر مشتمل ایک مجموعہ مقالات کی اشاعت بھی عمل میں آئی ہے جس کا افتتاح اجلاسِ عام میں ہوگا۔ اس میں تقریباً 70/افراد کے مولانا محمد ولی رحمانی کی سیاسی بصیرت کے حوالے سے مضامین شامل کیے گئے ہیں۔ آنے والے وقت میں اس کتاب کے حوالے سے قوم و ملت کے قائدین بے شک گفتگو کریں گے اور نئی نسل کے مستقبل کے لیے کوئی نئی راہ تلاش کرنے میں کامیاب بھی ہوں گے۔تنظیمِ امارت کے سکریٹری جناب ذاکر بلیغ نے واضح کیا کہ ۹/بجے صبح سے سمینار کا آغاز ہوجائے گا اور شام تک یہ سلسلہ قائم رہے گا۔ ۶/بجے شام سے اجلاسِ عام منعقد ہوگا جس میں امیرِ شریعت کے علاوہ دیگر علماے کرام تفصیل سے قوم و ملت کے مسائل پر روشنی ڈالیں گے۔ جناب ذاکر بلیغ نے اخبار کے ذریعہ مولانا ولی رحمانی سے عقیدت رکھنے والے افراد سے بڑی تعداد میں شرکت کے لیے گزارش کی ہے۔

Tags: سیاسی بصیرتقومی سمینارمولانا ولی رحمانی
ShareTweetSend
Previous Post

علی گڑھ مسلم یونیورسٹی کےشعبہ دینیات میں بین الاقوامی سیمینار کا اہتمام

Next Post

جسٹس احمد ی کے انتقال پر امیر جماعت اسلامی ہند کا اظہار تعزیت

Hindustan Express

Hindustan Express

Next Post
جسٹس احمد ی کے انتقال پر امیر جماعت اسلامی ہند کا اظہار تعزیت

جسٹس احمد ی کے انتقال پر امیر جماعت اسلامی ہند کا اظہار تعزیت

جواب دیں جواب منسوخ کریں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے

خبریں

دہلی کی سڑ کوں پر 100سے زیادہ نئی’دیوی‘بسوں کی آمد

دہلی کی سڑ کوں پر 100سے زیادہ نئی’دیوی‘بسوں کی آمد

جون 27, 2025
تیسری مدت میں ہر قسم کی بدعنوانی کو جڑ سے اکھاڑ پھینکیں گے: مودی

مودی۲ جولائی کو پانچ ممالک کے دورہ پر جائیں گے

جون 27, 2025
شرومنی اکالی دل لیڈرمجیٹھیا گرفتار

شرومنی اکالی دل لیڈرمجیٹھیا گرفتار

جون 25, 2025
ڈونلڈ ٹرمپ دھوکہ دہی میں ملوث قرار

ایران سے اسرائیل کو بڑی مار پڑی: صدرِ امریکہ

جون 27, 2025
کسانوں کے بقایہ جات کی پوری ادائیگی کرائے گی حکومت :یوگی

‘سیکولر’و’سوشلسٹ’ الفاظ سے یوگی کو دقـت

جون 25, 2025
ممبئی میں مساجد کے ذمہ داروں کا عدالت عالیہ سے رجوع

ممبئی میں مساجد کے ذمہ داروں کا عدالت عالیہ سے رجوع

جون 25, 2025
قطر میں واقع امریکی اڈہ پرایران کامیزائل حملہ

قطر میں واقع امریکی اڈہ پرایران کامیزائل حملہ

جون 24, 2025
وزیر داخلہ امیت شاہ کا دورہ جموں منسوخ

انسداد انتہاپسندی کی صورتحال کا وزیر داخلہ نے جائزہ لیا

جون 22, 2025
امریش پوری بالی ووڈ کی لازوال شخصیت

امریش پوری بالی ووڈ کی لازوال شخصیت

جون 22, 2025
جامعہ ملیہ اسلامیہ میں عالمی یوم یوگا منایا گیا

جامعہ ملیہ اسلامیہ میں عالمی یوم یوگا منایا گیا

جون 22, 2025

Categories

  • Featured
  • آئینہ شہر
  • آج کی خبریں
  • أخبار
  • اخبارجہاں
  • افکارِ جہاں
  • الیکشن
  • بزم شمال
  • بزنس
  • بہار نامہ
  • پارلیمانی خبریں
  • جرائم
  • جہانِ اردو
  • جہانِ طب
  • حادثہ
  • حقوق انسانی
  • خاص خبریں
  • خدمتِ خلق
  • خصوصی پیشکش
  • دلچسپ
  • دہلی نامہ
  • دیارِ ملت
  • دیار وطن
  • دیارِادب
  • سائنس و تحقیق
  • سیاست
  • عالم اسلام
  • عدلیہ
  • فلسطین- اسرائیل جنگ
  • فن فنکار
  • قدرت کاقہر
  • قوس قزح
  • کانفرنس
  • کشمیرنامہ
  • کھلاخط
  • کھیل ایکسپریس
  • متحرك
  • مذہبی خبریں
  • موسيقى
  • میرا کالم
  • ہمسایہ

Tags

احتجاج اسرائیل اقوام متحدہ الیکشن الیکشن کمیشن امریکہ انتخابات اپوزیشن ایران اے ایم یو بنگلہ دیش بھارتیہ جنتا پارٹی بہار بی جے پی تلنگانہ جامعہ ملیہ اسلامیہ جموں وکشمیر حماس حکومت خواتین دہلی راجستھان راہل راہل گاندھی سپریم کورٹ عام آدمی پارٹی غزہ فلسطین لوک سبھا لوک سبھا انتخابات مدھیہ پردیش مسلمان ممبئی مودی مہاراشٹر وزیر اعظم وزیر اعلیٰ پارلیمنٹ پاکستان کانگریس کرناٹک کشمیر کیجریوال ہماچل پردیش ہندوستان
  • Contact Us
  • Privacy Policy
  • Terms and Conditions

Web Editor: Shahidul Islam
.Copyright © Hindustan Express Urdu Daily, Published from, Delhi, India. All rights reserved

No Result
View All Result
  • ہوم
  • دیار وطن
  • آئینہ شہر
  • اخبارجہاں
  • بزم شمال
  • فن فنکار
  • کھیل ایکسپریس
  • خصوصی پیشکش
  • افکارِ جہاں
    • میرا کالم
    • قوس قزح
    • کھلاخط
  • Epaper

Web Editor: Shahidul Islam
.Copyright © Hindustan Express Urdu Daily, Published from, Delhi, India. All rights reserved

Welcome Back!

Login to your account below

Forgotten Password?

Retrieve your password

Please enter your username or email address to reset your password.

Log In