واشنگٹن (یو این آئی) امریکی صدر جو بائیڈن نے کہا ہے کہ پاکستان دنیا کے خطرناک ترین ممالک میں سے ایک ہے ۔مسٹر بائیڈن نے یہ بات ڈیموکریٹک کانگریس کی مہم کمیٹی کے استقبالیہ میں کہی۔وائٹ ہاؤس کی ویب سائٹ پر شائع ہونے والے ایک بیان میں مسٹر بائیڈن کا حوالہ دیتے ہوئے کہا گیا ہے کہ ’میرے خیال میں پاکستان شاید دنیا کے خطرناک ترین ممالک میں سے ایک ہے ۔
پاکستان کے پاس جوہری ہتھیار ہے مگر انتشار ہے‘ ۔انہوں نے کہا کہ بہت کچھ داؤ پر لگا ہوا ہے ۔ انہوں نے زور دے کر کہا کہ امریکہ دنیا کو اس مقام پر لے جانے کی صلاحیت رکھتا ہے جو پہلے کبھی نہیں تھا۔ انہوں نے کہا کہ دنیا تیزی سے بدل رہی ہے ، حالانکہ یہ قابو سے باہر ہے ، اگرچہ کسی ایک شخص یا ایک قوم کی وجہ سے نہیں۔ان کا کہنا تھا کہ کیا آپ میں سے کسی نے کبھی سوچا ہے کہ کیوبا کے میزائل بحران کے بعد سے آپ کے پاس کوئی ایسا روسی لیڈر ہوگا جو اسٹریٹجک جوہری ہتھیاروں کے استعمال کی دھمکی دے سکتا ہے اور ایک جگہ حاصل کرنے کے لئے تین، چار ہزار لوگوں کو مار سکتا ہے ۔