اتوار, دسمبر 14, 2025
  • Login
Hindustan Express
  • ہوم
  • دیار وطن
  • آئینہ شہر
  • اخبارجہاں
  • بزم شمال
  • فن فنکار
  • کھیل ایکسپریس
  • خصوصی پیشکش
  • افکارِ جہاں
    • میرا کالم
    • قوس قزح
    • کھلاخط
  • Epaper
No Result
View All Result
  • ہوم
  • دیار وطن
  • آئینہ شہر
  • اخبارجہاں
  • بزم شمال
  • فن فنکار
  • کھیل ایکسپریس
  • خصوصی پیشکش
  • افکارِ جہاں
    • میرا کالم
    • قوس قزح
    • کھلاخط
  • Epaper
No Result
View All Result
Hindustan Express
Epaper
No Result
View All Result
Home اخبارجہاں

پاکستانی وزیر اعظم کا اقوام متحدہ میں ’ کشمیر کا راگ‘

شاہدالاسلام by شاہدالاسلام
ستمبر 23, 2022
in اخبارجہاں
0
پاکستانی وزیر اعظم کا اقوام متحدہ میں ’ کشمیر کا راگ‘
0
SHARES
25
VIEWS
Share on FacebookShare on TwitterShare on Whatsapp

نئی دہلی ؍اقوام متحدہ( ایجنسیاں):پاکستانی وزیراعظم شہباز شریف نے اقوام متحدہ میں مسئلہ کشمیر کو اٹھاتے ہوئے ایک بار پھرہندوستان کے معاملہ میں واضح مداخلت کی اور کہا کہ ہم ہندوستان کے ساتھ امن سے رہنا چاہتے ہیں مگر مسئلہ کشمیر کا منصفانہ حل ہی امن کا راستہ ہے۔
اقوام متحدہ کی جنرل اسمبلی کے 77ویں اجلاس سے خطاب میں شہباز شریف نے کہا کہ 20ویں صدی کےمعاملات سے توجہ ہٹا کر21ویں صدی کے مسائل پر توجہ دینے کی ضرورت ہے، ورنہ جنگیں لڑنے کےلیے زمین ہی باقی نہیں بچے گی۔ انہوں نے کہا کہ جنوبی ایشیا میں امن کا کشمیر کے مسئلہ کے حل پر ہے۔ پاکستانی وزیر اعظم نے الزام عائد کیا کہ کشمیریوں کے خلاف ہندوستانی بربریت نے اسے دنیا کا سب سے بڑا فوجی علاقہ بنادیا ہے۔وزیراعظم نے مزید کہا کہ ہندوستان مسلم اکثریت والے کشمیر کو ہندو اکثریت میں بدلنے کےلیے غیرقانونی تبدیلیاں کررہا ہے۔ اُن کا الزام تھا کہ اقوام متحدہ کی قراردادوں کے مطابق حق رائے دہی یقینی بنانے تک مسئلہ کشمیر حل نہیں ہوگا۔
شہباز شریف نے یہ بھی کہا کہ ہم پڑوسی ہیں ہمیں فیصلہ کرنا ہوگا کہ ہم امن کے ساتھ رہیں یا جنگ کرکے، جنگ کوئی آپشن نہیں، صرف پر امن مذاکرات ہی حل ہے۔
انہوں نے کہا کہ ہم ہندوستان کے ساتھ طویل مدت کا امن چاہتے ہیں، جو صرف مسئلہ کشمیر کے منصفانہ حل سے ہی ممکن ہے۔ وزیراعظم پاکستان نے کہا کہ میں ہندوستان کے ساتھ بیٹھ کر مسئلہ کشمیر پر بات چیت کے لیے تیار ہوں تاکہ ہمارے مشترکہ وسائل عوام کی بہتری کےلیے استعمال ہوسکیں۔
انہوں نے کہا کہ اقوام متحدہ اسلاموفوبیا سے متعلق اپنائی گئی قرارداد پر عمل درآمد یقینی بنائے، امن اُسی وقت یقینی ہوسکتا ہے جب کمزور کو تحفظ فراہم کیا جائے۔
پاکستانی وزیراعظم نے یہ بھی کہاکہ ہندوستان میں مسلمانوں کے خلاف انسانی حقوق کی خلاف ورزیاں بڑھتی جا رہی ہیں۔ ساتھ ہی اُن کا یہ بھی کہنا تھاکہ ہم اسرائیل سے مطالبہ کرتے ہیں کہ فلسطینیوں کے خلاف مظالم بند کیے جائیں۔
وزیراعظم پاکستان نے تجویز دی کہ سلامتی کونسل میں مزید 11 غیر مستقل ارکان شامل کرکے اس کے اختیارات بڑھانے کی ضرورت ہے، یو این سیکیورٹی کونسل میں مزید مستقل ارکان شامل کرنے سے توازن بہتر نہیں بلکہ خراب ہوگا۔

Tags: اقوام متحدہپاکستانی وزیراعظمکشمیر
ShareTweetSend
Previous Post

ابھی اور ہوگی بارش،دہلی کیلئے’یلوالرٹ‘ جاری

Next Post

اکتوبرکے پہلے ہفتہ میں 5 جی خدمات کا آغازہوگا

شاہدالاسلام

شاہدالاسلام

Indian journalist . As a News Editor of Hindustan Express currently working in New Delhi

Next Post
اکتوبرکے پہلے ہفتہ میں 5 جی  خدمات کا آغازہوگا

اکتوبرکے پہلے ہفتہ میں 5 جی خدمات کا آغازہوگا

جواب دیں جواب منسوخ کریں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے

خبریں

عمر خالد و دیگر کی ضمانت پر  فیصلہ محفوظ

عمر خالد و دیگر کی ضمانت پر فیصلہ محفوظ

دسمبر 10, 2025
امت  شاہ اور راہل کے درمیان لوک سبھا میں بحث

امت شاہ اور راہل کے درمیان لوک سبھا میں بحث

دسمبر 10, 2025
قومی دستکاری ایوارڈ تقسیم

قومی دستکاری ایوارڈ تقسیم

دسمبر 10, 2025
ایف بی آئی پاسپورٹ چور- ٹرمپ کا سنگین الزام

ٹرمپ نے ہندوستان کو دی نئی دھمکی

دسمبر 10, 2025
کچی آبادی کو بنیادی سہولیات کی فراہمی کا وزیر اعلیٰ کا عزم

کچی آبادی کو بنیادی سہولیات کی فراہمی کا وزیر اعلیٰ کا عزم

دسمبر 10, 2025
ایران میں سونے کی چٹان دریافت

ایران میں سونے کی چٹان دریافت

دسمبر 3, 2025
آلودگی پر قابو پانے  کیلئے حکومت دہلی سنجیدہ

آلودگی پر قابو پانے کیلئے حکومت دہلی سنجیدہ

دسمبر 3, 2025
جشنِ ریختہ کا اسٹیج  اردو کی محبت کی خوشبو بکھیرنے کیلئے تیار

جشنِ ریختہ کا اسٹیج اردو کی محبت کی خوشبو بکھیرنے کیلئے تیار

دسمبر 3, 2025
تعلیمی اداروں کو ڈریس طے کرنے کا اختیارہے:عدالت عظمیٰ

سپریم کورٹ نے ریلائنس کی عر ضی خارج کی

دسمبر 2, 2025
ممتا بنرجی نے میگھالیہ میں انتخابی مہم کی شروعات کی

ایس آئی آر کے خلاف ممتا بنرجی کی پے در پے ریلیاں

دسمبر 2, 2025

Categories

  • Featured
  • آئینہ شہر
  • آج کی خبریں
  • أخبار
  • اخبارجہاں
  • افکارِ جہاں
  • الیکشن
  • بزم شمال
  • بزنس
  • بہار نامہ
  • پارلیمانی خبریں
  • جرائم
  • جہانِ اردو
  • جہانِ طب
  • حادثہ
  • حقوق انسانی
  • خاص خبریں
  • خدمتِ خلق
  • خصوصی پیشکش
  • دلچسپ
  • دہلی نامہ
  • دیارِ ملت
  • دیار وطن
  • دیارِادب
  • سائنس و تحقیق
  • سیاست
  • عالم اسلام
  • عدلیہ
  • فلسطین- اسرائیل جنگ
  • فن فنکار
  • قدرت کاقہر
  • قوس قزح
  • کانفرنس
  • کشمیرنامہ
  • کھلاخط
  • کھیل ایکسپریس
  • متحرك
  • مذہبی خبریں
  • موسيقى
  • میرا کالم
  • ہمسایہ

Tags

احتجاج اسرائیل اقوام متحدہ الیکشن الیکشن کمیشن امریکہ انتخابات اپوزیشن ایران اے ایم یو بنگلہ دیش بھارتیہ جنتا پارٹی بہار بی جے پی تلنگانہ جامعہ ملیہ اسلامیہ جموں وکشمیر حماس حکومت خواتین دہلی راجستھان راہل راہل گاندھی سپریم کورٹ عام آدمی پارٹی غزہ فلسطین لوک سبھا لوک سبھا انتخابات مسلمان ممبئی مودی مہاراشٹر نیشنل کانفرنس وزیر اعظم وزیر اعلیٰ پارلیمنٹ پاکستان کانگریس کرناٹک کشمیر کیجریوال ہماچل پردیش ہندوستان
  • Contact Us
  • Privacy Policy
  • Terms and Conditions

Web Editor: Shahidul Islam
.Copyright © Hindustan Express Urdu Daily, Published from, Delhi, India. All rights reserved

No Result
View All Result
  • ہوم
  • دیار وطن
  • آئینہ شہر
  • اخبارجہاں
  • بزم شمال
  • فن فنکار
  • کھیل ایکسپریس
  • خصوصی پیشکش
  • افکارِ جہاں
    • میرا کالم
    • قوس قزح
    • کھلاخط
  • Epaper

Web Editor: Shahidul Islam
.Copyright © Hindustan Express Urdu Daily, Published from, Delhi, India. All rights reserved

Welcome Back!

Login to your account below

Forgotten Password?

Retrieve your password

Please enter your username or email address to reset your password.

Log In