منگل, نومبر 4, 2025
  • Login
Hindustan Express
  • ہوم
  • دیار وطن
  • آئینہ شہر
  • اخبارجہاں
  • بزم شمال
  • فن فنکار
  • کھیل ایکسپریس
  • خصوصی پیشکش
  • افکارِ جہاں
    • میرا کالم
    • قوس قزح
    • کھلاخط
  • Epaper
No Result
View All Result
  • ہوم
  • دیار وطن
  • آئینہ شہر
  • اخبارجہاں
  • بزم شمال
  • فن فنکار
  • کھیل ایکسپریس
  • خصوصی پیشکش
  • افکارِ جہاں
    • میرا کالم
    • قوس قزح
    • کھلاخط
  • Epaper
No Result
View All Result
Hindustan Express
Epaper
No Result
View All Result
Home دیار وطن

مسلم پرسنل لاء بورڈ کے ’خواتین وِنگ‘ کو تحلیل کرنے پر لوگ حیران

Hindustan Express by Hindustan Express
اکتوبر 20, 2022
in دیار وطن
0
مسلم پرسنل لاء بورڈ کے ’خواتین وِنگ‘ کو تحلیل کرنے پر لوگ حیران
0
SHARES
25
VIEWS
Share on FacebookShare on TwitterShare on Whatsapp

سوشل میڈیا پر خبر وائرل ہونے کے بعد مسلمانوں کے ایک بڑے طبقے میں شدید ناراضگی اورغصہ

نئی دہلی(ہندوستان ایکسپریس ویب ڈیسک): آل انڈیا مسلم پرسنل لاء بورڈ کے ’خواتین وِنگ‘ کے تحلیل ہونے کی خبر سے ہر طرف چہ می گوئیاں شروع ہو گئی ہیں۔ کئی لوگوں نے اس سلسلے میں سخت ناراضگی اور برہمی کا بھی اظہار کیا ہے۔ آل انڈیا مسلم پرسنل لاء بورڈ کا یہ فیصلہ سامنے آنے کے بعد ملک کی ہزراوں مسلم خواتین میں شدید غم و غصہ اور بے چینی کی کیفیت پائی جا رہی ہے۔ قومی آواز ڈاٹ کام کی خبر میں یہ جانکاری دی گئی ہے۔
قومی آواز ڈاٹ کام کا کہنا ہے کہ 11 اکتوبر 2022 کو ہی آل انڈیا مسلم پرسنل لاء بورڈ کے سکریٹری جنرل مولانا خالد سیف اللہ رحمانی نے ڈاکٹر اسماء زہرا کو ایک خط بھیج کر آگاہ کیا تھا کہ خواتین ونگ کو تحلیل کردیا گیا ہے، لہذا اس بینر تلے وہ آگے کوئی بھی سرگرمی انجام نہ دیں۔ ساتھ ہی ہدایت دی گئی تھی کہ ویمن ونگ کے نام سے سبھی سوشل میڈیا اکاﺅنٹ کو ڈیلیٹ کر دیا جائے۔ خط میں یہ بھی کہا گیا کہ فی الحال اصلاح معاشرہ کا ایک شعبہ خواتین کے لیے مخصوص کیا جا رہا ہے جس کی کنوینر آپ (اسماء زہرا) ہوں گی اور اصلاع معاشرہ کے کنوینر یا جوائنٹ کنوینر سے رابطہ کر کے اس کا م کو انجام دیا جا سکتا ہے۔ حالانکہ خواتین وِنگ تحلیل ہونے کی خبر تب پھیلی جب 18 اکتوبر کو ڈاکٹر اسماء زہرا نے خواتین وِنگ سے وابستہ تمام خواتین کو ایک خط کے ذریعہ بورڈ کے فیصلے سے آگاہ کرایا۔
جب خواتین وِنگ سے وابستہ خواتین اور دیگر لوگوں کو پتہ چلا کہ بورڈ نے خواتین ونگ کو تحلیل کر دیا ہے، تو سبھی حیران و ششدر رہ گئے۔ سوشل میڈیا پر یہ خبر وائرل ہونے کے بعد بورڈ کے تئیں مسلمانوں نے شدید ناراضگی اور غصہ کا اظہار کرتے ہوئے اسے غلط قدم قرار دیا۔ اس پورے معاملے میں ’ملت ٹائمز‘ نے ایک رپورٹ شائع کی ہے۔ رپورٹ میں بتایا گیا ہے کہ لوگوں کی ناراضگی کو دیکھتے ہوئے 19 اکتوبر 2022 کی شب آل انڈیا مسلم پرسنل لاء بورڈ کے رکن ڈاکٹر قاسم رسول الیاس نے بورڈ کے لیٹر ہیڈ پر دو صفحہ کا خط ایک وہاٹس ایپ گروپ میں خود پوسٹ کیا جس میں انہوں نے اس فیصلہ پر تنقید کرنے والوں کے تئیں سخت ناراضگی ظاہر کی۔ انھوں نے ناراض ہونے والوں پر اسلام دشمن طاقتوں کو فائدہ پہنچانے کا الزام لگایا اور صفائی دی کہ کیوں بورڈ نے خواتین ونگ کو تحلیل کیا ہے۔
ڈاکٹر قاسم رسول الیاس کے خط میں کہا گیا کہ 22 مارچ 2022 کو لکھنؤ میں مجلس عاملہ کی میٹنگ میں کچھ لوگوں نے خواتین ونگ کے طریقہ کار پر اعتراض کیا تھا جس کے بعد صدر بورڈ کے مشورہ سے پانچ افراد پر مشتمل جائزہ لینے کے لیے ایک کمیٹی تشکیل دی گئی۔ اس کمیٹی میں مولانا عتیق احمد بستوی، کمال فاروقی، عطیہ صدیقی، فاطمہ مظفر اور ڈاکٹر قاسم رسول الیاس کے نام شامل تھے۔ ڈاکٹر قاسم رسول الیاس کو اس کمیٹی کا کنوینر بنایا گیا تھا۔ 24 جون 2022 کو کمیٹی کی میٹنگ منعقد ہوئی جس میں چنئی سے تعلق رکھنے والی فاطمہ مظفر نے شرکت نہیں کی۔ صرف چار ممبران نے شرکت کی اور خواتین ونگ کو تحلیل کرنے کا فیصلہ کر لیا، جس کو نافذ کرنے کے لیے جنرل سکریٹری نے 11 اکتوبر کو خط لکھا۔
اس معاملے میں ڈاکٹر اسماء زہرا کا کہنا ہے کہ 15 اکتوبر 2022 کو بورڈ کے سکریٹری جنرل کا خط ان کو موصول ہوا جس کے بعد 18/19 اکتوبر کو ایک خط تحریر کر کے انہوں نے خواتین ونگ سے وابستہ سبھی ذمہ دار خواتین کو بورڈ کے فیصلہ سے آگاہ کیا۔ اس کے بعد یہ معاملہ وہاٹس پر لوگوں کے درمیان گردش کرنے لگا۔ ڈاکٹر اسماء زہرا کے حوالے سے ’ملت ٹائمز‘ نے لکھا ہے کہ ’’بورڈ نے یہ فیصلہ ان (اسماء زہرا) سے مشورہ کیے بغیر کیا ہے۔ ان سے کبھی کوئی بات چیت نہیں کی گئی۔ لکھنؤ کی عاملہ کی میٹنگ میں صرف یہ کہا گیا تھا کہ خواتین ونگ کے حدود طئے کئے جائیں گے۔ نہ تو کمیٹی تشکیل دینے کی بات ہوئی تھی اور نہ ہی کچھ اور ہوا تھا۔ یہ فیصلہ سبھی کو اندھیرے میں رکھ کر کیا گیا ہےم یں حیران ہوں کہ اتنے بڑے شعبہ کو آخر کیسے اور کس بنیاد پر چار لوگوں نے مل کر تحلیل کر دیا؟ مجھے کچھ لوگوں نے کہا کہ اپنے اپنے دائرہ سے آگے بڑھ کر کام کر رہی ہیں، تو میں نے ان سے کہا کہ آپ لوگ دائرہ طے کر دیں تو ہم لوگ اسی کے مطابق کام کریں گے۔ لیکن اب پورا شعبہ ہی تحلیل کر دیا گیا ہے۔ اس فیصلہ کی وجہ سے خواتین میں شدید ناراضگی پائی جارہی ہے۔‘‘
ڈاکٹر قاسم رسول الیاس کے خط میں کہا گیا ہے کہ عام خواتین کی شکایت تھی کہ علیحدہ ونگ کی وجہ سے ان کا احساس تھا کہ بورڈ سے ان کو علیحدہ کر دیا گیا ہے، اس لیے یہ فیصلہ لینا پڑا ہے۔ اس طرح بورڈ میں مستقل خواتین کی نمائندگی ہو سکے گی۔ ایک سوال کا جواب دیتے ہوئے ڈاکٹر اسماء زہرا نے کہا کہ میں نے اسے سوشل میڈیا کا موضوع نہیں بنایا ہے، نہ ہی کوئی پریس ریلیز جاری کیا ہے اور نہ کسی کو انٹرویو دیا ہے۔ ہم نے محض خواتین ونگ سے وابستہ خواتین کو اس فیصلہ سے آگاہ کیا تھا تاکہ آئندہ اس فیصلہ کے مطابق کوئی بھی بہن اس بینر تلے کوئی کام نہ کرے۔

Tags: ’خواتین وِنگ‘مسلم پرسنل لاء بورڈ
ShareTweetSend
Previous Post

کشمیری صحافی کا قافیہ تنگ کرنے پرامریکہ وجرمنی کا سخت ردعمل

Next Post

ٹیکساس میں گوگل پر مقدمہ

Hindustan Express

Hindustan Express

Next Post
گوگل پر1337.76 کروڑ کا جرمانہ

ٹیکساس میں گوگل پر مقدمہ

جواب دیں جواب منسوخ کریں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے

خبریں

’آئڈیا کمیونیکیشنز‘ کی سلور جوبلی تقریب

’آئڈیا کمیونیکیشنز‘ کی سلور جوبلی تقریب

اکتوبر 18, 2025
یوپی میں جنگل راج قائم ہے:راہل گاندھی

یوپی میں جنگل راج قائم ہے:راہل گاندھی

اکتوبر 17, 2025
وزیر مالیات نرملا سیتارمن کی طبیعت ناساز

وزیر خزانہ نے کرناٹک گرامین بینک کی کارکردگی کا جائزہ لیا

اکتوبر 17, 2025
سری لنکا ئی وزیر اعظم کا نیتی آیوگ کا دورہ

سری لنکا ئی وزیر اعظم کا نیتی آیوگ کا دورہ

اکتوبر 17, 2025
دہلی میں 28 غیر قانونی بنگلہ دیشی شہری گرفتار

دہلی میں 28 غیر قانونی بنگلہ دیشی شہری گرفتار

اکتوبر 10, 2025
آر ایس ایس کے برعکس، کانگریس نظریات کی کثرت پر یقین رکھتی ہے: راہل

آئی پی ایس افسر کی خودکشی پر راہل کی برہمی

اکتوبر 10, 2025
مودی کی ٹرمپ اور نیتن یاہو سے  گفتگو

مودی کی ٹرمپ اور نیتن یاہو سے گفتگو

اکتوبر 10, 2025
معروف شاعر و ادیب قاسم خورشید کاانتقال

معروف شاعر و ادیب قاسم خورشید کاانتقال

ستمبر 30, 2025
ہندوستانی معیشت کی لچک واضح:سیتا رمن

ہندوستانی معیشت کی لچک واضح:سیتا رمن

ستمبر 25, 2025
اجودھیا میں مسجد کے نئے ڈیزائن کی تیاری

اجودھیا میں مسجد کے نئے ڈیزائن کی تیاری

ستمبر 25, 2025

Categories

  • Featured
  • آئینہ شہر
  • آج کی خبریں
  • أخبار
  • اخبارجہاں
  • افکارِ جہاں
  • الیکشن
  • بزم شمال
  • بزنس
  • بہار نامہ
  • پارلیمانی خبریں
  • جرائم
  • جہانِ اردو
  • جہانِ طب
  • حادثہ
  • حقوق انسانی
  • خاص خبریں
  • خدمتِ خلق
  • خصوصی پیشکش
  • دلچسپ
  • دہلی نامہ
  • دیارِ ملت
  • دیار وطن
  • دیارِادب
  • سائنس و تحقیق
  • سیاست
  • عالم اسلام
  • عدلیہ
  • فلسطین- اسرائیل جنگ
  • فن فنکار
  • قدرت کاقہر
  • قوس قزح
  • کانفرنس
  • کشمیرنامہ
  • کھلاخط
  • کھیل ایکسپریس
  • متحرك
  • مذہبی خبریں
  • موسيقى
  • میرا کالم
  • ہمسایہ

Tags

احتجاج اسرائیل اقوام متحدہ الیکشن الیکشن کمیشن امریکہ انتخابات اپوزیشن ایران اے ایم یو بنگلہ دیش بھارتیہ جنتا پارٹی بہار بی جے پی تلنگانہ جامعہ ملیہ اسلامیہ جموں وکشمیر حماس حکومت خواتین دہلی راجستھان راہل راہل گاندھی سپریم کورٹ عام آدمی پارٹی غزہ فلسطین لوک سبھا لوک سبھا انتخابات مسلمان ممبئی مودی مہاراشٹر نیشنل کانفرنس وزیر اعظم وزیر اعلیٰ پارلیمنٹ پاکستان کانگریس کرناٹک کشمیر کیجریوال ہماچل پردیش ہندوستان
  • Contact Us
  • Privacy Policy
  • Terms and Conditions

Web Editor: Shahidul Islam
.Copyright © Hindustan Express Urdu Daily, Published from, Delhi, India. All rights reserved

No Result
View All Result
  • ہوم
  • دیار وطن
  • آئینہ شہر
  • اخبارجہاں
  • بزم شمال
  • فن فنکار
  • کھیل ایکسپریس
  • خصوصی پیشکش
  • افکارِ جہاں
    • میرا کالم
    • قوس قزح
    • کھلاخط
  • Epaper

Web Editor: Shahidul Islam
.Copyright © Hindustan Express Urdu Daily, Published from, Delhi, India. All rights reserved

Welcome Back!

Login to your account below

Forgotten Password?

Retrieve your password

Please enter your username or email address to reset your password.

Log In