ہفتہ, جولائی 12, 2025
  • Login
Hindustan Express
  • ہوم
  • دیار وطن
  • آئینہ شہر
  • اخبارجہاں
  • بزم شمال
  • فن فنکار
  • کھیل ایکسپریس
  • خصوصی پیشکش
  • افکارِ جہاں
    • میرا کالم
    • قوس قزح
    • کھلاخط
  • Epaper
No Result
View All Result
  • ہوم
  • دیار وطن
  • آئینہ شہر
  • اخبارجہاں
  • بزم شمال
  • فن فنکار
  • کھیل ایکسپریس
  • خصوصی پیشکش
  • افکارِ جہاں
    • میرا کالم
    • قوس قزح
    • کھلاخط
  • Epaper
No Result
View All Result
Hindustan Express
Epaper
No Result
View All Result
Home اخبارجہاں

کشمیری صحافی کا قافیہ تنگ کرنے پرامریکہ وجرمنی کا سخت ردعمل

Hindustan Express by Hindustan Express
اکتوبر 20, 2022
in اخبارجہاں
0
کشمیری صحافی کا قافیہ تنگ کرنے پرامریکہ وجرمنی کا سخت ردعمل
0
SHARES
16
VIEWS
Share on FacebookShare on TwitterShare on Whatsapp

ثنا ارشاد مٹو پلٹزر انعام وصول کرنے کے لیے نیویارک جا رہی تھیں، تاہم انہیں سفر سے روک دیا گیا

نئی دہلی(ہندوستان ایکسپریس ویب ڈیسک): واشنگٹن کا کہنا ہے کہ وہ اس بات سے اچھی طرح واقف ہے کہ کشمیری صحافی کو امریکہ کے سفر سے روکنے کی کوشش کی جا رہی ہے۔ ذہن نشیں رہے کہ ہندوستان نے پلٹزر انعام یافتہ کشمیری صحافی ثنا ارشاد مٹو کو امریکہ جانے سے روک دیا تھا۔ جرمن خبر رساں ادارہ ڈوئچ ویلے کی خبر کے مطابق آزادی صحافت کے لیے اپنے عزم کا اظہار کرتے ہوئے امریکہ نے کہا ہے کہ وہ پلٹزر انعام یافتہ صحافی ثنا ارشاد مٹو کے معاملے پر گہری نظر رکھے ہوئے ہے۔ واضح رہے کہ کشمیری صحافی ثنا ارشاد مٹو انعامی تقریب میں شرکت کے لیے نیویارک جا رہی تھیں، تاہم انہیں نیویارک جانے سے روک دیا گیا۔ صحافیوں کے تحفظ سے متعلق ایک عالمی کمیٹی نے بھی حکام پر زور دیا ہے کہ انہیں پلٹزر ایوارڈ یافتہ کشمیری صحافی کو انعامی تقریب میں شرکت کے لیے امریکہ جانے کی اجازت دینی چاہیے۔
اس معاملے پر ایک سوال کے جواب میں امریکی وزارت خارجہ کے نائب ترجمان ویدانت پٹیل نے کہا کہ امریکہ کو اس حوالے سے رپورٹس کا علم ہے۔ ”ہم محترمہ مٹو کو امریکہ جانے سے روکنے کی رپورٹس سے آگاہ ہیں اور ان واقعات پر قریبی نگاہ بھی رکھے ہوئے ہیں۔”
ان کا مزید کہنا تھا۔ ”ہم آزادی صحافت کی حمایت کے لیے پرعزم ہیں۔ جیسا کہ امریکی وزیر خارجہ نے اس جانب توجہ بھی دلائی تھی کہ پریس کی آزادی کے احترام سمیت جمہوری اقدار کے لیے مشترکہ عزم ہی، امریکہ اور بھارت کے تعلقات کی بنیاد ہے۔”
مسٹر پٹیل نے پریس کانفرنس کے دوران نامہ نگاروں کو بتایا، ”لیکن میرے پاس اس معاملے پر مزید پیش کرنے کے لیے کوئی اور تفصیلات نہیں ہیں، البتہ ہم اس پرقریب سے جائزہ لے رہے ہیں۔”
ان سے جب یہ پوچھا گیا کہ کیا امریکہ نے یہ معاملہ ہندوستانی وزارت خارجہ کے ساتھ اٹھایا ہے یا نہیں؟ تو پٹیل نے کہا کہ وہ اس سے واقف نہیں ہیں اور اس معاملے پر کسی سفارتی کوشش کے بارے میں بات نہیں کر سکتے۔ ”تاہم جب ہمارے پاس اپ ڈیٹ کرنے کے لیے کچھ بھی ہوگا، تو یقیناً ہم اسے آپ کے ساتھ شیئر کریں گے۔”
واضح رہے کہ امریکی وزیر خارجہ انٹونی بلنکن نے گزشتہ ماہ اپنے ہندوستانی ہم منصب کے ساتھ ایک مشترکہ کانفرنس کے دوران پریس کی آزادی سمیت دیگر جمہوری اقدار کے تحفظ پر زور دیا تھا۔
ان کا کہنا تھا: ”ہمیں عالمگیر انسانوں کے لیے احترام کے ساتھ ہی اپنی بنیادی جمہوری اقدار کو برقرار رکھنے کی ضرورت ہے۔ مذہب اور عقیدے کی آزادی کے ساتھ ہی اظہار رائے کی آزادی جیسے حقوق، ہماری جمہوریتوں کو مضبوط بناتے ہیں۔”
ثنا مٹو کا یہ معاملہ واشنگٹن ڈی سی میں کیپیٹل ہل کے اندر بھی گونجا اور امریکی کانگریس کے ایک رکن ایڈم شیف، جو ہاؤس انٹیلیجنس کمیٹی کے چیئرمین ہیں، نے کہا کہ وہ یہ سن کر ”پریشان” ہوئے کہ ثنا مٹو کو پلٹزر انعام قبول کرنے کے لیے پرواز کرنے سے روک دیا گیا ہے۔ان کا کہنا تھا کہ ”میڈیا کو ہراساں کرنے اور خاموش کرانے کی کوششوں ” کو ختم ہونا چاہیے۔ شیف حکمراں ڈیموکریٹک پارٹی کی ایک سینیئر شخصیت ہیں، جنہیں ایوان کی اسپیکر نینسی پیلوسی کا قریبی ساتھی سمجھا جاتا ہے۔
انہوں نے اپنی ایک ٹویٹ میں کہا ”یہ سن کر پریشان ہوا کہ کشمیری صحافی ثنا ارشاد مٹو کو کووڈ 19 سے ہونے والی اموات پر کوریج کے لیے جو پلٹزر انعام دیا جا رہا ہے، اسے قبول کرنے کے لیے انہیں پرواز کرنے سے روک دیا گیا۔ پریس کی آزادی کسی بھی جمہوریت کی بنیاد ہے۔ بھارت کو اس سے مستثنیٰ نہیں حاصل ہونا چاہیے۔ میڈیا کو ہراساں کرنے اور اسے خاموش کرنے کی کوششیں ختم ہونی چاہئیں۔”
صحافیوں کے تحفظ سے متعلق ایک عالمی کمیٹی نے بھی ہندوستان حکام پر زور دیا کہ انہیں پلٹزر ایوارڈ یافتہ کشمیری صحافی کو انعامی تقریب میں شرکت کے لیے امریکہ جانے کی اجازت دے دینی چاہیے۔
جرمن شہر فرینکفرٹ میں سی پی جے نامی تنظیم کے ایک سرکردہ رکن بیہ لی ای کا کہنا تھا، ”اس کی کوئی وجہ نہیں ہے کہ کشمیری صحافی ثنا ارشاد مٹو، جن کے پاس تمام صحیح سفری دستاویزات تھیں اور جنہوں نے صحافت کا سب سے باوقار ایوارڈ پلٹزر جیتا ہے، کو بیرون ملک سفر کرنے سے روکا جاتا۔ یہ فیصلہ غیر قانونی ہونے کے ساتھ ہی حد سے بھی زیادہ ہے۔ بھارتی حکام کو کشمیر کی صورت حال کی کوریج کرنے والے صحافیوں کے خلاف ہراساں کرنے اور ڈرانے دھمکانے کا اپنا سلسلہ فوری طور پر بند کرنا چاہیے۔”
آپ کو بتادیں کہ نئی دہلی کے ہوائی اڈے پر منگل کے روزکشمیری صحافی ثنا ارشاد مٹو کو ہندوستانی حکام نے اس وقت روک دیا تھا جب وہ نیویارک جانے والی تھیں۔ ایک برس کے اندر یہ دوسرا موقع ہے جب انہیں بیرون ملک جانے سے روکا گیا ہو۔ رواں برس جولائی میں بھی ایک کتاب کے اجراء اور تصویروں کی نمائش میں شرکت کے لیے پیرس جانے سے بھی انہیں روک دیا گیا تھا۔ ڈائچ ویلے کی خبر کے مطابق گزشتہ برسوں کے دوران متعدد کشمیری صحافیوں کو باہر جانے سے روکا جا چکا ہے۔ 26 جولائی کو کشمیری صحافی آکاش حسن برطانوی اخبار’ گارڈین’ کے لیے سری لنکا جانے والے تھے لیکن دہلی ہوائی اڈے پر انہیں روک دیا گیا تھا۔ اس کے علاوہ بھی متعدد کشمیری صحافیوں کو نشانہ بنایا جا چکا ہے۔
میڈیا کی آزادی پر نگاہ رکھنے والے عالمی ادارے رپورٹرز ودآوٹ بارڈرز نے اپنی تازہ ترین ورلڈ پریس فریڈم انڈکس میں، 180 ملکوں کی فہرست میں ہندوستان کو 150 ویں مقام پر رکھا ہے۔ گزشتہ برس بھارت 142ویں مقام پر تھا اور ایک برس میں مزید 8 مقام نیچے گر گیا۔

Tags: پلٹزر انعامثنا ارشاد مٹوقافیہ تنگکشمیری صحافی
ShareTweetSend
Previous Post

"مشن لائف” دنیا کے لیے ضروری:یواین سکریٹری جنرل

Next Post

مسلم پرسنل لاء بورڈ کے ’خواتین وِنگ‘ کو تحلیل کرنے پر لوگ حیران

Hindustan Express

Hindustan Express

Next Post
مسلم پرسنل لاء بورڈ کے ’خواتین وِنگ‘ کو تحلیل کرنے پر لوگ حیران

مسلم پرسنل لاء بورڈ کے ’خواتین وِنگ‘ کو تحلیل کرنے پر لوگ حیران

جواب دیں جواب منسوخ کریں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے

خبریں

بہار میں ووٹر لسٹ کی نظرثانی مہم کیخلاف چکہ جام آج

بہار میں ووٹر لسٹ کی نظرثانی مہم کیخلاف چکہ جام آج

جولائی 9, 2025
دہلی کی سڑ کوں پر 100سے زیادہ نئی’دیوی‘بسوں کی آمد

دہلی کی سڑ کوں پر 100سے زیادہ نئی’دیوی‘بسوں کی آمد

جون 27, 2025
تیسری مدت میں ہر قسم کی بدعنوانی کو جڑ سے اکھاڑ پھینکیں گے: مودی

مودی۲ جولائی کو پانچ ممالک کے دورہ پر جائیں گے

جون 27, 2025
شرومنی اکالی دل لیڈرمجیٹھیا گرفتار

شرومنی اکالی دل لیڈرمجیٹھیا گرفتار

جون 25, 2025
ڈونلڈ ٹرمپ دھوکہ دہی میں ملوث قرار

ایران سے اسرائیل کو بڑی مار پڑی: صدرِ امریکہ

جون 27, 2025
کسانوں کے بقایہ جات کی پوری ادائیگی کرائے گی حکومت :یوگی

‘سیکولر’و’سوشلسٹ’ الفاظ سے یوگی کو دقـت

جون 25, 2025
ممبئی میں مساجد کے ذمہ داروں کا عدالت عالیہ سے رجوع

ممبئی میں مساجد کے ذمہ داروں کا عدالت عالیہ سے رجوع

جون 25, 2025
قطر میں واقع امریکی اڈہ پرایران کامیزائل حملہ

قطر میں واقع امریکی اڈہ پرایران کامیزائل حملہ

جون 24, 2025
وزیر داخلہ امیت شاہ کا دورہ جموں منسوخ

انسداد انتہاپسندی کی صورتحال کا وزیر داخلہ نے جائزہ لیا

جون 22, 2025
امریش پوری بالی ووڈ کی لازوال شخصیت

امریش پوری بالی ووڈ کی لازوال شخصیت

جون 22, 2025

Categories

  • Featured
  • آئینہ شہر
  • آج کی خبریں
  • أخبار
  • اخبارجہاں
  • افکارِ جہاں
  • الیکشن
  • بزم شمال
  • بزنس
  • بہار نامہ
  • پارلیمانی خبریں
  • جرائم
  • جہانِ اردو
  • جہانِ طب
  • حادثہ
  • حقوق انسانی
  • خاص خبریں
  • خدمتِ خلق
  • خصوصی پیشکش
  • دلچسپ
  • دہلی نامہ
  • دیارِ ملت
  • دیار وطن
  • دیارِادب
  • سائنس و تحقیق
  • سیاست
  • عالم اسلام
  • عدلیہ
  • فلسطین- اسرائیل جنگ
  • فن فنکار
  • قدرت کاقہر
  • قوس قزح
  • کانفرنس
  • کشمیرنامہ
  • کھلاخط
  • کھیل ایکسپریس
  • متحرك
  • مذہبی خبریں
  • موسيقى
  • میرا کالم
  • ہمسایہ

Tags

احتجاج اسرائیل اقوام متحدہ الیکشن الیکشن کمیشن امریکہ انتخابات اپوزیشن ایران اے ایم یو بنگلہ دیش بھارتیہ جنتا پارٹی بہار بی جے پی تلنگانہ جامعہ ملیہ اسلامیہ جموں وکشمیر حماس حکومت خواتین دہلی راجستھان راہل راہل گاندھی سپریم کورٹ عام آدمی پارٹی غزہ فلسطین لوک سبھا لوک سبھا انتخابات مدھیہ پردیش مسلمان ممبئی مودی مہاراشٹر وزیر اعظم وزیر اعلیٰ پارلیمنٹ پاکستان کانگریس کرناٹک کشمیر کیجریوال ہماچل پردیش ہندوستان
  • Contact Us
  • Privacy Policy
  • Terms and Conditions

Web Editor: Shahidul Islam
.Copyright © Hindustan Express Urdu Daily, Published from, Delhi, India. All rights reserved

No Result
View All Result
  • ہوم
  • دیار وطن
  • آئینہ شہر
  • اخبارجہاں
  • بزم شمال
  • فن فنکار
  • کھیل ایکسپریس
  • خصوصی پیشکش
  • افکارِ جہاں
    • میرا کالم
    • قوس قزح
    • کھلاخط
  • Epaper

Web Editor: Shahidul Islam
.Copyright © Hindustan Express Urdu Daily, Published from, Delhi, India. All rights reserved

Welcome Back!

Login to your account below

Forgotten Password?

Retrieve your password

Please enter your username or email address to reset your password.

Log In