اتوار, فروری 15, 2026
  • Login
Hindustan Express
  • ہوم
  • دیار وطن
  • آئینہ شہر
  • اخبارجہاں
  • بزم شمال
  • فن فنکار
  • کھیل ایکسپریس
  • خصوصی پیشکش
  • افکارِ جہاں
    • میرا کالم
    • قوس قزح
    • کھلاخط
  • Epaper
No Result
View All Result
  • ہوم
  • دیار وطن
  • آئینہ شہر
  • اخبارجہاں
  • بزم شمال
  • فن فنکار
  • کھیل ایکسپریس
  • خصوصی پیشکش
  • افکارِ جہاں
    • میرا کالم
    • قوس قزح
    • کھلاخط
  • Epaper
No Result
View All Result
Hindustan Express
Epaper
No Result
View All Result
Home أخبار خاص خبریں

نیپال میں المناک طیارہ حادثہ، 68 مسافروں کی موت

Hindustan Express by Hindustan Express
جنوری 15, 2023
in خاص خبریں
0
نیپال میں المناک طیارہ حادثہ، 68 مسافروں کی موت
0
SHARES
11
VIEWS
Share on FacebookShare on TwitterShare on Whatsapp

ییٹی ایئرلائنز کا طیارہ کھٹمنڈو سے پوکھرا جا رہا تھا، لینڈنگ کے وقت وہ گر کر تباہ ہو گیا،مرنے والوں میں 5 ہندوستانی بھی شامل

کھٹمنڈو(ایجنسیاں): نیپال میں المناک طیارہ حادثہ میں کم از کم 68مسافروں کی موت ہوگئی ہے۔ خبروں کے مطابق تباہ ہونے والے یتی ایئرلائنز کے طیارے پر کم از کم 5 ہندوستانی مسافر بھی سوار تھے۔ طیارہ پوکھرا ہوائی اڈے کے قریب گر کر تباہ ہوا، جس پر 68 مسافروں اور عملے کے 4 ارکان سمیت 72 افراد سوار تھے۔ رپورٹ کے مطابق طیارہ حادثے میں اب تک 40 افراد کی ہلاکت کی تصدیق ہو چکی ہے اور ان کی لاشیں برآمد کر لی گئی ہیں۔
نیپال سول ایوی ایشن اتھارٹی نے میڈیا کو بتایا کہ طیارے میں سوار 5 ہندوستانیوں کے نام سنجے جیسوال، سونو جیسوال، انیل کمار راجبھر، ابھیشیک کشواہا اور وشال شرما ہیں۔ کھٹمنڈو میں ہندوستانی سفارت خانہ نیپال انتظامیہ اور یتی ایئرلائنز کے ساتھ بھی رابطے میں ہے۔
خبررساں ادارہ رائٹرز کے مطابق طیارے میں 5 ہندوستانی، 4 روسی، ایک آئرش اور دو کوریائی شہری سوار تھے۔ حادثے کی جگہ پر ریسکیو آپریشن جاری ہے۔ مقامی میڈیا رپورٹس میں بتایا گیا کہ طیارہ گرنے کے بعد اس میں شدید آگ لگ گئی تھی۔ جائے حادثہ کی ایک ویڈیو بھی منظر عام پر آئی ہے جس میں دھویں کی ایک موٹی تہہ نظر آ رہی ہے۔
نیپال کی سول ایوی ایشن اتھارٹی کے مطابق، یتی ایئرلائنز کے طیارے 9N-ANC-ATR-72 نے راجدھانی کھٹمنڈو کے تریبھون ہوائی اڈے سے صبح 10.33 بجے ٹیک آف کیا تھا اور اسے پوکھرا ہوائی اڈے پر اترنا تھا۔ پائلٹ نے اے ٹی سی سے لینڈنگ کی اجازت لی تھی اور پوکھرا اے ٹی سی سے لینڈنگ کے لیے بھی اوکے کہا گیا تھا۔ اتھارٹی نے فنی خرابی کے باعث حادثہ ہونے کا خدشہ ظاہر کیا ہے۔
سول ایوی ایشن اتھارٹی کا کہنا ہے کہ طیارے میں لینڈنگ سے عین قبل آگ کے شعلے دیکھے گئے۔ اس لیے یہ نہیں کہا جا سکتا کہ حادثہ خراب موسم کی وجہ سے ہوا ہے۔ ایئر لائنز کے ترجمان سودرشن بھرتولا نے کہا کہ مزید لاشیں برآمد ہونے کی توقع ہے۔ طیارہ ٹکڑے ٹکڑے ہو چکا ہے۔

خبر رساں ادارے روئٹرز سے بات کرتے ہوئے نیپالی فوج کے ترجمان نے کہا کہ ’ابھی ملبے سے مزید لاشیں نکالی جائیں گی‘ کیونکہ طیارہ ’ٹکڑے ٹکڑے ہو چکا ہے۔‘
دریں اثناوزیرِ اعظم پشپا کمال نے کابینہ کا ہنگامی اجلاس بلا کر ریاستی ایجنسیوں سے ریسکیو آپریشن میں معاونت کرنے کا کہا ہے۔
نیپالی فوج کے ترجمان اسسٹنٹ راتھی کرشنا پرساد بھنڈاری نے بتایا کہ ’طیارہ پوکھرا ہوائی اڈے سے ڈیڑھ کلومیٹر دور سیٹی دریا کے قریب ایک گھاٹی میں گر کر تباہ ہوا۔ان کے مطابق ریسکیو کے لیے اس وقت حادثے کی جگہ پر 120 رینجرز اور 200 فوجی تعینات کیے گئے ہیں۔

Tags: طیارہ حادثہنیپالییٹی ایئرلائنز
ShareTweetSend
Previous Post

دہلی میں سردی کاستم ۔۔۔ الرٹ جاری

Next Post

فوج ہنگامی صورتحال سے نمٹنے کے لیے تیار: آرمی چیف

Hindustan Express

Hindustan Express

Next Post
فوج ہنگامی صورتحال سے نمٹنے کے لیے تیار: آرمی چیف

فوج ہنگامی صورتحال سے نمٹنے کے لیے تیار: آرمی چیف

جواب دیں جواب منسوخ کریں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے

خبریں

امریکہ میں خاندانی جھگڑا،ہند نژاد خاتون سمیت چار  ہلاک

امریکہ میں خاندانی جھگڑا،ہند نژاد خاتون سمیت چار ہلاک

جنوری 24, 2026
تعلیمی اداروں کو ڈریس طے کرنے کا اختیارہے:عدالت عظمیٰ

اگستا ویسٹ لینڈ ہیلی کاپٹر معاملہ میں مرکز کی اپیل مسترد

جنوری 19, 2026
ہندوستان اور یو اے ای کے مابین مفاہمتی یادداشت پر دستخط

ہندوستان اور یو اے ای کے مابین مفاہمتی یادداشت پر دستخط

جنوری 19, 2026
اپوزیشن اتحاد ’انڈیا‘ کا قومی سطح کا پروگرام 2 اکتوبر سے شروع ہوگا

بہار میں صنعت کاروں کو اقتصادی پیکیج فراہمی: نتیش کمار

جنوری 19, 2026
مرکزی الیکشن کمیشن کی ٹیم کا آئندہ ماہ دورہ تلنگانہ

ترنمول کانگریس کو الیکشن کمیشن کا سخت انتباہ

دسمبر 31, 2025
لالو یادو کے قریبی امیت کاتیال کو ای ڈی نے کیا گرفتار

رائے پورسمیت دس مقامات پر ای ڈی کا چھاپہ

دسمبر 31, 2025
سنجے راوت کی ضمانت منظور

سنجے راوت کو ملی بم سے اڑانے کی تحریری دھمکی

دسمبر 31, 2025
سی پی آئی کا صد سالہ یومِ تاسیس

سی پی آئی کا صد سالہ یومِ تاسیس

دسمبر 26, 2025
500 کروڑ سے زائد کی جی ایس ٹی چوری کاانکشاف

500 کروڑ سے زائد کی جی ایس ٹی چوری کاانکشاف

دسمبر 26, 2025
انڈیگو بحران پرتحقیقاتی کمیٹی  کی رپورٹ حکومت کے سپرد

انڈیگو بحران پرتحقیقاتی کمیٹی کی رپورٹ حکومت کے سپرد

دسمبر 26, 2025

Categories

  • Featured
  • آئینہ شہر
  • آج کی خبریں
  • أخبار
  • اخبارجہاں
  • افکارِ جہاں
  • الیکشن
  • بزم شمال
  • بزنس
  • بہار نامہ
  • پارلیمانی خبریں
  • جرائم
  • جہانِ اردو
  • جہانِ طب
  • حادثہ
  • حقوق انسانی
  • خاص خبریں
  • خدمتِ خلق
  • خصوصی پیشکش
  • دلچسپ
  • دہلی نامہ
  • دیارِ ملت
  • دیار وطن
  • دیارِادب
  • سائنس و تحقیق
  • سیاست
  • عالم اسلام
  • عدلیہ
  • فلسطین- اسرائیل جنگ
  • فن فنکار
  • قدرت کاقہر
  • قوس قزح
  • کانفرنس
  • کشمیرنامہ
  • کھلاخط
  • کھیل ایکسپریس
  • متحرك
  • مذہبی خبریں
  • موسيقى
  • میرا کالم
  • ہمسایہ

Tags

احتجاج اسرائیل اقوام متحدہ الیکشن الیکشن کمیشن امریکہ انتخابات اپوزیشن ایران اے ایم یو بنگلہ دیش بھارتیہ جنتا پارٹی بہار بی جے پی تلنگانہ جامعہ ملیہ اسلامیہ جموں وکشمیر حماس حکومت خواتین دہلی راجستھان راہل راہل گاندھی سپریم کورٹ عام آدمی پارٹی غزہ فلسطین لوک سبھا لوک سبھا انتخابات مسلمان ممبئی مودی مہاراشٹر نیشنل کانفرنس وزیر اعظم وزیر اعلیٰ پارلیمنٹ پاکستان کانگریس کرناٹک کشمیر کیجریوال ہماچل پردیش ہندوستان
  • Contact Us
  • Privacy Policy
  • Terms and Conditions

Web Editor: Shahidul Islam
.Copyright © Hindustan Express Urdu Daily, Published from, Delhi, India. All rights reserved

No Result
View All Result
  • ہوم
  • دیار وطن
  • آئینہ شہر
  • اخبارجہاں
  • بزم شمال
  • فن فنکار
  • کھیل ایکسپریس
  • خصوصی پیشکش
  • افکارِ جہاں
    • میرا کالم
    • قوس قزح
    • کھلاخط
  • Epaper

Web Editor: Shahidul Islam
.Copyright © Hindustan Express Urdu Daily, Published from, Delhi, India. All rights reserved

Welcome Back!

Login to your account below

Forgotten Password?

Retrieve your password

Please enter your username or email address to reset your password.

Log In