چنئی، 27 نومبر (یو این آئی) تمل ناڈو کے وزیر اعلی ایم کے۔اسٹالن نے کہا کہ ریاستی حکومت پردھان منتری (پی ایم) وشوکرما یوجنا کو اس کی موجودہ شکل میں نافذ نہیں کرے گی، لیکن حکومت کاریگروں کے لیے ایک زیادہ جامع اور وسیع اسکیم تیار کرے گی، جس میں ذات پات کی بنیاد پر امتیاز نہیں کیا جائے گا۔
پردھان منتری وشوکرما یوجنا پر مائیکرو، اسمال اینڈ میڈیم (ایم ایس ایم ای) انٹرپرائزز کے مرکزی وزیر جیتن رام مانجھی کو لکھے ایک غیر سرکاری خط میں، مسٹر اسٹالن نے کہا کہ ریاستی حکومت کی طرف سے تیار کی جانے والی اسکیم ریاست میں تمام کاریگروں کو بلا امتیاز ذات یا کنبہ کے کاروبار کے باوجود مجموعی مدد فراہم کی جائے گی۔ مسٹر اسٹالن نے کہا کہ "اس طرح کی اسکیم انہیں مالی مدد، تربیت اور ان کی ترقی کے لیے تمام ضروری مدد فراہم کرے گی۔”
ریاستی حکومت کی رائے اور ایم ایس ایم ای وزارت کی طرف سے نافذ کی جا رہی پردھان منتری وشوکرما یوجنا میں ترمیم کرنے کی درخواست کا اظہار کرتے ہوئے وزیر اعلیٰ نے وزیر اعظم نریندر مودی کو 4 جنوری 2024 کو لکھے گئے خط کی یاد دہانی کرائی اور کہا کہ اس اسکیم سے ذات پات پر مبنی کاروبار کے نظام کے مضبوط ہونے کی فکر کے پیش نظر ریاستی حکومت نے اس اسکیم کا مطالعہ کرنے کے لیے ایک کمیٹی تشکیل دی تھی۔
اس کمیٹی نے تفصیلی مطالعہ اور تجزیہ کے بعد اسکیم میں ترامیم کی سفارش کی ہے جو وزیراعظم کے نوٹس میں لائی گئی ہیں۔وزیر اعلیٰ نے کہا، "لہذا، تمل ناڈو حکومت پردھان منتری وشوکرما یوجنا کو اس کی موجودہ شکل میں نافذ نہیں کرے گی۔