جے ڈی یو کے سابق صدرکی موت پر وزیر اعظم سمیت سرکردہ شخصیات کااظہارِغم
نئی دہلی (یو این آئی) جنتا دل یونائیٹڈ کے سابق صدر اور سابق مرکزی وزیر شرد یادو کا آج رات گروگرام کے فورٹس اسپتال میں انتقال ہوگیا۔ان کی عمر 75 برس تھی۔ انہیں علاج کے لیے کچھ وقت قبل گروگرام کے ایک اسپتال میں داخل کرایا گیا تھا۔مسٹر یادو کی بیٹی سبھاشنی نے سوشل میڈیا پوسٹ میں اپنے والد کے انتقال کی اطلاع دی۔سوشلسٹ نظریہ کے مسٹر یادو اصل میں مدھیہ پردیش کے رہنے والے تھے اور جبل پور میں طلبہ سیاست میں سرگرم ہوئے اور بہار گئے، وہاں سے قومی پلیٹ فارم پر شناخت قائم کی۔ وہ 1989 میں منڈل کی سیاست کے ایک نمایاں چہرے کے طور پر ابھرے۔ بعد میں وہ بھارتیہ جنتا پارٹی کی قیادت والے نیشنل ڈیموکریٹک الائنس (این ڈی اے) میں شامل ہو ئے۔وہ وزیر اعظم اٹل بہاری واجپائی کی حکومت میں مرکزی وزیر اور این ڈی اے کے کنوینر بھی تھے۔وہ بہار کے مدھے پورہ لوک سبھا سے چار بار رکن پارلیمنٹ بنے۔ مدھیہ پردیش کے جبل پور سے دو بار ایم پی منتخب ہوئے اور اتر پردیش کے بدایوں سے بھی ایک بار لوک سبھا کے لیے منتخب ہوئے۔ انہوں نے طالب علمی کی زندگی سے سیاست میں قدم رکھا اور 90 کی دہائی میں لالو پرساد یادو کو بہار میں وزیر اعلیٰ بنانے میں اہم کردار ادا کیا۔دریں اثنا وزیر اعظم نریندر مودی اور لوک سبھا اسپیکر اوم برلا نے آج جنتا دل یونائیٹڈ کے سابق صدر شرد یادو کے انتقال پر تعزیت کا اظہار کیا ہے۔
مسٹر مودی نے ٹویٹ کیا، "مسٹر شرد یادو جی کے انتقال سے انتہائی غمگین ہوں۔ اپنے طویل عوامی کیرئیر میں انہوں نے خود کو ایم پی اور وزیر کے طور پر ممتاز کیا۔ وہ ڈاکٹر لوہیا کے نظریات سے بہت متاثر تھے۔ میں ہمیشہ اس کے ساتھ ہونے والی گفتگو کوسنبھال کررکھوں گا۔ پسماندگان اور مداحوں سے تعزیت۔ اوم شانتی۔”
سابق رکن پارلیمنٹ شرد یادو کے انتقال پر اظہار تعزیت کرتے ہوئے لوک سبھا اسپیکر اوم برلا نے کہا، ’’سینئر سیاستدان، سابق رکن پارلیمنٹ شرد یادو کے انتقال پر تعزیت کا اظہار کرتا ہوں۔ وہ غیر معمولی صلاحیتوں کے حامل ایک عظیم سوشلسٹ رہنما تھے جنہوں نے اپنی زندگی پسماندہ اور استحصال زدہ لوگوں کے درد کو دور کرنے کے لیے وقف کر دی۔ ان کی موت سوشلسٹ تحریک کے لیے بہت بڑا نقصان ہے۔ پسماندگان سے سے لوک سبھا اسپیکر اوم برلا نے سابق رکن پارلیمنٹ شرد یادو کے انتقال پر تعزیت کا اظہار کرتے ہوئے کہا کہ وہ غیر معمولی صلاحیتوں کے حامل عظیم سوشلسٹ لیڈر تھے۔ انہوں نے اپنی زندگی پسماندہ اور استحصال زدہ لوگوں کے درد کو دور کرنے کے لیے وقف کر دی۔ ان کا انتقال سوشلسٹ تحریک کے لیے بہت بڑا نقصان ہے۔ پسماندگان سے میری تعزیت۔
अभी सिंगापुर में रात्रि में के समय शरद भाई के जाने का दुखद समाचार मिला। बहुत बेबस महसूस कर रहा हूँ। आने से पहले मुलाक़ात हुई थी और कितना कुछ हमने सोचा था समाजवादी व सामाजिक न्याय की धारा के संदर्भ में।
— Lalu Prasad Yadav (@laluprasadrjd) January 12, 2023
शरद भाई…ऐसे अलविदा नही कहना था। भावपूर्ण श्रद्धांजलि! pic.twitter.com/t17VHO24Rg
ادھر آرجے ڈی کے چیف لالو یادو نے شرد یادو کی موت پر غمناک ویڈیو پیغام جاری کیا ہے۔ ٹوئٹر پر جاری اہنے بیان میں لالو یادو نے کہا ہے کہ ابھی رات کو شرد بھائی کے انتقال کی افسوسناک خبرسنگاپور میں ملی۔ میں بہت بے بس محسوس کررہا ہوں۔ آنے سے پہلے ایک ملاقات ہوئی تھی اور ہم نے سوشلسٹ اور سماجی انصاف کے سلسلے میں بہت کچھ سوچا تھا۔وہ آگے کہتے ہیں کہ”شرد بھائی… میں اس طرح الوداع نہیں کہنا چاہتا تھا۔ روح پرور خراج عقیدت!”۔