اتوار, نومبر 2, 2025
  • Login
Hindustan Express
  • ہوم
  • دیار وطن
  • آئینہ شہر
  • اخبارجہاں
  • بزم شمال
  • فن فنکار
  • کھیل ایکسپریس
  • خصوصی پیشکش
  • افکارِ جہاں
    • میرا کالم
    • قوس قزح
    • کھلاخط
  • Epaper
No Result
View All Result
  • ہوم
  • دیار وطن
  • آئینہ شہر
  • اخبارجہاں
  • بزم شمال
  • فن فنکار
  • کھیل ایکسپریس
  • خصوصی پیشکش
  • افکارِ جہاں
    • میرا کالم
    • قوس قزح
    • کھلاخط
  • Epaper
No Result
View All Result
Hindustan Express
Epaper
No Result
View All Result
Home أخبار خاص خبریں بہار نامہ

پروفیسر راشد طراز کا انتقال

Hindustan Express by Hindustan Express
مارچ 6, 2025
in بہار نامہ, دیار وطن, دیارِادب
0
پروفیسر راشد طراز کا انتقال
0
SHARES
918
VIEWS
Share on FacebookShare on TwitterShare on Whatsapp

نئی دہلی/مونگیر(ہندوستان ایکسپریس نیوز بیورو)اردو شاعری کی معتبر آوازسمجھے جانے والے پروفیسر راشد طراز کا آج انتقال ہوگیا۔ان کا تعلق مونگیر کے دلاور پور سے تھا۔ موصوف شہر کے آر ڈی اینڈ ڈی جے کالج سے برسوں وابستہ رہے اور نئی نسل کو اُردوکی تعلیم دینے کے ساتھ ہی ساتھ اُردو زبان و ادب کے اپنے دیرینہ تعلق کی وجہ سے خاصے مشہوربھی رہے اور ہردلعزیزبھی۔مونگیر کے مشہور کالج سے سبکدوشی کے بعد مسلسل علالت سے دوچار رہے اور آخر کار ان کی زندگی کا ستارہ4مارچ کو غروب ہوگیا۔

پروفیسر راشد طراز معروف ادیب و ناقد شمس الرحمن فاروقی کے بڑے مداحوں میں سے ایک تھے۔حالانکہ دورِ حاضر اور ماضی قریب کے تمام ناقدین ادب یکساں طورپر راشد طراز کی شاعری کے قدر داں رہے اور ان کی شعری و ادبی کاوشوں کی قدرافزائی میں کہیں کوئی کمی دیکھنے کو نہ ملی۔یہی وجہ ہے کہ جب سوشل میڈیا پر پروفیسر راشد طراز کی رحلت کی خبر عام ہوئی تو اُردو کی کمائی کھانے والے’استاد‘ سے لے کر شعر وادب کو اظہارکا وسیلہ بنانے والے لوگوں تک کے درمیان غم کی کیفیت دیکھی گئی۔

مونگیر کی معروف ادبی شخصیت پروفیسر شمشاد سحر کی شاگرددی کا بھی انہیں شرف حاصل رہا۔زمانہ طالب علمی سے ہی شعر و ادب سے سروکار رکھنے والے پروفیسرراشد طرازایک بہترین شاعر کے طورپر اپنی شناخت بھی رکھتے تھے۔مونگیر کی معروف ادبی انجمن’اردو فورم‘ کے بینر تلے منعقد ہونے والی ادبی تقریب میں موصوف نہ صرف یہ کہ شرکت کرتے بلکہ اپنے کلام کے ذریعہ حاضرین کو محظوظ بھی کراتے۔پروفیسر راشد طراز کے کئی مجموعہ ہائے کلام منظر عام پر آئے،جنہیں قدر کی نگاہ سے دیکھا گیا۔بطور خاص’شہر منافق‘،’کاسہ شب‘،’ستارہ شکستہ‘،’غبار آشنا‘،’گردش ناتمام‘،’جہاں تک روشنی ہوگی‘ اور’صبح ازل‘ نامی ان کے شعری مجموعوں کو ادب نواز حلقوں میں قدر کی نگاہ سے دیکھا گیا۔

 

پروفیسر راشد طراز کو خراج عقیدت پیش کرتے ہوئے صحافی سے”استادی” تک کا سفر طئے کرنے والے ممتاز قلمکار زین شمسی نے لکھا کہ”مونگیر کی تناور ادبی شخصیت اب ہمارے درمیان نہیں رہی۔ خود کو بالکل تنہا محسوس کر رہا ہوں۔ آپ نہ صرف بہترین استاد تھے بلکہ طلبا کے لئے بے لوث محبت کا جذبہ رکھنے والے شفیق سرپرست بھی تھے۔میں اکثر طلبا اور اساتذہ کے درمیان کے رشتوں کو مضبوط اور مفید بنانے کا ہنر سیکھنے کے لئے ان سے مشورہ لیتا رہا۔ مونگیر کے سب سے معروف کالج آر ڈی اینڈ ڈی جے کالج میں انہوں نے اردو کی جڑ کو بے حد مضبوط کیا طلبا کو کالج کے علاؤہ گھر پر بھی پڑھایا کرتے تھے، تاہم سگریٹ کی کثیر نوشی نے ان کی صحت اور ان کی آواز کو حددرجہ متاثر کر دیا تھا، جس کے سبب شاگردوں کو انہیں سمجھنے میں دشواری ہوتی تھی۔ انہوں نے مونگیر یونیورسٹی پی جی ڈپارٹمنٹ کی داغ بیل رکھی اور کامیابی کے ساتھ اسے سرگرم عمل کیا۔وہ منکسرالمزاج اور انتہائی شریف آدمی تھے۔ اپنے افکار و خیالات کو اپنی شاعری کے ذریعہ ادا کرتے۔ ان کے متعدد شعری مجموعے شائع ہو چکے ہیں ۔ ابھی کچھ دن قبل ہی ان کا کلیات منظرعام پر آیا۔ان کی شاعری شاد، میر اور درد کی شاعری کی یاد دلاتی ہے۔ اکثر کہتے چھوٹے شہر کا شاعر ہوں جناب، مجھے بڑے نقاد کہاں دستیاب ہوں گے۔ تاہم اردو کی بیشتر قداور شخصیات نے ان کی شاعری کو اعلی معیار کی شاعری کا رتبہ دیا مگر ان پر جتنا لکھا جانا چاہئے، اس حق سے وہ محروم رہے۔ شاید آنے والے اسکالرس ان کے ادبی کارناموں کو عزت بخش سکیں۔ ان کی شاعری کی مقبولیت کا پتہ اس بات سے بھی ظاہر ہوتا ہے کہ مونگیر کا متعصب ادبی حلقہ ہمیشہ ان کا ادبی قد چھوٹا کرنے کی کوشش کرتا رہا”۔

دوسری جانب اندور کی معروف شخصیت مسعود بیگ تشنہ لکھتے ہیں کہ”راشد طراز صاحب سال بھر سے دل کے عارضے سے زیادہ تکلیف میں تھے. پانچ چھ ماہ سے ان کے کلام کا رنگ بھی بدل گیا تھا. روحانی اور اَنسُلجھے سے معاملات غزل میں جگہ پار رہے تھے. دل و دماغ کی رسّا کشی چل رہی تھی. الفاظ مربوط ہونے میں پریشانی جا رہی تھی۔ الفاظ خیالات کا ساتھ نہیں دے پا رہے تھے. ایسا لگتا ہے کہ انہیں اپنی موت کا احساس چھ ماہ پہلے ہو گیا تھا اور اسی حساب سے ان کے کلام میں منتشر خیالات جگہ بنا رہے تھے۔ ذات، حیات و حیات بعد الموت کے معاملات میں ان کا تخیّل تیز ہو گیا تھا. وہ مجھ سے میسینجر سے جڑے تھے جس میں درج گزشتہ چھ ماہ کی بات چیت کی بنیاد پر میں یہ کہ پا رہا ہوں۔وہ مجھے اپنی کتابیں بھیجنا بھی چاہ رہے تھے، مگر بھجوا نہیں سکے۔ ان کی ایک دو کتابوں پر میں نے تبصرے بھی کیے ہیں. پروفیسر راشد طراز کا آبائی وطن مُونگیر، بِہار ہے. آپ چھ سات کتابوں کے خالق تھے۔ جس میں بیشتر شعری مجموعے تھے۔اللہ تعالیٰ مرحوم کی مغفرت فرمائے، درجات بلند فرمائے اور لواحقین کو صبر جمیل عطا فرمائے آمین ثم آمین یا رب العالمین”۔ اسی طرح ارشد عبدالحمید نے فیس بک پر لکھاکہ”بہت افسوس ہوا۔ اللہ مغفرت فرماۓ ۔ ہمارے ہم عمر تھے اور رسالوں میں ساتھ ساتھ چھپتے تھے۔ گزشتہ دو تین برسوں میں ان کے کئی مجموعے مسلسل شائع ہوئے اور انھوں نے مجھے بھیجے”۔دوسری جانب معروف استاد اور زود نویس قلمکار صفدر امام قادری نے "آہ” لکھ کر تعزیت کی رسم ادا کی۔ اسی درمیان فیس بک پر عین تابش نے لکھا”بیحد دردناک بیحد رلانے والی خبر ہے”۔ادھر شمیم قاسمی نے تعزیتی کلمات کچھ یوں لکھا:”نہایت افسوسناک خبر ‌۔۔ یقین نہیں آتا ۔۔۔ غالباً ماہ جنوری ٢٠٢٥ میں کسی روز انکی کال آئ تھی ۔۔میرا مکمل پتہ مانگ رہے تھے تازہ مطبوعات بھیجنے کے لیۓ ۔۔۔۔ایک بہترین شاعر ایک مخلص انسان کی بے وقت جدائی روح کو تڑپا گئ ۔۔۔ اللہ پاک مغفرت فرمائے۔۔ آمین ۔۔۔اور تمام متعلقین کو صبر جمیل عطا فرماۓ "۔۔

پروفیسر راشد طراز کی شاعری کا انداز جداگانہ رہا اور انہوں نے اپنے اندازِ شاعری کا بہترین نمونہ بطور میراث چھوڑا ہے،اس کے چند نمونے ملاحظہ کیجئے:

لوگ پتھر کے تھے فریاد کہاں تک کرتے
دل کے ویرانے ہم آباد کہاں تک کرتے
۔۔۔
وجود کے لئے لڑتے رہیں گے آخر تک
صلیب پر بھی ہمیں خامشی گوارہ نہیں
۔۔۔
اب آسماں کی چلو حد تلاش کی جائے
بلا رہا ہے ستاروں کا قافلہ مجھ کو
۔۔۔
ہر طرف شمع محبت کے اجالے تھے یہاں
صورتیں تھیں یہ اندھیرا تو نہیں تھا پہلے
۔۔۔
آزمائش سے گزرتا جا رہا ہوں جوش میں
کیا پتہ دریائے امکاں اور کتنی دور ہے
۔۔۔
حق کی آواز میں آواز ملاتے چلئے
کارواں بڑھتا رہے گا یہ جدھر جائے گا
۔۔۔
روشنی چھائی ہوئی رہتی ہے اب مجھ پہ طرازؔ
کوئی تو ہے جو عنایت سے مجھے دیکھتا ہے
۔۔۔
بھٹکتا جا رہا ہوں راہ رو ملتا نہیں کوئی
غبار راہ میرے کارواں تک لے چلو مجھ کو

 

ShareTweetSend
Previous Post

بہار میں فضائی آلودگی پر کنٹرول کیلئے 100 کروڑ کا پروجیکٹ

Next Post

اداکارہ رانیا راؤ 14 کلو سونا کے ساتھ گرفتار

Hindustan Express

Hindustan Express

Next Post
اداکارہ رانیا راؤ  14 کلو سونا  کے ساتھ گرفتار

اداکارہ رانیا راؤ 14 کلو سونا کے ساتھ گرفتار

جواب دیں جواب منسوخ کریں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے

خبریں

’آئڈیا کمیونیکیشنز‘ کی سلور جوبلی تقریب

’آئڈیا کمیونیکیشنز‘ کی سلور جوبلی تقریب

اکتوبر 18, 2025
یوپی میں جنگل راج قائم ہے:راہل گاندھی

یوپی میں جنگل راج قائم ہے:راہل گاندھی

اکتوبر 17, 2025
وزیر مالیات نرملا سیتارمن کی طبیعت ناساز

وزیر خزانہ نے کرناٹک گرامین بینک کی کارکردگی کا جائزہ لیا

اکتوبر 17, 2025
سری لنکا ئی وزیر اعظم کا نیتی آیوگ کا دورہ

سری لنکا ئی وزیر اعظم کا نیتی آیوگ کا دورہ

اکتوبر 17, 2025
دہلی میں 28 غیر قانونی بنگلہ دیشی شہری گرفتار

دہلی میں 28 غیر قانونی بنگلہ دیشی شہری گرفتار

اکتوبر 10, 2025
آر ایس ایس کے برعکس، کانگریس نظریات کی کثرت پر یقین رکھتی ہے: راہل

آئی پی ایس افسر کی خودکشی پر راہل کی برہمی

اکتوبر 10, 2025
مودی کی ٹرمپ اور نیتن یاہو سے  گفتگو

مودی کی ٹرمپ اور نیتن یاہو سے گفتگو

اکتوبر 10, 2025
معروف شاعر و ادیب قاسم خورشید کاانتقال

معروف شاعر و ادیب قاسم خورشید کاانتقال

ستمبر 30, 2025
ہندوستانی معیشت کی لچک واضح:سیتا رمن

ہندوستانی معیشت کی لچک واضح:سیتا رمن

ستمبر 25, 2025
اجودھیا میں مسجد کے نئے ڈیزائن کی تیاری

اجودھیا میں مسجد کے نئے ڈیزائن کی تیاری

ستمبر 25, 2025

Categories

  • Featured
  • آئینہ شہر
  • آج کی خبریں
  • أخبار
  • اخبارجہاں
  • افکارِ جہاں
  • الیکشن
  • بزم شمال
  • بزنس
  • بہار نامہ
  • پارلیمانی خبریں
  • جرائم
  • جہانِ اردو
  • جہانِ طب
  • حادثہ
  • حقوق انسانی
  • خاص خبریں
  • خدمتِ خلق
  • خصوصی پیشکش
  • دلچسپ
  • دہلی نامہ
  • دیارِ ملت
  • دیار وطن
  • دیارِادب
  • سائنس و تحقیق
  • سیاست
  • عالم اسلام
  • عدلیہ
  • فلسطین- اسرائیل جنگ
  • فن فنکار
  • قدرت کاقہر
  • قوس قزح
  • کانفرنس
  • کشمیرنامہ
  • کھلاخط
  • کھیل ایکسپریس
  • متحرك
  • مذہبی خبریں
  • موسيقى
  • میرا کالم
  • ہمسایہ

Tags

احتجاج اسرائیل اقوام متحدہ الیکشن الیکشن کمیشن امریکہ انتخابات اپوزیشن ایران اے ایم یو بنگلہ دیش بھارتیہ جنتا پارٹی بہار بی جے پی تلنگانہ جامعہ ملیہ اسلامیہ جموں وکشمیر حماس حکومت خواتین دہلی راجستھان راہل راہل گاندھی سپریم کورٹ عام آدمی پارٹی غزہ فلسطین لوک سبھا لوک سبھا انتخابات مسلمان ممبئی مودی مہاراشٹر نیشنل کانفرنس وزیر اعظم وزیر اعلیٰ پارلیمنٹ پاکستان کانگریس کرناٹک کشمیر کیجریوال ہماچل پردیش ہندوستان
  • Contact Us
  • Privacy Policy
  • Terms and Conditions

Web Editor: Shahidul Islam
.Copyright © Hindustan Express Urdu Daily, Published from, Delhi, India. All rights reserved

No Result
View All Result
  • ہوم
  • دیار وطن
  • آئینہ شہر
  • اخبارجہاں
  • بزم شمال
  • فن فنکار
  • کھیل ایکسپریس
  • خصوصی پیشکش
  • افکارِ جہاں
    • میرا کالم
    • قوس قزح
    • کھلاخط
  • Epaper

Web Editor: Shahidul Islam
.Copyright © Hindustan Express Urdu Daily, Published from, Delhi, India. All rights reserved

Welcome Back!

Login to your account below

Forgotten Password?

Retrieve your password

Please enter your username or email address to reset your password.

Log In