لاہور:ورلڈپاسبان ختم نبوت کے ورکرزنے کمرتوڑمہنگائی اورشرح سودمیںروزبروزہوشربااضافے کیخلاف ہائیکورٹ کے باہرجی پی اوچوک میںایک بھرپوراحتجاجی مظاہرہ کیااورقاتل مہنگائی وسوداورکرپشن کیخلاف زبردست نعرہ بازی کی مظاہرین سے خطاب کرتے ہوئے قائدورلڈپاسبان علامہ محمدممتازاعوان رہنما الامہ لائرزڈاکٹرشاہدنصیر،چوہدری عبدالرئوف ایڈووکیٹ ،علی عمران شاہین ،نوشادحمیداورحافظ یعقوب شاہ نے بڑھتی ہوئی کمرتوڑمہنگائی کیخلاف سخت احتجاج کیااورکہاکہ بے تحاشہ مہنگائی نے عوام کاجینامحال کردیادووقت کی روٹی کمانامشکل بنادی ،لوگ فاقوںپرمجبورہوچکے ان حالات میںمعاشی ناہمواری ختم کرناانتہائی ناگزیرہوچکی ہے حکومت کوچاہیئے کہ وہ غریبوںکومزیدقربانی کابکرابنانے کی بجائے اشرافیہ کی ناجائزوبے تحاشہ مراعتیںختم کرے اوربڑے امیروںپرٹیکسزلگائے یہی پوری قوم کی آوازاورمطالبہ ہے ۔












