منگل, جون 10, 2025
  • Login
Hindustan Express
  • ہوم
  • دیار وطن
  • آئینہ شہر
  • اخبارجہاں
  • بزم شمال
  • فن فنکار
  • کھیل ایکسپریس
  • خصوصی پیشکش
  • افکارِ جہاں
    • میرا کالم
    • قوس قزح
    • کھلاخط
  • Epaper
No Result
View All Result
  • ہوم
  • دیار وطن
  • آئینہ شہر
  • اخبارجہاں
  • بزم شمال
  • فن فنکار
  • کھیل ایکسپریس
  • خصوصی پیشکش
  • افکارِ جہاں
    • میرا کالم
    • قوس قزح
    • کھلاخط
  • Epaper
No Result
View All Result
Hindustan Express
Epaper
No Result
View All Result
Home اخبارجہاں

پیرس میں اسرائیلی وزیر اعظم کے خلاف احتجاج

Hindustan Express by Hindustan Express
مئی 31, 2024
in اخبارجہاں
0
پیرس میں اسرائیلی وزیر اعظم کے خلاف احتجاج
0
SHARES
6
VIEWS
Share on FacebookShare on TwitterShare on Whatsapp

پیرس: فرانس کے دارالحکومت پیرس میں مظاہرین کی بڑی تعداد سڑکوں پر نکلی تاکہ اسرائیلی وزیر اعظم نیتن یاہو کے تازہ نشر کیے گئے انرویو کے خلاف احتجاج کر سکے۔ فرانس کے ایک ٹی وی چینل نے یاہو کا انٹرویو غزہ میں جاری اسرائیلی جنگ کے بارے میں نشر کیا تھا۔انٹرویو کے نشر کیے جانے کے بعد سینکڑوں شہری فلسطینی شناخت بن چکے کوفیے کو گلوں میں حمائل کیے اور ہاتھوں میں فلسطینی پرچم تھامے ہوئے پر امن انداز میں ٹی وی سٹیشن کے باہر جمع ہو گئے۔ ٹی وی سٹیشن ‘ ٹی ایف 1 پیرس شہر کے مغرب میں مضافاتی علاقے میں قائم ہے۔پولیس نے مظاہرین کو ٹی وی سٹیشن کی عمارت سے دور رکھنے کے لیے بھاری نفری تعینات کی تھی۔ مظاہرین پیرس کے شہریوں کی طرف سے غزہ کے جنگ زدہ اور تباہ حال فلسطینیوں کے ساتھ اظہار یکجہتی کرتے ہوئے نعرے لگا رہے تھے کہ ‘ غزہ ! پیرس تمہارے ساتھ ہے۔’

مظاہرین کے نعروں میں فوری جنگ بندی کا مطالبہ اور اسرائیل قاتل ہے کے نعرے بھی شامل تھے۔ پیرس کے شہریوں نے نیتن یاہو کے انٹرویو میں غزہ پر اسرائیلی جنگ کو دفاعی جنگ بنا کر پیش کرنے کی یاہو کی کوشش کو اپنے سڑکوں پر نکل کر احتجاج کرکے مسترد کر دیا ۔ خیال رہے سات اکتوبر سے غزہ میں جاری اسرائیلی جنگ میں اب تک غزہ کے 36224 سے زائد فلسطینی ہلاک ہو چکے ہیں۔ ان میں زیادہ تعداد فلسطینی بچوں اور عورتوں کی ہے۔نیتن یاہو نے اپنے انٹرویو میں کہا ‘ غزہ میں شہری ہلاکتوں کی تعداد کسی بھی شہر میں ہونے والی جنگ میں سب سے کم ہے۔ جسے فرانس کے شہریوں نے مسترد کیا اور جھوٹ قرار دیتے ہوئے پیرس کی سڑکوں پر ٹی وی سٹیشن کے سامنے احتجاج کرنے پہنچ گئے۔ نیتن یاہو کا نام بین الاقوامی فوجداری عدالت کی طرف سے جنگی جرائم میں مبینہ ملوث افراد میں شامل ہونے کے بعد فرانس میں پہلا اہم انٹرویو دکھایا گیا ہے۔

نیتن یاہو نے غزہ میں خوراک کی قلت اور اقوام متحدہ کے اداروں کی طرف سے قحط کی صورت حال کے بارے میں رپورٹس کو بھی ماننے سے انکار کرتے ہوئے کہا ایسی صورت حال نہیں جسے قحط کہا جا سکے۔ابھی جمعرات کے روز ہی اقوام متحدہ کے ادارے ‘ اونروا ‘ نے رپورٹ دی ہے کہ غزہ میں امدادی سامان اور خوارک کی فراہمی میں ماہ مئی کے دوران دوتہائی کمی ہو چکی ہے۔ چھ مئی سے پہلے 176 ٹرک خوراک اور امدادی سامان کے ساتھ غزہ پہنچ رہے تھے، اب سات مئی سے یہ تعداد 55 ٹرکوں تک رہ گئی ہے، جبکہ یومیہ ضرورت 500 ٹرکوں کی ہے۔یہ کمی رفح پر اسرائیلی حملے کے بعد مزید بڑھ گئی ہے، جہاں پچھلے اتوار کو اسرائیل نے پناہ لیے ہوئے بے گھر فلسطینیوں پر بمباری کر کے 45 سے زائد کو ہلاک اور 250 کو زخمی کر دیا تھا۔

Tags: احتجاجاسرائیلی وزیرپیرسجنگغزہفرانسنیتن یاہو
ShareTweetSend
Previous Post

اعظم خان کو انصاف دلانے کے لیے آخری سانس تک لڑوں گی:تزئین فاطمہ

Next Post

پھگواڑہ میں ووٹنگ سے ٹھیک کشیدگی

Hindustan Express

Hindustan Express

Next Post
پھگواڑہ میں ووٹنگ سے ٹھیک کشیدگی

پھگواڑہ میں ووٹنگ سے ٹھیک کشیدگی

جواب دیں جواب منسوخ کریں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے

خبریں

سید احمد بخاری کے انتقال کی افواہ  اُڑا دی گئی

سید احمد بخاری کے انتقال کی افواہ اُڑا دی گئی

مئی 30, 2025
حملوں میں اب تک  16 ہزار 503  بچوں کی موت

حملوں میں اب تک 16 ہزار 503 بچوں کی موت

مئی 25, 2025
کرنل صوفیہ قریشی  پر ہندوستان نازاں

صوفیہ قریشی کیخلاف "وزیر” کی بدزبانی سے سیاست گرم

مئی 25, 2025
‘آپریشن سندور’پر تنقید،خاتون کیخلاف مقدمہ

‘آپریشن سندور’پر تنقید،خاتون کیخلاف مقدمہ

مئی 11, 2025
ہند-پاک کے درمیان سیزفائر پر کشمیری قیادت مطمئن

ہند-پاک کے درمیان سیزفائر پر کشمیری قیادت مطمئن

مئی 11, 2025
جنگ بندی کی خلاف ورزی کا شکوہ

جنگ بندی کی خلاف ورزی کا شکوہ

مئی 13, 2025
دہلی میں حملوں کا الرٹ دینے والے سائرن کی تنصیب

دہلی میں حملوں کا الرٹ دینے والے سائرن کی تنصیب

مئی 11, 2025
پاکستان  کی جانب سے حملہ کی کوشش ناکام

پاکستان کی جانب سے حملہ کی کوشش ناکام

مئی 10, 2025
کرنل صوفیہ قریشی  پر ہندوستان نازاں

کرنل صوفیہ قریشی پر ہندوستان نازاں

مئی 8, 2025
ملک بھرمیں میں ماک ڈرل کا انعقاد

ملک بھرمیں میں ماک ڈرل کا انعقاد

مئی 7, 2025

Categories

  • Featured
  • آئینہ شہر
  • آج کی خبریں
  • أخبار
  • اخبارجہاں
  • افکارِ جہاں
  • الیکشن
  • بزم شمال
  • بزنس
  • بہار نامہ
  • پارلیمانی خبریں
  • جرائم
  • جہانِ اردو
  • جہانِ طب
  • حادثہ
  • حقوق انسانی
  • خاص خبریں
  • خدمتِ خلق
  • خصوصی پیشکش
  • دلچسپ
  • دہلی نامہ
  • دیارِ ملت
  • دیار وطن
  • دیارِادب
  • سائنس و تحقیق
  • سیاست
  • عالم اسلام
  • عدلیہ
  • فلسطین- اسرائیل جنگ
  • فن فنکار
  • قدرت کاقہر
  • قوس قزح
  • کانفرنس
  • کشمیرنامہ
  • کھلاخط
  • کھیل ایکسپریس
  • متحرك
  • مذہبی خبریں
  • موسيقى
  • میرا کالم
  • ہمسایہ

Tags

احتجاج اسرائیل اقوام متحدہ الیکشن الیکشن کمیشن امریکہ انتخابات اپوزیشن ایران اے ایم یو بنگلہ دیش بھارتیہ جنتا پارٹی بہار بی جے پی تلنگانہ جامعہ ملیہ اسلامیہ جموں وکشمیر حماس حکومت خواتین دہلی راجستھان راہل راہل گاندھی سپریم کورٹ عام آدمی پارٹی غزہ فلسطین لوک سبھا لوک سبھا انتخابات مدھیہ پردیش مسلمان ممبئی مودی مہاراشٹر وزیر اعظم وزیر اعلیٰ پارلیمنٹ پاکستان کانگریس کرناٹک کشمیر کیجریوال ہماچل پردیش ہندوستان
  • Contact Us
  • Privacy Policy
  • Terms and Conditions

Web Editor: Shahidul Islam
.Copyright © Hindustan Express Urdu Daily, Published from, Delhi, India. All rights reserved

No Result
View All Result
  • ہوم
  • دیار وطن
  • آئینہ شہر
  • اخبارجہاں
  • بزم شمال
  • فن فنکار
  • کھیل ایکسپریس
  • خصوصی پیشکش
  • افکارِ جہاں
    • میرا کالم
    • قوس قزح
    • کھلاخط
  • Epaper

Web Editor: Shahidul Islam
.Copyright © Hindustan Express Urdu Daily, Published from, Delhi, India. All rights reserved

Welcome Back!

Login to your account below

Forgotten Password?

Retrieve your password

Please enter your username or email address to reset your password.

Log In