کیرانہ(مرسلین احمد) شیخ الحدیث مفتی محمد صابر قاسمی نے کہا ہے کہ یہ مہینہ بُرے کاموں سے بچنے اور بُری عادتوں سے احتیا کاپیغام دیتا ہے۔ سعادت مند ہیں وہ لوگ جو نماز تراویح میں قرآن حکیم سنارہے ہیں اور سن رہے ہیں،کیونکہ قرآن شریف سے بڑھ کر کوئی بھی دولت اس دنیا میں نہیں ہے۔ مفتی صابر قاسمی نے تحصیلکے گاؤں نگلہ راعی کھیڑہ میں مولانا مرسلین رشیدی کے قرآن کریم پورا ہونے کی مناسبت سے منعقد تقریب کو خطاب کرتے ہوئے کہا اللہ تعالیٰ رمضان کے مہینہمیں شیاطین کو بند کردیتا ہے۔ اللہ تعالی نے اس مہینہ اس قدر برکت والا مہینہ ہے کہ روزہ جیسی اہم عبادت کو اس مہینہ کے لیے خاص کردیا ہے۔روزہ ایسی عبادت عبادت ہے ،جس کا ثواب اللہ تعالیٰ خود ہے۔شیخ الحدیث نے زور دے کر کہا کہ اس مہینہ میں بڑی عبادت اور کرنے کا کام یہ ہے کہ انسان کسی کو بُرا کہنے سے بچے اور لغو کاموں سے بھی سے احتیاط برتے۔انھوں نے کہا روزہ اُس وقت تک ڈھال ہوتا ہے جب تک کہ اس کو لغویات کے ذریعہ نہ پھاڑا جائے۔انھوں نے بہت سے انسان چھپ کر گناہ کرتے رہتے ہیں ،کیا وہ نہیں جانتے کہ اللہ تعالیٰ عالم الغیب ہے۔انھوں نے کہا معاصی کے صدور سے انسان کو سکون چھن جاتا ہے۔حد یہ کہ زیادہ کرنے اور بار بار گناہ کرنے سے دل سیاہ ہوجاتا ہے۔زنگ آلود قلوب کی صفائی کے لیے اللہ کے ذکر یعنی تلاوت سے بہتر کوئی چیز نہیں ہے۔مفتی صابر نے ماں باپ کی فرمانبرداری پر زوردیااور کہا کہ والدین کی نافرمانی کرنے والی اولاد کبھی بھی چین وسکون کے ساتھ زندگی نہیں گزار سکتی ۔قرآن کریم سنانے والے مولوی مرسلین رشیدی نے کہا وہ خود کو خوش نصیب سمجھتے ہیں کہ اللہ تعالیٰ نے اُن سے یہ خدمت لے لی ہے۔