جمعہ, اکتوبر 31, 2025
  • Login
Hindustan Express
  • ہوم
  • دیار وطن
  • آئینہ شہر
  • اخبارجہاں
  • بزم شمال
  • فن فنکار
  • کھیل ایکسپریس
  • خصوصی پیشکش
  • افکارِ جہاں
    • میرا کالم
    • قوس قزح
    • کھلاخط
  • Epaper
No Result
View All Result
  • ہوم
  • دیار وطن
  • آئینہ شہر
  • اخبارجہاں
  • بزم شمال
  • فن فنکار
  • کھیل ایکسپریس
  • خصوصی پیشکش
  • افکارِ جہاں
    • میرا کالم
    • قوس قزح
    • کھلاخط
  • Epaper
No Result
View All Result
Hindustan Express
Epaper
No Result
View All Result
Home دیار وطن

راہل نے’بھارت جوڑو یا ترا‘ کے تحت 200 کلومیٹر کا سفر طے کر لیا

Hindustan Express by Hindustan Express
ستمبر 17, 2022
in دیار وطن
0
راہل نے’بھارت جوڑو یا ترا‘ کے تحت 200 کلومیٹر کا سفر طے کر لیا
0
SHARES
14
VIEWS
Share on FacebookShare on TwitterShare on Whatsapp

نئی دہلی( ہندوستان ایکسپریس ویب ڈیسک):بھارت جوڑو یاترا نے منزل کی طرف بڑھتے ہوئے 200 کلومیٹر کا سفر طے کر لیا ہے۔قومی آواز ڈاٹ کام نے یہ جانکاری دیتے ہوئے بتایا کہ کانگریس کے ٹوئٹر ہینڈل سے یہ تفصیل عام کی ہے،ساتھ میں ایک ویڈیو بھی شیئر کیا گیا۔ پوسٹ میں کانگریس نے لکھا ہے ’’سنگ میل طے! بھارت جودو یاترا نے 200 کلومیٹر مکمل کر لیا۔ تمل ناڈو اور کیرالہ کے لوگوں کا تاریخی ردعمل تمام پدیاتریوں کی حوصلہ افزائی کرتا رہے گا۔ جنگ جاری ہے…۔‘‘ ویڈیو میں دکھایا گیا ہے کہ یہ سفر مجموعی طور پر 3570 کلومیٹر کا ہے جو کہ تمل ناڈو سے شروع ہوا تھا اور اس وقت کیرالہ میں ہے۔
ایک عشرہ گزر جانے کے باوجود راہل گاندھی کی قیادت میں چل رہی اس ’بھارت جوڑو یاترا‘ میں جوش اور حوصلے کی کوئی کمی دکھائی نہیں دے رہی ہے۔ ہزاروں کی تعداد میں عوام اور مختلف شعبہ حیات سے جڑے ہوئے لوگ یاترا میں شامل ہو رہے ہیں۔ جگہ جگہ رک کر راہل گاندھی لوگوں کے مسائل بھی سن رہے ہیں۔ آج ان کی ملاقات کئی نوجوان بے روزگاروں سے بھی ہوئی۔ اس تعلق سے ایک سوشل میڈیا پوسٹ میں کانگریس نے لکھا ہے ’’آج کی پدیاترا میں ہزاروں بے روزگار نوجوانوں نے شرکت کی۔ تاریخی بھارت جوڑو یاترا ان نوجوانوں کے لیے ایک پلیٹ فارم بن گیا ہے جس میں وہ بی جے پی حکومت کے ذریعہ کی گئی سنگین ناانصافیوں کے خلاف سوال اٹھا رہے ہیں۔‘‘
دراصل آج وزیر اعظم نریندر مودی کا یومِ پیدائش بھی ہے، جس کے پیش نظر بڑی تعداد میں پورے ملک کے نوجوانوں نے ’قومی یومِ روزگار‘ منایا۔ راہل گاندھی نے خود بھی اس تعلق سے ایک ٹوئٹر پوسٹ میں پی ایم مودی کو تنقید کا نشانہ بنایا اور 8 چیتوں کی ہندوستان آمد پر بٹوری جانے والی سرخیوں کو بھی نشانہ بنایا۔ انھوں نے اپنے ٹوئٹ میں لکھا کہ ’’8 چیتے تو آ گئے، اب یہ بتائیے، 8 سالوں میں 16 کروڑ روزگار کیوں نہیں آئے؟‘‘ پھر وہ لکھتے ہیں ’’نوجوانوں کی ہے للکار، لے کر رہیں گے روزگار۔‘‘ ٹوئٹ کے آخر میں راہل گاندھی نے ہیش ٹیگ راشٹریہ بے روزگار دیوس بھی لگایا۔
کانگریس نے ’بھارت جوڑو یاترا‘ میں لوگوں کی بھیڑ اور ان کی محبت دیکھ کر خوشی کا اظہار کیا ہے اور کہا ہے کہ ’’دل جیتنا ہے، ملک جوڑنا ہے، ملک کا مستقبل محفوظ کرنا ہے۔ اسی ارادے کے ساتھ بھارت یاتری آگے بڑھ رہے ہیں۔‘‘ ایک سوشل میڈیا پوسٹ میں کانگریس نے لکھا ہے ’’مل رہا ہے پیار بے شمار‘‘۔ ایک دیگر پوسٹ میں لکھا گیا ہے ’’ہنکاروں سے محلوں کی بنیاد اکھڑ جاتی ہے، سانسوں کے بل (زور) سے تاج ہوا میں اڑتا ہے، جنتا (عوام) کی روکے راہ وقت میں تاؤ کہاں، وہ جدھر چاہتی ہے، کال (وقت) ادھر ہی مڑتا ہے۔‘‘
کانگریس نے ایک ویڈیو پیغام میں عوام سے گزارش کی ہے کہ ملک کو متحد کرنے اور ترقی کی طرف گامزن کرنے کے لیے وہ بھی آگے آئیں اور بھارت جوڑو یاترا کو مقاصد میں کامیاب بنائیں۔ ویڈیو پیغام میں مہاتما گاندھی کا ایک تاریخی جملہ لکھا گیا ہے جو اس طرح ہے ’’سب سے پہلے وہ آپ کو نظر انداز کرتے ہیں۔ پھر وہ آپ پر ہنستے ہیں۔ پھر وہ آپ سے لڑتے ہیں۔ پھر آپ جیت جاتے ہیں۔‘‘ اس ویڈیو پوسٹ کے ساتھ عوام سے مخاطب ہوتے ہوئے لکھا گیا ہے کہ ’’گاندھی جی تو آج بھی ہمارے درمیان ہیں– سچائی، انصاف اور عدم تشدد کے نظریات میں… آئیے، آپ بھی تو گاندھی ہیں، بھارت جوڑو یاترا کے ساتھ جڑ کر ملک بچانے کے لیے جدوجہد کیجیے۔‘‘

Tags: بھارت جوڑو یاتراراہل گاندھیکانگریس
ShareTweetSend
Previous Post

ایران میں پولیس حراست کے دوران خاتون کی ہلاکت پر احتجاج

Next Post

تیجسوی یادو کی ضمانت منسوخی کیلئے سی بی آئی عدالت پہنچ گئی

Hindustan Express

Hindustan Express

Next Post
تیجسوی یادو کی ضمانت منسوخی کیلئے سی بی آئی عدالت پہنچ گئی

تیجسوی یادو کی ضمانت منسوخی کیلئے سی بی آئی عدالت پہنچ گئی

جواب دیں جواب منسوخ کریں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے

خبریں

’آئڈیا کمیونیکیشنز‘ کی سلور جوبلی تقریب

’آئڈیا کمیونیکیشنز‘ کی سلور جوبلی تقریب

اکتوبر 18, 2025
یوپی میں جنگل راج قائم ہے:راہل گاندھی

یوپی میں جنگل راج قائم ہے:راہل گاندھی

اکتوبر 17, 2025
وزیر مالیات نرملا سیتارمن کی طبیعت ناساز

وزیر خزانہ نے کرناٹک گرامین بینک کی کارکردگی کا جائزہ لیا

اکتوبر 17, 2025
سری لنکا ئی وزیر اعظم کا نیتی آیوگ کا دورہ

سری لنکا ئی وزیر اعظم کا نیتی آیوگ کا دورہ

اکتوبر 17, 2025
دہلی میں 28 غیر قانونی بنگلہ دیشی شہری گرفتار

دہلی میں 28 غیر قانونی بنگلہ دیشی شہری گرفتار

اکتوبر 10, 2025
آر ایس ایس کے برعکس، کانگریس نظریات کی کثرت پر یقین رکھتی ہے: راہل

آئی پی ایس افسر کی خودکشی پر راہل کی برہمی

اکتوبر 10, 2025
مودی کی ٹرمپ اور نیتن یاہو سے  گفتگو

مودی کی ٹرمپ اور نیتن یاہو سے گفتگو

اکتوبر 10, 2025
معروف شاعر و ادیب قاسم خورشید کاانتقال

معروف شاعر و ادیب قاسم خورشید کاانتقال

ستمبر 30, 2025
ہندوستانی معیشت کی لچک واضح:سیتا رمن

ہندوستانی معیشت کی لچک واضح:سیتا رمن

ستمبر 25, 2025
اجودھیا میں مسجد کے نئے ڈیزائن کی تیاری

اجودھیا میں مسجد کے نئے ڈیزائن کی تیاری

ستمبر 25, 2025

Categories

  • Featured
  • آئینہ شہر
  • آج کی خبریں
  • أخبار
  • اخبارجہاں
  • افکارِ جہاں
  • الیکشن
  • بزم شمال
  • بزنس
  • بہار نامہ
  • پارلیمانی خبریں
  • جرائم
  • جہانِ اردو
  • جہانِ طب
  • حادثہ
  • حقوق انسانی
  • خاص خبریں
  • خدمتِ خلق
  • خصوصی پیشکش
  • دلچسپ
  • دہلی نامہ
  • دیارِ ملت
  • دیار وطن
  • دیارِادب
  • سائنس و تحقیق
  • سیاست
  • عالم اسلام
  • عدلیہ
  • فلسطین- اسرائیل جنگ
  • فن فنکار
  • قدرت کاقہر
  • قوس قزح
  • کانفرنس
  • کشمیرنامہ
  • کھلاخط
  • کھیل ایکسپریس
  • متحرك
  • مذہبی خبریں
  • موسيقى
  • میرا کالم
  • ہمسایہ

Tags

احتجاج اسرائیل اقوام متحدہ الیکشن الیکشن کمیشن امریکہ انتخابات اپوزیشن ایران اے ایم یو بنگلہ دیش بھارتیہ جنتا پارٹی بہار بی جے پی تلنگانہ جامعہ ملیہ اسلامیہ جموں وکشمیر حماس حکومت خواتین دہلی راجستھان راہل راہل گاندھی سپریم کورٹ عام آدمی پارٹی غزہ فلسطین لوک سبھا لوک سبھا انتخابات مسلمان ممبئی مودی مہاراشٹر نیشنل کانفرنس وزیر اعظم وزیر اعلیٰ پارلیمنٹ پاکستان کانگریس کرناٹک کشمیر کیجریوال ہماچل پردیش ہندوستان
  • Contact Us
  • Privacy Policy
  • Terms and Conditions

Web Editor: Shahidul Islam
.Copyright © Hindustan Express Urdu Daily, Published from, Delhi, India. All rights reserved

No Result
View All Result
  • ہوم
  • دیار وطن
  • آئینہ شہر
  • اخبارجہاں
  • بزم شمال
  • فن فنکار
  • کھیل ایکسپریس
  • خصوصی پیشکش
  • افکارِ جہاں
    • میرا کالم
    • قوس قزح
    • کھلاخط
  • Epaper

Web Editor: Shahidul Islam
.Copyright © Hindustan Express Urdu Daily, Published from, Delhi, India. All rights reserved

Welcome Back!

Login to your account below

Forgotten Password?

Retrieve your password

Please enter your username or email address to reset your password.

Log In