این آئی اے نے آئی ایس آئی ایس کے ماڈیول ‘وائس آف ہند’ کا پردہ فاش کرنے کا دعویٰ کیا
لکھنؤ (یو این آئی) قومی تفتیشی ایجنسی (این آئی اے) نے اتر پردیش کے وارانسی میں اسلامی تنظیم آئی ایس آئی ایس کے گروپ ‘وائس آف ہند’ کے ٹھکانوں پر چھاپہ مارکر اس کے ایک رکن کو گرفتار کر لیا۔
بدھ کو یہاں جاری ایک سرکاری بیان میں یہ اطلاع دیتے ہوئے بتایا گیا کہ این آئی اے نے وارانسی اور دہلی میں بیک وقت دو مقامات پر چھاپے مار کر وارانسی کے رہنے والے 24 سالہ باسط کلام صدیقی ولد کلام احمد صدیقی کو گرفتار کیا ہے۔ اسے نوجوانوں کو ہندوستان کے خلاف جہاد کے لیے اکسانے کی آئی ایس آئی ایس کی سازش کا حصہ بننے کے الزام میں گرفتار کیا گیا ہے۔
NIA conducts raids and searches at 2 locations and arrests a highly radicalized operative in ISIS ‘Voice of Hind’ module case (RC-14/2021/NIA/DLI) pic.twitter.com/M1iXvGmJNu
— NIA India (@NIA_India) October 19, 2022
این آئی اے نے باسط کے خلاف یہ مقدمہ اس معاملے میں موصول ہونے والی خفیہ معلومات کی بنیاد پر جمع کیے گئے ثبوتوں کا ازخود نوٹس لیتے ہوئے درج کیا ہے۔ تحقیقات سے پتہ چلا کہ ملزم نوجوانوں کو بنیاد پرست سرگرمیوں کو فروغ دینے کے لیے اکسانے کی سازش میں سرگرم عمل تھا۔
این آئی اے نے ہندوستان میں آئی ایس آئی ایس ماڈیول ‘وائس آف ہند’ کا پردہ فاش کیا اور اب تک مختلف مقامات سے چھ افراد کو گرفتار کیا ہے۔ این این آئی اے اس معاملے کی تفصیلی جانچ کر رہی ہے۔