نئی دہلی (یو این آئی) وزیر دفاع راج ناتھ سنگھ نے جمعرات کو یہاں ویتنام کے سفارت خانے کا دورہ کیا اور ہندوستان کی حکومت اور عوام کی جانب سے ویتنام کی کمیونسٹ پارٹی کی مرکزی کمیٹی کے جنرل سکریٹری گیون فو ٹرونگ کو خراج عقیدت پیش کیا۔مسٹر ٹرونگ کا حال ہی میں انتقال ہو گیا ہے۔ وزیر دفاع نے ویتنام کے سفیر گیون تھان ھائے سے تعزیت کا اظہار کیا۔
وزیر دفاع نے پھول چڑھانے کے بعد تعزیتی کتاب پر دستخط کیے۔ سوشل میڈیا پر ایک پوسٹ میں انہوں نے کہا کہ ہندوستان غم کی اس گھڑی میں سوگوار خاندان، عوام اور ویتنام کی قیادت کے ساتھ کھڑا ہے۔انہوں نے دوطرفہ تعلقات اور جامع اسٹریٹجک پارٹنرشپ کو مضبوط بنانے میں مسٹر ٹرونگ کے تعاون کو یاد کیا۔ ہندوستان اور ویتنام دیرینہ دوست اور بھروسہ مند شراکت دار ہیں۔