اتوار, جون 22, 2025
  • Login
Hindustan Express
  • ہوم
  • دیار وطن
  • آئینہ شہر
  • اخبارجہاں
  • بزم شمال
  • فن فنکار
  • کھیل ایکسپریس
  • خصوصی پیشکش
  • افکارِ جہاں
    • میرا کالم
    • قوس قزح
    • کھلاخط
  • Epaper
No Result
View All Result
  • ہوم
  • دیار وطن
  • آئینہ شہر
  • اخبارجہاں
  • بزم شمال
  • فن فنکار
  • کھیل ایکسپریس
  • خصوصی پیشکش
  • افکارِ جہاں
    • میرا کالم
    • قوس قزح
    • کھلاخط
  • Epaper
No Result
View All Result
Hindustan Express
Epaper
No Result
View All Result
Home دیار وطن دیارِادب جہانِ اردو

معروف براڈ کاسٹر اور نامور شاعر فاروق نازکی انتقال کر گئے

Hindustan Express by Hindustan Express
فروری 6, 2024
in جہانِ اردو, کشمیرنامہ
0
معروف براڈ کاسٹر اور نامور شاعر فاروق نازکی انتقال کر گئے
0
SHARES
27
VIEWS
Share on FacebookShare on TwitterShare on Whatsapp

سری نگر، 6 فروری (یو این آئی) وادی کشمیر سے تعلق رکھنے والے معروف براڈ کاسٹر اور ساہتیہ اکیڈیمی ایوارڈ یافتہ شاعر فاروق نازکی منگل کو انتقال کر گئے۔ وہ 83 برس کے تھے۔
خاندانی ذرائع کے مطابق فاروق نازکی نے کٹرہ کے نارائن ہسپتال میں زندگی کی آخری سانسیں لیں۔ وہ طویل عرصے سے صاحب فراش تھے۔
انہوں نے کہا کہ علاج و معالجے کے لئے وہ کٹرہ میں تھے جہاں ان کا فرزند ایک بڑے سپر سپیشلٹی ہسپتال میں بحیثیت ڈاکٹر تعینات ہیں۔مرحوم کے پسماندگان میں اہلیہ کے علاوہ ایک فرزند اور دو بیٹیاں شامل ہیں۔ذرائع کے مطابق ان کے جسد خاکی کو تجہیز و تکفین کے لئے بذریعہ روڈ واپس سری نگر لایا جا رہا ہے۔
14 فروری 1940 کو بانڈی پورہ میں جنم لینے کے والے فاروق نازکی نے اپنے کیرئر کا آغاز روز نامہ زمیندار میں ایک صحافی کی حیثیت سے کیا اور اس دوران وہ ایک کیجول نیوز ریڈر کے بطور بھی کام کرتے تھے۔
بعد ازاں انہوں نے اپنی ذہانت و ذکاوت اور خداد صلاحیتوں سے کامیابی و کامرانی کے کئی محاذ سر کئے اور وادی کے صحافتی و ادبی افق پر ایک تابدار ستارے کی طرح روشن ہوگئے۔
مرحوم نے 1986 سے 1997 تک دور درشن اور آل انڈیا ریڈیو کے ڈائریکٹر کی حیثیت سے اپنے فرائض انجام دئے اور سال 2000 میں وہ دور درشن کے ڈپٹی ڈائریکٹر جنرل کے بطور نوکری سبکدوش ہوگئے۔
علاوہ ازیں وہ جموں وکشمیر کے وزیر اعلیٰ ڈاکٹر فاروق عبداللہ کے طویل عرصے تک میڈیا مشیر بھی رہے اور بعد ازاں ان کے فرزند عمر عبداللہ کے بھی کچھ وقت تک میڈیا ایڈوائزر رہے۔
شعبہ صحافت میں اپنے ان مٹ نقوش چھوڑنے کے ساتھ ساتھ فاروق نازکی نے اردو اور کشمیری زبان میں طبع آزمائی کی اور دونوں زبانوں میں ان کی تخیلقات اور رشحات قلم کو ادبی حلقوں میں داد و تحسین حاصل ہوئی۔
سال 1995 میں انہیں کشمیری زبان کے ان کے شعری مجموعہ ‘نار ہتن کنزل وانس’ پر ساہتیہ اکیڈمی ایوارڈ سے سر فراز کیا گیا۔
اس کے علاوہ ان کے اردو اور کشمیری زبان میں کئی مجموعے منظر عام آئے جن کو ادبی حلقوں میں کافی پذیرائی حاصل ہوئی۔
فاروق نازکی ایک کثیر الجہت شخصیت کے مالک تھے۔ مایہ ناز شاعر اور کہنہ مشق ادیب ہونے علاوہ کشمیر میں ان کا شمار ٹی وی کے ایک پہل کار کےطور کیا جاتا ہے۔
سال 1972 میں وہ جرمنی چلے گیا جہاں سے انہوں نے آیڈیو – ویژول ٹیکنالوجی سیکھی اور اس کو یہاں متعارف کیا۔
ادھر فاروق نازکی کی رحلت سے وادی کے علمی و ادبی حلقوں میں ماتم و مایوسی کا ماحول سایہ فگن ہے۔

Tags: براڈ کاسٹرساہتیہ اکیڈیمیفاروق نازکینامور شاعروادی کشمیر
ShareTweetSend
Previous Post

100 دن کے کام کی اسکیم میں بدعنوانی کے خلاف ای ڈی کا ایکشن

Next Post

آتشی کا بی جے پی پر پارٹی رہنماؤں کو دھمکی دینے کا الزام

Hindustan Express

Hindustan Express

Next Post
ای ڈی-سی بی آئی صرف بی جے پی کے سیاسی ہتھیار: آتشی

آتشی کا بی جے پی پر پارٹی رہنماؤں کو دھمکی دینے کا الزام

جواب دیں جواب منسوخ کریں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے

خبریں

امریش پوری بالی ووڈ کی لازوال شخصیت

امریش پوری بالی ووڈ کی لازوال شخصیت

جون 22, 2025
جامعہ ملیہ اسلامیہ میں عالمی یوم یوگا منایا گیا

جامعہ ملیہ اسلامیہ میں عالمی یوم یوگا منایا گیا

جون 22, 2025
اجین کے "شرمناک” واقعہ پر شدید ردعمل

14سالہ بچی کی عصمت دری ، ملزمین گرفتار

جون 21, 2025
آر ایس ایس کے برعکس، کانگریس نظریات کی کثرت پر یقین رکھتی ہے: راہل

مودی کو نعرے وضع کرنے کے فن میں مہارت: راہل

جون 21, 2025
سکھو کے آبائی علاقے میں محکمہ انکم ٹیکس کا چھاپہ

براہ راست ٹیکس کی وصولی میں 1.39 فیصد کمی

جون 21, 2025
کشمیر کےاسکولوں میں گرمائی تعطیل کااعلان

کشمیر کےاسکولوں میں گرمائی تعطیل کااعلان

جون 21, 2025
طیارہ حادثہ کیلئے  چیئرمین ایئر انڈیا نےمعافی مانگی

طیارہ حادثہ کیلئے چیئرمین ایئر انڈیا نےمعافی مانگی

جون 19, 2025
ایران کے فوجی و جوہری اہداف پراسرائیل کاپھر حملہ

ایران کے فوجی و جوہری اہداف پراسرائیل کاپھر حملہ

جون 16, 2025
مودی کا قبرص میں شاندار استقبال

مودی کا قبرص میں شاندار استقبال

جون 15, 2025
وزیر داخلہ امیت شاہ کا دورہ جموں منسوخ

وزیر داخلہ نے مردم شماری کی تیاریوں کا جائزہ لیا

جون 15, 2025

Categories

  • Featured
  • آئینہ شہر
  • آج کی خبریں
  • أخبار
  • اخبارجہاں
  • افکارِ جہاں
  • الیکشن
  • بزم شمال
  • بزنس
  • بہار نامہ
  • پارلیمانی خبریں
  • جرائم
  • جہانِ اردو
  • جہانِ طب
  • حادثہ
  • حقوق انسانی
  • خاص خبریں
  • خدمتِ خلق
  • خصوصی پیشکش
  • دلچسپ
  • دہلی نامہ
  • دیارِ ملت
  • دیار وطن
  • دیارِادب
  • سائنس و تحقیق
  • سیاست
  • عالم اسلام
  • عدلیہ
  • فلسطین- اسرائیل جنگ
  • فن فنکار
  • قدرت کاقہر
  • قوس قزح
  • کانفرنس
  • کشمیرنامہ
  • کھلاخط
  • کھیل ایکسپریس
  • متحرك
  • مذہبی خبریں
  • موسيقى
  • میرا کالم
  • ہمسایہ

Tags

احتجاج اسرائیل اقوام متحدہ الیکشن الیکشن کمیشن امریکہ انتخابات اپوزیشن ایران اے ایم یو بنگلہ دیش بھارتیہ جنتا پارٹی بہار بی جے پی تلنگانہ جامعہ ملیہ اسلامیہ جموں وکشمیر حماس حکومت خواتین دہلی راجستھان راہل راہل گاندھی سپریم کورٹ عام آدمی پارٹی غزہ فلسطین لوک سبھا لوک سبھا انتخابات مدھیہ پردیش مسلمان ممبئی مودی مہاراشٹر وزیر اعظم وزیر اعلیٰ پارلیمنٹ پاکستان کانگریس کرناٹک کشمیر کیجریوال ہماچل پردیش ہندوستان
  • Contact Us
  • Privacy Policy
  • Terms and Conditions

Web Editor: Shahidul Islam
.Copyright © Hindustan Express Urdu Daily, Published from, Delhi, India. All rights reserved

No Result
View All Result
  • ہوم
  • دیار وطن
  • آئینہ شہر
  • اخبارجہاں
  • بزم شمال
  • فن فنکار
  • کھیل ایکسپریس
  • خصوصی پیشکش
  • افکارِ جہاں
    • میرا کالم
    • قوس قزح
    • کھلاخط
  • Epaper

Web Editor: Shahidul Islam
.Copyright © Hindustan Express Urdu Daily, Published from, Delhi, India. All rights reserved

Welcome Back!

Login to your account below

Forgotten Password?

Retrieve your password

Please enter your username or email address to reset your password.

Log In