نئی دہلی( پریس ریلیز): جامعہ ملیہ اسلامیہ کے سبجیکٹ ایسوسی ایشن کے دستور کے مطابق ہر شعبے کی ایک طلبا تنظیم ہوتی ہے، جس کا مقصد تعلیمی اور ہم نصابی سرگرمیاں انجام دینا ہے۔ شعبۂ اردو کے طلبا کی ادبی و ثقافتی تنظیم ’’بزمِ جامعہ‘‘ سیشن 2022-23 کی تشکیلِ نو عمل میں آئی۔ رواں میقات میں بزمِ جامعہ کے صدر خود صدرِ شعبہ پروفیسر احمد محفوظ ہیں۔ انھوں نے ڈاکٹر خالد مبشر کو ایڈوائزر مقرر کیا اور ان کے ساتھ اساتذہ میں پروفیسر سرورالہدیٰ، ڈاکٹر مشیر احمد، ڈاکٹر سید تنویر حسین، ڈاکٹر محمد مقیم، ڈاکٹر غزالہ فاطمہ، ڈاکٹر خوشتر زریں ملک اور ڈاکٹر راحین شمع کو بزمِ جامعہ کا رکن نامزد کیا۔
طلبا میں سے بزمِ جامعہ کے عہدہ داران اور اراکین باضابطہ الیکشن کے ذریعے منتخب کیے جاتے ہیں۔ چناں چہ سفیر صدیقی (ایم۔ اے۔ سمسٹر سوم) نائب صدر، عبدالرحمٰن عابد (ایم۔ اے۔ سمسٹر اول) جنرل سکریٹری، داؤد احمد (بی ۔ اے۔ سمسٹر پنجم) جوائنٹ سکریٹری اور زاہد اقبال (بی۔ اے۔ سمسٹر سوم) خازن منتخب ہوئے۔
اس کے علاوہ ہر کلاس سے ایک طالب علم اور ایک طالبہ کو بزمِ جامعہ کے رکن کے طور پر منتخب کیا گیا۔ جن میں ایم۔ اے۔ سمسٹر سوم سے محمد مہتاب عالم اور مسکان، ایم۔ اے۔ سمسٹر اول سے محمد ثاقب اور نازنین خاتون، پی جی ڈپلوما ماس میڈیا سے عبدالواحد رحمانی اور اقرا خاتون، بی۔ اے۔ سمسٹر پنجم سے محمد جیلانی اور سعدیہ احمد، بی۔ اے۔ سمسٹر سوم سے محمد اظہر شمشاد اور نبیلہ کوثر اور بی۔ اے۔ سمسٹر اول سے محمد رضاء الرحمٰن اور صدف معین بزمِ جامعہ کے اراکین منتخب ہوئے۔
صدرِ شعبہ پروفیسر احمد محفوظ نے بزمِ جامعہ کے نومنتخب عہدہ داران اور اراکین کو مبارکباد پیش کرتے ہوئے امید ظاہر کی کہ نوتشکیل شدہ بزمِ جامعہ شعبۂ اردو میں صحت مند علمی اور ادبی فضا قائم کرنے میں فعال کردار ادا کرتے ہوئے طلبا کی صلاحیتوں کو فروغ دینے کی کوشش کرے گی۔