نئی دہلی :۔انسٹی ٹیوشنل ایریا جسولہ نئی دہلی میںدفتر وزارت تعلیم حکومت ہند قومی اردوکونسل کے نزدیک رام پال پلیس ہوٹل کے فرسٹ فلور پر الحاج ڈاکٹر عبد الرؤف (D.LIT )کی تازہ تصنیف متاعِ قلم کی رسم رونمائی معروف ناقد و ادیب ا ورصحافی حبیب سیفیؔ اور انصاری اطہر حسین ،شمیم احمدکے دست مبارک سے عمل میں آئی۔اس موقعے پر متاعِ قلم کے حوالے سے حبیب سیفی ؔ نے گفتگو کرتے ہوئے کہا کہ معمر بزرگ الحاج عبد الرؤف صاحب میں اس کبر سنی میں لکھنے کا جذبہ لائق تحریک ہے۔جولوگ انسانیت کی خدمت کرنا چاہتے ہیں وہ عبد الرؤف صاحب سے سکھ لیں۔کتاب میں حضرت مولانا سید ابو الحسن علی ندوی،ڈاکٹر افضل الدین اقبال،سر سید احمد خان،ڈاکٹر سر محمد علامہ اقبال،مولانا ابوالکلام آزاد،جیسی عبقری شخصیات پر بہت ہی معلوماتی مضامین ہیں۔اسلاف کی ادبی خدمات کے تابندہ نقوش سے بہرہ ور ہوکر زبان وادب کی مزید شمعیں روشن کرنے والوں کو اس کتاب سے فیض حاصل ہوگا۔ رام پال پلہیس ہوٹل میں ڈاکٹر عبد الرؤف کی جس تصنیف( متاعِ قلم )کی رسم اجرا عمل میں آئی اس میں ادب،صحافت،فلسفہ،لسانیات،شعرو سخن،فصاحت،بلاغت اور تاریخ جیسے غیر معمولی موضوعات پر قابل استفادہ تحریریں ہیں۔ انصاری اطہر حسین نے کہا عبد الرؤف صاحب نہ صرف لکھنے پڑھنے کے آدمی ہیں بلکہ ڈائرکٹر کی حیثیت سے دانش گاہ اسلامیہ ہائی اسکول تعلیمی ادارہ قائم کرکے دینی ودنیاوی تعلیم کے ذریعے نہ صرف مسلمانوں بلکہ پوری دنیا کے لئے انسانیت کی خدمت علم کی شمع روشن کرکے اور اس کی حفاظت کرتے ہوئے انجام دے رہے ہیں۔ اپنی مصروف ترین زندگی میں سے وقت نکال کر چند اکابرین ملت ودانشوران اور اردو شعرو ادب ولسانیات کے متعلق جو یہ کتاب لکھی ہیں میں اس کتاب کے لئے انہیں مبارکباد دیتا ہوں۔مضامین پر مبنی یہ کتاب حالیؔ پبلشنگ ہاؤس دہلی سے شائع ہوئی ہے۔ فخر الدین علی احمد میموریل کمیٹی لکھنؤ اتر پردیش ( سرکار) کے تعاون سے آسنسول ( مغربی بنگال)کے بزرگ الحاج ڈاکٹرعبد الرؤف کی تحریر کردہ کتاب کی اشاعت پر شرکاء نے انہیں مبارکباد پیش۔