جمعہ, فروری 27, 2026
  • Login
Hindustan Express
  • ہوم
  • دیار وطن
  • آئینہ شہر
  • اخبارجہاں
  • بزم شمال
  • فن فنکار
  • کھیل ایکسپریس
  • خصوصی پیشکش
  • افکارِ جہاں
    • میرا کالم
    • قوس قزح
    • کھلاخط
  • Epaper
No Result
View All Result
  • ہوم
  • دیار وطن
  • آئینہ شہر
  • اخبارجہاں
  • بزم شمال
  • فن فنکار
  • کھیل ایکسپریس
  • خصوصی پیشکش
  • افکارِ جہاں
    • میرا کالم
    • قوس قزح
    • کھلاخط
  • Epaper
No Result
View All Result
Hindustan Express
Epaper
No Result
View All Result
Home اخبارجہاں

یوکرین پرروس کا حملہ شرمناک :جوبائیڈن

Hindustan Express by Hindustan Express
ستمبر 22, 2022
in اخبارجہاں, خاص خبریں
0
امریکی طلبہ کے تعلیمی قرضوں کی  معافی کا بڑا فیصلہ
0
SHARES
7
VIEWS
Share on FacebookShare on TwitterShare on Whatsapp

اقوام متحدہ کی جنرل اسمبلی کے 77ویں اجلاس سے خطاب میں صدرامریکہ نے پوتن کے اقدام کی جم کر مذمت کی

نیویارک (یو این آئی) امریکی صدر جو بائیڈن نے اقوام متحدہ کی جنرل اسمبلی کے 77ویں اجلاس سے خطاب میں یوکرین پر روس کے حملے کو شرمناک قرار دیتے ہوئے اسے اقوام متحدہ کے چارٹر کی خلاف ورزی قرار دیا ہے امریکہ کے صدر جو بائیڈن نے اقوام متحدہ کی جنرل اسمبلی کے 77ویں اجلاس سے خطاب میں یوکرین پر روس کے حملے کو شرمناک قرار دیتے ہوئے اسے اقوام متحدہ کے چارٹر کی خلاف ورزی قرار دیا ہے ۔
اسی کے ساتھ مسٹر بائیڈن نے دنیا میں جاری تنازعات کے سفارتکاری کے ذریعے حل اور انسانی حقوق کی پاسداری کا بھی اعادہ کیا۔بدھ کے روز نیویارک میں اقوام متحدہ کے صدر دفتر میں جنرل اسمبلی کے اجلاس سے خطاب میں صدر جو بائیڈن نے بدھ کو ماحولیاتی چیلنجز سے نمنٹے میں امریکی کرادار کا اعادہ کرتے ہوئے کہا کہ پاکستان کے بڑے پیمانے پر آنے والے سیلاب کے حوالہ دیا اور کہا کہ ملک کا زیادہ تر حصہ ابھی تک زیر آب ہے اور اسے مدد کی ضرورت ہے ۔صدر بائیڈن نے کہا کہ یہ ماحولیات تبدیلیاں ہی ہیں جن کے سبب قرن ہائے افریقہ میں خشک سالی اور قحط کا سامنا ہے جبکہ پاکستان اس وقت بھی پانی میں ڈوبا ہوا ہے ۔
ان کے بقول’ماحولیاتی تغیر کی یہ بڑی انسانی قیمت ہے جو ہم چکا رہے ہیں‘۔صدر جو بائیڈن نے یوکرین پر روس کے حملے کی سخت الفاظ میں مذمت کی اور اس بارے میں تفصیلی اظہار خیال کیا۔انہوں نے کہا:’روس نے شرمناک انداز میں اقوام متحدہ کے چارٹر کے بنیادی اصولوں کی خلاف ورزی کی ہے ‘۔
امریکی صدر نے کہا کہ سلامتی کونسل کے ایک اہم رکن ملک نے ایک آزاد خودمختار ملک کے علاقوں پر قبضہ کیا ہے اور یوکرین میں شہریوں کے خلاف سنگین جرائم کا مرتکب ہوا ہے ۔انہوں نے کہا کہ روس کے صدر ولادی میر پوتن یورپ کے خلاف جوہری ہتھیاروں کی دھمکیاں ایک غیر محتاط رویہ ہے اور ایک ایسے ملک کی ذمہ داریوں کے منافی ہے جو جوہری ہتھیاروں کے عدم پھیلاو کے بین الاقوامی معاہدے پر دستخط کنندہ ہے ۔
وائٹ ہاوس نے صدر کے غذائی تحفظ کے امدادی اعلان کے ساتھ ایک فیکٹ شیٹ جاری کرتے ہوئے کہا کہ وبائی امراض کے پیچیدہ اثرات، موسمیاتی بحران کا گہرا ہونا، توانائی اور کھاد کی بڑھتی ہوئی قیمتیں، اورروس کے یوکرین پر حملے سمیت طویل تنازعات نے عالمی سپلائی چین کو متاثر کیا ہے اور عالمی خوراک کی قیمتوں میں ڈرامائی طور پر اضافہ ہوا ہے ۔صدبائیڈن نے روس پر جوہری ہتھیاروں کے استعمال کی ”غیر محتاط” اور ”غیر ذمہ دارانہ” دھمکیاں دینے کا الزام لگایا۔ انہوں نے کہا کہ ماسکو نے یوکرین پر حملہ کرکے اقوام متحدہ کی رکنیت کے بنیادی اصولوں کی خلاف ورزی کی ہے ۔
خیال رہے کہ بدھ کے روز صدر پوٹن نے یوکرین میں جنگ پر بات کرتے ہوئے جوہری ہتھیاروں کے استعمال کی ڈھکے چھپے لفظوں میں دھمکی دی تھی۔
صدر بائیڈن نے اپنی تقریر میں برما، چین، ایران، افغانستان سمیت دنیا بھر میں انسانی حقوق اور جمہوریت کی صورتحال کا بھی احاطہ کیا۔ انہوں نے کہا کہ امریکہ ملک میں اور دنیا بھر میں جمہوریت کے دفاع کے لیے پر عزم ہے ۔صدر جو بائیڈن نے دنیا میں جوہری ہتھیاروں کے عدم پھیلاو کی ضرورت پر بھی زور دیا اور کہا جوہری جنگ کبھی کامیاب نہیں ہو سکتی لہٰذا اسے لڑا بھی نہیں جانا چاہیے ۔ انہوں نے ایران کا حوالہ دیتے ہوئے کہا کہ امریکہ اس بارے میں بہت واضح ہے کہ کبھی ایران کو جوہری ہتھیار نہیں بنانے دیے جائیں گے ۔
صدر بائیڈن نے عالمی غذائی عدم تحفظ سے نمٹنے کے لیے امریکی حکومت کی جانب سے 2.9 بلین ڈالر سے زیادہ کی نئی امداد کا بھی اعلان کیا۔

Tags: امریکہجوبائیڈنروسیوکرین
ShareTweetSend
Previous Post

عمیر الیاسی نے موہن بھاگوات کو ملک کا ’راشٹرپتا‘بتادیا

Next Post

ہر قسم کا مذہبی جنون ملک کےلیے خطرناک ہے :راہل

Hindustan Express

Hindustan Express

Next Post
ہر قسم کا مذہبی جنون ملک کےلیے خطرناک ہے :راہل

ہر قسم کا مذہبی جنون ملک کےلیے خطرناک ہے :راہل

جواب دیں جواب منسوخ کریں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے

خبریں

جھارکھنڈ کے چترا میں ایئر ایمبولینس  حادثہ کا شکار

جھارکھنڈ کے چترا میں ایئر ایمبولینس حادثہ کا شکار

فروری 23, 2026
پوربندر کے ساحل سے ایرانی کشتی پکڑی گئی

پوربندر کے ساحل سے ایرانی کشتی پکڑی گئی

فروری 22, 2026
پوسکوایکٹ کے تحت شنکراچاریہ کیخلاف ایف آئی آر

پوسکوایکٹ کے تحت شنکراچاریہ کیخلاف ایف آئی آر

فروری 22, 2026
آسام کانگریس کے سابق صدر بی جے پی میں شامل

آسام کانگریس کے سابق صدر بی جے پی میں شامل

فروری 23, 2026
امریکہ میں خاندانی جھگڑا،ہند نژاد خاتون سمیت چار  ہلاک

امریکہ میں خاندانی جھگڑا،ہند نژاد خاتون سمیت چار ہلاک

فروری 23, 2026
تعلیمی اداروں کو ڈریس طے کرنے کا اختیارہے:عدالت عظمیٰ

اگستا ویسٹ لینڈ ہیلی کاپٹر معاملہ میں مرکز کی اپیل مسترد

فروری 23, 2026
ہندوستان اور یو اے ای کے مابین مفاہمتی یادداشت پر دستخط

ہندوستان اور یو اے ای کے مابین مفاہمتی یادداشت پر دستخط

جنوری 19, 2026
اپوزیشن اتحاد ’انڈیا‘ کا قومی سطح کا پروگرام 2 اکتوبر سے شروع ہوگا

بہار میں صنعت کاروں کو اقتصادی پیکیج فراہمی: نتیش کمار

جنوری 19, 2026
مرکزی الیکشن کمیشن کی ٹیم کا آئندہ ماہ دورہ تلنگانہ

ترنمول کانگریس کو الیکشن کمیشن کا سخت انتباہ

دسمبر 31, 2025
لالو یادو کے قریبی امیت کاتیال کو ای ڈی نے کیا گرفتار

رائے پورسمیت دس مقامات پر ای ڈی کا چھاپہ

دسمبر 31, 2025

Categories

  • Featured
  • آئینہ شہر
  • آج کی خبریں
  • أخبار
  • اخبارجہاں
  • افکارِ جہاں
  • الیکشن
  • بزم شمال
  • بزنس
  • بہار نامہ
  • پارلیمانی خبریں
  • جرائم
  • جہانِ اردو
  • جہانِ طب
  • حادثہ
  • حقوق انسانی
  • خاص خبریں
  • خدمتِ خلق
  • خصوصی پیشکش
  • دلچسپ
  • دہلی نامہ
  • دیارِ ملت
  • دیار وطن
  • دیارِادب
  • سائنس و تحقیق
  • سیاست
  • عالم اسلام
  • عدلیہ
  • فلسطین- اسرائیل جنگ
  • فن فنکار
  • قدرت کاقہر
  • قوس قزح
  • کانفرنس
  • کشمیرنامہ
  • کھلاخط
  • کھیل ایکسپریس
  • متحرك
  • مذہبی خبریں
  • موسيقى
  • میرا کالم
  • ہمسایہ

Tags

احتجاج اسرائیل اقوام متحدہ الیکشن الیکشن کمیشن امریکہ انتخابات اپوزیشن ایران اے ایم یو بنگلہ دیش بھارتیہ جنتا پارٹی بہار بی جے پی تلنگانہ جامعہ ملیہ اسلامیہ جموں وکشمیر حماس حکومت خواتین دہلی راجستھان راہل راہل گاندھی سپریم کورٹ عام آدمی پارٹی غزہ فلسطین لوک سبھا لوک سبھا انتخابات مسلمان ممبئی مودی مہاراشٹر نیشنل کانفرنس وزیر اعظم وزیر اعلیٰ پارلیمنٹ پاکستان کانگریس کرناٹک کشمیر کیجریوال ہماچل پردیش ہندوستان
  • Contact Us
  • Privacy Policy
  • Terms and Conditions

Web Editor: Shahidul Islam
.Copyright © Hindustan Express Urdu Daily, Published from, Delhi, India. All rights reserved

No Result
View All Result
  • ہوم
  • دیار وطن
  • آئینہ شہر
  • اخبارجہاں
  • بزم شمال
  • فن فنکار
  • کھیل ایکسپریس
  • خصوصی پیشکش
  • افکارِ جہاں
    • میرا کالم
    • قوس قزح
    • کھلاخط
  • Epaper

Web Editor: Shahidul Islam
.Copyright © Hindustan Express Urdu Daily, Published from, Delhi, India. All rights reserved

Welcome Back!

Login to your account below

Forgotten Password?

Retrieve your password

Please enter your username or email address to reset your password.

Log In