منگل, مارچ 3, 2026
  • Login
Hindustan Express
  • ہوم
  • دیار وطن
  • آئینہ شہر
  • اخبارجہاں
  • بزم شمال
  • فن فنکار
  • کھیل ایکسپریس
  • خصوصی پیشکش
  • افکارِ جہاں
    • میرا کالم
    • قوس قزح
    • کھلاخط
  • Epaper
No Result
View All Result
  • ہوم
  • دیار وطن
  • آئینہ شہر
  • اخبارجہاں
  • بزم شمال
  • فن فنکار
  • کھیل ایکسپریس
  • خصوصی پیشکش
  • افکارِ جہاں
    • میرا کالم
    • قوس قزح
    • کھلاخط
  • Epaper
No Result
View All Result
Hindustan Express
Epaper
No Result
View All Result
Home دیار وطن

ایس ڈی پی آئی کی ورکنگ کمیٹی کا ممبئی میں اجلاس

Hindustan Express by Hindustan Express
مئی 20, 2023
in دیار وطن
0
ایس ڈی پی آئی کی ورکنگ کمیٹی کا ممبئی میں اجلاس
0
SHARES
8
VIEWS
Share on FacebookShare on TwitterShare on Whatsapp

ممبئی ۔ ( پریس ریلیز)۔ سوشیل ڈیموکریٹک پارٹی آف انڈیا ، مہاراشٹرا کی ریاستی ورکنگ کمیٹی کااجلاس ممبئی میںمنعقد ہوا۔ اجلاس میں ایس ڈی پی آئی قومی صدر ایم کے فیضی ، قومی نائب صدر بی ایم کامبلے اور مہاراشٹرا اسٹیٹ انچارج محی الدین کنجی خصوصی طور پر موجود تھے۔ ایم کے فیضی نے لوک سبھا انتخابات کے حوالے سے ریاستی کمیٹی کے ساتھ تبادلہ خیال کیا اور فیصلہ کیا گیا کہ ایس ڈی پی آئی ریاست ورکنگ کمیٹی لوک سبھا انتخابات کیلئے بھر پور تیاری کرے، اورنگ آباد،دھولے ، جالنا، پربھنی ، نانڈیڑ، بیڈاور ناگپورکی کل 10سیٹوں کیلئے چرچا ہوئی۔ قومی صدر نے خواہشمند امیدواروں کی فہرست تیار کرنے کے ہدایات دیئے۔ اجلاس میں پارٹی کی توسیع پر بھی تبادلہ خیال کیا گیا، ہر ضلعی کمیٹی سے کہا گیا کہ وہ ضلعی سطح پر بڑے پیمانے پر پروگرام کے انعقاد کیلئے لائحہ عمل بنائیں۔ اجلاس کے دوسرے سیشن میں قومی نائب صدر بی ایم کامبلے کی قیادت میں ریاستی ورکنگ کمیٹی نے مہاراشٹر ا ریاست کے سیاسی منظر نامے پر سنجیدگی سے بحث کی اور درج ذیل قرار داد منظور کی گئیں۔ 1)۔ملک بھر سے مقدس حج یاترا شروع ہونے جارہی ہے۔ریاست مہاراشٹرمیں حج کمیٹی آف انڈیا میں حکومت کی غیر ضروری مداخلت ، غیر ضروری طور پر بڑھے ہوئے چارجز نے عازمین حج پر بوجھ ڈال دیا ہے، اورنگ آباد اور ناگپور کے زائرین کو پریشانی اور ہراسانی کا سامنا کرنا پڑتا ہے، جو اقلیتوں کے مذہبی بنیادی حقوق میں رکاوٹ کے مانند ہے۔ ایس ڈی پی آئی اس کی سخت مذمت کرتی ہے اور حکومت سے مطالبہ کرتی ہے کہ وہ حج کمیٹی میں دھاندلی بند کرے اور منصفانہ ادائیگی حج کو یقینی بنائے ۔ 2)۔ ریاست میں مسلسل نفرت انگیز تقار یر کے بعد اب مسلسل تشدد اور فسادات ہورہے ہیں۔ ریاستی حکمران پارٹی فلاحی حکومت چلانے میں ناکام ہے اور اقتدار بچانے اور عوام کی توجہ بنیادی مسائل سے ہٹانے کے گھنائونے کاموں میں مصروف ہے۔ ایس ڈی پی آئی ریاست کے عوام سے ہم آہنگی کو مضبوط کرنے کی اپیل کرتی ہے۔ جبکہ امن اور اہم آہنگی کی روز بروز بگڑتی ہوئی صورتحال ریاستی حکومت کی ناکامی کو ظاہر کرتی ہے ، لہذا، ایس ڈی پی آئی ریاست کے نائب وزیر اعلی اور وزیر داخلہ دیویندر فڑنویس سے فوری استعفی دینے کا مطالبہ کرتی ہے۔3)۔ غیر موسمی بارش اور برف باری( قدرتی آفات) نے ریاست کے کسانوں کو بہت نقصان میں ڈال دیاہے ، متاثرہ کسانوں کو بروقت معاوضہ دینا اناج پیدا کرنے والوں کی حقیقی مدد ہے۔ ایس ڈی پی آئی مطالبہ کرتی ہے کہ تمام متاثر ہ کسانوں کو فوری طور پر معاوضہ دیا جائے ۔ اجلاس میں ریاستی صدر سید کلیم، قومی ورکنگ کمیٹی رکن اظہر تمبولی، ریاستی نائب صدر و قومی ورکنگ کمیٹی رکن سداشیو ترپاٹھی، ریاستی نائب صدر وہ قومی ورکنگ کمیٹی رکن اشوک جادھو، ریاستی جنرل سکریٹریان سعید چودھری، مزمل خان، ریاستی سکریٹری ساجد پٹیل، ریاستی خزانچی یوسف پٹیل، ریاستی ایگزیکٹو کمیٹی رکن عبداللہ خان، ریاستی کمیٹی رکن مشتاق منہاج، ریاستی ورکنگ کمٹی کے اراکین زبیر پہلوان، راحیل حنیف، اسلم سید اور رفیق انصاری وغیرہ موجود تھے۔

Tags: اجلاسایس ڈی پی آئی
ShareTweetSend
Previous Post

اس وقت تاریخ نویسی کا کام ایک سیاسی ایجنڈہ بن گیا ہے: پروفیسر ایس عرفان حبیب

Next Post

ذی قعدہ کا چاند نظر نہیں آیا

Hindustan Express

Hindustan Express

Next Post
ذی قعدہ کا چاند نظر نہیں آیا

ذی قعدہ کا چاند نظر نہیں آیا

جواب دیں جواب منسوخ کریں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے

خبریں

خامنہ ای کی شہادت پر غم وغصہ اور احتجاج

خامنہ ای کی شہادت پر غم وغصہ اور احتجاج

مارچ 1, 2026
ایران میں شہری  ہلاکتوں پر پرینکا  کی فکرمندی

ایران میں شہری ہلاکتوں پر پرینکا کی فکرمندی

مارچ 1, 2026
حملہ میں ایران  کے سپریم لیڈر آیت اللہ علی خامنہ ای "شہید”

حملہ میں ایران کے سپریم لیڈر آیت اللہ علی خامنہ ای "شہید”

مارچ 1, 2026
ایران خاموش نہیں بیٹھا رہ سکتا: عباس عراقچی

ایران خاموش نہیں بیٹھا رہ سکتا: عباس عراقچی

مارچ 1, 2026
ایران میں200سے زائد افراد کی ہلاکتوں کی "تصدیق”

ایران میں200سے زائد افراد کی ہلاکتوں کی "تصدیق”

مارچ 1, 2026
جھارکھنڈ کے چترا میں ایئر ایمبولینس  حادثہ کا شکار

جھارکھنڈ کے چترا میں ایئر ایمبولینس حادثہ کا شکار

فروری 23, 2026
پوربندر کے ساحل سے ایرانی کشتی پکڑی گئی

پوربندر کے ساحل سے ایرانی کشتی پکڑی گئی

فروری 22, 2026
پوسکوایکٹ کے تحت شنکراچاریہ کیخلاف ایف آئی آر

پوسکوایکٹ کے تحت شنکراچاریہ کیخلاف ایف آئی آر

فروری 22, 2026
آسام کانگریس کے سابق صدر بی جے پی میں شامل

آسام کانگریس کے سابق صدر بی جے پی میں شامل

فروری 23, 2026
امریکہ میں خاندانی جھگڑا،ہند نژاد خاتون سمیت چار  ہلاک

امریکہ میں خاندانی جھگڑا،ہند نژاد خاتون سمیت چار ہلاک

فروری 23, 2026

Categories

  • Featured
  • آئینہ شہر
  • آج کی خبریں
  • أخبار
  • اخبارجہاں
  • افکارِ جہاں
  • الیکشن
  • بزم شمال
  • بزنس
  • بہار نامہ
  • پارلیمانی خبریں
  • جرائم
  • جہانِ اردو
  • جہانِ طب
  • حادثہ
  • حقوق انسانی
  • خاص خبریں
  • خدمتِ خلق
  • خصوصی پیشکش
  • دلچسپ
  • دہلی نامہ
  • دیارِ ملت
  • دیار وطن
  • دیارِادب
  • سائنس و تحقیق
  • سیاست
  • عالم اسلام
  • عدلیہ
  • فلسطین- اسرائیل جنگ
  • فن فنکار
  • قدرت کاقہر
  • قوس قزح
  • کانفرنس
  • کشمیرنامہ
  • کھلاخط
  • کھیل ایکسپریس
  • متحرك
  • مذہبی خبریں
  • موسيقى
  • میرا کالم
  • ہمسایہ

Tags

احتجاج اسرائیل اقوام متحدہ الیکشن الیکشن کمیشن امریکہ انتخابات اپوزیشن ایران اے ایم یو بنگلہ دیش بھارتیہ جنتا پارٹی بہار بی جے پی تلنگانہ جامعہ ملیہ اسلامیہ جموں وکشمیر حماس حکومت خواتین دہلی راجستھان راہل راہل گاندھی سپریم کورٹ عام آدمی پارٹی غزہ فلسطین لوک سبھا لوک سبھا انتخابات مسلمان ممبئی مودی مہاراشٹر نیشنل کانفرنس وزیر اعظم وزیر اعلیٰ پارلیمنٹ پاکستان کانگریس کرناٹک کشمیر کیجریوال ہماچل پردیش ہندوستان
  • Contact Us
  • Privacy Policy
  • Terms and Conditions

Web Editor: Shahidul Islam
.Copyright © Hindustan Express Urdu Daily, Published from, Delhi, India. All rights reserved

No Result
View All Result
  • ہوم
  • دیار وطن
  • آئینہ شہر
  • اخبارجہاں
  • بزم شمال
  • فن فنکار
  • کھیل ایکسپریس
  • خصوصی پیشکش
  • افکارِ جہاں
    • میرا کالم
    • قوس قزح
    • کھلاخط
  • Epaper

Web Editor: Shahidul Islam
.Copyright © Hindustan Express Urdu Daily, Published from, Delhi, India. All rights reserved

Welcome Back!

Login to your account below

Forgotten Password?

Retrieve your password

Please enter your username or email address to reset your password.

Log In