نئی دہلی: مرکزی جمعیت اہل حدیث ہند کی مرکزی اہل حدیث رؤیت ہلال کمیٹی دہلی سے جاری اخباری بیان کے مطابق آج مورخہ۲۹/شوال المکرم ۱۴۴۴ھ مطابق ۲۰؍مئی۲۰۲۳ء بروزسنیچر بعد نماز مغرب بمقام اہل حدیث کمپلیکس،اوکھلا،نئی دہلی بسلسلہ رؤیت ہلال ماہِ ذو القعدہ ۱۴۴۴ھ ایک اہم میٹنگ منعقد ہوئی جس میں حسب سابق ملک کے اکثر صوبوں کے ذمہ داروں اور ملی تنظیموں سے بذریعہ فون رابطے کیے گئے مگر متعدد صوبوں میں مطلع صاف ہونے کے باوجود کسی بھی صوبہ سے رؤیت ہلال کی مصدقہ و مستند خبر موصول نہ ہوئی۔ بنابریں مرکزی اہل حد یث رؤیت ہلال کمیٹی دہلی نے یہ فیصلہ کیا کہ کل مورخہ۲۱/مئی۲۰۲۳ء، بروزاتوار ، شوال المکرم ۱۴۴۴ھ کی ۳۰/ویں تاریخ ہوگی۔ ان شاء اللہ
دوسری جانب مرکزی دار القضاء امارت شرعیہ پھلواری شریف پٹنہ نے بھی اعلان کیا ہے کہ مورخہ۲۹؍شوال المکرم۱۴۴۴ھ مطابق ۲۰؍مئی۲۰۲۳ء روزسنیچر کو مرکزی دفترامارت شرعیہ اور اس کی تمام شاخوں میں چاند دیکھنے کا اہتمام کیا گیا ، ملک کے دیگر مقامات سے بھی رابطہ کیا گیا؛ لیکن کہیں سے بھی چاند دیکھے جانے کی کوئی اطلاع موصول نہیں ہوئی؛ اسلئے ۳۰؍ کی رویت کا اعتبار کرتے ہوئے مورخہ۲۲؍مئی۲۰۲۳ء روزسوموار کو ماہ ذی قعدہ کی پہلی تاریخ قرار پائی ۔