اجودھیا:12نومبر(یواین آئی)کناڈا میں خالصتانی دہشت گرد گرو پنت سنگھ پنو سے ملی دھمکی کے بعد اجودھیا میں رام جنم بھومی احاطے کی سیکورٹی مزید سخت کردی گئی ہے۔پولیس ذرائع نے منگل کو بتایا کہ خالصتانی دہشت گرد گروپنت سنگھ پنو سے رام مندر پرحملے کی ملی دھمکی کو دیکھتے ہوئے اجودھیا میں الرٹ جاری کر سیکورٹی نظام کو سخت کردیا گیا ہے۔ اجودھیا پہلے سے ہی سخت سیکورٹی گھیرے میں ہے۔ نیم فوجی دستے 24گھنٹے تعینات رہتے ہیں۔ کسی بھی دہشت گردانہ حملے کا مقابہ کرنے کے لئے پولیس فورس تیار ہے۔
ایک پولیس افسر نے بتایا کہ اس طرح کے ویڈیو پہلے بھی سامنے آئے ہیں جس میں خالصتانی دہشت گرد و دیگر دہشت گرد تنظیموں نے اجودھیا میں بم دھماکہ و فدائن حملے کی دھمکی دی تھی۔ حالانکہ سیکورٹی ایجنسیاں ہمیشہ ان دھمکیوں کو ناکام کرنے میں کامیاب رہی ہیں۔












