پیر, اپریل 6, 2026
  • Login
Hindustan Express
  • ہوم
  • دیار وطن
  • آئینہ شہر
  • اخبارجہاں
  • بزم شمال
  • فن فنکار
  • کھیل ایکسپریس
  • خصوصی پیشکش
  • افکارِ جہاں
    • میرا کالم
    • قوس قزح
    • کھلاخط
  • Epaper
No Result
View All Result
  • ہوم
  • دیار وطن
  • آئینہ شہر
  • اخبارجہاں
  • بزم شمال
  • فن فنکار
  • کھیل ایکسپریس
  • خصوصی پیشکش
  • افکارِ جہاں
    • میرا کالم
    • قوس قزح
    • کھلاخط
  • Epaper
No Result
View All Result
Hindustan Express
Epaper
No Result
View All Result
Home أخبار خاص خبریں پارلیمانی خبریں

پارلیمان کی سیکوٹی میں چوک، دونوجوان نے وزیٹرس گیلری سے ایوان میں لگائی چھلانگ

Hindustan Express by Hindustan Express
دسمبر 13, 2023
in پارلیمانی خبریں
0
پارلیمان کی سیکوٹی میں چوک، دونوجوان نے وزیٹرس گیلری سے ایوان میں لگائی چھلانگ
0
SHARES
37
VIEWS
Share on FacebookShare on TwitterShare on Whatsapp

لوک سبھا میں مچی افراتفری ، دھواں دھواں ہوا ایوان، دونوں درانداز پولس کی تحویل میں

نئی دہلی، 13 دسمبر ( یواین آئی/ایجنسیاں ) پارلیمنٹ کی ناقابل تسخیر سیکورٹی کوتوڑتے ہوئے دو نوجوان آج لوک سبھا کی وزیٹرس گیلری سے ایوان میں گھس گئے اور ایوان کی کارروائی فوری طور پر ملتوی کر دی گئی۔ایوان میں وقفہ صفر کی کارروائی جاری تھی ۔ پریزائیڈنگ آفیسر راجیندر اگروال کارروائی کر رہے تھے۔ تقریباً 1.02 بجے ایک نوجوان نے وزیٹرس گیلری سے چھلانگ لگائی تو مسٹر اگروال اچانک حیران ہوگئے اور پوچھا کہ کیا کوئی گرا ہے؟ ایوان میں ‘پکڑو پکڑو’ کا شور ہونے لگا ۔ جیسے ہی معاملہ چند لمحوں میں سمجھ میں آیا تو مسٹر اگروال نے کارروائی کو 2 بجے تک ملتوی کرنے کا اعلان کیا۔
بعد میں پتہ چلا کہ دو لوگوں نے چھلانگ لگا ئی تھی۔ ان دونوں نے وزیٹرس گیلری سے چھلانگ لگائی تھی ۔ انہیں ارکان نے پکڑ کر سکیورٹی اہلکاروں کے حوالے کر دیا۔ ان میں سے ایک کا نام ساگر بتایا گیا ہے۔ یہ بھی کہا جا رہا ہے کہ دونوں لوگ میسور سے بھارتیہ جنتا پارٹی کے رکن پارلیمنٹ پرتاپ سمہا کے نام پر لوک سبھا وزیٹرس گیلری پاس حاصل کر کے پارلیمنٹ ہاؤس تک پہنچے تھے۔

This is Big …..!!

Security lapse in Parliament, this is the second time we have had a security lapse in Parliament; both under BJP.

Terrorist attack on the Parliament also took place during the BJP govt.#ParliamentAttack pic.twitter.com/H6gi9Dlftu

— Mayank Saxena (@mayank_sxn) December 13, 2023

جس وقت یہ واقعہ رونما ہوا،راجندر اگروال اسپیکر کی کرسی پر بیٹھے تھے۔ راجندر اگروال پارلیمنٹ سے باہر آئے اور میڈیا سے بات کرتے ہوئے کہا کہ ’ایک شخص وزیٹر گیلری سے گرا، ہمیں لگا کہ وہ گر گیا ہے۔ دوسرا شخص ریلنگ پکڑکر کود رہا تھا۔ ذہن میں آیا کہ دونوں ہی کودے ہوں گے۔ ان میں سے ایک نے اپنے جوتے سے کچھ نکالا اور دھواں پھیلا دیا۔ چٹ چٹ کی کچھ آواز آئی۔ بعد میں سیکورٹی اہلکاروں نے انہیں پکڑ لیااوراپنے ساتھ انہیں لے گئے’۔
بہرحال ترنمول کانگریس کے رکن پارلیمنٹ سدیپ بندوپادھیائے اور سماج وادی پارٹی کی رکن پارلیمنٹ ڈمپل یادو نے اسے سیکورٹی میں کوتاہی قرار دیا ہے۔کانگریس لیڈر ادھیر رنجن چودھری نے میڈیا سے کہا ’’ایوان کے اندر آگئے۔ ہاتھ میں کچھ تھا۔ بہت سی گیس نکل رہی تھی۔ ایوان کے اندر موجود اراکین نے دونوں کو پکڑ لیا۔ انہیں کسی سیکورٹی اہلکار نہیں بلکہ ممبران پارلیمنٹ نے پکڑا تھا۔ اس کے بعد ہم باہر نکل آئے۔ ایوان کی کارروائی دو بجے تک بند ملتوی کردی گئی ۔ لیکن دیکھنے والی بات یہ ہے کہ آج صبح ہم نے 2001 میں ایوان پر حملہ کرنے والوں کو خراج عقیدت پیش کیا۔ آج پھر جو حملہ ہوا ہے، وہ ہماری نظر میں سیکورٹی میں کوتاہی ہے”۔

کیرتی آزاد نے ایوان کے اندر کی تصویر ایکس پر شیئر کرتے ہوئے لکھا ہے’جب پارلیمنٹ محفوظ نہیں تو ملک کیسے محفوظ ہوگا؟’

ٹی ایم سی کے رکن پارلیمنٹ سدیپ بندیوپادھیائے نے میڈیا کو بتایا ’’یہ ایک بہت ہی خوفناک تجربہ تھا‘‘۔ کوئی نہیں جانتا کہ ان کا ہدف کیا تھا اور یہ لوگ ایسا کیوں کر رہے تھے۔ ہم سب ایوان سے نکل گئے۔ یہ سیکورٹی لیپس تھا۔ ایسے عناصرایوان کے اندر کیسے آکر دھواں چھوڑ سکتے ہیں؟
ڈمپل یادو نے کہا کہ یہاں ہر کوئی آتا ہے۔ خواہ وہ وزیٹر ہوں یا رپورٹرز۔ ان کے پاس ٹیگ نہیں ہوتا۔ میرے خیال میں حکومت کو اس طرف توجہ دینی چاہیے۔ یہ سیکورٹی لیپس ہے۔
ایم پی دانش علی نے خبر رساں ایجنسی پی ٹی آئی کو بتایا، "دو لوگوں نے پبلک گیلری سے چھلانگ لگائی۔ جیسے ہی انہوں نے چھلانگ لگائی، دھواں اٹھنے لگا۔ وہاں افراتفری مچ گئی، سب لوگ بھاگے، انہیں پکڑلیا گیا۔ جب ایک کا پاس لیا گیا تو پتہ چلا۔ کہ وہ میسور سے ہے، شاید اس کا نام ساگر تھا، وہ میسور کے ایم پی کاوزیٹر مہمان بن کر آیا تھا، دوسرے کے بارے میں نہیں معلوم، کیونکہ ہم باہر آئے تھے۔ذہن نشیں رہے کہ آج پارلیمنٹ پر حملے کی برسی بھی ہے۔ 13 دسمبر 2001 کو پارلیمنٹ پر انتہا پسندوں نے حملہ کیا۔

Tags: پارلیمانسیکوٹینوجوانوزیٹرس گیلری
ShareTweetSend
Previous Post

اقوام متحدہ کی جنرل اسمبلی سے غزہ میں فوری جنگ بندی کی قرار منظور

Next Post

آن لائن دوا فراہم کرنے کے نام پر سات لاکھ روپے کی ٹھگی

Hindustan Express

Hindustan Express

Next Post
آن لائن دوا فراہم کرنے کے نام پر سات لاکھ روپے کی ٹھگی

آن لائن دوا فراہم کرنے کے نام پر سات لاکھ روپے کی ٹھگی

جواب دیں جواب منسوخ کریں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے

خبریں

چنڈی گڑھ میں بی جے پی ہیڈکوارٹر کے باہر دھماکہ

چنڈی گڑھ میں بی جے پی ہیڈکوارٹر کے باہر دھماکہ

اپریل 1, 2026
جامعہ ملیہ اسلامیہ طلباء یونین کے سابق صدر شمس پرویز  کے جگر کی پیوندکاری آج

جامعہ ملیہ اسلامیہ طلباء یونین کے سابق صدر شمس پرویز کے جگر کی پیوندکاری آج

مارچ 31, 2026
ایئر انڈیا نے ڈھاکہ کے لیے پروازوں پر پابندی لگا دی

ایئر انڈیاکی 78 اضافی پروازوں کی شروعات

مارچ 8, 2026
نماز جمعہ کے دوران مسجد کی دیوار گر گئی، 15 زخمی

نماز جمعہ کے دوران مسجد کی دیوار گر گئی، 15 زخمی

مارچ 7, 2026
آندھراپردیش میں آبادی بڑھانے کیلئے منفرد اسکیم!

آندھراپردیش میں آبادی بڑھانے کیلئے منفرد اسکیم!

مارچ 7, 2026
تلنگانہ میں غیرمعمولی گرمی قہر شروع

تلنگانہ میں غیرمعمولی گرمی قہر شروع

مارچ 7, 2026
خامنہ ای کی شہادت پر غم وغصہ اور احتجاج

خامنہ ای کی شہادت پر غم وغصہ اور احتجاج

مارچ 1, 2026
ایران میں شہری  ہلاکتوں پر پرینکا  کی فکرمندی

ایران میں شہری ہلاکتوں پر پرینکا کی فکرمندی

مارچ 1, 2026
حملہ میں ایران  کے سپریم لیڈر آیت اللہ علی خامنہ ای "شہید”

حملہ میں ایران کے سپریم لیڈر آیت اللہ علی خامنہ ای "شہید”

مارچ 1, 2026
ایران خاموش نہیں بیٹھا رہ سکتا: عباس عراقچی

ایران خاموش نہیں بیٹھا رہ سکتا: عباس عراقچی

مارچ 1, 2026

Categories

  • Featured
  • آئینہ شہر
  • آج کی خبریں
  • أخبار
  • اخبارجہاں
  • افکارِ جہاں
  • الیکشن
  • بزم شمال
  • بزنس
  • بہار نامہ
  • پارلیمانی خبریں
  • جرائم
  • جہانِ اردو
  • جہانِ طب
  • حادثہ
  • حقوق انسانی
  • خاص خبریں
  • خدمتِ خلق
  • خصوصی پیشکش
  • دلچسپ
  • دہلی نامہ
  • دیارِ ملت
  • دیار وطن
  • دیارِادب
  • سائنس و تحقیق
  • سیاست
  • عالم اسلام
  • عدلیہ
  • فلسطین- اسرائیل جنگ
  • فن فنکار
  • قدرت کاقہر
  • قوس قزح
  • کانفرنس
  • کشمیرنامہ
  • کھلاخط
  • کھیل ایکسپریس
  • متحرك
  • مذہبی خبریں
  • موسيقى
  • میرا کالم
  • ہمسایہ

Tags

احتجاج اسرائیل اقوام متحدہ الیکشن الیکشن کمیشن امریکہ انتخابات اپوزیشن ایران اے ایم یو بنگلہ دیش بھارتیہ جنتا پارٹی بہار بی جے پی تلنگانہ جامعہ ملیہ اسلامیہ جموں وکشمیر حماس حکومت خواتین دہلی راجستھان راہل راہل گاندھی سپریم کورٹ عام آدمی پارٹی غزہ فلسطین لوک سبھا لوک سبھا انتخابات مسلمان ممبئی مودی مہاراشٹر نیشنل کانفرنس وزیر اعظم وزیر اعلیٰ پارلیمنٹ پاکستان کانگریس کرناٹک کشمیر کیجریوال ہماچل پردیش ہندوستان
  • Contact Us
  • Privacy Policy
  • Terms and Conditions

Web Editor: Shahidul Islam
.Copyright © Hindustan Express Urdu Daily, Published from, Delhi, India. All rights reserved

No Result
View All Result
  • ہوم
  • دیار وطن
  • آئینہ شہر
  • اخبارجہاں
  • بزم شمال
  • فن فنکار
  • کھیل ایکسپریس
  • خصوصی پیشکش
  • افکارِ جہاں
    • میرا کالم
    • قوس قزح
    • کھلاخط
  • Epaper

Web Editor: Shahidul Islam
.Copyright © Hindustan Express Urdu Daily, Published from, Delhi, India. All rights reserved

Welcome Back!

Login to your account below

Forgotten Password?

Retrieve your password

Please enter your username or email address to reset your password.

Log In