منگل, جولائی 1, 2025
  • Login
Hindustan Express
  • ہوم
  • دیار وطن
  • آئینہ شہر
  • اخبارجہاں
  • بزم شمال
  • فن فنکار
  • کھیل ایکسپریس
  • خصوصی پیشکش
  • افکارِ جہاں
    • میرا کالم
    • قوس قزح
    • کھلاخط
  • Epaper
No Result
View All Result
  • ہوم
  • دیار وطن
  • آئینہ شہر
  • اخبارجہاں
  • بزم شمال
  • فن فنکار
  • کھیل ایکسپریس
  • خصوصی پیشکش
  • افکارِ جہاں
    • میرا کالم
    • قوس قزح
    • کھلاخط
  • Epaper
No Result
View All Result
Hindustan Express
Epaper
No Result
View All Result
Home أخبار خاص خبریں

سیمی کنڈکٹر ڈیجیٹل دور کی بنیاد ہے :مودی

شاہدالاسلام by شاہدالاسلام
ستمبر 11, 2024
in خاص خبریں
0
۔۔۔ مودی جلسہ سے خطاب کیے بغیر واپس لوٹ گئے
0
SHARES
8
VIEWS
Share on FacebookShare on TwitterShare on Whatsapp

نئی دہلی، 10 ستمبر (یواین آئی) وزیر اعظم نریندر مودی نے کہا ہے کہ سیمی کنڈکٹر ڈیجیٹل دور کی بنیاد ہے۔وزیراعظم نریندر مودی نے آج صبح 7 لوک کلیان مارگ پر واقع اپنی رہائش گاہ پر سیمی کنڈکٹر ایگزیکٹوز گول میز اجلاس کی صدارت کی۔میٹنگ کے دوران وزیر اعظم نے کہا کہ ان کے خیالات نہ صرف ان کے کاروبار بلکہ ہندوستان کے مستقبل کو بھی تشکیل دیں گے۔ اس بات کا ذکر کرتے ہوئے کہ آنے والا وقت ٹکنالوجی پر مبنی ہوگا ، وزیر اعظم نے کہا کہ سیمی کنڈکٹر ڈیجیٹل دور کی بنیاد ہے اور وہ دن دور نہیں جب سیمی کنڈکٹر صنعت ہماری بنیادی ضروریات کی بنیاد ہوگی۔

وزیر اعظم نے زور دے کر کہا کہ جمہوریت اور ٹکنالوجی مل کر انسانیت کی بہبود کو یقینی بنا سکتے ہیں اور ہندوستان سیمی کنڈکٹر کے شعبے میں اپنی عالمی ذمہ داری کو تسلیم کرتے ہوئے اس راستے پر آگے بڑھ رہا ہے۔وزیر اعظم نے ترقی کے ستونوں کے بارے میں بات کی جن میں سماجی ، ڈیجیٹل اور جسمانی بنیادی ڈھانچے کی ترقی ، جامع ترقی کو فروغ دینا ، تعمیل کے بوجھ کو کم کرنا اور مینوفیکچرنگ اور جدت طرازی میں سرمایہ کاری کو راغب کرنا شامل ہے۔ انھوں نے زور دے کر کہا کہ ہندوستان متنوع سیمی کنڈکٹر سپلائی چین میں قابل اعتماد شراکت دار بننے کی صلاحیت رکھتا ہے۔

وزیر اعظم نے ہندوستان کے ٹیلنٹ پول اور اس صنعت کے لیے تربیت یافتہ افرادی قوت کی دستیابی کو یقینی بنانے کے لیے ہنرمندی پر حکومت کی بے پناہ توجہ کے بارے میں بات کی۔ انھوں نے کہا کہ ہندوستان کی توجہ ایسی مصنوعات تیار کرنے پر ہے جو عالمی سطح پر مسابقتی ہوں۔ انھوں نے اس بات کو اجاگر کیا کہ ہندوستان ہائی ٹیک انفراسٹرکچر میں سرمایہ کاری کے لیے ایک عظیم مارکیٹ ہے اور کہا کہ سیمی کنڈکٹر سیکٹر کے رہنماؤں کے ذریعہ آج جو جوش و خروش پایا جاتا ہے وہ حکومت کو اس شعبے کے لیے مزید محنت کرنے کی ترغیب دے گا۔

وزیر اعظم نے رہنماؤں کو یقین دلایا کہ ہندوستان کی حکومت ایک قابل پیشگوئی اور مستحکم پالیسی پر عمل کرے گی۔ میک ان انڈیا اور میک فار دی ورلڈ پر توجہ مرکوز کرتے ہوئے وزیر اعظم نے کہا کہ حکومت ہر قدم پر اس صنعت کی مدد جاری رکھے گی۔سی ای اوز نے سیمی کنڈکٹر سیکٹر کی ترقی کے لیے ہندوستان کے عزم کی ستائش کی اور کہا کہ آج جو کچھ ہورہا ہے اس کی نظیر نہیں ملتی یعنی پورے سیمی کنڈکٹر سیکٹر رہنماؤں کو ایک چھت کے نیچے لایا گیا ہے۔ انھوں نے سیمی کنڈکٹر صنعت کی بے پناہ ترقی اور مستقبل کے دائرہ کار کے بارے میں بات کی۔ انھوں نے کہا کہ سیمی کنڈکٹر صنعت کی کشش ثقل کا مرکز ہندوستان کی طرف منتقل ہونا شروع ہو گیا ہے ، انھوں نے مزید کہا کہ ملک میں اب صنعت کے لیے مناسب ماحول ہے جس نے ہندوستان کو سیمی کنڈکٹر کے شعبے میں عالمی نقشے پر لا کھڑا کیا ہے۔ اس یقین کا اظہار کرتے ہوئے کہ جو ہندوستان کے لیے اچھا ہے وہ دنیا کے لیے اچھا ہوگا ۔ انھوں نے کہا کہ ہندوستان میں سیمی کنڈکٹر کے شعبے میں خام مال میں عالمی پاور ہاؤس بننے کی حیرت انگیز صلاحیت ہے۔ہندوستان میں کاروبار دوست ماحول کی ستائش کرتے ہوئے انھوں نے کہا کہ پیچیدہ جغرافیائی سیاسی صورت حال کی دنیا میں ہندوستان مستحکم ہے۔ ہندوستان کی صلاحیت پر اپنے بے پناہ یقین کا ذکر کرتے ہوئے انھوں نے کہا کہ صنعت میں متفقہ اتفاق رائے ہے کہ ہندوستان سرمایہ کاری کی جگہ ہے۔ انھوں نے ماضی میں بھی وزیر اعظم کی طرف سے دی گئی حوصلہ افزائی کو یاد کیا اور کہا کہ آج ہندوستان میں موجود بے پناہ مواقع پہلے کبھی نہیں دیکھے گئے تھے اور انھیں ہندوستان کے ساتھ شراکت داری پر فخر ہے۔

اجلاس میں سی ای ایم آئی، مائیکرون، این ایکس پی، پی ایس ایم سی، آئی ایم ای سی، رینساس، ٹی ای پی ایل، ٹوکیو الیکٹرون لمیٹڈ، ٹاور، سینوپسس، کیڈنس، ریپڈس، جیکبز، جے ایس آر، انفینون، ایڈوانٹیسٹ، ٹیراڈین، اپلائیڈ مٹیریلز، لیم ریسرچ، مرک، سی جی پاور اور کینز ٹیکنالوجی سمیت مختلف اداروں کے سی ای اوز، سربراہان اور نمائندوں نے شرکت کی۔ اس میٹنگ میں اسٹینفورڈ یونیورسٹی، یونیورسٹی آف کیلیفورنیا سان ڈیاگو اور آئی آئی ٹی بھوبنیشور کے پروفیسر بھی موجود تھے۔

Tags: پیشگوئیٹکنالوجیٹیلنٹ پولجمہوریتسیمی کنڈکٹر ڈیجیٹلصنعتمودیمیک ان انڈیاہندوستان
ShareTweetSend
Previous Post

آر ایس ایس کے برعکس، کانگریس نظریات کی کثرت پر یقین رکھتی ہے: راہل

Next Post

یوپی اسمبلی کے الیکشن میں بی جے پی کا صفایا ہو جائے گا: اکھلیش یادو

شاہدالاسلام

شاہدالاسلام

Indian journalist . As a News Editor of Hindustan Express currently working in New Delhi

Next Post
الکٹورل بانڈ معاملے میں بی جے پی کے پاس جواب نہیں:اکھلیش

یوپی اسمبلی کے الیکشن میں بی جے پی کا صفایا ہو جائے گا: اکھلیش یادو

جواب دیں جواب منسوخ کریں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے

خبریں

دہلی کی سڑ کوں پر 100سے زیادہ نئی’دیوی‘بسوں کی آمد

دہلی کی سڑ کوں پر 100سے زیادہ نئی’دیوی‘بسوں کی آمد

جون 27, 2025
تیسری مدت میں ہر قسم کی بدعنوانی کو جڑ سے اکھاڑ پھینکیں گے: مودی

مودی۲ جولائی کو پانچ ممالک کے دورہ پر جائیں گے

جون 27, 2025
شرومنی اکالی دل لیڈرمجیٹھیا گرفتار

شرومنی اکالی دل لیڈرمجیٹھیا گرفتار

جون 25, 2025
ڈونلڈ ٹرمپ دھوکہ دہی میں ملوث قرار

ایران سے اسرائیل کو بڑی مار پڑی: صدرِ امریکہ

جون 27, 2025
کسانوں کے بقایہ جات کی پوری ادائیگی کرائے گی حکومت :یوگی

‘سیکولر’و’سوشلسٹ’ الفاظ سے یوگی کو دقـت

جون 25, 2025
ممبئی میں مساجد کے ذمہ داروں کا عدالت عالیہ سے رجوع

ممبئی میں مساجد کے ذمہ داروں کا عدالت عالیہ سے رجوع

جون 25, 2025
قطر میں واقع امریکی اڈہ پرایران کامیزائل حملہ

قطر میں واقع امریکی اڈہ پرایران کامیزائل حملہ

جون 24, 2025
وزیر داخلہ امیت شاہ کا دورہ جموں منسوخ

انسداد انتہاپسندی کی صورتحال کا وزیر داخلہ نے جائزہ لیا

جون 22, 2025
امریش پوری بالی ووڈ کی لازوال شخصیت

امریش پوری بالی ووڈ کی لازوال شخصیت

جون 22, 2025
جامعہ ملیہ اسلامیہ میں عالمی یوم یوگا منایا گیا

جامعہ ملیہ اسلامیہ میں عالمی یوم یوگا منایا گیا

جون 22, 2025

Categories

  • Featured
  • آئینہ شہر
  • آج کی خبریں
  • أخبار
  • اخبارجہاں
  • افکارِ جہاں
  • الیکشن
  • بزم شمال
  • بزنس
  • بہار نامہ
  • پارلیمانی خبریں
  • جرائم
  • جہانِ اردو
  • جہانِ طب
  • حادثہ
  • حقوق انسانی
  • خاص خبریں
  • خدمتِ خلق
  • خصوصی پیشکش
  • دلچسپ
  • دہلی نامہ
  • دیارِ ملت
  • دیار وطن
  • دیارِادب
  • سائنس و تحقیق
  • سیاست
  • عالم اسلام
  • عدلیہ
  • فلسطین- اسرائیل جنگ
  • فن فنکار
  • قدرت کاقہر
  • قوس قزح
  • کانفرنس
  • کشمیرنامہ
  • کھلاخط
  • کھیل ایکسپریس
  • متحرك
  • مذہبی خبریں
  • موسيقى
  • میرا کالم
  • ہمسایہ

Tags

احتجاج اسرائیل اقوام متحدہ الیکشن الیکشن کمیشن امریکہ انتخابات اپوزیشن ایران اے ایم یو بنگلہ دیش بھارتیہ جنتا پارٹی بہار بی جے پی تلنگانہ جامعہ ملیہ اسلامیہ جموں وکشمیر حماس حکومت خواتین دہلی راجستھان راہل راہل گاندھی سپریم کورٹ عام آدمی پارٹی غزہ فلسطین لوک سبھا لوک سبھا انتخابات مدھیہ پردیش مسلمان ممبئی مودی مہاراشٹر وزیر اعظم وزیر اعلیٰ پارلیمنٹ پاکستان کانگریس کرناٹک کشمیر کیجریوال ہماچل پردیش ہندوستان
  • Contact Us
  • Privacy Policy
  • Terms and Conditions

Web Editor: Shahidul Islam
.Copyright © Hindustan Express Urdu Daily, Published from, Delhi, India. All rights reserved

No Result
View All Result
  • ہوم
  • دیار وطن
  • آئینہ شہر
  • اخبارجہاں
  • بزم شمال
  • فن فنکار
  • کھیل ایکسپریس
  • خصوصی پیشکش
  • افکارِ جہاں
    • میرا کالم
    • قوس قزح
    • کھلاخط
  • Epaper

Web Editor: Shahidul Islam
.Copyright © Hindustan Express Urdu Daily, Published from, Delhi, India. All rights reserved

Welcome Back!

Login to your account below

Forgotten Password?

Retrieve your password

Please enter your username or email address to reset your password.

Log In