اتوار, جولائی 6, 2025
  • Login
Hindustan Express
  • ہوم
  • دیار وطن
  • آئینہ شہر
  • اخبارجہاں
  • بزم شمال
  • فن فنکار
  • کھیل ایکسپریس
  • خصوصی پیشکش
  • افکارِ جہاں
    • میرا کالم
    • قوس قزح
    • کھلاخط
  • Epaper
No Result
View All Result
  • ہوم
  • دیار وطن
  • آئینہ شہر
  • اخبارجہاں
  • بزم شمال
  • فن فنکار
  • کھیل ایکسپریس
  • خصوصی پیشکش
  • افکارِ جہاں
    • میرا کالم
    • قوس قزح
    • کھلاخط
  • Epaper
No Result
View All Result
Hindustan Express
Epaper
No Result
View All Result
Home آئینہ شہر

تکثیری سماج اور ہندوستانی مسلمان کے موضوع پر آئی او ایس میں سمینار

Hindustan Express by Hindustan Express
فروری 16, 2023
in آئینہ شہر
0
تکثیری سماج اور ہندوستانی مسلمان کے موضوع پر آئی او ایس میں سمینار
0
SHARES
57
VIEWS
Share on FacebookShare on TwitterShare on Whatsapp

نئی دہلی ( پریس ریلیز)معروف تھنک ٹینک ادارہ انسٹی ٹیوٹ آف آبجیکٹیو اسٹڈیز کے زیر اہتمام ہندوستانی مسلمان اور تکثیری سماج کے موضوع پر آئی او ایس کے کانفرنس ہال میں دوروزہ سمینار کا انعقاد کیاگیا جس میں ملک کے سرکردہ دانشوران نے خطاب کرتے ہوئے کہاکہ ہندوستان ایک ایسا ملک ہے جہاں شروع سے مختلف مذاہب کے پیروکار رہے ہیں اور سبھی مذاہب کے ماننے والوں کو مکمل آزادی رہی ہے ۔ یہی یہاں کی خصوصیت اور خوبصورتی ہے ، تکثیری سماج میں ہندوستان نے اپنی جگہ اور شناخت بنائی ہے اور پوری دنیا میں بھارت کے مسلمانوں کی ایک پہچان ہے ۔ پروفیسر ایم ایچ قریشی نے اپنے خطاب میں کہاکہ ہندوستان کا تکثیری سماج ہی یہاں کی طاقت و خوبصورتی ہے اور خصوصیت کو برقرار رکھنے کے بعد ملک کی ہمت جہت ترقی ممکن ہے ۔
صدارتی خطاب میں معروف دانشور پروفیسراختر الواسع چیرمین خسرو فائونڈیشن نے کہا کہ ہر زمانے میں مسلمانوں نے ہندوستان کی ترقی میں حصہ لیا ہے، لال قلعہ ،تاج محل جامع مسجد اور دوسری دسیوں عمارتیں ہیں جن کی تعمیر کرکے دنیا بھر میں ہندوستان کو ایک شناخت دیا ہے۔ آزادی کی جنگ میں بھی مسلمانوں نے پھر پور حصہ لیا۔ آزادی کے بعد بھی مسلمانوں کا رول رہاہے اور ہر شعبہ میں نمایاں کارنامہ انجام دیاہے۔آیورویدا کو پہچان دلانے میں مسلمانوں کا رول فراموش نہیں کیا جاسکتا ہے۔ موسیقی، آرٹ، فلموں کی اداکاری ہر شعبہ میں مسلمانوں کی خدمات ہے اور وہ واضح ہیں۔

انہوں نے مزید کہاکہ مذہبی تکثیریت کہیں بھی کسی کے چاہنے سے نہیں ہے بلکہ اللہ تعالیٰ کی مرضی سے ہے۔ کون کس مذہب کو قبول کرے گا یہ اللہ تعالیٰ کی منشاء پر منحصر ہے۔ یہ ملک بہت دلچسپ ہے۔ کشمیر میں مسلمان ہے، کیرالا میں مسلمان ہیں لیکن دونوں کی تہذیب میں فرق ہے۔ گجرات اور تمل ناڈو کے مسلمانوں میں ثقافتی طور پر اختلاف ہے۔ اب سوال یہ ہے کہ ہندوستان بنتا کیسے ہے۔ جمنا گنگا کاویری ، ساوتری یہ سبھی ندیاں خلیج عرب سے ملتی ہیں اور اس طرح ہندوستان بنتا ہے ، اسی وجہ سے یہاں مذہبی تکثیریت ہے۔ میں یقین دلاتا ہوں کہ اچھے دن آئیں گے۔ وہ قوم جو سانحہ کربلا کے بعد زندہ رہی، سقوط بغداد اور سقوط غرناطہ کے بعد زندہ رہی وہ آگے بھی موجود رہے گی۔ انہوں نے یہ بھی کہاکہ دنیا کی تمام نسلیں موجود ہے اس کے باوجود یہ خوبی ہے کہ ہم مسلمان نسل وادی نہیں ہیں ، مسلمان ہمیشہ اس بات کے خواہشمند رہے ہیں کہ یہ ملک زیادہ پھلے پھولے ، ہماری طاقت اور خوبصورتی اس ملک کا تنوع ہے۔
سمینار کے اختتام پر چھ نکات پر مشتمل ایک قرار دادبھی اتفاق رائے منظور کی گئی جس میں کہاگیاہے کہ

ہندوستان ایک تکثیری سماج ہونے کے ناطے جس میں مشترکہ وراثت، مشترکہ اقدار، مشترکہ نقطہ نظر اور مشترکہ تہذیب ہے، تمام لوگوں کو ملک کے اس کردار کو برقرار رکھنے کی کوشش کرنی چاہیے۔

ہندوستان کے آئین میں مشترکہ وراثت اور مشترکہ اقدار کو شامل کیا گیا ہے جن کا معاشرے کے تمام سطحوں تک پہونچنا ضروری ہے۔

اسلامی اقدار نے تنوع کی قانونی اور سماجی قبولیت کو ترجیح دی ہے جس کی پیروی کی جانی چاہیے اور اس کی تفہیم میں وضاحت لانے کے لیے بات چیت کی جانی چاہیے۔

ہندوستان کے مسلمانوں اور ان کی سماجی و ثقافتی صفات نے تکثیریت میں حصہ ڈالا ہے جسے جھوٹے دعوؤں کی تردید کے لیے نمایاں طور پر سمجھنا ضروری ہے۔

ہندوستان کی کثیر حقیقت اور پرامن بقائے باہمی کو بہت سے چیلنجوں اور ہنگاموں کا سامنا ہے جن کا مقابلہ زیادہ ہمدردی اور استقامت کے ساتھ کیا جانا چاہیے۔

کانفرنس کا یہ عزم مصمم ہے کہ تعمیری اور آئینی بیانیہ قومی تعمیر، جمہوریت، وفاقیت، تکثیریت، امن اور یکجہتی کے اقدار کو برقرار رکھے گا۔

دورزہ سمینار میں متعدد ذیلی عناوین پر ملک بھر کے اسکالرس آن لائن اور آف لائن اپنا مقالہ پیش کیا ۔ آخری نشست کی صدارت پروفیسر افضل وانی نے کی ۔

دوروزہ سمینار میں پروفیسر اقبال حسین جامعہ ملیہ اسلامیہ نئی دہلی ۔پروفیسر اسمر بیگ علی گڑھ ۔پروفیسر زیڈ ایم خان سکریٹری جنرل ، پروفیسر میر مہر الدین سابق وائس چانسلر یونیورسیٹی آف جموں کشمیر ،پروفیسر وجے کھیڑے پورنے یونیورسیٹی ،پروفیسر عرشی خان علی گڑھ مسلم یونیورسیٹی ،پروفیسر رام پنیانی ،ڈاکٹر لبنی ناز ، پروفیسر فہیم اختر ندوی حیدر آباد سمیت متعدد شخصیات اور اسکالرس نے اپنامقالہ پیش کیا اور اظہا رخیا ل کیا ۔ افتتاحی اجلاس کی نظامت کا فریضہ ڈاکٹر حسینہ حاشیہ انجام دیا قبل ازیں مولانا اطہر حسین ندوی کی تلاوت سے باضابطہ آغاز ہوا ۔

Tags: آئی او ایستکثیری سماجہندوستانی مسلمان
ShareTweetSend
Previous Post

ٹوئٹر کا نیا سی ای او حیرت انگیز!

Next Post

ہنگری کے وفد نے اے ایم یو وائس چانسلر سے ملاقات کی

Hindustan Express

Hindustan Express

Next Post
ہنگری کے وفد نے اے ایم یو وائس چانسلر سے ملاقات کی

ہنگری کے وفد نے اے ایم یو وائس چانسلر سے ملاقات کی

جواب دیں جواب منسوخ کریں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے

خبریں

دہلی کی سڑ کوں پر 100سے زیادہ نئی’دیوی‘بسوں کی آمد

دہلی کی سڑ کوں پر 100سے زیادہ نئی’دیوی‘بسوں کی آمد

جون 27, 2025
تیسری مدت میں ہر قسم کی بدعنوانی کو جڑ سے اکھاڑ پھینکیں گے: مودی

مودی۲ جولائی کو پانچ ممالک کے دورہ پر جائیں گے

جون 27, 2025
شرومنی اکالی دل لیڈرمجیٹھیا گرفتار

شرومنی اکالی دل لیڈرمجیٹھیا گرفتار

جون 25, 2025
ڈونلڈ ٹرمپ دھوکہ دہی میں ملوث قرار

ایران سے اسرائیل کو بڑی مار پڑی: صدرِ امریکہ

جون 27, 2025
کسانوں کے بقایہ جات کی پوری ادائیگی کرائے گی حکومت :یوگی

‘سیکولر’و’سوشلسٹ’ الفاظ سے یوگی کو دقـت

جون 25, 2025
ممبئی میں مساجد کے ذمہ داروں کا عدالت عالیہ سے رجوع

ممبئی میں مساجد کے ذمہ داروں کا عدالت عالیہ سے رجوع

جون 25, 2025
قطر میں واقع امریکی اڈہ پرایران کامیزائل حملہ

قطر میں واقع امریکی اڈہ پرایران کامیزائل حملہ

جون 24, 2025
وزیر داخلہ امیت شاہ کا دورہ جموں منسوخ

انسداد انتہاپسندی کی صورتحال کا وزیر داخلہ نے جائزہ لیا

جون 22, 2025
امریش پوری بالی ووڈ کی لازوال شخصیت

امریش پوری بالی ووڈ کی لازوال شخصیت

جون 22, 2025
جامعہ ملیہ اسلامیہ میں عالمی یوم یوگا منایا گیا

جامعہ ملیہ اسلامیہ میں عالمی یوم یوگا منایا گیا

جون 22, 2025

Categories

  • Featured
  • آئینہ شہر
  • آج کی خبریں
  • أخبار
  • اخبارجہاں
  • افکارِ جہاں
  • الیکشن
  • بزم شمال
  • بزنس
  • بہار نامہ
  • پارلیمانی خبریں
  • جرائم
  • جہانِ اردو
  • جہانِ طب
  • حادثہ
  • حقوق انسانی
  • خاص خبریں
  • خدمتِ خلق
  • خصوصی پیشکش
  • دلچسپ
  • دہلی نامہ
  • دیارِ ملت
  • دیار وطن
  • دیارِادب
  • سائنس و تحقیق
  • سیاست
  • عالم اسلام
  • عدلیہ
  • فلسطین- اسرائیل جنگ
  • فن فنکار
  • قدرت کاقہر
  • قوس قزح
  • کانفرنس
  • کشمیرنامہ
  • کھلاخط
  • کھیل ایکسپریس
  • متحرك
  • مذہبی خبریں
  • موسيقى
  • میرا کالم
  • ہمسایہ

Tags

احتجاج اسرائیل اقوام متحدہ الیکشن الیکشن کمیشن امریکہ انتخابات اپوزیشن ایران اے ایم یو بنگلہ دیش بھارتیہ جنتا پارٹی بہار بی جے پی تلنگانہ جامعہ ملیہ اسلامیہ جموں وکشمیر حماس حکومت خواتین دہلی راجستھان راہل راہل گاندھی سپریم کورٹ عام آدمی پارٹی غزہ فلسطین لوک سبھا لوک سبھا انتخابات مدھیہ پردیش مسلمان ممبئی مودی مہاراشٹر وزیر اعظم وزیر اعلیٰ پارلیمنٹ پاکستان کانگریس کرناٹک کشمیر کیجریوال ہماچل پردیش ہندوستان
  • Contact Us
  • Privacy Policy
  • Terms and Conditions

Web Editor: Shahidul Islam
.Copyright © Hindustan Express Urdu Daily, Published from, Delhi, India. All rights reserved

No Result
View All Result
  • ہوم
  • دیار وطن
  • آئینہ شہر
  • اخبارجہاں
  • بزم شمال
  • فن فنکار
  • کھیل ایکسپریس
  • خصوصی پیشکش
  • افکارِ جہاں
    • میرا کالم
    • قوس قزح
    • کھلاخط
  • Epaper

Web Editor: Shahidul Islam
.Copyright © Hindustan Express Urdu Daily, Published from, Delhi, India. All rights reserved

Welcome Back!

Login to your account below

Forgotten Password?

Retrieve your password

Please enter your username or email address to reset your password.

Log In