ممبئی(ہندوستان ایکسپریس ویب ڈیسک):نامور ہندوستانی اداکار شاہ رخ خان نے عمرہ کی سعادت حاصل کرلی۔سوشل میڈیا پر شاہ رخ خان کی مسجد الحرام سے تصاویر سوشل میڈیا پر وائرل ہو رہی ہیں۔ شاہ رخ خان کے فینز کا کہنا ہے کہ شاہ رخ خان نے حال ہی میں عمرہ کی سعادت حاصل کی۔ بتایا جارہا ہے کہ شاہ رخ خان اپنی فلم ڈونکی کی شوٹنگ کے لیے اس وقت سعودی عرب میں ہی موجود تھے۔
ان تصاویر میں شاہ رخ خان کو احرام باندھے ہوئے دیکھا جاسکتا ہے کہ جبکہ انہیں ممکنہ طور پر سیکیورٹی یا ان کی ٹیم کے افراد نے گھیرا ہوا ہے۔ واضح رہے کہ شاہ رخ خان نے عمرہ اس وقت میں کیا جب انہوں نے ایک روز قبل ٹوئٹر پر ایک پیغام میں کہا تھا کہ انہوں نے سعودی عرب میں اپنی فلم کی شوٹنگ مکمل کرلی ہے۔یکم دسمبر 2022 کو، سوشل میڈیا پر مکہ میں شاہ رخ خان کی تصاویر سے دھوم مچ گئی۔ اداکار نے سعودی عرب میں اپنی فلم ڈنکی کی شوٹنگ مکمل کرنے کے بعد شہر کا دورہ کیا۔ تصویروں میں شاہ رخ کو لوگوں کے ہجوم نے گھیر لیا تھا۔
Mashallah ????
— Team Shah Rukh Khan Fan Club (@teamsrkfc) December 1, 2022
Shah Rukh Khan performing Umrah at Makka Sharif ❤️@iamsrk#ShahRukhKhan #SRK #KingKhan pic.twitter.com/bSVEvowt8Q
حالیہ کچھ برسوں کے درمیان ہم نے کئی مشہور شخصیات کو اپنے عقیدے اور مذہب سے جڑنے کے لیے اپنے مصروف شیڈول اور پیشہ ورانہ وابستگیوں سے وقت نکالتے دیکھاہے۔ دلیپ کمار سے لے کر عامر خان تک کئی اداکاروں نے گزشتہ سالوں میں حج اور عمرہ کیا۔ اب اسی کڑی میں پسندیدہ اسٹار شاہ رخ خان بھی شامل ہوگئے ہیں۔انہوں نے کعبۃ اللہ کی زیارت کرتے ہوئے شائقین کے اس طبقے کو خوش کیا جو مذہبی بھی ہے اور فلم سے بھی لگاو رکھتا ہے۔باخبر ذرائع کہتے ہیں کہ جدہ میں شاہ رخ کی فلمی شوٹنگ کے حوالے سے موجودگی کے درمیان ان کے مداحوں کے ایک گروپ نے ان سے درخواست کی کہ وہ ایک بار مکہ جائیں اور عمرہ کریں کیونکہ مقدس شہر جدہ سے چند گھنٹوں کے فاصلے پر ہے۔چنانچہ شاہ رخ نے شائقین کے مطالبے کا خیال رکھا اور عمرہ کی سعادت حاصل کی۔