جمعرات, مارچ 5, 2026
  • Login
Hindustan Express
  • ہوم
  • دیار وطن
  • آئینہ شہر
  • اخبارجہاں
  • بزم شمال
  • فن فنکار
  • کھیل ایکسپریس
  • خصوصی پیشکش
  • افکارِ جہاں
    • میرا کالم
    • قوس قزح
    • کھلاخط
  • Epaper
No Result
View All Result
  • ہوم
  • دیار وطن
  • آئینہ شہر
  • اخبارجہاں
  • بزم شمال
  • فن فنکار
  • کھیل ایکسپریس
  • خصوصی پیشکش
  • افکارِ جہاں
    • میرا کالم
    • قوس قزح
    • کھلاخط
  • Epaper
No Result
View All Result
Hindustan Express
Epaper
No Result
View All Result
Home اخبارجہاں

امریکہ میں فائرنگ ،22 افراد ہلاک، 50 دیگر زخمی

Hindustan Express by Hindustan Express
اکتوبر 26, 2023
in اخبارجہاں
0
امریکہ میں فائرنگ ،22 افراد ہلاک، 50 دیگر زخمی
0
SHARES
9
VIEWS
Share on FacebookShare on TwitterShare on Whatsapp

واشنگٹن: امریکہ کی ریاست مین کے شہر لیوسٹن میں فائرنگ کے واقعات میں کم سے کم 22 افراد ہلاک اور 50 سے زائد افراد زخمی ہو گئے ہیں۔امریکی نیوز چینل این بی سی کے مطابق مقامی ہسپتال کا کہنا ہے کہ فائرنگ کے واقعے میں ہلاک و زخمی افراد کو ہسپتال منتقل کر دیا گیا ہے۔حکام نے لیوسٹن اور آبرن کے رہائشیوں سے کہا ہے کہ وہ اپنے گھروں ہی میں مقیم رہیں۔ پولیس نے ہلاکتوں میں اضافے کا خدشہ بھی ظاہر کیا ہے۔پولیس حکام نے مشتبہ رائفل پکڑے ایک ملزم کی تصاویر جاری کی ہیں۔ اس کے علاوہ ایک گاڑی کی تصویر بھی جاری کی ہے جو مبینہ طور پر اس واقعے میں استعمال ہوئی۔پولیس کا کہنا ہے کہ فائرنگ کے واقعے میں ملوث شخص کی تلاش جاری ہے۔
اس معاملے میں مشتبہ شخص کی شناخت امریکی فوج میں ہتھیاروں کے ایک 40 سالہ انسٹرکٹر کے طور پر کی گئی ہے، جو تازہ اطلاعات ملنے تک فرار تھا اور پولیس اس کی تلاش میں سرگرداں ہے۔ پولیس نے اس کا نام رابرٹ کارڈ بتایا اور کہا کہ اسے ”مسلح اور خطرناک” شخص سمجھا جانا چاہیے۔مقامی میڈیا کی اطلاعات کے مطابق ایمرجنسی سروس کے اہلکاروں نے بتایا کہ انہیں بولنگ ایلی، ایک ریسٹورنٹ اور وال مارٹ کے ڈسٹری بیوشن سینٹر میں ہونے والی فائرنگ کے تین واقعات سے نمٹنے کے لیے طلب کیا گیا۔
سوشل میڈیا ایکس پر ایک بیان میں میئنے کی ریاستی پولیس نے کہا: ”لیوسٹن میں ایک فعال شوٹر اب بھی سرگرم ہے۔ ہم لوگوں سے اپیل کرتے ہیں کہ وہ اپنی جگہ پر پناہ لیں۔ براہ کرم دروازے بند کر کے اپنے گھروں کے اندر ہی رہیں۔”امریکہ میں بندوق بردار نے فائرنگ کر کے پانچ افراد کو ہلاک کر دیاشہر کے ایک میڈیکل سینٹر نے اپنے بیان میں کہا کہ وہ ”بڑے پیمانے پر ہونے والی فائرنگ سے ہونے والی ہلاکتوں ” سے نمٹنے کے لیے کام کر رہا ہے اور زخمیوں کے علاج کے لیے علاقے کے دیگر ہسپتالوں کے ساتھ رابطہ کیا جا رہا ہے۔اینڈروسکوگن کاؤنٹی شیرف کے دفتر نے ایک مشتبہ شخص کی دو تصاویر بھی جاری کیں، جس میں بھورے رنگ کے سویٹر میں ایک داڑھی والے آدمی کو دکھایا گیا، جو ہاتھ میں ایک رائفل تھامے ہوئے ایک عمارت میں چل رہا تھا۔
لیوسٹن پبلک اسکولز کے سپرنٹنڈنٹ جیک لینگلیس نے ایک بیان میں کہا کہ ضلع کے اسکول جمعرات کو بھی بند رہیں گے۔محکمہ ہوم لینڈ سکیورٹی (ڈی ایچ ایس) کے ایک بیان میں کہا گیا کہ سیکریٹری الیجینڈرو میئرکاس کو بریفنگ دی گئی ہے اور وہ صورتحال کی نگرانی جاری رکھے ہوئے ہیں۔اس نے کہا، ”ڈی ایچ ایس لیوسٹن کمیونٹی کی مدد کے لیے ہمارے وفاقی، ریاستی اور مقامی شراکت داروں کے ساتھ مل کر کام کر رہا ہے۔”
امریکی محکمہ انصاف کے ایک بیان میں کہا گیا ہے کہ وفاقی ایجنسیاں ریاست اور مقامی قانون نافذ کرنے والے اداروں کی مدد کر رہی ہیں۔وائٹ ہاؤس کا کہنا ہے کہ صدر بائیڈن نے میئنے کے گورنر جینٹ ملز، سینیٹرز اینگس کنگ اور سوسن کولنز اور کانگریس مین جیراڈ گولڈن سے انفرادی طور پر فون پر بات کی ہے۔
امریکہ میں حالیہ برسوں میں پھر سے بندوق کے تشدد کے واقعات میں اضافہ دیکھا گیا ہے۔ گزشتہ برس ایک نوجوان بندوق بردار نے، نیویارک کے بفلو میں ایک گروسری اسٹور پر نسل پرستانہ حملے میں دس سیاہ فام افراد کو ہلاک کر دیا تھا۔اس کے بعد ٹیکساس میں اولاڈے کے ایک ایلیمنٹری اسکول میں 19 بچوں اور دو اساتذہ کو گولی مار کر ہلاک کر دیا گیا۔ اس کے بعد اور ایک بندوق بردار نے امریکہ کے یوم آزادی کے موقع پر چار جولائی کو النوائے کے ہائی لینڈ پارک ہونے والی ایک پریڈ کے ہجوم پر فائرنگ کر دی تھی، جس میں متعدد افراد ہلاک ہو گئے تھے۔
فائرنگ کے واقعات میں اضافے کی وجہ سے بندوقوں پر قابو پانے کے اقدامات پر ایک بحث بھی شروع ہوئی۔ تاہم اس سلسلے میں ابھی تک کوئی خاص پیش رفت نہیں ہوسکی ہے۔امریکی آئین کی دوسری ترمیم عوام کو ہتھیار رکھنے کے حق کا تحفظ کرتی ہے اور اس مسئلے پر امریکہ کی سیاسی جماعتوں میں شدید اختلافات بھی پائے جاتے ہیں۔
بندوق کے حقوق کے حامیوں کا استدلال ہے کہ اس طرح کے تحفظات کو محدود کرنے کا کوئی بھی اقدام ایک پھسلن والی ڈھلان ثابت ہو سکتی ہے۔ ویسے بھی ریپبلکن قانون ساز گن لابی کے زبردست دباؤ میں رہتے ہیں۔

Tags: امریکہسوشل میڈیافائرنگلیوسٹن
ShareTweetSend
Previous Post

کرناٹک میں سڑک حادثہ،اے پی کے 12افرادہلاک

Next Post

لابھ شنکر مہیشوری جاسوسی کے الزام میں گرفتار

Hindustan Express

Hindustan Express

Next Post
لابھ شنکر مہیشوری جاسوسی کے الزام میں گرفتار

لابھ شنکر مہیشوری جاسوسی کے الزام میں گرفتار

جواب دیں جواب منسوخ کریں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے

خبریں

خامنہ ای کی شہادت پر غم وغصہ اور احتجاج

خامنہ ای کی شہادت پر غم وغصہ اور احتجاج

مارچ 1, 2026
ایران میں شہری  ہلاکتوں پر پرینکا  کی فکرمندی

ایران میں شہری ہلاکتوں پر پرینکا کی فکرمندی

مارچ 1, 2026
حملہ میں ایران  کے سپریم لیڈر آیت اللہ علی خامنہ ای "شہید”

حملہ میں ایران کے سپریم لیڈر آیت اللہ علی خامنہ ای "شہید”

مارچ 1, 2026
ایران خاموش نہیں بیٹھا رہ سکتا: عباس عراقچی

ایران خاموش نہیں بیٹھا رہ سکتا: عباس عراقچی

مارچ 1, 2026
ایران میں200سے زائد افراد کی ہلاکتوں کی "تصدیق”

ایران میں200سے زائد افراد کی ہلاکتوں کی "تصدیق”

مارچ 1, 2026
جھارکھنڈ کے چترا میں ایئر ایمبولینس  حادثہ کا شکار

جھارکھنڈ کے چترا میں ایئر ایمبولینس حادثہ کا شکار

فروری 23, 2026
پوربندر کے ساحل سے ایرانی کشتی پکڑی گئی

پوربندر کے ساحل سے ایرانی کشتی پکڑی گئی

فروری 22, 2026
پوسکوایکٹ کے تحت شنکراچاریہ کیخلاف ایف آئی آر

پوسکوایکٹ کے تحت شنکراچاریہ کیخلاف ایف آئی آر

فروری 22, 2026
آسام کانگریس کے سابق صدر بی جے پی میں شامل

آسام کانگریس کے سابق صدر بی جے پی میں شامل

فروری 23, 2026
امریکہ میں خاندانی جھگڑا،ہند نژاد خاتون سمیت چار  ہلاک

امریکہ میں خاندانی جھگڑا،ہند نژاد خاتون سمیت چار ہلاک

فروری 23, 2026

Categories

  • Featured
  • آئینہ شہر
  • آج کی خبریں
  • أخبار
  • اخبارجہاں
  • افکارِ جہاں
  • الیکشن
  • بزم شمال
  • بزنس
  • بہار نامہ
  • پارلیمانی خبریں
  • جرائم
  • جہانِ اردو
  • جہانِ طب
  • حادثہ
  • حقوق انسانی
  • خاص خبریں
  • خدمتِ خلق
  • خصوصی پیشکش
  • دلچسپ
  • دہلی نامہ
  • دیارِ ملت
  • دیار وطن
  • دیارِادب
  • سائنس و تحقیق
  • سیاست
  • عالم اسلام
  • عدلیہ
  • فلسطین- اسرائیل جنگ
  • فن فنکار
  • قدرت کاقہر
  • قوس قزح
  • کانفرنس
  • کشمیرنامہ
  • کھلاخط
  • کھیل ایکسپریس
  • متحرك
  • مذہبی خبریں
  • موسيقى
  • میرا کالم
  • ہمسایہ

Tags

احتجاج اسرائیل اقوام متحدہ الیکشن الیکشن کمیشن امریکہ انتخابات اپوزیشن ایران اے ایم یو بنگلہ دیش بھارتیہ جنتا پارٹی بہار بی جے پی تلنگانہ جامعہ ملیہ اسلامیہ جموں وکشمیر حماس حکومت خواتین دہلی راجستھان راہل راہل گاندھی سپریم کورٹ عام آدمی پارٹی غزہ فلسطین لوک سبھا لوک سبھا انتخابات مسلمان ممبئی مودی مہاراشٹر نیشنل کانفرنس وزیر اعظم وزیر اعلیٰ پارلیمنٹ پاکستان کانگریس کرناٹک کشمیر کیجریوال ہماچل پردیش ہندوستان
  • Contact Us
  • Privacy Policy
  • Terms and Conditions

Web Editor: Shahidul Islam
.Copyright © Hindustan Express Urdu Daily, Published from, Delhi, India. All rights reserved

No Result
View All Result
  • ہوم
  • دیار وطن
  • آئینہ شہر
  • اخبارجہاں
  • بزم شمال
  • فن فنکار
  • کھیل ایکسپریس
  • خصوصی پیشکش
  • افکارِ جہاں
    • میرا کالم
    • قوس قزح
    • کھلاخط
  • Epaper

Web Editor: Shahidul Islam
.Copyright © Hindustan Express Urdu Daily, Published from, Delhi, India. All rights reserved

Welcome Back!

Login to your account below

Forgotten Password?

Retrieve your password

Please enter your username or email address to reset your password.

Log In