نئی دہلی،یکم جولائی(یو این آئی) میرا مقصد کمزور طبقات کے بچوں کے ویژن اور اعتماد میں اضافہ کرنا ہے یہ چھوٹی سی کوشش ہے جس سے انھیں خوش رہنے کا موقع ملے گا ان خیالات کا اظہار سماجی کارکن ستیش لوتھرا نے شکور بستی کے بچوں کے ساتھ پکنک منانے کے دوران کیا انھوں نے شکور بستی کے غریب بچوں کو پنجابی باغ کے میک ڈونالڈکی سیر کرائی اور انواع و اقسام کے کھانوں سے ان کی میزبانی کی۔ اس دوران بچوں کو کافی خوش دیکھا گیا۔
انھوں نے کہا کہ آنے والے وقت میں شکور بستی علاقہ کے دیگر بچوں کو بھی اس طرح کی پکنک منانے کا موقع دیا جائے گا۔ یہ کمزور طبقوں کے بچوں کے خوابوں کی تعبیر کی ایک چھوٹی سی کاوش ہے۔مسٹر ستیش لوتھرانے مزید کہا کہ ہمارا مستقبل کا منصوبہ بچوں کو اسکول بیگ، کاپیاں، کتابیں، اسٹیشنری وغیرہ فراہم کرنا ہوگا۔خیال رہے کہ وہ وقتاً فوقتاً بچوں کی مالی اعانت کرتے رہتےہیں۔