رائے بریلی:15فروری(یواین آئی) اترپردیش کے ضلع رائے بریلی سے کانگریس کے رکن پارلیمان سونیا گاندھی نے راجستھان سے راجیہ سبھا کے لئے پرچہ نامزدگی داخل کرنے کے ساتھ ہی رائے بریلی کی عوام کو جذبات سے لبریز خط جاری کیا ہے۔
سونیا گاندھی کے ذریعہ راجیہ سبھا میں پرچہ نامزدگی کے ساتھ ہی ان کا عوام سے برسوں پرانے سیاسی ناطہ حالانکہ کی ختم ضرور ہوا ہے لیکن اس کے باوجود انہوں نے اپنے خط میں لکھا ہے کہ یہاں سے ان کی کئی پیڑھیوں کا تعلق ہے اور یہاں کے لوگ انہیں اور ان کے کنبے کو ویسے ہی سنبھال لیں گے جیسے کہ اب تک سنبھالتے آئے ہیں۔
انہوں نے اپنے خط میں خراب صحت کا حوالہ دیا اور کہا کہ بڑھتی عمر اور خراب صحت کی وجہ انہیں عوام کی خدمت کا موقع نہیں ملے گا لیکن یہ بات یقینی ہے کہ ان کا من اور جان یہاں رائے بریلی باشندوں کے پاس رہتے ہے۔ جلد ہی رائے بریلی سے لوگوں سے ملنے کا وعدہ کرتے ہوئے سونیا گاندھی نے اپنے جذبات سے لیبرز خد کی آزادی کے بعد ہوئے الیکشن میں یہاں کے لوگوں نے نہ صرف ان کے سسر فیروزگاندھی اور ان کی ساس اندراگاندھی کو گلے لگایا بلکہ ان کے لئے بھی منفی حالات ہونے کے باوجود گذشتہ دو انتخابات میں بھی برابر ساتھ دیا۔
قابل ذکر ہے کہ سال 2019 کے انتخابات میں بی جے پی کی لہر کے باوجود کانگریس رائے بریلی سے اپنی سیٹ جیت لی تھی۔ انہوں نے اپنے خط کے ذریعہ سے رائے بریلی کو اپنی سسرال سے ملے ایک ایسے خوش قسمت رشتے کا درجہ دیتے ہوئے کہا کہ ان کا کنبہ رائے بریلی کی عوام کے بغیر پورا نہیں ہوتا ہے۔
اسی خط کے ساتھ سونیا گاندھی نے اس بات کے بھی اشارے دئیے کہ جلد ہی کانگریس کا جو بھی امیدوار ہوگا وہ ان کے کنبے سے ہی ہوگا۔کانگریس کے اندرونی ذرائع سے بھی یہی اشارے مل رہے ہیں کہ رائے بریلی کی کانگریس کی یہ روایتی سیٹ سے جلد ہی پرینکا گاندھی کی امیدواری کا اعلان ہوسکتا ہے۔