اتوار, جون 29, 2025
  • Login
Hindustan Express
  • ہوم
  • دیار وطن
  • آئینہ شہر
  • اخبارجہاں
  • بزم شمال
  • فن فنکار
  • کھیل ایکسپریس
  • خصوصی پیشکش
  • افکارِ جہاں
    • میرا کالم
    • قوس قزح
    • کھلاخط
  • Epaper
No Result
View All Result
  • ہوم
  • دیار وطن
  • آئینہ شہر
  • اخبارجہاں
  • بزم شمال
  • فن فنکار
  • کھیل ایکسپریس
  • خصوصی پیشکش
  • افکارِ جہاں
    • میرا کالم
    • قوس قزح
    • کھلاخط
  • Epaper
No Result
View All Result
Hindustan Express
Epaper
No Result
View All Result
Home کھیل ایکسپریس

رائنا نے تمام طرز کی کرکٹ کو خیرباد کہہ دیا

شاہدالاسلام by شاہدالاسلام
ستمبر 6, 2022
in کھیل ایکسپریس
0
رائنا نے تمام طرز کی کرکٹ کو خیرباد کہہ دیا
0
SHARES
9
VIEWS
Share on FacebookShare on TwitterShare on Whatsapp

نئی دہلی (یو این آئی) ہندوستان کے سابق بلے باز سریش رائنا نے منگل کو تمام فارمیٹس سے ریٹائرمنٹ کا اعلان کرتے ہوئے اپنے انڈین پریمیئر لیگ اور ڈومیسٹک کرکٹ کیریئر کے اختتام پر مہرلگادی۔رائنا نے ٹویٹر پر کہاکہ ’میرے ملک اور ریاست اتر پردیش کی نمائندگی کرنا اعزاز کی بات ہے ۔ میں تمام طرز کی کرکٹ سے ریٹائرمنٹ کا اعلان کرتا ہوں۔ میں بی سی سی آئی، اتر پردیش کرکٹ ایسوسی ایشن، چنئی سپر کنگز، مسٹر راجیو شکلا اور اپنے تمام مداحوں کا ان کی حمایت اور میری صلاحیتوں پر یقین کرنے کا شکریہ ادا کرتا ہوں‘۔رائنا کے ریٹائرمنٹ کے اعلان کے بعد ان کی آئی پی ایل ٹیم چنئی سپر کنگز نے انہیں الوداعی ٹویٹ کیا۔ چنئی نے ٹویٹ کر کے لکھا کہ امبودین کی سڑکیں آپ کو نہیں بھول سکتیں۔ آپ ہمارے لیے بہت معنی رکھتے ہیں۔
واضح رہے کہ رائنا نے خود 15 اگست 2020 کو سابق کپتان مہندر سنگھ دھونی کے بین الاقوامی کرکٹ سے ریٹائر ہونے کے بعد بین الاقوامی کرکٹ کو الوداع کہہ دیا تھا۔رائنا نے اپنے 17 سالہ بین الاقوامی کیریئر میں 18 ٹیسٹ، 226 ون ڈے اور 78 ٹی ٹوئنٹی انٹرنیشنل کھیلے ۔ انہوں نے اپنے ون ڈے کیریئر میں 5615 رنز بنائے جبکہ ٹی ٹوئنٹی انٹرنیشنل میں انہوں نے 1605 رنز بنائے ۔رائنا 2010 کے ٹی۔ٹوئنٹی ورلڈ کپ میں جنوبی افریقہ کے خلاف سنچری بنا کر اس فارمیٹ میں سنچری بنانے والے پہلے بلے باز بن گئے ۔ وہ طویل عرصے تک تینوں فارمیٹس میں سنچری بنانے والے واحد ہندوستانی بلے باز رہے اور آج بھی وہ ٹی۔ٹوئنٹی ورلڈ کپ میں 100 رنز کا ہندسہ چھونے والے واحد ہندوستانی بلے باز ہیں۔رائنا طویل عرصے تک ہندوستانی مڈل آرڈر میں ریڑھ کی ہڈی کی حیثیت رکھتے تھے ، انہوں نے 2011 کے ورلڈ کپ کی فتح میں بھی اہم کردار ادا کیا تھا۔ رائنا نے آسٹریلیا کے خلاف کوارٹر فائنل میں 28 گیندوں پر 34 رنز بنائے اور یوراج سنگھ کے ساتھ 74 رنز کی شراکت داری کرکے ہندوستان کو فتح سے ہمکنار کیا تھا۔ ساتویں نمبر پر بیٹنگ کے لیے آنے والے رائنا ٹیم کے آخری سرکردہ بلے باز تھے ۔ ایسے میں انہوں نے یوراج کے ساتھ قیمتی رنز جوڑ کر ٹیم کو سیمی فائنل تک پہنچایا تھا۔رائنا نے پاکستان کے خلاف سیمی فائنل میں بھی مشکل کشا کا کردار ادا کیا تھا۔ کپتان دھونی (25) کے آ¶ٹ ہونے کے بعد ٹیم 205 رنز پر چھ وکٹیں گنوا چکی تھی۔ رائنا نے یہاں 39 گیندوں پر 36 رنز بنائے اور لوئر آرڈر کے بلے بازوں کے ساتھ رنز جوڑ کر ٹیم کو 260 رنز کے باعزت اسکور تک پہنچا دیا۔
رائنا کی شراکت انمول ثابت ہوئی کیونکہ ہندوستان نے پاکستان کو 39 رنز سے شکست دے کر فائنل میں رسائی حاصل کی تھی۔مسٹر آئی پی ایل کے نام سے مشہور رائنا نے آئی پی ایل میں 205 میچ کھیلے اور 32.52 کی اوسط سے 5528 رنز بنائے ۔ رائنا اپنے آئی پی ایل کیریئر کے ایک بڑے حصے کے دوران چنئی سپر کنگز (سی ایس کے ) کے اہم کھلاڑی تھے ۔ وہ اب بھی 11 سیزن میں 4687 رنز کے ساتھ سی ایس کے کے سب سے زیادہ رنز بنانے والے کھلاڑی ہیں۔ تاہم فرنچائز نے انہیں 2022 کی نیلامی سے پہلے ریلیز کردیا کر دیا تھا، جہاں انہیں کسی بھی ٹیم نے نہیں خریدا تھا۔رائنا نے 2002-2003 میں اتر پردیش کے لیے اپنا ڈومیسٹک ڈیبیو کیا تھا، 109 فرسٹ کلاس میچ کھیلے ، 6871 رنز بنائے اور 41 وکٹیں لیں۔ 2005 میں مدھیہ پردیش کے خلاف اپنا لسٹ-اے ڈیبیو کرنے کے بعد انہوں نے 302 میچوں میں اتر پردیش کی نمائندگی کی، 8078 رنز بنائے اور 64 وکٹیں حاصل کیں۔رائنا نے 2018 سے فرسٹ کلاس یا لسٹ اے کرکٹ نہیں کھیلی ہے ۔ وہ آخری بار اکتوبر 2018 میں آئی پی ایل میں بھی نظر آئے تھے ۔ رائنا نے تصدیق کی ہے کہ وہ روڈ سیفٹی ورلڈ سیریز میں انڈیا لیجنڈز کے لیے کھیلتے نظر آئیں گے ۔
SENTENCE

Tags: ریٹائرمنٹسریش رائنا
ShareTweetSend
Previous Post

پرینکا نے”بھارت جوڑو یاترا” کے حوالے سے ویڈیو پیغام جاری کیا

Next Post

اردن میں 27 ممالک کی مشترکہ فوجی مشق کاآغاز

شاہدالاسلام

شاہدالاسلام

Indian journalist . As a News Editor of Hindustan Express currently working in New Delhi

Next Post
اردن میں 27 ممالک کی مشترکہ فوجی مشق کاآغاز

اردن میں 27 ممالک کی مشترکہ فوجی مشق کاآغاز

جواب دیں جواب منسوخ کریں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے

خبریں

دہلی کی سڑ کوں پر 100سے زیادہ نئی’دیوی‘بسوں کی آمد

دہلی کی سڑ کوں پر 100سے زیادہ نئی’دیوی‘بسوں کی آمد

جون 27, 2025
تیسری مدت میں ہر قسم کی بدعنوانی کو جڑ سے اکھاڑ پھینکیں گے: مودی

مودی۲ جولائی کو پانچ ممالک کے دورہ پر جائیں گے

جون 27, 2025
شرومنی اکالی دل لیڈرمجیٹھیا گرفتار

شرومنی اکالی دل لیڈرمجیٹھیا گرفتار

جون 25, 2025
ڈونلڈ ٹرمپ دھوکہ دہی میں ملوث قرار

ایران سے اسرائیل کو بڑی مار پڑی: صدرِ امریکہ

جون 27, 2025
کسانوں کے بقایہ جات کی پوری ادائیگی کرائے گی حکومت :یوگی

‘سیکولر’و’سوشلسٹ’ الفاظ سے یوگی کو دقـت

جون 25, 2025
ممبئی میں مساجد کے ذمہ داروں کا عدالت عالیہ سے رجوع

ممبئی میں مساجد کے ذمہ داروں کا عدالت عالیہ سے رجوع

جون 25, 2025
قطر میں واقع امریکی اڈہ پرایران کامیزائل حملہ

قطر میں واقع امریکی اڈہ پرایران کامیزائل حملہ

جون 24, 2025
وزیر داخلہ امیت شاہ کا دورہ جموں منسوخ

انسداد انتہاپسندی کی صورتحال کا وزیر داخلہ نے جائزہ لیا

جون 22, 2025
امریش پوری بالی ووڈ کی لازوال شخصیت

امریش پوری بالی ووڈ کی لازوال شخصیت

جون 22, 2025
جامعہ ملیہ اسلامیہ میں عالمی یوم یوگا منایا گیا

جامعہ ملیہ اسلامیہ میں عالمی یوم یوگا منایا گیا

جون 22, 2025

Categories

  • Featured
  • آئینہ شہر
  • آج کی خبریں
  • أخبار
  • اخبارجہاں
  • افکارِ جہاں
  • الیکشن
  • بزم شمال
  • بزنس
  • بہار نامہ
  • پارلیمانی خبریں
  • جرائم
  • جہانِ اردو
  • جہانِ طب
  • حادثہ
  • حقوق انسانی
  • خاص خبریں
  • خدمتِ خلق
  • خصوصی پیشکش
  • دلچسپ
  • دہلی نامہ
  • دیارِ ملت
  • دیار وطن
  • دیارِادب
  • سائنس و تحقیق
  • سیاست
  • عالم اسلام
  • عدلیہ
  • فلسطین- اسرائیل جنگ
  • فن فنکار
  • قدرت کاقہر
  • قوس قزح
  • کانفرنس
  • کشمیرنامہ
  • کھلاخط
  • کھیل ایکسپریس
  • متحرك
  • مذہبی خبریں
  • موسيقى
  • میرا کالم
  • ہمسایہ

Tags

احتجاج اسرائیل اقوام متحدہ الیکشن الیکشن کمیشن امریکہ انتخابات اپوزیشن ایران اے ایم یو بنگلہ دیش بھارتیہ جنتا پارٹی بہار بی جے پی تلنگانہ جامعہ ملیہ اسلامیہ جموں وکشمیر حماس حکومت خواتین دہلی راجستھان راہل راہل گاندھی سپریم کورٹ عام آدمی پارٹی غزہ فلسطین لوک سبھا لوک سبھا انتخابات مدھیہ پردیش مسلمان ممبئی مودی مہاراشٹر وزیر اعظم وزیر اعلیٰ پارلیمنٹ پاکستان کانگریس کرناٹک کشمیر کیجریوال ہماچل پردیش ہندوستان
  • Contact Us
  • Privacy Policy
  • Terms and Conditions

Web Editor: Shahidul Islam
.Copyright © Hindustan Express Urdu Daily, Published from, Delhi, India. All rights reserved

No Result
View All Result
  • ہوم
  • دیار وطن
  • آئینہ شہر
  • اخبارجہاں
  • بزم شمال
  • فن فنکار
  • کھیل ایکسپریس
  • خصوصی پیشکش
  • افکارِ جہاں
    • میرا کالم
    • قوس قزح
    • کھلاخط
  • Epaper

Web Editor: Shahidul Islam
.Copyright © Hindustan Express Urdu Daily, Published from, Delhi, India. All rights reserved

Welcome Back!

Login to your account below

Forgotten Password?

Retrieve your password

Please enter your username or email address to reset your password.

Log In