حج ہاوس نامپلی کے احاطے میں اقلیتی مالیاتی کارپوریشن کی جانب سے منعقدہ ایک تقریب سے خطاب کرتے ہوئے ریاستی وزیرداخلہ نے کہی یہ بات
حیدرآباد : ریاستی وزیر داخلہ محمد محمود علی نے کہا کہ تلنگانہ حکومت اقلیتوں کی خوشحالی ، ترقی اور بہبود کے معاملے میں بے حد سنجیدہ ہے ۔ حکومت کے اقلیتی اداروں کے جو بھی زیر التواء مسائل ہیں انہیں جنگی خطوط پر مکمل کرنے کے لیے بڑے پیمانے پر اقدامات کئے جارہے ہیں ۔ محکمہ فینانس سے تال میل کرتے ہوئے کام کیا جارہا ہے ۔وزیراعلیٰ کے سی آر نے اقلیتوں کے مسائل کو فوری حل کرنے کی ہدایت دی ہے ۔ آج حج ہاوس نامپلی کے احاطے میں اقلیتی مالیاتی کارپوریشن کی جانب سے منعقدہ ایک تقریب سے خطاب کرتے ہوئے ان خیالات کا اظہار کیا ۔
اس موقع پر 20 اقلیتی ڈرائیورس میں 20 بس کو تقسیم کیا ۔ اس موقع پر صدر نشین ریاستی اقلیتی مالیاتی کارپوریشن امتیاز اسحق صدر نشین ریاستی حج کمیٹی محمد سلیم صدر نشین اردو اکیڈیمی خواجہ مجیب الدین ارکان اسمبلی احمد بلعلہ ، جعفر حسین معراج ، ایم ایل سی ریاض الحسن آفندی ، منیجنگ ڈائرکٹر اقلیتی مالیاتی کارپوریشن کانتھی ویسلی و دوسرے عہدیدار موجود تھے ۔ وزیر داخلہ نے کہا کہ اقلیتوں کی ترقی کے لیے ریاست میں مثالی اقدامات کئے گئے جس کی مثال ملک بھر میں نہیں ملتی اور بھی مزید اقدامات کرنا ہے ۔ اسکالر شپس ، قرض کی اجرائی ، کے علاوہ دوسرے زیر التواء تمام کاموں کو جلد از جلد مکمل کیا جائے گا ۔ صدر نشین اقلیتی مالیاتی کارپوریشن امتیاز اسحق نے کہا کہ کارپوریشن کی جانب سے بے روزگار اقلیتی نوجوانوں کو خود روزگار فراہم کرنے کے لیے تاحال 970 کاریں تقسیم کی گئی ہیں ۔ سال 2017-18 میں 690 کاریں ، سال 2019-20 میں 300 کاریں منظور ہوئی تھی جن میں 280 کاریں پہلے ہی تقسیم کردی گئی ۔ آج ماباقی 20 کاریں تقسیم کی جارہی ہیں ۔ چیف منسٹر کے سی آر نے مزید 120 کاریں تقسیم کرنے کی منظوری دی ہے اور ساتھ ہی 6.30 کروڑ روپئے بھی منظور کئے ہیں بہت جلد ان کاروں کے علاوہ اقلیتی خواتین میں 20 ہزار سلوائی مشین بھی تقسیم کئے جائیں گے ۔ اقلیتوں میں قرض تقسیم کرنے کا عمل آخری مراحل میں پہونچ چکا 120 کروڑ روپئے منظور ہوچکے ہیں ۔ پہلے مرحلے کا قرض تقسیم کرنے 12000 اہل افراد کا بھی انتخاب کرلیا گیا ہے ۔ وزیر داخلہ محمد محمود علی نے محکمہ فینانس کے اعلیٰ عہدیداروں سے تبادلہ خیال بھی کیا ہے ۔ وزیر اقلیتی بہبود کے ایشور بھی اس معاملہ میں خصوصی توجہ دے رہے ہیں ۔ فنڈز کی اجرائی کے ساتھ ہی قرضوں کی تقسیم کا بھی جلد از جلد آغاز کردیا جائے گا ۔۔ ن