اتوار, اگست 31, 2025
  • Login
Hindustan Express
  • ہوم
  • دیار وطن
  • آئینہ شہر
  • اخبارجہاں
  • بزم شمال
  • فن فنکار
  • کھیل ایکسپریس
  • خصوصی پیشکش
  • افکارِ جہاں
    • میرا کالم
    • قوس قزح
    • کھلاخط
  • Epaper
No Result
View All Result
  • ہوم
  • دیار وطن
  • آئینہ شہر
  • اخبارجہاں
  • بزم شمال
  • فن فنکار
  • کھیل ایکسپریس
  • خصوصی پیشکش
  • افکارِ جہاں
    • میرا کالم
    • قوس قزح
    • کھلاخط
  • Epaper
No Result
View All Result
Hindustan Express
Epaper
No Result
View All Result
Home آئینہ شہر

شعبہ اردو کی نصف صدی کا سفر ممتاز شخصیات کے نقوش قدم سے تاباں : پروفیسر نجمہ اختر

Hindustan Express by Hindustan Express
نومبر 27, 2022
in آئینہ شہر
0
شعبہ اردو کی نصف صدی کا سفر ممتاز شخصیات کے نقوش قدم سے تاباں : پروفیسر نجمہ اختر
0
SHARES
11
VIEWS
Share on FacebookShare on TwitterShare on Whatsapp

نئی دہلی(یو این آئی) شعبہ اردو، جامعہ ملیہ اسلامیہ کی نصف صدی کاسفر ممتاز شخصیات کے نقوش قدم سے تاباں ہے۔ گذشتہ پچاس برسوں میں اس شعبے نے علم و ادب کی گراں قدر خدمات انجام دی ہیں۔اسی وجہ سے پوری دنیا میں اس شعبے کو بہت احترام کی نگاہ سے دیکھا جاتا ہے۔ ان خیالات کا اظہار شعبہ اردو کی پچاس ویں سال گرہ کے موقعے پر منعقدہ مشاعرے میں مہمان خصوصی کی حیثیت سے وائس چانسلر پروفیسر نجمہ اختر نے کیا۔
انھوں نے جے سی بی کے ذریعے عہد حاضر کے ممتاز فکشن نگار پروفیسر خالد جاوید اور ان کے ناول ’نعمت خانہ‘ کی انگریزی مترجم پروفیسر باراں فاروقی (سبک دوش استاذ، شعبہئ انگریزی، جامعہ ملیہ اسلامیہ) کو باوقار ایوارڈ سے نوازے جانے پر دلی خوشی کا اظہار کرتے ہوئے کہا کہ یہ لمحہ شعبہ اردو ہی نہیں بلکہ جامعہ ملیہ اسلامیہ کے لیے بھی باعث افتخار ہے۔ اس موقعے پر شعبہ اردو کی جانب سے وائس چانسلر نے پروفیسر خالد جاوید کو گلدستہ، شال اور مومنٹو بھی پیش کیا۔
صدر شعبہ پروفیسر احمد محفوظ نے استقبالیہ کلمات میں کہا کہ اس شعبے کی پچاس ویں سال گرہ کے موقعے پر جو سرگرمیاں انجام دی گئی ہیں، وہ محترمہ وائس چانسلر صاحبہ کے غیر معمولی تعاون اور رہنمائی کے بغیر ممکن نہیں تھا۔ اس موقعے پر شعبے کی طلبا تنظیم ’بزم جامعہ‘ کے زیر اہتمام ایک خوبصورت ڈاکیومنٹری فلم بعنوان ’شعبہ اردو جامعہ ملیہ اسلامیہ: نصف صدی کا قصہ‘ پیش کی گئی، جسے ناظرین نے بہت پسند کیا۔ شعبہئ اردو کی پچاس ویں سال گرہ کے حوالے سے منعقدہ تقریبات کے کنوینر پروفیسر ندیم احمد نے مہمانان اور شعرا کا شکریہ ادا کیا۔ مشاعرے کی صدارت معروف بزرگ شاعر وقار مانوی نے کی اور نظامت کے فرائض ڈاکٹر عمیر منظر نے انجام دیے۔ شعرا میں ڈاکٹر تابش مہدی، ڈاکٹر شفق سوپوری، پروفیسر خالد محمود، پروفیسر شہپر رسول، ڈاکٹر سہیل احمد فاروقی، پروفیسر احمد محفوظ، ڈاکٹر عبدالنصیب خاں، ڈاکٹر سلمیٰ شاہین اور ڈاکٹر خالد مبشرنے اپنے کلام سے سامعین کو محظوظ کیا۔ اس مشاعرے کا امتیاز یہ تھا کہ یہ عام مشاعروں سے مختلف تھا۔ اس میں نہایت منتخب شعرا نے اپنے معیاری اشعار سے نوازا۔ نمونہ ملاحظہ ہو:
خوشی دامن کشاں ہے دل اسیر غم ہے برسوں سے
ہماری زندگی کا ایک ہی عالم ہے برسوں سے
(وقار مانوی)
خوشبو، نسیم، چاندنی، اختر، تمہارا نام
رہتا ہے میرے ہونٹوں پہ اکثر تمہارا نام
(ڈاکٹر تابش مہدی)
میں بھی ناشائستہ حرکت کرتا ہوں
اور وہ بھی باتیں بازاری کرتا ہے
(ڈاکٹر شفق سوپوری)
قلم نیزہ بناتے ہیں زباں شمشیر کرتے ہیں
تمہارے ساتھ رہنا ہے کوئی تدبیر کرتے ہیں
(پروفیسر خالد محمود)
شجر پہ پھول تو چہرے پہ لب لگے ہوئے ہیں
ہمیں خبر ہے کہ جس کے سبب لگے ہوئے ہیں
(پروفیسر شہپر رسول)
جو کہہ رہا ہے مرے ہاتھ میں اجالا ہے
وہی تمہارا نشیمن جلانے والا ہے
(ڈاکٹر سہیل احمد فاروقی)
اپنی جگہ سے ہم نہیں اٹھے یہ سوچ کر
دل ہے تو خود ہی جائے گا دل دار کی طرف
(پروفیسر احمد محفوظ)
رات خواب میں دیکھا/ آسماں کی شہ رگ سے/ کچھ رکیک سی بوندیں / لیس دار دنیا کی /پشت پر ٹپکتی ہیں / بیضوی صراحی میں / آب سلب ابلیسی/ پل رہے ہیں نطفے کچھ/ لومڑی کرنجی اک/ اور ریچھ برفانی/ ناف اور سینوں کو/ دم بدم تھپکتے ہیں
(ڈاکٹر عبدالنصیب خاں)
دنیا کی بات بات پہ اس کی نظر تو ہے
شاید مرے عزیز کو میری خبر نہیں
(ڈاکٹر سلمیٰ شاہین)
لمحہئ وصل کی تیاری میں
ساعت ہجر بڑھا دی گئی کیا
(ڈاکٹر عمیر منظر)
اک دل کے جس میں تم ہو مرے پاس ہے وہ دل
قدرت کا شاہ کار ہے میرے وجود میں
(ڈاکٹر خالد مبشر)
اس موقع پر پروفیسر قاضی عبیدالرحمن ہاشمی، پروفیسرشہناز انجم، پروفیسر وہاج الدین علوی اور پروفیسر تسنیم فاطمہ کے علاوہ شعبے کے اساتذہ، ریسرچ اسکالر اور طلبا و طالبات بڑی تعداد میں موجود تھے۔
یو این آئی۔ ع ا۔

Tags: پروفیسر نجمہ اخترجامعہ ملیہ اسلامیہنصف صدی کا سفر
ShareTweetSend
Previous Post

بھارت جوڑو یاترا نے قومی سیاست کا منظرنامہ بدل دیا : کانگریس

Next Post

راہل نے یاترا کے دوران موٹر سائیکل چلائی

Hindustan Express

Hindustan Express

Next Post
راہل نے یاترا کے دوران موٹر سائیکل چلائی

راہل نے یاترا کے دوران موٹر سائیکل چلائی

جواب دیں جواب منسوخ کریں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے

خبریں

تیجسوی یادو کی ضمانت منسوخی کیلئے سی بی آئی عدالت پہنچ گئی

تیجسوی یادو کیخلاف یوپی میں مقدمہ درج

اگست 23, 2025
تعلیمی اداروں کو ڈریس طے کرنے کا اختیارہے:عدالت عظمیٰ

ووٹ چوری کے دعویٰ کی جانچ کیلئے پی آئی ایل

اگست 21, 2025
بہار کیلئے 12 ہزار خصوصی ٹرینیں چلانے کا فیصلہ!

بہار کیلئے 12 ہزار خصوصی ٹرینیں چلانے کا فیصلہ!

اگست 23, 2025
مہیش بھٹ کا اصلی نام ’اسلم‘ ہے، کنگنا کا دعویٰ

منڈی سے کنگنا کی جیت پر اُٹھاسوال

اگست 12, 2025
وزیر اعظم کی ازبک صدر  سے فون پر بات چیت

وزیر اعظم کی ازبک صدر سے فون پر بات چیت

اگست 12, 2025
مرکز کشمیر میں انتخابات کے لیے تیار۔۔۔ حکومت نے سپریم کورٹ میں کہی یہ بات

آدھار کو شہریت کا ثبوت نہ ماننا درست: سپریم کورٹ

اگست 12, 2025
غزہ میں خوراک کا بحران شدید تر ہوگیا

غزہ میں خوراک کا بحران شدید تر ہوگیا

اگست 12, 2025
کولگام میں تصادم،دو دہشت گرد ہلاک

کولگام میں تصادم،دو دہشت گرد ہلاک

اگست 2, 2025
وزیر تعلیم  نے کیا چناربک فیسٹیول کا فتتاح

وزیر تعلیم نے کیا چناربک فیسٹیول کا فتتاح

اگست 2, 2025
برطانیہ کا فلسطینی ریاست کو تسلیم کرنے کا مشروط اعلان

برطانیہ کا فلسطینی ریاست کو تسلیم کرنے کا مشروط اعلان

جولائی 27, 2025

Categories

  • Featured
  • آئینہ شہر
  • آج کی خبریں
  • أخبار
  • اخبارجہاں
  • افکارِ جہاں
  • الیکشن
  • بزم شمال
  • بزنس
  • بہار نامہ
  • پارلیمانی خبریں
  • جرائم
  • جہانِ اردو
  • جہانِ طب
  • حادثہ
  • حقوق انسانی
  • خاص خبریں
  • خدمتِ خلق
  • خصوصی پیشکش
  • دلچسپ
  • دہلی نامہ
  • دیارِ ملت
  • دیار وطن
  • دیارِادب
  • سائنس و تحقیق
  • سیاست
  • عالم اسلام
  • عدلیہ
  • فلسطین- اسرائیل جنگ
  • فن فنکار
  • قدرت کاقہر
  • قوس قزح
  • کانفرنس
  • کشمیرنامہ
  • کھلاخط
  • کھیل ایکسپریس
  • متحرك
  • مذہبی خبریں
  • موسيقى
  • میرا کالم
  • ہمسایہ

Tags

احتجاج اسرائیل اقوام متحدہ الیکشن الیکشن کمیشن امریکہ انتخابات اپوزیشن ایران اے ایم یو بنگلہ دیش بھارتیہ جنتا پارٹی بہار بی جے پی تلنگانہ جامعہ ملیہ اسلامیہ جموں وکشمیر حماس حکومت خواتین دہلی راجستھان راہل راہل گاندھی سپریم کورٹ عام آدمی پارٹی غزہ فلسطین لوک سبھا لوک سبھا انتخابات مدھیہ پردیش مسلمان ممبئی مودی مہاراشٹر وزیر اعظم وزیر اعلیٰ پارلیمنٹ پاکستان کانگریس کرناٹک کشمیر کیجریوال ہماچل پردیش ہندوستان
  • Contact Us
  • Privacy Policy
  • Terms and Conditions

Web Editor: Shahidul Islam
.Copyright © Hindustan Express Urdu Daily, Published from, Delhi, India. All rights reserved

No Result
View All Result
  • ہوم
  • دیار وطن
  • آئینہ شہر
  • اخبارجہاں
  • بزم شمال
  • فن فنکار
  • کھیل ایکسپریس
  • خصوصی پیشکش
  • افکارِ جہاں
    • میرا کالم
    • قوس قزح
    • کھلاخط
  • Epaper

Web Editor: Shahidul Islam
.Copyright © Hindustan Express Urdu Daily, Published from, Delhi, India. All rights reserved

Welcome Back!

Login to your account below

Forgotten Password?

Retrieve your password

Please enter your username or email address to reset your password.

Log In