اتوار, جولائی 6, 2025
  • Login
Hindustan Express
  • ہوم
  • دیار وطن
  • آئینہ شہر
  • اخبارجہاں
  • بزم شمال
  • فن فنکار
  • کھیل ایکسپریس
  • خصوصی پیشکش
  • افکارِ جہاں
    • میرا کالم
    • قوس قزح
    • کھلاخط
  • Epaper
No Result
View All Result
  • ہوم
  • دیار وطن
  • آئینہ شہر
  • اخبارجہاں
  • بزم شمال
  • فن فنکار
  • کھیل ایکسپریس
  • خصوصی پیشکش
  • افکارِ جہاں
    • میرا کالم
    • قوس قزح
    • کھلاخط
  • Epaper
No Result
View All Result
Hindustan Express
Epaper
No Result
View All Result
Home فن فنکار

تونیشا شرما کی موت کے معاملہ میں "لو جہاد” کا کوئی زاویہ سامنے نہیں آیا

شاہدالاسلام by شاہدالاسلام
دسمبر 26, 2022
in فن فنکار
0
تونیشا شرما کی موت کے معاملہ میں "لو جہاد” کا کوئی زاویہ سامنے نہیں آیا
0
SHARES
13
VIEWS
Share on FacebookShare on TwitterShare on Whatsapp

ممبئی(ایجنسیاں):ٹی وی شو ’علی بابا‘ سے شہرت پانے والی تونیشا شرما کی ہفتہ کو سیٹ پر شوٹنگ میں وقفے کے دوران ہونے والی مشتبہ حالت میں موت کے بعد ہر روز نئی معلومات سامنے آ رہی ہیں۔البتہ پولس کا کہنا ہے کہ لو جہاد کا زاویہ سامنے نہیں آیاہے۔ پولیس نے ابتدائی طور پر کہا تھا کہ تونیشا نے خودکشی کی ہے لیکن اہل خانہ نے ان کے ساتھی اداکار شیزان خان پر خودکشی پر اکسانے کا الزام لگایا ہے۔اس دوران مہاراشٹر کے ایک ریاستی وزیر سمیت کئی رہنماؤں نے تونیشا کی موت کے معاملے کو مبینہ ’لو جہاد‘ قرار دیا ہے، وہیں دوسری جانب فلم اور ٹی وی کی دنیا کے لوگ ان کی موت پر غم کا اظہار کر رہے ہیں۔
چندی گڑھ میں پیدا ہونے والی تونیشا شرما نے 14 سال کی عمر میں اداکاری شروع کر دی تھی۔ سال 2015 میں اُنھوں نے مشہور ٹی وی سیریل ’بھارت کا ویر پتر مہارانا پرتاپ‘ میں کام کیا تھا۔اس کے بعد اُنھوں نے سیریل ’چکرورتی اشوک سمراٹ‘ میں بھی کام کیا۔ تونیشا ’عشق سبحان اللہ‘، ’انٹرنیٹ والا پیار‘ جیسے سیریلز میں بھی نظر آئیں۔
سنہ 2016 میں اُنھوں نے اپنے بالی ووڈ کرئیر کا آغاز فلم ’فتور‘ سے کیا تھا۔ اس میں اُنھوں نے اداکارہ کترینہ کیف کے بچپن کا کردار ادا کیا تھا۔ پولیس تونیشا کی ماں ونیتا شرما کی شکایت پر معاملے کی جانچ کر رہی ہے۔ تفتیش کے دوران پولیس نے تونیشا کا سیل فون اپنے قبضے میں لے لیا ہے۔ ونیتا شرما نے اپنی بیٹی کی موت کا ذمہ دار ساتھی اداکار شیزان خان کو ٹھہرایا ہے۔ ایک ویڈیو پیغام میں ان کا الزام ہے کہ ’شیزان نے تونیشا کو دھوکہ دیا، پہلے اس سے رشتہ بنایا، شادی کا وعدہ کیا اور پھر تونیشا سے رشتہ توڑ دیا‘۔وہ مزید الزام لگاتی ہیں کہ ’اس کے پہلے بھی ایک لڑکی سے تعلقات تھے پھر بھی اس نے تونیشا کو اپنے پاس رکھا، اسے تین چار ماہ تک استعمال کیا۔ میں صرف اتنا کہنا چاہتی ہوں کہ شیزان کو سزا ملنی چاہیے۔‘
اُنھوں نے بتایا کہ وہ خود 23 دسمبر کو سیٹ پر گئی تھیں، یعنی اس واقعے سے ایک دن پہلے۔ ونیتا شرما نے کہا کہ اُنھیں ان کی بیٹی نے بتایا کہ وہ شیزان کو چاہتی ہے اور وہ چاہتی ہے کہ شیزان اس کی زندگی میں واپس آئے لیکن وہ کچھ سننے کو تیار نہیں تھا۔ سنیچر کو پولیس نے بتایا تھا کہ شوٹنگ کے دوران جب وقفہ ہوا تو تونیشا شرما اپنے میک اپ روم میں گئی تھیں، لیکن وہ وقت پر شوٹنگ کے مقام پر واپس نہیں پہنچیں۔ پولیس کا کہنا ہے کہ اس کے بعد جب کچھ لوگ انھیں دیکھنے گئے تو آواز دینے اور پکارے جانے کے بعد بھی انھوں نے واش روم کا دروازہ نہیں کھولا۔ جب دروازہ توڑ کر دیکھا گیا تو وہ مردہ پائی گئیں۔ اتوار کو ایک پریس کانفرنس میں اے سی پی چندرکانت جادھو کا کہنا تھا کہ پوسٹ مارٹم رپورٹ سے یہ واضح ہو گیا ہے کہ اداکارہ کی موت گلے میں پھندے اور لٹکنے سے ہوئی ہے۔
اُنھوں نے بتایا کہ ابتدائی تفتیش میں یہ بات سامنے آئی ہے کہ تونیشا نے یہ قدم بریک اپ کے بعد اٹھایا۔ ان کا کہنا تھا کہ ’تونیشا نے اپنی والدہ کو یہ بھی بتایا تھا کہ اس کا بریک اپ ہو گیا ہے اور لڑکا اس سے بات نہیں کرتا تھا اور نہ ہی اس کے ساتھ مزید رشتہ قائم رکھنا چاہتا تھا، اس وجہ سے وہ تناؤ کا شکار تھی‘۔
پولیس نے شیزان خان پر خودکشی کے لیے اکسانے کا مقدمہ درج کیا ہے۔ شیزان پر آئی پی سی کی دفعہ 306 لگائی گئی ہے۔پولیس کے مطابق شیزان خان چار روزہ پولیس ریمانڈ پر ہے جبکہ پولیس نے عدالت سے سات روزہ ریمانڈ کی استدعا کی تھی۔ شیزان خان تونیشا کے ساتھ اسی ٹی وی شو ’علی بابا داستانِ کابل‘ میں کام کر رہے تھے، جس کے سیٹ پر تونیشا نے مبینہ طور پر خودکشی کی ہے۔ اس شو میں تونیشا شہزادی مریم کا کردار ادا کر رہی تھیں۔
خبر رساں ایجنسی اے این آئی کے مطابق شیزان کے وکیل نے کہا ہے کہ ’پولیس کے پاس ابھی تک کوئی ثبوت نہیں ہے۔ شیزان پر فرد جرم عائد کر دی گئی ہے۔ مزید تفتیش ابھی جاری ہے۔‘
اس حوالے سے شیزان خان کی بہن شفق ناز، فلک ناز اور اہل خانہ نے مشترکہ بیان جاری کیا ہے۔ بیان میں کہا گیا ہے کہ ’ہر وہ شخص جو بیان کے لیے ہم سے رابطہ کرنے کی کوشش کر رہا ہے، براہ کرم اس مشکل صورتحال کے دوران ہمارے خاندان کی پرائیویسی کا احترام کریں۔‘ خاندان کا کہنا ہے ’میڈیا کے لوگ ہمیں مسلسل فون کر رہے ہیں اور یہاں تک کہ ہمارے اپارٹمنٹ کے نیچے کھڑے ہو کر ہمیں پریشان کر رہے ہیں۔ ہمیں انڈین عدلیہ پر پورا بھروسہ ہے اور شیزان ممبئی پولیس کے ساتھ تعاون کر رہے ہیں۔ ہم اس معاملے میں صحیح وقت پر بات کریں گے۔‘
ایف آئی آر کے مطابق تونیشا شرما اور شیزان خان کا 15 روز قبل بریک اپ ہوا تھا۔ دوسری جانب مہاراشٹر حکومت کے ایک وزیر گریش مہاجن نے تونیشا کی موت کو لو جہاد کا معاملہ قرار دیا ہے۔ اُنھوں نے کہا کہ پولیس معاملے کی تحقیقات کر رہی ہے۔ اس طرح کے کیسز روز بروز بڑھ رہے ہیں اور ہم اس کے خلاف سخت قانون لانے کا سوچ رہے ہیں۔ اس کے علاوہ بی جے پی لیڈر رام کدم نے کہا کہ تونیشا شرما کے خاندان کو انصاف ملے گا اور اگر یہ لو جہاد کا معاملہ ہے تو اس کی تحقیقات کی جائیں گی۔
رام کدم نے خبردار کیا ہے کہ اس معاملے میں سازش کرنے والوں کی بھی جانچ کی جائے گی۔یاد رہے کہ اسسٹنٹ کمشنر آف پولیس چندرکانت جادھو اتوار کو کہہ چکے ہیں کہ اب تک کی گئی تحقیقات میں کوئی لو جہاد کا زاویہ سامنے نہیں آیا ہے۔ تونیشا شرما کے انسٹاگرام اکاؤنٹ پر 12 لاکھ فالوورز ہیں۔ اُنھوں نے کئی مواقع پر شیزان کے ساتھ اپنی تصویر انسٹاگرام پر پوسٹ کی تھیں۔ 19 نومبر کو مردوں کے عالمی دن کے موقع پر شیزان کے ساتھ ایک تصویر شیئر کرتے ہوئے، تونیشا نے لکھا ’اس آدمی کو مردوں کا عالمی دن مبارک ہو جو مجھے اس طرح اوپر اٹھاتا ہے۔ میری زندگی میں سب سے زیادہ محنتی، جذباتی، پرجوش اور سب سے خوبصورت آدمی! شیزان سب سے خوبصورت بات کہ تمھیں پتہ ہی نہیں کہ تم کیا ہو۔‘
انھوں نے مزید لکھا ’ایک مرد اپنے خاندان اور سماج کے لیے جو قربانیاں اور تعاون کرتا ہے اسے پہچاننے اور اس کی عزت کرنے کا وقت آگیا ہے۔ تمام شاندار مردوں کو مردوں کا عالمی دن مبارک ہو۔‘

Tags: "لو جہاد"تونیشا شرمانئی معلومات
ShareTweetSend
Previous Post

خواتین کے لیے یونیورسٹی کی تعلیم کو روکنے کے فیصلے پر طالبان اٹل

Next Post

پاکستانی کشتی پکڑی گئی، اسلحہ و ڈرگس برآمد

شاہدالاسلام

شاہدالاسلام

Indian journalist . As a News Editor of Hindustan Express currently working in New Delhi

Next Post
پاکستانی کشتی پکڑی گئی، اسلحہ و ڈرگس برآمد

پاکستانی کشتی پکڑی گئی، اسلحہ و ڈرگس برآمد

جواب دیں جواب منسوخ کریں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے

خبریں

دہلی کی سڑ کوں پر 100سے زیادہ نئی’دیوی‘بسوں کی آمد

دہلی کی سڑ کوں پر 100سے زیادہ نئی’دیوی‘بسوں کی آمد

جون 27, 2025
تیسری مدت میں ہر قسم کی بدعنوانی کو جڑ سے اکھاڑ پھینکیں گے: مودی

مودی۲ جولائی کو پانچ ممالک کے دورہ پر جائیں گے

جون 27, 2025
شرومنی اکالی دل لیڈرمجیٹھیا گرفتار

شرومنی اکالی دل لیڈرمجیٹھیا گرفتار

جون 25, 2025
ڈونلڈ ٹرمپ دھوکہ دہی میں ملوث قرار

ایران سے اسرائیل کو بڑی مار پڑی: صدرِ امریکہ

جون 27, 2025
کسانوں کے بقایہ جات کی پوری ادائیگی کرائے گی حکومت :یوگی

‘سیکولر’و’سوشلسٹ’ الفاظ سے یوگی کو دقـت

جون 25, 2025
ممبئی میں مساجد کے ذمہ داروں کا عدالت عالیہ سے رجوع

ممبئی میں مساجد کے ذمہ داروں کا عدالت عالیہ سے رجوع

جون 25, 2025
قطر میں واقع امریکی اڈہ پرایران کامیزائل حملہ

قطر میں واقع امریکی اڈہ پرایران کامیزائل حملہ

جون 24, 2025
وزیر داخلہ امیت شاہ کا دورہ جموں منسوخ

انسداد انتہاپسندی کی صورتحال کا وزیر داخلہ نے جائزہ لیا

جون 22, 2025
امریش پوری بالی ووڈ کی لازوال شخصیت

امریش پوری بالی ووڈ کی لازوال شخصیت

جون 22, 2025
جامعہ ملیہ اسلامیہ میں عالمی یوم یوگا منایا گیا

جامعہ ملیہ اسلامیہ میں عالمی یوم یوگا منایا گیا

جون 22, 2025

Categories

  • Featured
  • آئینہ شہر
  • آج کی خبریں
  • أخبار
  • اخبارجہاں
  • افکارِ جہاں
  • الیکشن
  • بزم شمال
  • بزنس
  • بہار نامہ
  • پارلیمانی خبریں
  • جرائم
  • جہانِ اردو
  • جہانِ طب
  • حادثہ
  • حقوق انسانی
  • خاص خبریں
  • خدمتِ خلق
  • خصوصی پیشکش
  • دلچسپ
  • دہلی نامہ
  • دیارِ ملت
  • دیار وطن
  • دیارِادب
  • سائنس و تحقیق
  • سیاست
  • عالم اسلام
  • عدلیہ
  • فلسطین- اسرائیل جنگ
  • فن فنکار
  • قدرت کاقہر
  • قوس قزح
  • کانفرنس
  • کشمیرنامہ
  • کھلاخط
  • کھیل ایکسپریس
  • متحرك
  • مذہبی خبریں
  • موسيقى
  • میرا کالم
  • ہمسایہ

Tags

احتجاج اسرائیل اقوام متحدہ الیکشن الیکشن کمیشن امریکہ انتخابات اپوزیشن ایران اے ایم یو بنگلہ دیش بھارتیہ جنتا پارٹی بہار بی جے پی تلنگانہ جامعہ ملیہ اسلامیہ جموں وکشمیر حماس حکومت خواتین دہلی راجستھان راہل راہل گاندھی سپریم کورٹ عام آدمی پارٹی غزہ فلسطین لوک سبھا لوک سبھا انتخابات مدھیہ پردیش مسلمان ممبئی مودی مہاراشٹر وزیر اعظم وزیر اعلیٰ پارلیمنٹ پاکستان کانگریس کرناٹک کشمیر کیجریوال ہماچل پردیش ہندوستان
  • Contact Us
  • Privacy Policy
  • Terms and Conditions

Web Editor: Shahidul Islam
.Copyright © Hindustan Express Urdu Daily, Published from, Delhi, India. All rights reserved

No Result
View All Result
  • ہوم
  • دیار وطن
  • آئینہ شہر
  • اخبارجہاں
  • بزم شمال
  • فن فنکار
  • کھیل ایکسپریس
  • خصوصی پیشکش
  • افکارِ جہاں
    • میرا کالم
    • قوس قزح
    • کھلاخط
  • Epaper

Web Editor: Shahidul Islam
.Copyright © Hindustan Express Urdu Daily, Published from, Delhi, India. All rights reserved

Welcome Back!

Login to your account below

Forgotten Password?

Retrieve your password

Please enter your username or email address to reset your password.

Log In