دیوریا:25مئی(یواین آئی) سماج وادی پارٹی(ایس پی) سربراہ اکھلیش یادو نے ہفتہ کو حکمران پر ریزرویشن ختم کرنے کی سازش کرنے کا الزام لگاتے ہوئے کہا کہ یہ الیکشن ریزرویشن اور عزت نفس بچانے کا الیکشن ہے۔ایس پی سربراہ آج دیوریا کے پتھر دیوار میں انڈیا اتحاد سے کانگریس امیدوار اکھلیش پرتاپ کی حمایت میں ایک عوامی ریلی سے خطاب کرتے ہوئے کہا کہ یہ الیکشن جمہوریت اور آئین کو بچانے کا ہے۔ انہوں نے کہ اکہ ایک طرف وہ لوگ ہیں جو آئین کا دفاع کرنا چاہتے ہیں اور دوسری طرف وہ لوگ ہیں جو آئین کو ختم کرنا چاہتے ہیں۔
انہوں نے کہ اکہ اس بار کے لوک سبھا الیکشن میں ریاست اور ملک سے بی جےپی کی وداعی یقینی ہے۔ انہوں نے کہا کہ پانچ مراحل کی ووٹنگ میں بی جے پی کا عوام کے درمیان گراف کافی گرچکا ہے۔ پوروانچل سے بی جے پی کا پوری طرح سے صفایا ہوگا۔ انڈیا اتحاد جس طرح سے بی جےپی کا صفایا کررہا ہے۔ اس سے صاف ہے کہ چھٹے و ساتویں مرحلے کے الیکشن میں انڈیا اتحاد پوروانچل کی سبھی سیٹیں جیت کر تاریخ رقم کرنے جارہا ہے۔
انہوں نے کہا کہ بی جےپی کے جھوٹے وعدوں سے عوام میں اشتعال ہے۔ بی جےپی نے لوگوں کو ویسکین لگوا کر ان کی زندگی میں بحران ڈال دیا۔ ویکسین بنانے والی کمپنی سے بھی الکٹورل بانڈ سے وصولی کرلی۔ کمپنیوں نے لوگوں کو لوٹا ہے۔ بی جے پی عوام کے مسائل سے منھ چرارہی ہے۔ گذشتہ 10 سالوں میں کسان سب سے زیادہ پریشان رہا ہے۔
انہوں نے کہا کہ کسانوں کی آمدنی دوگنی تو نہیں ہوئی بلکہ اخراجات بڑھا دئیے گئے۔ بجلی ، کھاد،جرائم کش ادویہ، ڈیزل، پٹرول مہنگا کردیا گیا ہے۔ جس سے بی جےپی کی حکومت میں کسان بدحال ہیں۔ نوجوانوں کی ایک تہائی زندگی بیکار ہوگئی ہے۔ حکومت پیپر لیک کراکرنوجوانوں کے مستقبل سے کھلواڑ کررہی ہے۔ تقریبا 30 لاکھ اسامیاں خالی ہیں۔ لیکن بی جےپی حکومت بھرتیاں نہیں کررہی ہے۔
انہوں نے کہ اکہ آج ملک کی سرحد محفوظ نہیں ہیں۔ آئین میں دیا گیا ریزرویشن ختم کیا جارہا ہے۔ آوٹ سورس سے تقرریاں کی جارہی ہیں۔ سماجی انصاف سے بی جےپی کو پرہیز ہے۔ ملک میں نوجوان بے روزگاری کی مار جھیل رہے ہیں۔ اب ریاست اور ملک کی عوام ان کی وداعی کرنے کے لئے تیار ہیں۔