ہفتہ, جون 28, 2025
  • Login
Hindustan Express
  • ہوم
  • دیار وطن
  • آئینہ شہر
  • اخبارجہاں
  • بزم شمال
  • فن فنکار
  • کھیل ایکسپریس
  • خصوصی پیشکش
  • افکارِ جہاں
    • میرا کالم
    • قوس قزح
    • کھلاخط
  • Epaper
No Result
View All Result
  • ہوم
  • دیار وطن
  • آئینہ شہر
  • اخبارجہاں
  • بزم شمال
  • فن فنکار
  • کھیل ایکسپریس
  • خصوصی پیشکش
  • افکارِ جہاں
    • میرا کالم
    • قوس قزح
    • کھلاخط
  • Epaper
No Result
View All Result
Hindustan Express
Epaper
No Result
View All Result
Home أخبار خاص خبریں

کشمیر میں ظلم سہنے والوں کو اب انصاف ملے گا: شاہ

Hindustan Express by Hindustan Express
دسمبر 6, 2023
in خاص خبریں
0
پلوامہ حملہ سے متعلق ریمارکس کیلئے ستیہ پال ملک پر امت شاہ کی تنقید
0
SHARES
33
VIEWS
Share on FacebookShare on TwitterShare on Whatsapp

نئی دہلی (یو این آئی) وزیر داخلہ امت شاہ نے اپوزیشن پارٹیوں کو تنقید کا نشانہ بناتے ہوئے بدھ کو کہا کہ جموں و کشمیر میں ستر سال تک جن لوگوں کے ساتھ ناانصافی اور تذلیل کی گئی انہیں اب عزت کے ساتھ ان کے حقوق ملیں گے۔جموں و کشمیر ریزرویشن ترمیمی بل اور جموں و کشمیر تنظیم نو ترمیمی بل پر لوک سبھا میں چھ گھنٹے طویل بحث کا جواب دیتے ہوئے مسٹر شاہ نے آج کہا کہ ان لوگوں کو انصاف فراہم کرنے کی ضرورت ہے جن کے ساتھ ناانصافی ہوئی، انہیں ذلیل کیا گیا اور 70 سال سے نظر انداز کیا گیا ان کو انصاف دلانے کے لئے یہ بل ہے۔ کسی بھی معاشرے میں محروم افراد کو آگے لانا چاہیے، یہ آئین ہند کی بنیادی روح ہے۔ انہیں اس طرح آگے لانا ہوگا کہ ان کی عزت میں کمی نہ آئے۔
وزیرداخلہ نے کہا کہ 80 کی دہائی میں جب کشمیری پنڈتوں کو تشدد کا نشانہ بنا کر بے گھر کیا گیا تو کوئی مدد کے لیے آگے نہیں آیا۔ اگر اس وقت کی حکومتیں پہلے دہشت گردی کا خاتمہ کرتیں تو ان لوگوں کو ریاست چھوڑنے کی ضرورت ہی پیش نہ آتی۔ جب یہ لوگ بے گھر ہوئے تو انہیں ملک کے مختلف حصوں میں جانا پڑا۔ ایک لاکھ سے زیادہ لوگ اپنے ہی ملک میں بے گھر ہوئے۔ وہ اس قدر بے گھر ہوئے کہ ان کی جڑیں ان کے علاقے اور ان کی ریاست سے اکھڑ گئیں۔ یہ بل ان لوگوں کو حق دلانے کے لیے ہے۔
مسٹر شاہ نے کہا کہ نریندر مودی ایسے لیڈر ہیں، جو ایک غریب گھرانے میں پیدا ہوئے اور ملک کے وزیر اعظم بنے ہیں، وہ پسماندہ اور غریبوں کا درد جانتے ہیں۔ جموں و کشمیر سے آرٹیکل 370 ہٹائے جانے سے کچھ لوگ پریشان ہیں۔
وزیرداخلہ نے کہا ”حد بندی کی سفارشات کو قانونی شکل دے دی گئی ہے اور اسے آج پارلیمنٹ کے سامنےپیش کیا گیا ہے۔ کشمیر کے بے گھر افراد کے لیے دو نشستیں مختص کی جائیں گی۔ ایک نشست پاکستانی مقبوضہ کشمیر ( پی او کے ) سے بے گھر افراد کے لیے دی جائے گی۔ حد بندی کمیشن کی سفارشات سے پہلے جموں میں 37 سیٹیں تھیں جنہیں بڑھا کر اب 43 کر دیا گیا ہے۔ پہلے کشمیر میں 46 سیٹیں تھیں، اب 47 سیٹیں ہیں۔ ہم نے پی او کے کی 24 سیٹیں محفوظ کر رکھی ہیں کیونکہ وہ حصہ ہمارا ہے۔ پہلے جموں و کشمیر اسمبلی میں 107 نشستیں تھیں جو اب بڑھ کر 114 ہو گئی ہیں۔ پہلے دو نامزد اراکین ہوتے تھے، اب پانچ نامزد اراکین ہوں گے۔
مسٹر شاہ نے کہا ’’اولین وزیر اعظم پنڈت جواہر لال نہرو کے دور میں کی گئی غلطیوں کا خمیازہ کشمیر کو بھگتنا پڑا۔ پہلی اور سب سے بڑی غلطی یہ تھی کہ جب ہماری فوج جیت رہی تھی تو پنجاب کے علاقے میں پہنچتے ہی جنگ بندی نافذ کر دی گئی اورپی او کے کا جنم ہوا۔ اگر جنگ بندی تین دن بعد ہوئی ہوتی تو آج پی او کے ہندوستان کا حصہ ہوتا۔ دوسری ہندوستان کے اندرونی معاملے کو اقوام متحدہ میں لے جانے کی غلطی کی گئی ۔

Tags: اپوزیشنتذلیلدہشت گردیکشمیرناانصافیوزیر داخلہ
ShareTweetSend
Previous Post

کشمیر کو بر بادی کی طرف لے جایا جا رہا ہے:عمر عبداللہ

Next Post

داوؤدی پیشوا سیدنا مفضل سیف الدین "نشان پاکستان” سے سرفراز

Hindustan Express

Hindustan Express

Next Post
داوؤدی پیشوا سیدنا مفضل سیف الدین "نشان پاکستان”  سے سرفراز

داوؤدی پیشوا سیدنا مفضل سیف الدین "نشان پاکستان" سے سرفراز

جواب دیں جواب منسوخ کریں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے

خبریں

دہلی کی سڑ کوں پر 100سے زیادہ نئی’دیوی‘بسوں کی آمد

دہلی کی سڑ کوں پر 100سے زیادہ نئی’دیوی‘بسوں کی آمد

جون 27, 2025
تیسری مدت میں ہر قسم کی بدعنوانی کو جڑ سے اکھاڑ پھینکیں گے: مودی

مودی۲ جولائی کو پانچ ممالک کے دورہ پر جائیں گے

جون 27, 2025
شرومنی اکالی دل لیڈرمجیٹھیا گرفتار

شرومنی اکالی دل لیڈرمجیٹھیا گرفتار

جون 25, 2025
ڈونلڈ ٹرمپ دھوکہ دہی میں ملوث قرار

ایران سے اسرائیل کو بڑی مار پڑی: صدرِ امریکہ

جون 27, 2025
کسانوں کے بقایہ جات کی پوری ادائیگی کرائے گی حکومت :یوگی

‘سیکولر’و’سوشلسٹ’ الفاظ سے یوگی کو دقـت

جون 25, 2025
ممبئی میں مساجد کے ذمہ داروں کا عدالت عالیہ سے رجوع

ممبئی میں مساجد کے ذمہ داروں کا عدالت عالیہ سے رجوع

جون 25, 2025
قطر میں واقع امریکی اڈہ پرایران کامیزائل حملہ

قطر میں واقع امریکی اڈہ پرایران کامیزائل حملہ

جون 24, 2025
وزیر داخلہ امیت شاہ کا دورہ جموں منسوخ

انسداد انتہاپسندی کی صورتحال کا وزیر داخلہ نے جائزہ لیا

جون 22, 2025
امریش پوری بالی ووڈ کی لازوال شخصیت

امریش پوری بالی ووڈ کی لازوال شخصیت

جون 22, 2025
جامعہ ملیہ اسلامیہ میں عالمی یوم یوگا منایا گیا

جامعہ ملیہ اسلامیہ میں عالمی یوم یوگا منایا گیا

جون 22, 2025

Categories

  • Featured
  • آئینہ شہر
  • آج کی خبریں
  • أخبار
  • اخبارجہاں
  • افکارِ جہاں
  • الیکشن
  • بزم شمال
  • بزنس
  • بہار نامہ
  • پارلیمانی خبریں
  • جرائم
  • جہانِ اردو
  • جہانِ طب
  • حادثہ
  • حقوق انسانی
  • خاص خبریں
  • خدمتِ خلق
  • خصوصی پیشکش
  • دلچسپ
  • دہلی نامہ
  • دیارِ ملت
  • دیار وطن
  • دیارِادب
  • سائنس و تحقیق
  • سیاست
  • عالم اسلام
  • عدلیہ
  • فلسطین- اسرائیل جنگ
  • فن فنکار
  • قدرت کاقہر
  • قوس قزح
  • کانفرنس
  • کشمیرنامہ
  • کھلاخط
  • کھیل ایکسپریس
  • متحرك
  • مذہبی خبریں
  • موسيقى
  • میرا کالم
  • ہمسایہ

Tags

احتجاج اسرائیل اقوام متحدہ الیکشن الیکشن کمیشن امریکہ انتخابات اپوزیشن ایران اے ایم یو بنگلہ دیش بھارتیہ جنتا پارٹی بہار بی جے پی تلنگانہ جامعہ ملیہ اسلامیہ جموں وکشمیر حماس حکومت خواتین دہلی راجستھان راہل راہل گاندھی سپریم کورٹ عام آدمی پارٹی غزہ فلسطین لوک سبھا لوک سبھا انتخابات مدھیہ پردیش مسلمان ممبئی مودی مہاراشٹر وزیر اعظم وزیر اعلیٰ پارلیمنٹ پاکستان کانگریس کرناٹک کشمیر کیجریوال ہماچل پردیش ہندوستان
  • Contact Us
  • Privacy Policy
  • Terms and Conditions

Web Editor: Shahidul Islam
.Copyright © Hindustan Express Urdu Daily, Published from, Delhi, India. All rights reserved

No Result
View All Result
  • ہوم
  • دیار وطن
  • آئینہ شہر
  • اخبارجہاں
  • بزم شمال
  • فن فنکار
  • کھیل ایکسپریس
  • خصوصی پیشکش
  • افکارِ جہاں
    • میرا کالم
    • قوس قزح
    • کھلاخط
  • Epaper

Web Editor: Shahidul Islam
.Copyright © Hindustan Express Urdu Daily, Published from, Delhi, India. All rights reserved

Welcome Back!

Login to your account below

Forgotten Password?

Retrieve your password

Please enter your username or email address to reset your password.

Log In