ہفتہ, مارچ 7, 2026
  • Login
Hindustan Express
  • ہوم
  • دیار وطن
  • آئینہ شہر
  • اخبارجہاں
  • بزم شمال
  • فن فنکار
  • کھیل ایکسپریس
  • خصوصی پیشکش
  • افکارِ جہاں
    • میرا کالم
    • قوس قزح
    • کھلاخط
  • Epaper
No Result
View All Result
  • ہوم
  • دیار وطن
  • آئینہ شہر
  • اخبارجہاں
  • بزم شمال
  • فن فنکار
  • کھیل ایکسپریس
  • خصوصی پیشکش
  • افکارِ جہاں
    • میرا کالم
    • قوس قزح
    • کھلاخط
  • Epaper
No Result
View All Result
Hindustan Express
Epaper
No Result
View All Result
Home بزم شمال

جنہیں جہاد سے محبت ہے وہ پاکستان چلے جائیں:یوگی

Hindustan Express by Hindustan Express
مئی 4, 2024
in بزم شمال
0
کسانوں کے بقایہ جات کی پوری ادائیگی کرائے گی حکومت :یوگی
0
SHARES
39
VIEWS
Share on FacebookShare on TwitterShare on Whatsapp

فرخ آباد:04مئی(یواین آئی) اترپردیش کے وزیر اعلی یوگی آدتیہ ناتھ نے اپوزیشن کو ہدف تنقید بناتے ہوئے کہا کہ آج جہاد کی بات کر کے ہم ملک کی جمہوریت کو داغدار کر رہے ہیں، جہاد سے محبت ہے تو بھیک مانگ رہے پاکستان چلے جائیں۔ وزیر اعلی نے فرخ آباد ضلع ہیڈکوارٹر سے تقریباً 12 کلومیٹر دور فرخ آباد لوک سبھا حلقہ کے بھوجپور اسمبلی کے کمل گنج قصبے کے رام لیلا میدان میں آج بی جے پی امیدوار اور رکن پارلیمنٹ مکیش راجپوت کی حمایت میں منعقدہ انتخابی ریلی سے خطاب کرتے ہوئےکہا کہ بھارت میں 80 کروڑ لوگوں کو مفت راشن مل رہا ہے، جب کہ پاکستان کے 24 کروڑ لوگ بھوک سے مر رہے ہیں۔ جنہوں نے جہاد کا مسئلہ اٹھایا، ان کے آقاؤں نے ملک کو تقسیم کیا۔ آج جہاد کی بات کر کے ہم ملک کی جمہوریت کو داغدار کر رہے ہیں، جہاد سے محبت ہے تو بھیک مانگ رہے پاکستان چلے جائیں۔

انہوں نے کانگریس (سلمان خورشید اور ان کی بھتیجی ماریہ عالم کا نام لئےبغیر)کو ہدف تنقید بناتے ہوئے کہا کہ ان لوگوں کو بھی موقع ملا تھا تو انہوں نے غریبوں کے ساتھ معذورین کے حقوق پر ڈکیتی ڈالی تھی۔ وہی اب ووٹ جہاد کی بات کررہے ہیں۔ بھارت رام کرشن کی دھرتی ہے جہاد کی دھرتی نہیں ہے۔
یوگی نے دعوی کیا کہ سال 2014 سے پہلے کا ہندوستان آپ سب نے دیکھا تھا۔جو دنیا میں اپنا اعتماد کھو دیا تھا، ملک ہر طرف انارکی، دہشت گردی اور منفیت کا شکار تھا۔ نوجوان ہجرت کر رہے تھے، کسان خودکشی کر رہے تھے، کرپشن اپنے عروج پر تھی، ہر طرح کی انارکی تھی، یہ وہ لوگ تھے جنہیں ہندوستان کی جمہوریت پر بھروسہ نہیں تھا، ان لوگوں کو ہندوستان کی ترقی پسند نہیں تھی۔

انہوں نے دعویٰ کیا کہ 2014 کے بعد دنیا میں بھارت کی عزت ہے، ہمیں اسی روپ میں دیکھا جا رہا ہے، آج ملک کی سرحدیں محفوظ ہیں۔ انہوں نے کہا کہ آج بھی جب کہیں پٹاخہ پھوٹتا ہے تو پاکستان اپنی صفائی دیتے ہوئے کہتا ہے کہ اس میں اس کا کوئی ہاتھ نہیں کیونکہ پاکستان جانتا ہے کہ نیا بھارت چھیڑتا نہیں، چھیڑدیا تو نہیں چھوڑتا۔
انہوں نے کہا کہ آج ملک میں سلامتی اور احترام کا ماحول ہے، ایک طرف مودی جی ہیں اور دوسری طرف ایس پی، بی ایس پی، کانگریس ہیں جو ایس سی، ایس ٹی، او بی سی ریزرویشن میں سیندھ ماری کررہے ہیں۔انہوں نے الزام لگایا کہ انڈیا اتحاد عوام کے حقوق کو پامال کرنے کی کوشش کر رہا ہے۔ ایس پی-بی ایس پی-کانگریس مذہب کے نام پر ملک میں تقسیم پیدا کرنا چاہتے ہیں۔ اسی سازش کے تحت یہ لوگ جہاد کی بات کر رہے ہیں۔

Tags: اپوزیشنبی جے پیتقسیمجہادداغداردہشت گردیسلمان خورشیدفرخ آبادلوک سبھاماریہ عالم
ShareTweetSend
Previous Post

ہندستان چین کے ساتھ سرحدی معاہدہ کرنے کی کوشش کر رہا ہے: جے شنکر

Next Post

کرینہ کپور یونیسیف انڈیا کی قومی سفیر مقرر

Hindustan Express

Hindustan Express

Next Post
کرینہ کپور یونیسیف انڈیا کی قومی سفیر مقرر

کرینہ کپور یونیسیف انڈیا کی قومی سفیر مقرر

جواب دیں جواب منسوخ کریں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے

خبریں

نماز جمعہ کے دوران مسجد کی دیوار گر گئی، 15 زخمی

نماز جمعہ کے دوران مسجد کی دیوار گر گئی، 15 زخمی

مارچ 7, 2026
آندھراپردیش میں آبادی بڑھانے کیلئے منفرد اسکیم!

آندھراپردیش میں آبادی بڑھانے کیلئے منفرد اسکیم!

مارچ 7, 2026
تلنگانہ میں غیرمعمولی گرمی قہر شروع

تلنگانہ میں غیرمعمولی گرمی قہر شروع

مارچ 7, 2026
خامنہ ای کی شہادت پر غم وغصہ اور احتجاج

خامنہ ای کی شہادت پر غم وغصہ اور احتجاج

مارچ 1, 2026
ایران میں شہری  ہلاکتوں پر پرینکا  کی فکرمندی

ایران میں شہری ہلاکتوں پر پرینکا کی فکرمندی

مارچ 1, 2026
حملہ میں ایران  کے سپریم لیڈر آیت اللہ علی خامنہ ای "شہید”

حملہ میں ایران کے سپریم لیڈر آیت اللہ علی خامنہ ای "شہید”

مارچ 1, 2026
ایران خاموش نہیں بیٹھا رہ سکتا: عباس عراقچی

ایران خاموش نہیں بیٹھا رہ سکتا: عباس عراقچی

مارچ 1, 2026
ایران میں200سے زائد افراد کی ہلاکتوں کی "تصدیق”

ایران میں200سے زائد افراد کی ہلاکتوں کی "تصدیق”

مارچ 1, 2026
جھارکھنڈ کے چترا میں ایئر ایمبولینس  حادثہ کا شکار

جھارکھنڈ کے چترا میں ایئر ایمبولینس حادثہ کا شکار

فروری 23, 2026
پوربندر کے ساحل سے ایرانی کشتی پکڑی گئی

پوربندر کے ساحل سے ایرانی کشتی پکڑی گئی

فروری 22, 2026

Categories

  • Featured
  • آئینہ شہر
  • آج کی خبریں
  • أخبار
  • اخبارجہاں
  • افکارِ جہاں
  • الیکشن
  • بزم شمال
  • بزنس
  • بہار نامہ
  • پارلیمانی خبریں
  • جرائم
  • جہانِ اردو
  • جہانِ طب
  • حادثہ
  • حقوق انسانی
  • خاص خبریں
  • خدمتِ خلق
  • خصوصی پیشکش
  • دلچسپ
  • دہلی نامہ
  • دیارِ ملت
  • دیار وطن
  • دیارِادب
  • سائنس و تحقیق
  • سیاست
  • عالم اسلام
  • عدلیہ
  • فلسطین- اسرائیل جنگ
  • فن فنکار
  • قدرت کاقہر
  • قوس قزح
  • کانفرنس
  • کشمیرنامہ
  • کھلاخط
  • کھیل ایکسپریس
  • متحرك
  • مذہبی خبریں
  • موسيقى
  • میرا کالم
  • ہمسایہ

Tags

احتجاج اسرائیل اقوام متحدہ الیکشن الیکشن کمیشن امریکہ انتخابات اپوزیشن ایران اے ایم یو بنگلہ دیش بھارتیہ جنتا پارٹی بہار بی جے پی تلنگانہ جامعہ ملیہ اسلامیہ جموں وکشمیر حماس حکومت خواتین دہلی راجستھان راہل راہل گاندھی سپریم کورٹ عام آدمی پارٹی غزہ فلسطین لوک سبھا لوک سبھا انتخابات مسلمان ممبئی مودی مہاراشٹر نیشنل کانفرنس وزیر اعظم وزیر اعلیٰ پارلیمنٹ پاکستان کانگریس کرناٹک کشمیر کیجریوال ہماچل پردیش ہندوستان
  • Contact Us
  • Privacy Policy
  • Terms and Conditions

Web Editor: Shahidul Islam
.Copyright © Hindustan Express Urdu Daily, Published from, Delhi, India. All rights reserved

No Result
View All Result
  • ہوم
  • دیار وطن
  • آئینہ شہر
  • اخبارجہاں
  • بزم شمال
  • فن فنکار
  • کھیل ایکسپریس
  • خصوصی پیشکش
  • افکارِ جہاں
    • میرا کالم
    • قوس قزح
    • کھلاخط
  • Epaper

Web Editor: Shahidul Islam
.Copyright © Hindustan Express Urdu Daily, Published from, Delhi, India. All rights reserved

Welcome Back!

Login to your account below

Forgotten Password?

Retrieve your password

Please enter your username or email address to reset your password.

Log In