لکھنؤ: پریاگ راج میں سال 2025 میں مہا کمبھ کے انعقاد سے پہلے پر یا گ راج کے سبھی سیاحتی مقاما ت کو بنیادی سہولیات سے لیس کرتے ہوئے سیاحوں کو متوجہ کیا جائے گا. اس کے ساتھ ہی پر یاگ راج نیز آس پاس کے اہم مقامات کو عقیدت مندوں اور درشن کرنے والوں کے لیے تیار کرایا جائے گا۔ اس طرح پریاگ راج کو سیاحت کے ہب کے طور پر فروغ دیا جائے گا۔ یہ اطلاع آج یہاں ریاست کے وزیر سیاحت و ثقافت جناب جے ویر سنگھ آج یہاں دیتے ہوئے بتایا کہ سال 2025 میں مہا کمبھ کے دوران کروڑوں کی تعداد میں عقیدت مند آنے کی امید کو دیکھتے ہوئے محکمہ سیاحت اپنی تیاریاں شروع کر دی ہے ۔ زیر تعمیر اسکیم کو مکمل کرنے کے لیے تیزی سے کام کیا جا رہا ہے ۔
جناب جے وزیر سنگھ نے بتایا کہ فافامئو میں واقع پرانے کر زن برج کو پکنک اسپاٹ کے طور فروغ دیا جائے گا۔ اس کے ساتھ ہے ما دھو رامامندر ، پنچ کو سی پریکر ما ما رک اور اس کے تحت آنے والے تمام مندوں سمیت مذہبی ، روایتی اور آثار قدیمہ اہم مندروں کی تزئین کاری کرایا جائے گا۔ یہ تمام کام اکتوبر 2024 تک مکمل کرانے کی پالیسی بنائی گئی ہے ۔
سیا حتی وزیر نے بتایا کہ پریا گ راج سمیت مختلف اضلاع میں ملکی و غیر ملکی سیا حو ں کے لیے گائڈ لائن کا بندوبست کیا جا رہاہے ۔ اس طرح سبھی مذہبی روایتی مقامات کی تزئین کاری کر کے مذہبی سیاحت کو فروغ دینے کی اسکیم بنائی گئی ہے ۔